Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 253

سورة البقرة

تِلۡکَ الرُّسُلُ فَضَّلۡنَا بَعۡضَہُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ ۘ مِنۡہُمۡ مَّنۡ کَلَّمَ اللّٰہُ وَ رَفَعَ بَعۡضَہُمۡ دَرَجٰتٍ ؕ وَ اٰتَیۡنَا عِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ الۡبَیِّنٰتِ وَ اَیَّدۡنٰہُ بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ مَا اقۡتَتَلَ الَّذِیۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ مِّنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنٰتُ وَ لٰکِنِ اخۡتَلَفُوۡا فَمِنۡہُمۡ مَّنۡ اٰمَنَ وَ مِنۡہُمۡ مَّنۡ کَفَرَ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ مَا اقۡتَتَلُوۡا ۟ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَفۡعَلُ مَا یُرِیۡدُ ﴿۲۵۳﴾٪  1

Those messengers - some of them We caused to exceed others. Among them were those to whom Allah spoke, and He raised some of them in degree. And We gave Jesus, the Son of Mary, clear proofs, and We supported him with the Pure Spirit. If Allah had willed, those [generations] succeeding them would not have fought each other after the clear proofs had come to them. But they differed, and some of them believed and some of them disbelieved. And if Allah had willed, they would not have fought each other, but Allah does what He intends.

یہ رسول ہیں جن میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ، ان میں سے بعض وہ ہیں جن سے اللہ تعالٰی نے بات چیت کی ہے اور بعض کے درجے بلند کئے ہیں ، اور ہم نے عیسیٰ بن مریم کو معجزات عطا فرمائے اور روح القدس سے ان کی تائید کی اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو ان کے بعد والے اپنے پاس دلیلیں آجانے کے بعد ہرگز آپس میں لڑائی بھڑائی نہ کرتے ، لیکن ان لوگوں نے اختلاف کیا ، ان میں سے بعض تو مومن ہوئے اور بعض کافر ، اور اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو یہ آپس میں نہ لڑتے لیکن اللہ تعالٰی جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تِلۡکَ
یہ
الرُّسُلُ
رسول
فَضَّلۡنَا
فضیلت دی ہم نے
بَعۡضَہُمۡ
ان کے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
مِنۡہُمۡ
ان میں سے بعض (وہ ہیں)
مَّنۡ
جن سے
کَلَّمَ
کلام کیا
اللّٰہُ
اللہ نے
وَرَفَعَ
اور اس نے بلند کیا
بَعۡضَہُمۡ
ان کے بعض کو
دَرَجٰتٍ
درجات میں
وَاٰتَیۡنَا
اور دیں ہم نے
عِیۡسَی
عیسیٰ
ابۡنَ مَرۡیَمَ
ابن مریم کو
الۡبَیِّنٰتِ
واضح نشانیاں
وَاَیَّدۡنٰہُ
اور قوت دی ہم نے اسے
بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ
ساتھ روح القدس کے
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
مَا
نہ
اقۡتَتَلَ
باہم لڑتے
الَّذِیۡنَ
وہ جو
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
تھے ان کے بعد
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَا
اس کے جو
جَآءَتۡہُمُ
آگئیں ان کے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح نشانیاں
وَلٰکِنِ
اور لیکن
اخۡتَلَفُوۡا
انہوں نے اختلاف کیا
فَمِنۡہُمۡ
تو ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی ہے
مَّنۡ
جس نے
کَفَرَ
کفر کیا
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
مَا
نہ
اقۡتَتَلُوۡا
وہ باہم لڑ تے
وَلٰکِنَّ
اور لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یَفۡعَلُ
کرتا ہے
مَا
جو
یُرِیۡدُ
وہ چاہتا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

تِلۡکَ
یہ
الرُّسُلُ
سب رسول
فَضَّلۡنَا
فضیلت دی ہم نے
بَعۡضَہُمۡ
ان کے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
مِنۡہُمۡ
اُن میں سے کچھ ہیں
مَّنۡ
جن سے
کَلَّمَ
کلام کیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَرَفَعَ
اور بلند کیا اس نے
بَعۡضَہُمۡ
اُن میں سے بعض کو
دَرَجٰتٍ
درجات میں
وَاٰتَیۡنَا
اور دیں ہم نے
عِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ
عیسی ابن مریم ؑکو
الۡبَیِّنٰتِ
واضح نشانیاں
وَاَیَّدۡنٰہُ
اور قوت عطا کی ہم نے اُس کو
بِرُوۡحِ الۡقُدُسِ
ساتھ روح پاک کے
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَا
نہ
اقۡتَتَلَ
آپس میں لڑتے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
مِنۡۢ بَعۡدِہِمۡ
ان کے بعد تھے
مِّنۡۢ بَعۡدِ
بعد
مَا
اس کے
جَآءَتۡہُمُ
آئیں اُن کے پاس
الۡبَیِّنٰتُ
واضح نشانیاں
وَلٰکِنِ
لیکن
اخۡتَلَفُوۡا
اختلاف کیا انہوں نے
فَمِنۡہُمۡ
تو ان میں سے کوئی تھا
مَّنۡ
جو
اٰمَنَ
ایمان لایا
وَمِنۡہُمۡ
اور ان میں سے کوئی تھا
مَّنۡ
جس نے
کَفَرَ
کفر کیا
وَلَوۡ
اور اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
مَا
نہ
اقۡتَتَلُوۡا
وہ آپس میں لڑتے
وَلٰکِنَّ
لیکن
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَفۡعَلُ
وہ کرتا ہے
مَا
جو
یُرِیۡدُ
وہ چاہتا ہے
Translated by

Juna Garhi

Those messengers - some of them We caused to exceed others. Among them were those to whom Allah spoke, and He raised some of them in degree. And We gave Jesus, the Son of Mary, clear proofs, and We supported him with the Pure Spirit. If Allah had willed, those [generations] succeeding them would not have fought each other after the clear proofs had come to them. But they differed, and some of them believed and some of them disbelieved. And if Allah had willed, they would not have fought each other, but Allah does what He intends.

یہ رسول ہیں جن میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ، ان میں سے بعض وہ ہیں جن سے اللہ تعالٰی نے بات چیت کی ہے اور بعض کے درجے بلند کئے ہیں ، اور ہم نے عیسیٰ بن مریم کو معجزات عطا فرمائے اور روح القدس سے ان کی تائید کی اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو ان کے بعد والے اپنے پاس دلیلیں آجانے کے بعد ہرگز آپس میں لڑائی بھڑائی نہ کرتے ، لیکن ان لوگوں نے اختلاف کیا ، ان میں سے بعض تو مومن ہوئے اور بعض کافر ، اور اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو یہ آپس میں نہ لڑتے لیکن اللہ تعالٰی جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ رسول (جو بھیجے گئے) ہم نے انہیں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر فضیلت دی۔ ان میں سے کچھ تو ایسے ہیں جن سے اللہ نے کلام کیا اور کچھ وہ ہیں جن کے درجات بلند کئے اور عیسیٰ ابن مریم کو روشن نشانیاں عطا کیں اور اس کی روح القدس سے مدد کی۔ اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو ان رسولوں کے بعد لوگ آپس میں لڑائی جھگڑا نہ کرتے جبکہ ان کے پاس واضح احکام بھی آ چکے تھے۔ لیکن انہوں نے آپس میں اختلاف کیا پھر کوئی تو ان احکام پر ایمان لایا اور کسی نے انکار کردیا۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ آپس میں لڑائی جھگڑے نہ کرتے۔ لیکن اللہ تو وہی کچھ کرتا ہے، جو وہ چاہتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ سب رسول ہیں ان کے بعض کوہم نے بعض پرفضیلت دی ہے۔ان میں سے کچھ ہیں جن سے اﷲ تعالیٰ نے کلام کیااوربعض کواُس نے درجات میں بلندکیااورہم نے عیسیٰ ابنِ مریم کو واضح نشانیاں دیں اورہم نے روحِ پاک کے ساتھ اس کوقوت عطاکی اوراگراﷲ تعالیٰ چاہتا تووہ لوگ جوان کے بعدتھے آپس میں نہ لڑتے ،اس کے بعدکہ ان کے پاس واضح نشانیاں آئیں،لیکن انہوں نے اختلاف کیاتوان میں سے کوئی ایمان لایااوران میں سے کسی نے کفرکیا اوراگر اﷲ تعالیٰ چاہتاتووہ آپس میں نہ لڑتے لیکن اﷲ تعالیٰ جو چاہتاہےوہ کرتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those are the messengers some of whom We have given excellence over some others. Among them there is he whom Allah spoke to, and some of them He raised steps higher. And We gave clear signs to ` Isa, the son of Mar-yam (Jesus, the son of Mary) and supported him with the Holy Spirit. And if Allah so willed, those succeeding him would have not fought against each other after clear signs had come to them. But they disagreed among themselves. So, there were some who believed and there were some who disbelieved and if Allah so willed, they would have not fought against each other. But Allah does what He intends.

یہ سب رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فضیلت دی ہم نے ان میں بعض کو بعض سے کوئی تو وہ ہے کہ کلام فرمایا اس سے اللہ نے اور بلند کئے بعضوں کے درجے اور دئیے ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو معجزے صریح اور قوت دی اس کو روح القدس یعنی جبرائیل سے اور اگر اللہ چاہتا تو نہ لڑتے وہ لوگ جو ہوئے ان پیغمبروں کے پیچھے بعد اس کے کہ پہنچ چکے ان کے پاس صاف حکم لیکن ان میں اختلاف پڑگیا، پھر کوئی تو ان میں ایمان لایا اور کافر ہوا اور اگر اللہ چاہتا تو وہ باہم نہ لڑتے، لیکن اللہ کرتا ہے جو چاہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ان رسولوں ( علیہ السلام) میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ان میں سے وہ بھی تھے جن سے اللہ نے کلام فرمایا اور بعض کے درجات (کسی اور اعتبار سے) بڑھا دیے اور ہم نے عیسیٰ ابن مریم ( علیہ السلام) کو بڑے کھلے معجزے دیے اور ان کی مدد فرمائی روح القدس (حضرت جبرائیل ( (علیہ السلام) ) کے ساتھ اور اگر اللہ چاہتا تو ان کے بعد آنے والے آپس میں نہ لڑتے جھگڑتے اس کے بعد کہ ان کے پاس واضح تعلیمات آچکی تھیں لیکن انہوں نے اختلاف کیا پھر کوئی تو ان میں سے ایمان لایا اور کوئی کفر پر اڑا رہا اور اگر اللہ چاہتا تو وہ آپس میں نہ لڑتے لیکن اللہ تو کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Of these Messengers (whom We sent for the guidance of mankind), We raised some above the others in rank. Among them was one with whom Allah Himself had direct talks. There were others whom He raised high in rank in other ways. Likewise We gave clear signs to Jesus, son of Mary, and supported him with the Holy Spirit. Had Allah so willed the people who had seen clear signs would not have fought against one another after the Prophets. But (it was not Allah's will to prevent people forcibly from differences: so) they disagreed; then some of them accepted the Truth and others rejected it. If Allah had so willed they would have never fought against one another, but Allah does whatever He pleases (to fulfil His designs.

یہ رسول ﴿جو ہماری طرف سے انسانوں کی ہدایت پر مامور ہوئے﴾ہم نے ان کو ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر مرتبے عطا کیے ۔ ان میں کوئی ایسا تھا جس سے خدا خود ہمکلام ہوا ، کسی کو اس نے دوسری حیثیتوں سے بلند درجے دیے ، اور آخر میں عیسٰی ابن مریم کو روشن نشانیاں عطا کیں اور روحِ پاک سے اس کی مدد کی ۔ اگر اللہ چاہتا ، تو ممکن نہ تھا کہ ان رسولوں کے بعد جو لوگ روشن نشانیاں دیکھ چکے تھے ، وہ آپس میں لڑتے ۔ مگر﴿ اللہ کی مشیّت یہ نہ تھی کہ وہ لوگوں کو جبرا ً اختلاف سے روکے ، اس وجہ سے﴾ انہوں نے باہم اختلاف کیا ، پھر کوئی ایمان لایا اور کسی نے کفر کی راہ اختیار کی ۔ ہاں اللہ چاہتا ، تو وہ ہرگز نہ لڑتے ، مگر اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔ 275 ؏۳۳

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ پیغمبر جو ہم نے ( مخلوق کی اصلاح کے لیے ) بھیجے ہیں ، ان کو ہم نے ایک دوسرے پر فضیلت عطا کی ہے ، ان میں سے بعض وہ ہیں جن سے اللہ نے کلام فرمایا ، اور ان میں سے بعض کو اس نے بدرجہا بلندی عطا کی ( ١٧٠ ) اور ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو کھلی نشانیاں دیں اور روح القدر سے ان کی مدد فرمائی ( ١٧١ ) اور اگر اللہ چاہتا تو ان کے بعد والے لوگ اپنے پاس روشن دلائل آجانے کے بعد آپس میں نہ لڑتے ، لیکن انہوں نے خود اختلاف کیا ، چنانچہ ان میں سے کچھ وہ تھے جو ایمان لائے اور کچھ وہ جنہوں نے کفر اپنایا ۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ آپس میں نہ لڑتے ، لیکن اللہ وہی کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے ( ١٧٢ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ پیغمبر یا سب پیغمبر ان میں ہم نے ایک کو دوسرے پڑائی دی 1 ان میں سے کسی سے اللہ نے کلام کیا 2 اور بعضوں کے درجے بلند کئے 3 اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو کھلی کھلی نشانیاں دیں اور روح القدس جبریل سے ان کی مدد کی 4 وہ ہمیشہ ان کے ساتھ رہتے تھے اور اگر اللہ چاہتا تو بعد والے لوگ کھلی نشانیاں آجانے پر باہم اختلاف نہ کرتے لیکن اللہ نے نہ چاہا انھوں نے اختلاف کیا کوئی مومن ہوا کوئی کافر اور اگر اللہ چاہتا تو یہ پھوٹ نہ پڑتی لیکن اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وو کرتا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یہ سب رسول ہیں ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ان میں سے کچھ کے ساتھ اللہ نے کلام فرمایا اور بعض کے درجات بلند کیے اور مریم (علیہا السلام) کے بیٹے عیسیٰ (علیہ السلام) کو ہم نے کھلے دلائل دینے اور پاک روح جبرائیل (علیہ السلام) سے ان کی تائید کی اور اگر اللہ کو منظور ہوتا تو ان کے بعد کے لوگ آپ میں قتال نہ کرتے ان کے پاس واضح دلائل آجانے کے بعد و لیکن انہوں نے اختلاف کیا پھر کچھ ان میں سے ایمان لائے اور کچھ ان میں سے کافر ہوئے اور اگر اللہ چاہتے تو وہ نہ لڑتے و لیکن اللہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ جتنے رسول ہیں ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر بزرگی اور فضیلت دی ہے۔ ان میں سے بعض تو وہ ہیں جن سے اللہ نے کلام کیا ہے اور بعض کے درجات کو بلند کیا ہے۔ ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ (علیہ السلام) کو صاف اور واضح نشانیاں دے کر ان کو روح القدس (جبرئیل) کے ذریعہ طاقت بخشی۔ اگر اللہ چاہتا تو وہ لوگ جن کے پاس کھلی ہوئی دلیلیں آچکی تھیں آپس میں اختلاف نہ کرتے لیکن انہوں نے اختلاف کیا۔ پھر کوئی تو ایمان لایا اور کوئی کافر ہوگیا۔ اگر اللہ چاہتا تو وہ آپس میں نہ لڑتے لیکن اللہ جو کچھ چاہتا ہے وہ کرتا ہے ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ پیغمبر (جو ہم وقتاً فوقتاً بھیجتے رہیں ہیں) ان میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔ بعض ایسے ہیں جن سے خدا نے گفتگو فرمائی اور بعض کے (دوسرے امور میں) مرتبے بلند کئے۔ اور عیسیٰ بن مریم کو ہم نے کھلی ہوئی نشانیاں عطا کیں اور روح القدس سے ان کو مدد دی۔ اور اگر خداچاہتا تو ان سے پچھلے لوگ اپنے پاس کھلی نشانیاں آنے کے بعد آپس میں نہ لڑتے لیکن انہوں نے اختلاف کیا تو ان میں سے بعض تو ایمان لے آئے اور بعض کافر ہی رہے۔ اور اگر خدا چاہتا تو یہ لوگ باہم جنگ و قتال نہ کرتے۔ لیکن خدا جو چاہتا ہے کرتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These apostles: We have preferred some of them above some others: of them are some unto whom Allah spake, and some He raised many degrees. And We vouchsafed unto Isa, son of Maryam, the evidences, and We aided him with the holy spirit; and had Allah so willed those who came after them had not fought among themselves after the evidences had come unto them but they differed; then of them some believed and of them some disbelieved. And had Allah so willed, they had not fought among themselves, but Allah doth whatsoever He intendeth.

ان رسولوں میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دے رکھی ہے ۔ ان میں وہ بھی ہیں جن سے اللہ نے کلام کیا ہے ۔ ان میں سے بعض کے درجے اس نے بلند کئے ہیں ۔ اور ہم نے عیسیٰ ابن مریم (علیہ السلام) ۔ کو شواہد عطاء کئے ۔ اور ہم نے ان کی تائید روح القدس کے ذریعہ سے کی ۔ اور اگر اللہ کی مشیت ہوتی تو ان کے بعد کے لوگ آپس میں خونریزی نہ کرتے بعد ان کے کہ ان کے پاس شواہد آچکے تھے ۔ لیکن (لوگ) آپس میں جھگڑے ۔ کوئی تو ان میں سے ایمان لے آیا اور کوئی ان میں سے کفر ہی کرتا رہا ۔ اور اگر اللہ کی مشیت ہی ہوتی تو وہ آپس میں خونریزی نہ کرتے ۔ لیکن اللہ وہی کرتا ہے جو ارادہ کرلیتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ رسول جو ہیں ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ۔ ان میں سے بعض سے اللہ نے کلام کیا اور بعض کے درجے بلند کیے اور ہم نے عیسیٰ بن مریم کو کھلی کھلی نشانیاں دیں اور روح القدس سے اس کی تائید کی ۔ اگر اللہ چاہتا تو ان کے بعد والے واضح دلائل کے بعدنہ لڑتے ۔ لیکن انہوں نے اختلاف کیا ، سو ان میں سے کچھ ایمان لائے اور کچھ نے کفر کیا اور اگر اللہ چاہتا تو وہ نہ لڑ پاتے ، لیکن اللہ کرتا ہے جو وہ چاہتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہ رسول ہیں ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت عطا فرما رکھی ہے ، ان میں سے بعض وہ ( بھی ) ہیں جن سے اﷲ ( تعالیٰ ) نے کلام فرمایا اور بعض کو درجات کے اعتبار سے بلندی عطا فرمائی اور ہم نے ( حضرت ) عیسیٰ ( علیہ السلام ) ابن مریمؓ کو واضح دلائل عطا فرمائے او رہم نے روح القدس ( جبرئیل علیہ السلام ) کے ذریعے ان کی تائید فرمائی اور اگر اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے تو وہ لوگ جو ان کے بعد تھے اپنے پاس واضح دلائل کے آجانے کے بعد جھگڑتے اور لیکن انہوں نے اختلاف کیا پس ان میں سے کچھ وہ تھے جو ایمان لائے اور ان میں سے بعض وہ تھے جو کافر ہوگئے اور اگر اﷲ ( تعالیٰ ) چاہتے تو یہ نہ جھگڑتے اور لیکن اﷲ ( تعالیٰ ) جو چاہتے ہیں وہی کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ سب رسول ہیں ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی۔ ان میں سے کوئی وہ ہے جس سے اللہ نے کلام فرمایا اور بعض کے درجے بلند کئے اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ (علیہ السلام) کو کھلے معجزے دیئے اور اس کو روح القدس (جبرئیل (علیہ السلام) کے ساتھ قوت دی اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو جو لوگ ان پیغمبروں کے بعد ہوئے آپس میں نہ لڑتے جب کہ ان کے پاس صاف حکم پہنچ چکے تھے لیکن انہوں نے باہم اختلاف کیا چناچہ ان میں سے کچھ وہ ہیں جو ایمان لائے اور کچھ وہ ہیں جنہوں نے کفر کیا۔ اور اگر اللہ چاہتا تو وہ باہم نہ لڑتے۔ لیکن اللہ جو چاہے کرتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ سب رسول (جن کا ذکر ابھی ہوا) ایسے ہیں کہ ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت بخشی ، ان میں سے بعض ایسے ہیں جن سے اللہ نے کلام فرمایا ، اور بعض ایسے ہیں جن کو اس نے (دوسری حیثیتوں) سے بلند درجے عطا فرمائے ، اور ہم نے عیسیٰ بیٹے مریم کو کھلی نشانیاں عطا کی تھیں، اور روح القدس کے ذریعے ان کی تائید (وتقویت) کا سامان کیا تھا اور اگر اللہ چاہتا تو وہ لوگ آپس میں کبھی نہ لڑتے، جو ان (انبیائے کرام (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد آئے، اس کے بعد کہ آچکیں ان کے پاس کھلی (اور روشن) دلیلیں، مگر یہ لوگ (اس کے باوجود) اختلاف ہی میں پڑے رہے، سو کوئی ان میں سے ایمان لایا اور کوئی اپنے کفر ہی پر اڑا رہا، اور اگر اللہ چاہتا تو یہ لوگ آپس میں کبھی نہ لڑتے، مگر اللہ اپنی (حکمت بےپایاں اور مشیت مطلقہ سے) جو چاہتا ہے کرتا ہے

Translated by

Noor ul Amin

یہ رسول جو بھیجے گئے ہم نے انہیں ایک دوسرے سے بڑھ چڑھ کر فضیلت دی ، ان میں سے کچھ توایسے ہیں جن سے اللہ نے کلام کیا اور کچھ وہ ہیں جن کے درجات بلندکئے اور عیسیٰ ابن مریم کو روشن نشانیاں عطا کیں اور روح القدس ( یعنی جبرائیل ) کے ذریعے مدد کی ، اوراگراللہ چاہتاتوان رسولوں کے بعد لوگ آپس میں جھگڑا نہ کرتے جبکہ ان کے پاس واضح احکام بھی آچکے تھے لیکن انہوں نے اختلاف کیا پھر کوئی ان احکام پر ایمان لایا اور کسی نے انکار کیا اور اگر اللہ چاہتاتووہ لڑائی جھگڑے نہ کرتے لیکن اللہ وہی کرتا ہےجو چاہتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ( ف۵۱۳ ) رسول ہیں کہ ہم نے ان میں ایک کو دوسرے پر افضل کیا ( ف۵۱٤ ) ان میں کسی سے اللہ نے کلام فرمایا ( ف۵۱۵ ) اور کوئی وہ ہے جسے سب پر درجوں بلند کیا ( ف۵۱٦ ) اور ہم نے مریم کے بیٹے عیسیٰ کو کھلی نشانیاں دیں ( ف۵۱۷ ) اور پاکیزہ روح سے اس کی مدد کی ( ف۵۱۸ ) اور اللہ چاہتا تو ان کے بعد والے آپس میں نہ لڑتے نہ اس کے کہ ان کے پاس کھلی نشانیاں آچکیں ( ف۵۱۹ ) لیکن وہ مختلف ہوگئے ان میں کوئی ایمان پر رہا اور کوئی کافر ہوگیا ( ف۵۲۰ ) اور اللہ چاہتا تو وہ نہ لڑتے مگر اللہ جو چاہے کرے ( ف۵۲۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ سب رسول ( جو ہم نے مبعوث فرمائے ) ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ، ان میں سے کسی سے اﷲ نے ( براہِ راست ) کلام فرمایا اور کسی کو درجات میں ( سب پر ) فوقیّت دی ( یعنی حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو جملہ درجات میں سب پر بلندی عطا فرمائی ) ، اور ہم نے مریم کے فرزند عیسٰی ( علیہ السلام ) کو واضح نشانیاں عطا کیں اور ہم نے پاکیزہ روح کے ذریعے اس کی مدد فرمائی ، اور اگر اﷲ چاہتا تو ان رسولوں کے پیچھے آنے والے لوگ اپنے پاس کھلی نشانیاں آجانے کے بعد آپس میں کبھی بھی نہ لڑتے جھگڑتے مگر انہوں نے ( اس آزادانہ توفیق کے باعث جو انہیں اپنے کئے پر اﷲ کے حضور جواب دہ ہونے کے لئے دی گئی تھی ) اختلاف کیا پس ان میں سے کچھ ایمان لائے اور ان میں سے کچھ نے کفر اختیار کیا ، ( اور یہ بات یاد رکھو کہ ) اگر اﷲ چاہتا ( یعنی انہیں ایک ہی بات پر مجبور رکھتا ) تو وہ کبھی بھی باہم نہ لڑتے ، لیکن اﷲ جو چاہتا ہے کرتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

یہ سب پیغمبر ہیں جن میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے ۔ ان میں سے بعض وہ ہیں جن سے خدا نے کلام کیا اور ان میں سے بعض کے درجے بلند کئے ۔ اور ہم نے عیسیٰ بن مریم کو کئی معجزے دیئے ۔ اور روح القدس کے ذریعہ سے ان کی تائید کی اور اگر خدا ( جبراً ) چاہتا تو ان ( پیغمبروں ) کے بعد آنے والے لوگ اپنے پاس معجزے آجانے کے بعد آپس میں نہ لڑتے ۔ لیکن انہوں نے آپس میں اختلاف کیا ۔ پھر ان میں سے کچھ ایمان لائے اور بعض نے کفر اختیار کیا ۔ اور اگر خدا ( جبراً ) چاہتا تو یہ لوگ آپس میں نہ لڑتے ۔ مگر خدا جو چاہتا ہے وہی کرتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those messengers We endowed with gifts, some above others: To one of them Allah spoke; others He raised to degrees (of honour); to Jesus the son of Mary We gave clear (Signs), and strengthened him with the holy spirit. If Allah had so willed, succeeding generations would not have fought among each other, after clear (Signs) had come to them, but they (chose) to wrangle, some believing and others rejecting. If Allah had so willed, they would not have fought each other; but Allah Fulfilleth His plan.

Translated by

Muhammad Sarwar

We gave some of Our Messengers preference over others. To some of them God spoke and He raised the rank of some others. We gave authoritative proofs to Jesus, son of Mary, and supported him by the Holy Spirit. Had God wanted, the generations who lived after those Messengers would not have fought each other after the authority had come to them. But they differed among themselves, some of them believed in the authority and others denied it. They would not have fought each other had God wanted, but God does as He wills.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those Messengers! We preferred some of them to others; to some of them Allah spoke (directly); others He raised to degrees (of honor); and to `Isa, the son of Maryam, We gave clear proofs and evidences, and supported him with Ruh-il-Qudus [Jibril]. If Allah had willed, succeeding generations would not have fought against each other, after clear Verses of Allah had come to them, but they differed ـ some of them believed and others disbelieved. If Allah had willed, they would not have fought against one another, but Allah does what He wills.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

We have made some of these apostles to excel the others among them are they to whom Allah spoke, and some of them He exalted by (many degrees of) rank; and We gave clear miracles to Isa son of Marium, and strengthened him with the holy spirit. And if Allah had pleased, those after them would not have fought one with another after clear arguments had come to them, but they disagreed; so there were some of them who believed and others who denied; and if Allah had pleased they would not have fought one with another, but Allah brings about what He intends.

Translated by

William Pickthall

Of those messengers, some of whom We have caused to excel others, and of whom there are some unto whom Allah spake, while some of them He exalted (above others) in degree; and We gave Jesus, son of Mary, clear proofs (of Allah's Sovereignty) and We supported him with the holy Spirit. And if Allah had so wiled it, those who followed after them would not have fought one with another after the clear proofs had come unto them. But they differed, some of them believing and some disbelieving. And if Allah had so willed it, they would not have fought one with another; but Allah doeth what He will.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उन पैग़म्बरों में से बअज़ को हमने बअज़ पर फ़ज़ीलत दी, उनमें से बअज़ से अल्लाह ने कलाम किया और बअज़ के दरजात बुलंद किए, और हमने ईसा बिन मरियम (अलै॰) को खुली निशानियाँ दीं, और हमने उनकी मदद की रूहुल-क़ुदुस (जिब्राईल) से, अगर अल्लाह चाहता तो आपस में न लड़ते उनके बाद आने वाले बाद इसके कि उनके पास खुली निशानियाँ आ चुकीं, मगर उन्होंने इख़्तिलाफ़ किया, फिर उनमें से कोई ईमान लाया और किसी ने इनकार किया, और अगर अल्लाह चाहता तो वे न लड़ते, मगर अल्लाह करता है जो वह चाहता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ حضرات مرسلین ایسے ہیں (5) کہ ہم نے ان میں سے بعضوں کو بعضوں پر فوقیت بخشی ہے (مثلا) بعضے ان میں وہ ہیں جو اللہ تعالیٰ سے ہمکلام ہوئے ہیں (یعنی موسیٰ (علیہ السلام) اور بعضوں کو ان میں بہت سے درجوں سے سرفراز کیا۔ اور ہم نے حضرت عیسیٰ بن مریم ( علیہ السلام) کو کھلے کھلے دلائل عطا فرمائے اور ہم نے ان کی تائید روح القدس (یعنی جبرائیل) سے فرمائی اور اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو (امت کے) جو لوگ ان کے بعد ہوئے ہیں باہم قتل و قتال نہ کرتے بعد اس کے کہ ان کے پاس (امر حق کے) دلائل پہنچ چکے تھے لیکن وہ لوگ باہم (دین میں) مختلف ہوئے۔ سو ان میں کوئی تو ایمان لایا اور کوئی کافر رہا ( اور نوبت قتل و قتال کی پہنچی) اور اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو وہ لوگ باہم قتل و قتال نہ کرتے لیکن اللہ تعالیٰ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں۔ (1) (253)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ رسول ہیں جن میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے، ان میں سے بعض وہ ہیں جن سے اللہ نے کلام فرمایا ہے اور بعض کے درجات بلند کئے ہیں اور ہم نے عیسیٰ بن مریم کو معجزات عطا فرمائے اور روح القدس سے اس کی تائید فرمائی۔ اگر اللہ تعالیٰ چاہتا تو ان کے بعد والے لوگ دلائل آجانے کے بعد ہرگز آپس میں لڑائی جھگڑا نہ کرتے۔ لیکن انہوں نے اختلاف کیا، ان میں سے بعض تو ایمان لائے اور بعض نے کفر کیا اور اگر اللہ تعالیٰ چاہتاتو یہ آپس میں نہ لڑتے لیکن اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے کرتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ رسول (ایسے تھے کہ ) ہم نے ان میں سے بعض کو بعض پر زیادہ فضیلت دی ۔ ان میں کوئی ایسا تھا جس سے اللہ تعالیٰ خود ہمکلام ہوا۔ کسی کو اس نے دوسری حیثیتوں سے بلند درجے دیئے اور آخر میں عیسیٰ ابن مریم کو روشن نشانیاں عطا کیں اور روح پاک سے اس کی مدد کی۔ اگر اللہ چاہتا ، تو ممکن نہ تھا کہ ان رسولوں کے بعد ، جو لوگ روشن نشانیاں دیکھ چکے تھے ، وہ آپس میں لڑتے مگر (اللہ کی مشیئت یہ نہ تھی کہ وہ لوگوں کو جبراً اختلافات سے روکے ، اس وجہ سے ) انہوں نے باہم اختلاف کیا ۔ پھر کوئی ایمان لایا اور کسی نے کفر کی راہ اختیار کی ۔ ہاں اللہ چاہتاتو وہ ہرگز نہ لڑتے مگر جو اللہ چاہتا ہے کرتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ رسول ہیں ہم نے فضیلت دی ان میں بعض کو بعض پر، ان میں بعض سے اللہ نے کلام فرمایا اور بعض کو درجات کے اعتبار سے بلند فرمایا، اور ہم نے دئیے عیسیٰ بن مریم کو کھلے کھلے معجزات، اور ہم نے ان کی تائید کی روح القدس کے ذریعہ، اور اگر اللہ چاہتا تو وہ لوگ آپس میں جنگ نہ کرتے جو ان کے بعد تھے، اس کے بعد کہ آئے ان کے پاس کھلے ہوئے معجزات، لیکن انہوں نے آپس میں اختلاف کیا سو ان میں سے بعض وہ تھے جو ایمان لائے اور بعض وہ تھے جنہوں نے کفر کیا، اور اگر اللہ چاہتا تو وہ لوگ آپس میں جنگ نہ کرتے لیکن اللہ کرتا ہے جو چاہتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ سب رسول فضیلت دی ہم نے ان میں بعض کو بعض سے کوئی تو وہ ہے کہ کلام فرمایا اس سے اللہ نے اور بلند کئے بعضوں کے درجے اور دیئے ہم نے عیسیٰ مریم کے بیٹے کو معجزے صریح اور قوت دی اس کو روح القدس یعنی جبرائیل سے اور اگر اللہ چاہتا تو نہ لڑتے وہ لوگ جو ہوئے ان پیغمبروں کے پیچھے بعد اسکے کہ پہنچ چکے ان کے پاس صاف حکم لیکن ان میں اختلاف پڑگیا پھر کوئی تو ان میں ایمان لایا اور کوئی کافر ہوا اور اگر چاہتا اللہ تو وہ باہم نہ لڑتے لیکن اللہ کرتا ہے جو چاہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ جتنے پیغمبر ہیں ہم نے ان میں سے بعض حضرات کو بعض پر فضلیت و بزرگی عطا فرمائی ہے بعض ان میں سے وہ ہیں جن کو اللہ نے شرف ہم کلامی بخشا اور ان کے بعض کو مراتب درجات میں بلند فرمایا اور مریم کے بیٹے عیسیٰ (علیہ السلام) کو ہم نے دلائل واضحہ عطا فرمائے اور ہم نے روح قدس کے ذریعہ اس کی تائید فرمائی اور اگر خدا کو منظورہوتا تو وہ لوگ جو پیغمبروں کے بعد ہوئے وہ ان صاف احکام کے بعد جو ان کے موصول ہوچکے تھے آپس میں نہ لڑتے لیکن ان لوگوں نے آپس میں اختلاف کیا پھر کوئی ان میں سے ایمان لایا اور کوئی ان میں سے کافر ہوا اور اگر اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو یہ لوگ آپس میں نہ لڑتے لیکن اللہ تعالیٰ جو چاہتا ہے وہ کرتا ہے