Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 256

سورة البقرة

لَاۤ اِکۡرَاہَ فِی الدِّیۡن ۟ ۙ قَدۡ تَّبَیَّنَ الرُّشۡدُ مِنَ الۡغَیِّ ۚ فَمَنۡ یَّکۡفُرۡ بِالطَّاغُوۡتِ وَ یُؤۡمِنۡۢ بِاللّٰہِ فَقَدِ اسۡتَمۡسَکَ بِالۡعُرۡوَۃِ الۡوُثۡقٰی ٭ لَا انۡفِصَامَ لَہَا ؕ وَ اللّٰہُ سَمِیۡعٌ عَلِیۡمٌ ﴿۲۵۶﴾

There shall be no compulsion in [acceptance of] the religion. The right course has become clear from the wrong. So whoever disbelieves in Taghut and believes in Allah has grasped the most trustworthy handhold with no break in it. And Allah is Hearing and Knowing.

دین کے بارے میں کوئی زبردستی نہیں ، ہدایت ضلالت سے روشن ہو چکی ہے ، اس لئے جو شخص اللہ تعالٰی کے سوا دوسرے معبودوں کا انکار کر کے اللہ تعالٰی پر ایمان لائے اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا جو کبھی نہ ٹوٹے گا اور اللہ تعالٰی سننے والا جاننے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاۤاِکۡرَاہَ
نہیں کوئی جبر / زبر دستی
فِی الدِّیۡنِ
دین میں
قَدۡ
تحقیق
تَّبَیَّنَ
واضح ہو گئی ہے
الرُّشۡدُ
ہدایت
مِنَ الۡغَیِّ
گمراہی سے
فَمَنۡ
تو جو کوئی
یَّکۡفُرۡ
کفر کرے گا
بِالطَّاغُوۡتِ
طاغوت کا
وَیُؤۡمِنۡۢ
اور وہ ایمان لائے گا
بِاللّٰہِ
اللہ پر
فَقَدِ
پس تحقیق
اسۡتَمۡسَکَ
اس نے تھام لیا
بِالۡعُرۡوَۃِ
کڑا
الۡوُثۡقٰی
مضبوط
لَاانۡفِصَامَ
نہیں ہے کوئی ٹوٹنا
لَہَا
اس کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ
سَمِیۡعٌ
خوب سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاۤ
نہیں
اِکۡرَاہَ
کوئی زبردستی
فِی الدِّیۡنِ
دین میں
قَدۡ
یقیناً
تَّبَیَّنَ
صاف واضح ہو چکی
الرُّشۡدُ
ہدایت
مِنَ الۡغَیِّ
گمراہی سے
فَمَنۡ
چنانچہ جو کوئی
یَّکۡفُرۡ
کفر کرتا ہے
بِالطَّاغُوۡتِ
باطل معبود کا
وَیُؤۡمِنۡۢ
اوروہ ایمان لاتا ہے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
فَقَدِ
تو یقیناً
اسۡتَمۡسَکَ
اس نے تھام لیا ہے
بِالۡعُرۡوَۃِ
کڑا
الۡوُثۡقٰی
مضبوط
لَا
نہیں
انۡفِصَامَ
ٹوٹنا
لَہَا
اس کے لیے
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
سَمِیۡعٌ
سب کچھ سننے والا ہے
عَلِیۡمٌ
سب کچھ جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

There shall be no compulsion in [acceptance of] the religion. The right course has become clear from the wrong. So whoever disbelieves in Taghut and believes in Allah has grasped the most trustworthy handhold with no break in it. And Allah is Hearing and Knowing.

دین کے بارے میں کوئی زبردستی نہیں ، ہدایت ضلالت سے روشن ہو چکی ہے ، اس لئے جو شخص اللہ تعالٰی کے سوا دوسرے معبودوں کا انکار کر کے اللہ تعالٰی پر ایمان لائے اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا جو کبھی نہ ٹوٹے گا اور اللہ تعالٰی سننے والا جاننے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

دین (کے معاملہ) میں کوئی زبردستی نہیں۔ ہدایت گمراہی کے مقابلہ میں بالکل واضح ہوچکی ہے۔ اب جو شخص طاغوت سے کفر کرے اور اللہ ایمان پر لائے تو اس نے ایسے مضبوط حلقہ کو تھام لیا جو ٹوٹ نہیں سکتا اور اللہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

دین میں کوئی زبردستی نہیں،یقیناًہدایت گمراہی سے صاف واضح ہو چکی،چنانچہ جوباطل معبود کا انکار کرے اوراﷲ تعالیٰ پر ایمان لائے اس نے مضبوط کڑا تھام لیا جس نے کبھی ٹوٹنا ہی نہیں اور اﷲ تعالیٰ سب کچھ سننے والا،سب کچھ جاننے والا ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

There is no compulsion in Faith. The correct way has become distinct from the erroneous. Now, whoever rejects the Rebel and believes in Allah has grasped the strongest ring that never breaks,-r-nAnd Allah is All-Hearing, All-Knowing.

زبردستی نہیں دین کے معاملہ میں بیشک جدا ہوچکی ہے ہدایت گمراہی سے اب جو کوئی نہ مانے گمراہ کرنے والوں کو اور یقین لاوے اللہ پر تو اس نے پکڑ لیا حلقہ مضبوط جو ٹوٹنے والا نہیں اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

دین میں کوئی جبر نہیں ہے ہدایت گمراہی سے واضح ہوچکی ہے تو جو کوئی بھی طاغوت کا انکار کرے اور پھر اللہ پر ایمان لائے تو اس نے بہت مضبوط حلقہ تھام لیا جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے اور اللہ سب کچھ سننے والا سب کچھ جاننے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

There is no compulsion and coercion in regard to religion. The right thing has been made distinct from the wrong thing: now whoever rejects taghut and believes in Allah has taken a firm support that never gives way.

دین کے معاملے میں کوئی زور زبردستی نہیں ہے ۔ 285 صحیح بات غلط خیالات سے الگ چھانٹ کر رکھ دی گئی ہے ۔ اب جو کوئی طاغوت 286 کا انکار کر کے اللہ پر ایمان لے آیا ، اس نے ایک ایسا مضبوط سہارا تھام لیا ، جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں ، اور اللہ﴿ جس کا سہارا اس نے لیا ہے﴾ سب کچھ سننے اور جاننے والا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

دین کے معاملے میں کوئی زبردستی نہیں ہے ، ہدایت کا راستہ گمراہی سے ممتاز ہو کر واضح ہوچکا ، اس کے بعد جو شخص طاغوت کا انکار کر کے اللہ پر ایمان لے آئے گا ، اس نے ایک مضبوط کنڈا تھام لیا جس کے ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ، اور اللہ خوب سننے والا ، سب کچھ جاننے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

دین میں زبردستی نہیں رہے نیک راہی اور گمراہی کھل گئی ہے 2 پھر جو کوئی جھوٹے خدا کو نہ مانے 3 اور اللہ پر ایمان لاوے اس نے مضبوطی کنڈا تھام لیا جو ٹوٹنے والا نہیں اور اللہ سنتا جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

دین میں زبردستی نہیں ہے بیشک ہدایت گمراہی سے الگ واضح ہوچکی پس جو شیطان (کی بات) سے انکار کرے اور اللہ کے ساتھ ایمان لائے تو اس نے اس مضبوط حلقہ کو پکڑ رکھا ہے جو ٹوٹنے والا نہیں اور اللہ والے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

دین اسلام میں کوئی زبردستی اور جبر نہیں ہے۔ یقیناً ہدایت کی راہ گمراہی سے نمایاں اور واضح ہوچکی ہے پھر جس نے جھوٹے معبودوں کا انکار کیا اور اللہ پر یقین لے آیا تو اس نے ایسا مضبوط حلقہ تھام لیا جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے۔ اللہ خوب سننے اور جاننے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

دین (اسلام) میں زبردستی نہیں ہے ہدایت (صاف طور پر ظاہر اور) گمراہی سے الگ ہو چکی ہے تو جو شخص بتوں سے اعتقاد نہ رکھے اور خدا پر ایمان لائے اس نے ایسی مضبوط رسی ہاتھ میں پکڑ لی ہے جو کبھی ٹوٹنے والی نہیں اور خدا (سب کچھ) سنتا اور (سب کچھ) جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

No constraint is there in the religion; surely rectitude hath become manifestly distinguished from the error. Whosoever then disbelieveth in the devil and believeth in Allah, hath of a surety rain hold of the firm cable whereof there is no giving way. And Allah is Hearing, Knowing.

دین میں کوئی زبردستی نہیں ۔ ہدایت وگمراہی سے صاف صاف کھل چکی ہے ۔ تو جو کوئی طاغوت سے کفر کرے اور اللہ پر ایمان لے آئیں اس نے ایک بڑا مضبوط حلقہ تھام لیا ۔ جس کے لیے کوئی شکستگی نہیں ۔ اور وہ بڑا سننے والا اور بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

دین کے معاملے میں کوئی جبر نہیں ہے ۔ ہدایت گمراہی سے بالکل الگ ہوچکی ہے ۔ تو جس نے طاغوت کا انکار کیا ، اور اللہ پر ایمان لایا ، اس نے مضبوط رسی پکڑی ، جو ٹوٹنے والی نہیں اور اللہ سننے والا ، جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

دین ( کے معاملے ) میں کوئی زبردستی نہیں ، تحقیق ہادیت کا راستہ گمراہی کے راستے سے ( جدا ہوکر ) واضح ہوچکا ہے ، پس جو اﷲ کے بعد طاغوت کا انکار کرے گا اور اﷲ ( تعالیٰ ) پر ایمان لائے گا تو تحقیق اس نے ایک مضبوط حلقہ تھام لیا جس کے ٹوٹنے کا امکان نہیں ہے اور اﷲ ( تعالیٰ ) خوب سننے بہت جاننے والے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

دین میں کوئی جبر نہیں بیشک ہدایت گمراہی سے جدا ہوچکی ہے، جو گمراہ کرنے والوں کو نہ مانے اور اللہ پر ایمان لائے تو اس نے مضبوط حلقہ پکڑ لیا جو ٹوٹنے والا نہیں اور اللہ سب کچھ سنتا جانتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کوئی (زور و) زبردستی نہیں دین (کے معاملے) میں، یقینا رشد (و ہدایت کی روشنی) پوری طرح واضح (ہو کر الگ) ہوچکی ہے گمراہی سے، سو جو کوئی انکار کرے گا طاغوت کا، اور ایمان لائے گا اللہ پر، تو اس نے تھام لیا ایک ایسا مضبوط سہارا جس نے کبھی ٹوٹنا نہیں، اور اللہ (جس کا سہارا ایسے شخص نے تھام لیا ہے) بڑا ہی سننے والا ہے، سب کچھ جاننے والا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

دین ( کے معاملہ ) میں کوئی زبردستی نہیں ہدایت گمراہی کے مقابلہ میں با لکل واضح ہو چکی ہےجو شخص اللہ تعالیٰ کے سوا دوسرے معبودوں کا انکارکرکے اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اس نے درحقیقت ایک ایسے مضبوط کڑے کو پوری قوت کے ساتھ تھام لیاجوکبھی نہیں ٹوٹے گااوراللہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کچھ زبردستی نہیں ( ف۵۳۲ ) دین میں بیشک خوب جدا ہوگئی ہے نیک راہ گمراہی سے تو جو شیطان کو نہ مانے اور اللہ پر ایمان لائے ( ف۵۳۳ ) اس نے بڑی محکم گرہ تھامی جسے کبھی کھلنا نہیں ، اور اللہ سنتا جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

دین میں کوئی زبردستی نہیں ، بیشک ہدایت گمراہی سے واضح طور پر ممتاز ہو چکی ہے ، سو جو کوئی معبودانِ باطلہ کا انکار کر دے اور اﷲ پر ایمان لے آئے تو اس نے ایک ایسا مضبوط حلقہ تھام لیا جس کے لئے ٹوٹنا ( ممکن ) نہیں ، اور اﷲ خوب سننے والا جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

دین کے معاملہ میں کوئی زبردستی نہیں ہے ۔ ہدایت گمراہی سے الگ واضح ہو چکی ہے ۔ اب جو شخص طاغوت ( شیطان اور ہر باطل قوت ) کا انکار کرے اور خدا پر ایمان لائے اس نے یقینا مضبوط رسی تھام لی ہے ۔ جو کبھی ٹوٹنے والی نہیں ہے ۔ اور خدا ( سب کچھ ) سننے والا اور خوب جاننے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Let there be no compulsion in religion: Truth stands out clear from Error: whoever rejects evil and believes in Allah hath grasped the most trustworthy hand-hold, that never breaks. And Allah heareth and knoweth all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

There is no compulsion in religion. Certainly, right has become clearly distinct from wrong. Whoever rejects the devil and believes in God has firmly taken hold of a strong handle that never breaks. God is All-hearing and knowing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There is no compulsion in religion. Verily, the right path has become distinct from the wrong path. Whoever disbelieves in Taghut and believes in Allah, then he has grasped the most trustworthy handhold that will never break. And Allah is All-Hearer, All-Knower.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

There is no compulsion in religion; truly the right way has become clearly distinct from error; therefore, whoever disbelieves in the Shaitan and believes in Allah he indeed has laid hold on the firmest handle, which shall not break off, and Allah is Hearing, Knowing.

Translated by

William Pickthall

There is no compulsion in religion. The right direction is henceforth distinct from error. And he who rejecteth false deities and believeth in Allah hath grasped a firm handhold which will never break. Allah is Hearer, Knower.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

दीन के मामले में कोई ज़बरदस्ती नहीं, हिदायत अलग हो चुकी है गुमराही से, पस जिस शख़्स ने शैतान का इनकार किया और अल्लाह पर ईमान लाया उसने मज़बूत हल्क़ा पकड़ लिया जो टूटने वाला नहीं, और अल्लाह सुनने वाला, जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

دین میں زبردستی (کافی نفسہ کوئی موقع) نہیں (کیونکہ) (6) ہدایت یقینا گمراہی سے ممتاز ہوچکی ہے سو جو شخص شیطان سے بداعتقاد ہو اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ خوش عتقاد ہو (یعنی اسلام قبول کرلے) تو اس نے بڑا مضبوط حلقہ تھام لیا جس کو کسی طرح شکستگی نہیں (ہوسکتی) (7) اور اللہ تعالیٰ خوب سننے والے ہیں خوب جاننے والے ہیں۔ (256)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

دین میں کوئی زبردستی نہیں ہدایت گمراہی سے واضح ہوچکی ہے اس لیے جو شخص باطل معبودوں کا انکار کر کے اور اللہ تعالیٰ پر ایمان لائے اس نے مضبوط کڑے کو تھام لیا جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ خوب سننے، جاننے والا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دین کے معاملے میں کوئی زور زبردستی نہیں ہے ۔ صحیح بات غلط خیالات سے الگ چھانٹ کر رکھ دی گئی ہے ۔ اب جو کوئی طاغوت کا انکار کرکے اللہ پر ایمان لے آیا ، اس نے ایک ایسا مضبوط سہارا تھام لیا جو کبھی ٹوٹنے والا نہیں اور اللہ سب کچھ سننے والا اور جاننے والا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

نہیں ہے زبردستی دین میں، ظاہر ہوچکی ہے ہدایت گمراہی سے ممتاز ہو کر، سو جو شخص منکر ہو طاغوت کا اور ایمان لائے اللہ پر تو بیشک اس نے مضبوط حلقہ پکڑ لیا۔ جو ٹوٹنے والا نہیں ہے اور اللہ سننے والا جاننے والا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

زبردستی نہیں دین کے معاملہ میں بیشک جدا ہوچکی ہے ہدایت گمراہی سے اب جو کوئی نہ مانے گمراہ کرنے والوں کو اور یقین لاوے اللہ پر تو اس نے پکڑ لیا حلقہ مضبوط جو ٹوٹنے والا نہیں اور اللہ سب کچھ سنتاجانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

دین کے بارے میں کوئی زبردستی نہیں یقینا ہدایت کی راہ گمراہی سے نمایاں اور ممتاز ہوچکی ہے سو جس شخص نے تمام معبود ان باطلہ کا انکار کیا اور اللہ تعالیٰ پر ایمان لایا تو اس نے ایک ایسا مضبوط حلقہ پکڑ لیا جس کو کبھی ٹوٹنا نہیں اور اللہ خوب سننے والا جاننے والا ہے