PrepositionDeterminerNoun

بِٱلْعُرْوَةِ

the handhold

ساتھ کھڑا

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
اِعْتَرٰى
يَعْتَرِى
اِعْتَرِ
مُعْتَرٍ
مُعْتَرىً
اِعْتِرَاء
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

عَرِیَ مِنْ ثَوْبِہٖ یَعْرٰی: ننگا ہونا چنانچہ، برہنہ اور ننگے شخص کو عَارٍ وَعُرْیَانٌ کہا جاتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے: (اِنَّ لَکَ اَلَّا تَجُوۡعَ فِیۡہَا وَ لَا تَعۡرٰی) (۲۰:۱۱۸) یہاں تم نہ بھوکے رہو گے اور نہ ننگے۔ ھُوَ عَرُوٌّ مِنَ الذَّنْبِ: وہ گناہ سے عاری ہے۔ اَخَذَہٗ عُرَوَائُ: برہنگی کی وجہ سے اس پر کپکپی طاری ہوگئی۔ اور انسان کے ان اعضاء کو جو عام طور پر ننگے رہتے ہیں۔ جیسے چہرہ ہاتھ اور پاؤں کو اَلْمَعَارِیْ کہا جاتا ہے۔ چنانچہ محاورہ ہے۔ فُلَانٌ حَسَنُ الْمَعْرٰی: فلاں کے ننگے اعضاء خوبصورت ہیں۔ جیساکہ حَسَنُ الْمَحْسَرِ والْمُجَرَّدِ: کا محاورہ ہے اَلْعَرَائُ: کھلی جگہ، جہاں کوئی چیز آڑ کے لیے نہ ہو جیسے فرمایا: (فَنَبَذۡنٰہُ بِالۡعَرَآءِ وَ ہُوَ سَقِیۡمٌ ) (۳۷:۱۴۵) پھر ہم نے اسے جبکہ وہ بیمار تھے کھیلنے میدان میں ڈال دیا۔ اَلْعَرٰی: (اسم مقصور) کنارہ اور جانب کو کہتے ہیں اور عَرَاہُ واعْتَرَاہُ: اس کے سامنے آیا، اس کی جانب قصد کیا۔ قرآن پاک میں ہے: (اِلَّا اعۡتَرٰىکَ بَعۡضُ اٰلِہَتِنَا بِسُوۡٓءٍ ) (۱۱:۵۴) کہ ہمارے معبودوں میں سے کسی نے تجھ پر مصیبت ڈال دی ہے۔ اَلْعُرْوَۃُ: ہر وہ چیز جسے پکڑ کر کوئی لٹک جائے اور آیت کریمہ: (فَقَدِ اسۡتَمۡسَکَ بِالۡعُرۡوَۃِ الۡوُثۡقٰی) (۲:۲۵۶) تو اس نے مضبوط حلقہ ہاتھ میں پکڑا۔ میں (ایمان باﷲ کو) بطور تمثیل کے ’’مضبوط حلقہ‘‘ سے تعبیر فرمایا ہے۔ نیز عُرْوَۃ یَاعَلْقَہ ایک قسم (کی) خاردار جھاڑی یا پیلو کی قسم کے درخت کو بھی کہتے ہیں جو اونٹوں کے لیے آخری سہارا ہوتا ہے۔ اَلْعَرِیُّ وَالْعَرِیَّۃُ: سرد ہوا جو انسان کو لگ جاتی ہے۔ نیز اَلْعَرِیَّۃُ کھجور کا وہ درخت جو بیع سے مستثنیٰ کیا گیا ہو۔ بعض کہتے ہیں کہ عَرِیَّۃٌ کھجور کے اس درخت کو کہتے ہیں جس کا پھل اس کے مالک نے کسی محتاج کو ہبہ کردیا ہو، شرعاً اس درخت کے پھل کو خشک کھجوروں کے عوض بیچنا جائز ہے بعض کہتے ہیں کہ عَرِیَّۃ کھجور کے اس درخت کو کہتے ہیں جو کسی آدمی کے باغ میں دوسرے کی ملکیت ہو اور اس کے آنے جانے سے باغ کے مالک کو تکلیف ہوتی ہو تو شریعت نے خشک کھجوروں کے عوض اس کا پھل خریدنے کی اجازت دی ہے۔ اس کی جمع عَرَایَا ہے اور آنحضرت ﷺ نے بیع عَرَایَا کی رخصت دی ہے۔(1) (۳۹)

Lemma/Derivative

2 Results
عُرْوَة