Perfect Tense | Imperfect Tense | Imperative | Active Participle | Passive Participle | Noun Form |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
--- |
ضمیر واحد متکلم ہے ایک لغت میں وصل کے وقت اس کا الف حذف کردیا جاتا ہے۔ چنانچہ آیت کریمہ : (لٰکِنَّا۠ ہُوَ اللّٰہُ رَبِّیۡ) (۱۸:۳۸) مگر میں تو یہ کہتا ہوں کہ خدا ہی میرا پروردگار ہے۔ میں بعض نے کہا ہے کہ لٰکِنَّا اصل میں لٰکِنْ اَنَا ہے اَنَا کے ہمزہ کو حذف کرکے لٰکِنْ کے نون کو نَا کے نون میں ادغام کردیا گیا ہے ایک قرأت میں لٰکِنَّ ھُوَاﷲُ رَبِّیْ ہے، جس میں اَنَا کے آخری الف کو حذف کردیا گیا ہے۔ أَنِیَّۃ الشیء وَاُنیِتَہٗ کے معنی ذات شی کے ہیں اس سے کسی شے کے وجود کی طرف اشارہ ہوتا ہے یہ ترکیب عربی نہیں ہے بلکہ محدث ہے۔