Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 258

سورة البقرة

اَلَمۡ تَرَ اِلَی الَّذِیۡ حَآجَّ اِبۡرٰہٖمَ فِیۡ رَبِّہٖۤ اَنۡ اٰتٰىہُ اللّٰہُ الۡمُلۡکَ ۘ اِذۡ قَالَ اِبۡرٰہٖمُ رَبِّیَ الَّذِیۡ یُحۡیٖ وَ یُمِیۡتُ ۙ قَالَ اَنَا اُحۡیٖ وَ اُمِیۡتُ ؕ قَالَ اِبۡرٰہٖمُ فَاِنَّ اللّٰہَ یَاۡتِیۡ بِالشَّمۡسِ مِنَ الۡمَشۡرِقِ فَاۡتِ بِہَا مِنَ الۡمَغۡرِبِ فَبُہِتَ الَّذِیۡ کَفَرَ ؕ وَ اللّٰہُ لَا یَہۡدِی الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۲۵۸﴾ۚ

Have you not considered the one who argued with Abraham about his Lord [merely] because Allah had given him kingship? When Abraham said, "My Lord is the one who gives life and causes death," he said, "I give life and cause death." Abraham said, "Indeed, Allah brings up the sun from the east, so bring it up from the west." So the disbeliever was overwhelmed [by astonishment], and Allah does not guide the wrongdoing people.

کیا تو نے اسے نہیں دیکھا جو سلطنت پا کر ابراہیم ( علیہ السلام ) سے اس کے رب کے بارے میں جھگڑ رہا تھا ، جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا میرا رب تو وہ ہے جو جلاتا اور مارتا ہے ، وہ کہنے لگا میں بھی جلاتا اور مارتا ہوں ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا کہ اللہ تعالٰی سورج کو مشرق کی طرف سے لے آتا ہے تو اسے مغرب کی جانب سے لے آ اب تو وہ کافر بھونچکا رہ گیا ، اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی الَّذِیۡ
طرف اس کے جس نے
حَآجَّ
جھگڑا کیا
اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیم سے
فِیۡ رَبِّہٖۤ
اس کے رب کے بارے میں
اَنۡ
کہ
اٰتٰىہُ
عطا کی اسے
اللّٰہُ
اللہ تعالی نے
الۡمُلۡکَ
بادشاہت
اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
اِبۡرٰہٖمُ
ابراہیم نے
رَبِّیَ
میرا رب
الَّذِیۡ
وہ ہے جو
یُحۡیٖ
زندہ کرتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اور وہ موت دیتا ہے
قَالَ
اس نے کہا
اَنَا
میں
اُحۡیٖ
میں زندہ کرتا ہوں
وَاُمِیۡتُ
اور میں موت دیتا ہوں
قَالَ
کہا
اِبۡرٰہٖمُ
ابراہیم نے
فَاِنَّ
پس بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
یَاۡتِیۡ
لاتا ہے
بِالشَّمۡسِ
سورج کو
مِنَ الۡمَشۡرِقِ
مشرق سے
فَاۡتِ
پس تم لے آؤ
بِہَا
اسے
مِنَ الۡمَغۡرِبِ
مغرب سے
فَبُہِتَ
تو مبہوت رہ گیا
الَّذِیۡ
وہ جس نے
کَفَرَ
کفر کیا تھا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالی
لَایَہۡدِی
نہیں وہ ہدایت دیتا ہے
الۡقَوۡمَ
ان لوگوں کو
الظّٰلِمِیۡنَ
جو ظالم ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَمۡ
کیا نہیں
تَرَ
آپ نے دیکھا
اِلَی
طرف
الَّذِیۡ
اس شخص کے
حَآجَّ
جس نے جھگڑا کیا
اِبۡرٰہٖمَ
ابراہیم ؑسے
فِیۡ رَبِّہٖۤ
اس کے رب (کے بارے) میں
اَنۡ
یہ کہ
اٰتٰىہُ
دی تھی اسے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
الۡمُلۡکَ
حکومت
اِذۡ
جب
قَالَ
کہا
اِبۡرٰہٖمُ
ابراہیمؑ نے
رَبِّیَ
میرا رب
الَّذِیۡ
وہ ہے جو
یُحۡیٖ
وہ زندگی دیتا ہے
وَیُمِیۡتُ
اور وہ موت دیتا ہے
قَالَ
اس نے کہا
اَنَا
میں
اُحۡیٖ
میں بھی زندگی دیتا ہوں
وَاُمِیۡتُ
اور میں موت دیتا ہوں
قَالَ
کہا
اِبۡرٰہٖمُ
ابراہیم نے
فَاِنَّ
پھر بلاشبہ
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَاۡتِیۡ
لاتا ہے
بِالشَّمۡسِ
سورج کو
مِنَ الۡمَشۡرِقِ
مشرق سے
فَاۡتِ
پھرتم نکال کر لاؤ
بِہَا
اس کو
مِنَ الۡمَغۡرِبِ
مغرب سے
فَبُہِتَ
تو حیران رہ گیا
الَّذِیۡ
وہ جس نے
کَفَرَ
کفر کیا
وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ
لَا
نہیں
یَہۡدِی
وہ ہدایت دیتا
الۡقَوۡمَ
قوم کو
الظّٰلِمِیۡنَ
ظالم
Translated by

Juna Garhi

Have you not considered the one who argued with Abraham about his Lord [merely] because Allah had given him kingship? When Abraham said, "My Lord is the one who gives life and causes death," he said, "I give life and cause death." Abraham said, "Indeed, Allah brings up the sun from the east, so bring it up from the west." So the disbeliever was overwhelmed [by astonishment], and Allah does not guide the wrongdoing people.

کیا تو نے اسے نہیں دیکھا جو سلطنت پا کر ابراہیم ( علیہ السلام ) سے اس کے رب کے بارے میں جھگڑ رہا تھا ، جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا میرا رب تو وہ ہے جو جلاتا اور مارتا ہے ، وہ کہنے لگا میں بھی جلاتا اور مارتا ہوں ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا کہ اللہ تعالٰی سورج کو مشرق کی طرف سے لے آتا ہے تو اسے مغرب کی جانب سے لے آ اب تو وہ کافر بھونچکا رہ گیا ، اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا آپ نے اس شخص (کے معاملہ) پر غور نہیں کیا جس نے حضرت ابراہیم سے اپنے پروردگار کے بارے میں جھگڑا کیا اور اس جھگڑے کی وجہ یہ بنی کہ اللہ نے اسے حکومت دے رکھی تھی جب ابراہیم نے اس شخص (نمرود) سے کہا کہ میرا پروردگار وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے تو وہ کہنے لگا کہ میں بھی زندہ کرسکتا ہوں اور مار بھی سکتا ہوں۔ پھر ابراہیم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ تو سورج کو مشرق سے نکالتا ہے تم ذرا مغرب سے نکال کے دکھاؤ۔ اب وہ کافر مبہوت رہ گیا۔ اور اللہ ظالموں کو راہ نہیں سجھاتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیا آپ نے اُس کونہیں دیکھاجس نے ابراہیم ؑ سے اُس کے رب کے بارے میں جھگڑاکیایہ کہ اﷲ تعالیٰ نے اُسے حکومت دی تھی’’جب ابراہیم نے کہامیرارب تووہ ہے جوزندگی دیتاہے اور موت دیتاہے۔‘‘ اُس نے کہا: ’’میں بھی زندگی دیتاہوں اور موت دیتا ہوں،‘‘ابراہیم ؑ نے کہا: ’’اﷲ تعالیٰ توبلاشبہ سورج کو مشرق سے لاتاہے پھرتم اس کومغرب سے نکال لاؤ‘‘تو وہ حیران رہ گیاجس نے کفرکیااوراﷲ تعالیٰ ظالم لوگوں کوہدایت نہیں دیتا

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Did you not see the one who argued with Ibrahim about his Lord, because Allah had given him kingship. When Ibrahim said: |"My Lord is the One Who gives life and brings death,|" he said: |"I give life and I bring death.|" Said Ibrahim: |"Allah brings the sun out from the East, now, you bring it out from the West.|" Here, baffled was the one who disbelieved. And Allah does not put the unjust people on the right path.

کیا نہ دیکھا تو نے اس شخص کو جس نے جھگڑا کیا ابراہیم سے اس کے رب کی بابت اس وجہ سے کہ دی تھی اللہ نے اس کو سلطنت، جب کہا ابراہیم نے میرا رب وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے وہ بولا میں بھی جلاتا ہوں اور مارتا ہوں کہا ابراہیم نے بیشک وہ لاتا ہے سورج کو مشرق سے اب تو لے آ اس کو مغرب سے تب حیران رہ گیا وہ کافر اور اللہ سیدھی راہ نہیں دکھاتا بےانصافوں کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم نے اس شخص کو نہیں دیکھا جس نے حجتّ بازی کی تھی ابراہیم (علیہ السلام) سے اس وجہ سے کہ اللہ نے اسے بادشاہی دی ہوئی تھی جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ میرا رب تو وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے تو اس نے کہا کہ میں بھی زندہ کرتا اور مارتا ہوں ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ سورج کو مشرق سے نکالتا ہے (اگر تو خدائی کا مدعی ہے ) تو اسے مغرب سے نکال کر دکھا تو مبہوت ہو کر رہ گیا وہ کافر اور اللہ ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

289 کیا تم نے اس شخص کے حال پر غور نہیں کیا ، جس نے ابراہیم سے جھگڑا کیا تھا ؟ 290 جھگڑا اس بات پر کہ ابراہیم کا رب کون ہے ، اور اس بنا پر کہ اس شخص کو اللہ نے حکومت دے رکھی تھی ۔ 291 جب ابراہیم نے کہا کہ میرا رب وہ ہے ، جس کے اختیار میں زندگی اور موت ہے تو اس نے جواب دیا: زندگی اور موت میرے اختیار میں ہے ۔ ابراہیم نے کہا : اچھا ، اللہ سورج کو مشرق سے نکالتا ہے ، تو ذرا اسے مغرب سے نکال لا ۔ یہ سن کر وہ منکر حق ششدرہ رہ گیا ، 292 مگر اللہ ظالموں کو راہ راست نہیں دکھایا کرتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم نے اس شخص ( کے حال ) پر غور کیا جس کو اللہ نے سلطنت کیا دے دی تھی کہ وہ اپنے پروردگار ( کے وجود ہی ) کے بارے میں ابراہیم سے بحث کرنے لگا؟ جب ابراہیم نے کہا کہ : میرا پروردگار وہ ہے جو زندگی بھی دیتا ہے اور موت بھی ، تو وہ کہنے لگا کہ : میں بھی زندگی دیتا ہوں اور موت دیتا ہوں ۔ ( ١٧٤ ) ابراہیم نے کہا : اچھا اللہ تو سورج کو مشرق سے نکالتا ہے ، تم ذرا اسے مغرب سے تو نکال کر لاؤ ، اس پر وہ کافر مبہوت ہو کر رہ گیا ۔ اور اللہ ایسے ظالموں کو ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے پیمبر) کیا تو نے اس شخص کے قصے پر نظر نہیں ڈالی جو اس وجہ سے کہ خدا نے اس کو باد شاہت دی تھی ابراہم سے جھگڑا اس نے پر دگار کے بارے میں جب ابراہیم نے کہا میرے پروردگار تو وہ ہے جو جلاتا ہے اور مارتا ہے اس نے کہا میں بھی جلاتا اور مار تا ہوں ابراہیم نے کہا اچھا تو سورجھ کو پورب سے نکلتا ہے اگر تو خدا ہے تو اس کی پچھم کی طرف سے لا پس یہ سن کر وہ کافر منرود مردود ہکا بکا ( یعنی حیران اور خاموش رہ گیا اور اللہ ہٹ دھرم لوگوں کو راہ پر نہیں لگاتا 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(اے مخاطب ! ) کیا تو نے اس شخص کو نہیں دیکھا جس نے ابراہیم (علیہ السلام) سے ان کے پروردگار کے بارے میں مباحثہ کیا کہ اللہ نے اس کو سلطنت بخشی تھی جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ میرا پروردگار وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے۔ اس نے کہا میں بھی زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا یقینا اللہ تو سورج کو مشرق سے لاتا ہے پس تو اس کو مغرب سے لے آ تو اس پر کافر متحیر رہ گیا اور اللہ غلط کاروں کی راہنمائی نہیں فرماتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا آپ نے اس شخص کی طرف نہیں دیکھا جو ابراہیم سے اس کے پروردگار کے بارے میں جھگڑرہا تھا۔ اس لئے کہ اللہ نے اس کو حکومت دے رکھی تھی۔ جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا میرا پروردگار وہ ہے جو زندہ بھی کرتا ہے اور مارتا بھی ہے اس نے کہا میں بھی (لوگوں کو) زندگی دیتا ہوں اور مار دیتا ہوں۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا اچھا میرا پروردگار تو روزانہ مشرق سے سورج نکالتا ہے پھر تو اس کو مغرب سے نکال کرلے آ۔ یہ سن کر وہ کافر حیران و ششدررہ گیا۔ اور اللہ ظالموں کو ہدایت عطا نہیں کرتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم نے اس شخص کو نہیں دیکھا جو اس (غرور کے) سبب سے کہ خدا نے اس کو سلطنت بخشی تھی ابراہیم سے پروردگار کے بارے میں جھگڑنے لگا۔ جب ابراہیم نے کہا میرا پروردگار تو وہ ہے جو جلاتا اور مارتا ہے۔ وہ بولا کہ جلا اور مار تو میں بھی سکتا ہوں۔ ابراہیم نے کہا کہ خدا تو سورج کو مشرق سے نکالتا ہے آپ اسے مغرب سے نکال دیجیئے (یہ سن کر) کافر حیران رہ گیا اور خدا بےانصافوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Bethinkest thou not of one who contended with Ibrahim concerning his Lord, because Allah had vouchsafed unto him dominion! When Ibrahim said: my Lord is He Who giveth life and causeth death, he said: give life and cause death. Ibrahim said: verily Allah bringeth the sun from the east, then bring it thou from the west. Thereupon he Who disbelieved Was dumb-founded, And Allah guideth not a wrong-doing people.

کیا تو نے اس شخص کے حال پر نظر نہیں کی ۔ جس نے ابراہیم (علیہ السلام) سے اس کے رب کے بارے میں مباحثہ کیا تھا ۔ اس سبب سے کہ اللہ نے اسے بادشاہت دے رکھی تھی ۔ جبکہ ابراہیم (علیہ السلام) نے اس سے کہا کہ میرا رب ۔ تو وہ ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے ۔ وہ بولا کہ زندگی اور موت تو میں دیتا ہوں ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا اچھا اللہ تو آفتاب کو مشرق سے نکالتا ہے تو اسے مغرب سے نکال دکھا ۔ اس پر وہ جو کافر تھا دنگ رہ گیا ۔ اور اللہ ظالم لوگوں کو راہ ہدایت نہیں دکھاتا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم نے اس کو نہیں دیکھا ، جس نے ابراہیم سے اس کے رب کے باب میں اس وجہ سے حجت کی کہ خدا نے اس کو اقتدار بخشا تھا ۔ جبکہ ابراہیم نے کہا کہ میرا رب تو وہ ہے ، جو زندگی بخشتا اور موت دیتا ہے ۔ وہ بولا کہ میں بھی زندہ کرتا اور مارتا ہوں ۔ ابراہیم نے کہا کہ یہ بات ہے تو اللہ سورج کو پورب سے نکالتا ہے ، تو اسے پچھم سے نکال دے! تو وہ کافر یہ سن کر بھونچکا رہ گیا اور اللہ ظالموں کو راہ یاب نہیں کرتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے مخاطب ) کیا آپ نے اس شخص کی ( حالت کی ) طرف دیکھا جس نے اس بنیاد پر کہ اس کو اﷲ ( تعالیٰ ) نے بادشاہت عطا فرمارکھی ہے ( حضرت ) ابراہیم ( علیہ السلام ) سے بحث و مباحثہ کیا ، جس وقت ابراہیم ( علیہ السلام ) نے فرمایا: میرا رب وہ ہے جو زندگی دیتا اور موت دیتا ہے ، اس نے کہا: میں بھی زندہ کرتا اور مارتا ہوں ، ابراہیم ( علیہ السلام ) نے فرمایا: پس بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) سورج کو مشرق سے نکال لاتا ہے پس تو اسے مغرب سے نکال کر لا ، پس ( یہ سُن کر ) وہ کافر حیران و دہشت زدہ رہ گیا اور اﷲ ( تعالیٰ ) ظالموں کی قوم کو ہدایت عطا نہیں فرمایا کرتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تو نے اس شخص کو نہیں دیکھا جس نے ابراہیم سے اس کے رب کی بابت جھگڑا کیا اس وجہ سے کہ اللہ تعالیٰ نے اس کو سلطنت دی تھی جب ابراہیم نے کہا : میرا رب وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے۔ وہ بولا میں بھی زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں۔ ابراہیم نے کہا بیشک اللہ سورج کو مشرق سے لاتا ہے تو تو اسے مغرب کی طرف سے نکال کر دکھا۔ تب وہ کافر لاجواب ہوگیا اور اللہ بےانصافوں کو راہ نہیں دکھاتا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم نے غور نہیں کیا اس شخص کے حال پر جس نے جھگڑا کیا ابراہیم سے اس کے رب کے بارہ میں، اس بناء پر کہ اللہ نے اس کو عطا فرما رکھی تھی بادشاہی ، جب کہ ابراہیم نے کہا کہ میرا رب وہ ہے جو زندگی بخشتا ہے اور موت دیتا ہے  ، تو اس نے (پوری ڈھٹائی سے) کہا کہ میں، بھی زندہ کرتا اور مارتا ہوں ، تب ابراہیم نے کہا کہ بیشک اللہ لاتا ہے سورج کو مشرق سے، پس تو اس کو لا دکھا مغرب سے ، تو اس پر مبہوت (و ششدر) ہو کر رہ گیا وہ کافر، اور اللہ ہدایت (کے نور) سے نہیں نوازتا ایسے (ضدی اور ہٹ دھرم) کافر لوگوں کو،

Translated by

Noor ul Amin

کیا آپ نے اس شخص ( کے معاملہ ) پر غور نہیں کیا جو ابراہیم ؑ سے ا پنے رب کے بارے میں جھگڑاکہ اللہ نے اسے حکومت دی تھی جب ابراہیم نے کہا’’میرا رب وہ ہےجو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے’’توکہنے لگامیں بھی زندہ کرسکتاہوں اور ماربھی سکتاہوں ‘‘ پھر ابراہیم نے کہا کہ ’’اللہ تعالیٰ توسورج کو مشرق سے نکالتا ہے تم ذرامغرب سے نکال کے دکھائو‘‘اب وہ کافر ہکابکارہ گیااوراللہ تعالیٰ کافروں کو ہدایت نہیں دیتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب! کیا تم نے نہ دیکھا تھا اسے جو ابراہیم سے جھگڑا اس کے رب کے بارے میں اس پر ( ف۵۳۵ ) کہ اللہ نے اسے بادشاہی دی ( ف۵۳٦ ) جبکہ ابراہیم نے کہا کہ میرا رب وہ ہے جو جِلاتا اور مارتا ہے ( ف۵۳۷ ) بولا میں جِلاتا اور مارتا ہوں ( ف۵۳۸ ) ابراہیم نے فرمایا تو اللہ سورج کو لاتا ہے پورب ( مشرق ) سے تو اس کو پچھم ( مغرب ) سے لے آ ( ف۵۳۹ ) تو ہوش اڑ گئے کافروں کے ، اور اللہ راہ نہیں دکھاتا ظالموں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیب! ) کیا آپ نے اس شخص کو نہیں دیکھا جو اس وجہ سے کہ اﷲ نے اسے سلطنت دی تھی ابراہیم ( علیہ السلام ) سے ( خود ) اپنے رب ( ہی ) کے بارے میں جھگڑا کرنے لگا ، جب ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا: میرا رب وہ ہے جو زندہ ( بھی ) کرتا ہے اور مارتا ( بھی ) ہے ، تو ( جواباً ) کہنے لگا: میں ( بھی ) زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں ، ابراہیم ( علیہ السلام ) نے کہا: بیشک اﷲ سورج کو مشرق کی طرف سے نکالتا ہے تُو اسے مغرب کی طرف سے نکال لا! سو وہ کافر دہشت زدہ ہو گیا ، اور اﷲ ظالم قوم کو حق کی راہ نہیں دکھاتا

Translated by

Hussain Najfi

کیا تم نے اس شخص کو نہیں دیکھا ( اس کے حال پر غور نہیں کیا ) جس نے جناب ابراہیم سے ان کے پروردگار کے بارے میں صرف اس بنا پر بحث و تکرار کی تھی کہ خدا نے اسے سلطنت دے رکھی تھی ۔ جب ابراہیم نے کہا تھا کہ میرا پروردگار وہ ہے جو جلاتا بھی ہے اور مارتا بھی ہے ۔ اس ( شخص ) نے کہا میں بھی جلاتا اور مارتا ہوں ( اس پر ) ابراہیم نے کہا میرا خدا سورج کو مشرق سے نکالتا ہے تو اسے مغرب سے نکال ۔ اس پر کافر مبہوت ( ہکا بکا ) ہوگیا ۔ خدا ظالموں کو ہدایت نہیں کرتا ( ان کو منزل مقصود تک نہیں پہنچاتا ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Hast thou not Turned thy vision to one who disputed with Abraham About his Lord, because Allah had granted him power? Abraham said: "My Lord is He Who Giveth life and death." He said: "I give life and death". Said Abraham: "But it is Allah that causeth the sun to rise from the east: Do thou then cause him to rise from the West." Thus was he confounded who (in arrogance) rejected faith. Nor doth Allah Give guidance to a people unjust.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), have you heard about the one who argued with Abraham about his Lord for His granting him authority? Abraham said, "It is only my Lord who gives life and causes things to die." His opponent said, "I also can give life and make things die." Abraham said, "God causes the sun to come up from the East. You make it come from the West." Thus the unbeliever was confounded. God does not guide the unjust people.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Have you not looked at him who disputed with Ibrahim about his Lord (Allah), because Allah had given him the kingdom When Ibrahim said (to him): "My Lord is He Who gives life and causes death." He said, "I give life and cause death." Ibrahim said, "Verily, Allah brings the sun from the east; then bring it you from the west." So the disbeliever was utterly defeated. And Allah guides not the people, who are wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Have you not considered him (Namrud) who disputed with Ibrahim about his Lord, because Allah had given him the kingdom? When Ibrahim said: My Lord is He who gives life and causes to die, he said: I give life and cause death. Ibrahim said: So surely Allah causes the sun to rise from the east, then make it rise from the west; thus he who disbelieved was confounded; and Allah does not guide aright the unjust people.

Translated by

William Pickthall

Bethink thee of him who had an argument with Abraham about his Lord, because Allah had given him the kingdom; how, when Abraham said: My Lord is He Who giveth life and causeth death, he answered: I give life and cause death. Abraham said: Lo! Allah causeth the sun to rise in the East, so do thou cause it to come up from the West. Thus was the disbeliever abashed. And Allah guideth not wrongdoing folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुमने उसको नहीं देखा जिसने इब्राहीम (अलै॰) से बहस की उनके रब के बारे में इस वजह से कि अल्लाह ने उनको सल्तनत दी थी, जब इब्राहीम (अलै॰) ने कहा कि मेरा रब वह है जो ज़िंदा करता है और मारता है, उसने कहा कि मैं भी जिंदा करता हूँ, और मारता हूँ, इब्राहीम (अलै॰) ने कहाः अल्लाह सूरज को मशरिक़ से निकालता है, तू उसको मग़रिब से निकाल दे, तब वह मुनकिर लाजवाब हो गया, और अल्लाह ज़ालिम लोगों को राह नहीं दिखाता।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(اے) مخاطب تجھ کو اس شخص کا قصہ تخقیق نہیں ہؤ ا (یعنی نمرود کا) جس نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے مباحثہ کیا تھا اپنے پروردگار کے (وجود کے) بارے میں اس وجہ سے کہ خدا تعالیٰ نے اس کو سلطنت دی تھی جب ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا کہ میرا پروردگار ایسا ہے کہ وہ جلاتا ہے اور مارتا ہے کہنے لگا کہ میں بھی جلاتا ہوں اور مارتا ہوں۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ آفتاب کو (روز کے روز) مشرق سے نکالتا ہے تو (ایک ہی دن) مغرب سے نکال دے اس پر متحیر رہ گیا وہ کافر ( اور کچھ جواب نہ بن آیا) اور اللہ تعالیٰ (کی عادت ہے کہ) ایسے بیجاراہ پر چلنے والوں کو ہدایت نہیں فرماتے۔ (258)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم نے اسے نہیں دیکھا جس نے ابراہیم سے اس کے رب کے بارے میں جھگڑا کیا تھا، حالانکہ اسے اللہ تعالیٰ نے حکومت عطا فرمائی تھی۔ جب ابراہیم نے کہا کہ میرا رب وہ ہے جو زندہ کرتا اور مارتا ہے۔ وہ کہنے لگا میں بھی زندہ کرتا اور مارتا ہوں۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سورج کو مشرق سے نکالتا ہے تو اسے مغرب سے نکال۔ تو کافر ششدر رہ گیا اور اللہ تعالیٰ ظالموں کو ہدایت نہیں دیتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم نے اس شخص کے حال پر غور نہیں کیا جس نے ابراہیم (علیہ السلام) سے جھگڑا کیا تھا۔ جھگڑا اس بات پر کہ ابراہیم (علیہ السلام) کا رب کون ہے اور اس بناپر کہ اس شخص کو اللہ نے حکومت دے رکھی تھی ۔ جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ میرا رب وہ ہے جس کے اختیار میں زندگی اور موت ہے ۔ تو اس نے جواب دیا : زندگی اور موت میرے اختیار میں ہے۔ ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا : اچھا ، اللہ سورج کو مشرق سے نکالتا ہے تو ذرا اسے مغرب سے نکال لا۔ یہ سن کر وہ منکر حق ششدر رہ گیا ، مگر اللہ ظالموں کو راہ راست نہیں دکھایا کرتا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا آپ نے اس شخص کو نہیں دیکھا جس نے ابراہیم (علیہ السلام) سے حجت بازی کی ان کے رب کے بارے میں اس وجہ سے کہ اللہ نے اس کو حکومت دی تھی، جب ابراہیم (u) نے کہا میرا رب وہ ہے جو زندہ فرماتا ہے اور موت دیتا ہے، اس نے کہا میں زندہ کرتا ہوں اور موت دیتا ہوں، ابراہیم (u) نے کہا سو بلاشبہ اللہ لاتا ہے سورج کو پورب سے تو اس کو لے آ پچھم سے، پس حیرانی میں پڑگیا وہ شخص جو کفر اختیار کیے ہوئے تھا اور اللہ قوم ظالمین کو ہدایت نہیں دیتا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا نہ دیکھا تو نے اس شخص کو جس نے جھگڑا کیا ابراہیم سے اس کے رب کی بابت اسی وجہ سے کہ دی تھی اللہ نے اس کو سلطنت جب کہا ابراہیم نے میرا رب وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے وہ بولا میں بھی جِلاتا اور مارتا ہوں کہا ابراہیم نے کہ بیشک اللہ تو لاتا ہے سورج کو مشرق سے اب توُ لے آ اس کو مغرب کی طرف سے تب حیران رہ گیا وہ کافر اور اللہ سیدھی راہ نہیں دکھاتا بےانصافوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر کیا آپ نے اس شخص کا قصہ ملاحظہ نہیں کیا جس نے حضرت ابراہیم (علیہ السلام) سے ان کے رب کے بارے میں اس وجہ سے جھگڑا کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے اس شخص کو حکومت دے رکھی تھی جب ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا میرا رب وہ ہے جو جلاتا اور مارتا ہے اس شخص نے کہا میں بھی جلاتا اور مارتا ہوں۔ حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے فرمایا اچھا اللہ تعالیٰ تو آفتاب کو مشرق سے نکالا کرتا ہے پھر تو اس کو مغرب سے نکال لایہ سن کر وہ کافر حیران رہ گیا اور اللہ تعالیٰ ایسے ظالموں کی راہبری نہیں فرماتا