RemotivityVerb

فَٱحْتَرَقَتْ

then it is burnt

تو مل جائے

Verb Form 8
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
حَرَّقَ
يُحَرِّقُ
حَرِّقْ
مُحَرِّق
مُحَرَّق
تَحْرِیْق
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَحْرَقَ کَذَا: (کسی چیز کو جلانا) اِحْتَرَقَ: (جلنا) اَلْحَرِیْقُ: (آگ) قرآن میں ہے: (ذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡحَرِیۡقِ ) (۳:۱۸۱) کہ عذاب (آتش) سوزاں کے مزے چکھتے رہو۔ (فَاَصَابَہَاۤ اِعۡصَارٌ فِیۡہِ نَارٌ فَاحۡتَرَقَتۡ ) (۲:۲۶۶) تو (ناگہاں) اس باغ پر آگ کا بھرا ہوا بگولا چلے اور وہ جل کر راکھ کا ڈھیر ہوجائے۔ (قَالُوۡا حَرِّقُوۡہُ وَ انۡصُرُوۡۤا اٰلِہَتَکُمۡ ) (۲۱:۶۸) تب وہ کہنے لگے … تو اس کو جلادو اور اپنے معبودوں کی مدد کرو۔ (َنُحَرِّقَنَّہٗ ) (۲۰:۹۷) ہم اسے جلادیں گے۔ ایک قرأت میں لَنَحْرُقَنَّہُ ہے (1) پس حَرْقُ الشَّیئِ کے معنیٰ کسی چیز میں بغیر اشتعال کے جلن پیدا کرنے کے ہیں جیسے دھوبی کے پٹخنے سے کپڑے پھٹ جاتے ہیں۔ حَرَقَ (ن) الشَّیْئَ ریتی سے رگڑنا اسی سے حَرَقَ النَّابَ کا محاورہ ہے جس کے معنیٰ دانت پیسنے کے ہیں۔ محاورہ ہے۔ یَحْرُقُ عَلَی الْاُرَّمِ: یعنی وہ مجھ پر دانت پیستا ہے۔ حَرِقِ اَلشِّعْرُ اس کے اشعار مشہور ہوگئے۔ مَائٌ حُرَاقٌ: بہت کھاری پانی جو کھاری پن سے جلا ڈالے۔ اَلْاِحْراقُ: کسی چیز کو جلانا اسی سے استعارۃً جب کہ بہت زیادہ ملامت کرکے اذیت پہنچائے تو کہا جاتا ہے۔ اَحْرَقَنِیْ بَلَوْمِہٖ یعنی اس نے مجھے ملامت سے جلا ڈالا۔

Lemma/Derivative

1 Results
احْتَرَق
Surah:2
Verse:266
تو مل جائے
then it is burnt