Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 266

سورة البقرة

اَیَوَدُّ اَحَدُکُمۡ اَنۡ تَکُوۡنَ لَہٗ جَنَّۃٌ مِّنۡ نَّخِیۡلٍ وَّ اَعۡنَابٍ تَجۡرِیۡ مِنۡ تَحۡتِہَا الۡاَنۡہٰرُ ۙ لَہٗ فِیۡہَا مِنۡ کُلِّ الثَّمَرٰتِ ۙ وَ اَصَابَہُ الۡکِبَرُ وَ لَہٗ ذُرِّیَّۃٌ ضُعَفَآءُ ۪ۖ فَاَصَابَہَاۤ اِعۡصَارٌ فِیۡہِ نَارٌ فَاحۡتَرَقَتۡ ؕ کَذٰلِکَ یُبَیِّنُ اللّٰہُ لَکُمُ الۡاٰیٰتِ لَعَلَّکُمۡ تَتَفَکَّرُوۡنَ ﴿۲۶۶﴾٪  4

Would one of you like to have a garden of palm trees and grapevines underneath which rivers flow in which he has from every fruit? But he is afflicted with old age and has weak offspring, and it is hit by a whirlwind containing fire and is burned. Thus does Allah make clear to you [His] verses that you might give thought.

کیا تم میں سے کوئی بھی یہ چاہتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو ، جس میں نہریں بہہ رہی ہوں اور ہر قسم کے پھل موجود ہوں ، اس شخص کا بڑھاپا آگیا ہو ، اس کے ننھے ننھے سے بچّے بھی ہوں اور اچانک باغ کو بگولا لگ جائے جس میں آگ بھی ہو ، پس وہ باغ جل جائے اسی طرح اللہ تعالٰی تمہارے لئے آیتیں بیان کرتا ہے تاکہ تم غور وفکر کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَیَوَدُّ
کیا چاہتا ہے
اَحَدُکُمۡ
کوئی ایک تم میں سے
اَنۡ
کہ
تَکُوۡنَ
ہو
لَہٗ
اس کے لیے
جَنَّۃٌ
ایک باغ
مِّنۡ نَّخِیۡلٍ
کھجوروں کا
وَّاَعۡنَابٍ
اور انگوروں کا
تَجۡرِیۡ
بہتی ہوں
مِنۡ تَحۡتِہَا
اس کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
لَہٗ
اس کے لیے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ کُلِّ
ہر طرح کے
الثَّمَرٰتِ
پھل ہوں
وَاَصَابَہُ
اور پہنچے اسے
الۡکِبَرُ
بڑھاپا
وَلَہٗ
اور اس کی
ذُرِّیَّۃٌ
اولاد ہو
ضُعَفَآءُ
کمزور (چھوٹٰی)
فَاَصَابَہَاۤ
پھر پہنچے اسے
اِعۡصَارٌ
ایک بگولہ
فِیۡہِ
جس میں
نَارٌ
آگ ہو
فَاحۡتَرَقَتۡ
پس وہ جل جائے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
واضح کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاٰیٰتِ
نشانیاں
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَتَفَکَّرُوۡنَ
تم غوروفکر کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَیَوَدُّ
کیا پسند کرتا ہے
اَحَدُکُمۡ
تم میں سے کوئی ایک
اَنۡ
یہ کہ
تَکُوۡنَ
ہو
لَہٗ
اس کے لیے
جَنَّۃٌ
ایک باغ
مِّنۡ نَّخِیۡلٍ
کھجوروں کا
وَّاَعۡنَابٍ
اور انگوروں کا
تَجۡرِیۡ
بہتی ہوں
مِنۡ تَحۡتِہَا
جس کے نیچے سے
الۡاَنۡہٰرُ
نہریں
لَہٗ
اس کے لیے
فِیۡہَا
اس میں
مِنۡ کُلِّ الثَّمَرٰتِ
ہر قسم کے پھل ہوں
وَاَصَابَہُ
اور آپہنچے اس تک
الۡکِبَرُ
بڑھاپا
وَلَہٗ
اور اس کے لیے ہوں
ذُرِّیَّۃٌ
بچے
ضُعَفَآءُ
کمزور
فَاَصَابَہَاۤ
پھر پہنچ جائے اس کو
اِعۡصَارٌ
ایک بگولہ
فِیۡہِ
جس میں
نَارٌ
آگ ہو
فَاحۡتَرَقَتۡ
تووہ جل جائے
کَذٰلِکَ
اسی طرح
یُبَیِّنُ
بیان کرتا ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
لَکُمُ
تمہارے لیے
الۡاٰیٰتِ
آیات
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَتَفَکَّرُوۡنَ
تم غوروفکر کرو
Translated by

Juna Garhi

Would one of you like to have a garden of palm trees and grapevines underneath which rivers flow in which he has from every fruit? But he is afflicted with old age and has weak offspring, and it is hit by a whirlwind containing fire and is burned. Thus does Allah make clear to you [His] verses that you might give thought.

کیا تم میں سے کوئی بھی یہ چاہتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو ، جس میں نہریں بہہ رہی ہوں اور ہر قسم کے پھل موجود ہوں ، اس شخص کا بڑھاپا آگیا ہو ، اس کے ننھے ننھے سے بچّے بھی ہوں اور اچانک باغ کو بگولا لگ جائے جس میں آگ بھی ہو ، پس وہ باغ جل جائے اسی طرح اللہ تعالٰی تمہارے لئے آیتیں بیان کرتا ہے تاکہ تم غور وفکر کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا تم میں سے کوئی شخص یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا کھجور اور انگور کا ایک باغ ہو جس میں ہر طرح کے میوے پیدا ہوتے ہوں اور اسے بڑھاپا آلے اور اس کی اولاد چھوٹی چھوٹی ہو۔ (ان حالات میں) اس کے باغ کو ایک بگولا آلے جس میں آگ ہو اور وہ باغ کو جلا ڈالے ؟ اللہ تعالیٰ اسی انداز سے اپنی آیات کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم (ان میں) غور و فکر کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاتم میں سے کوئی یہ پسندکرتاہے کہ اس کے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں اس کے لیے اس میں ہرقسم کے پھل ہوں اوراس تک بڑھاپا آپہنچے؟ اوراس کے کمزور بچے ہوں،پھراس کو ایسا بگولاآپہنچے جس میں آگ بھی ہوتووہ جل جائے،اسی طرح اﷲ تعالیٰ تمہارے لیے کھول کرآیات بیان کرتاہے تاکہ تم غور وفکر کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Would any of you wish to have a garden of dates and grapes with rivers flowing beneath it, and for him there are all kinds of fruit, and old age befalls him and he has children who are weak, then comes upon it a whirlwind with fire therein, and it is all burnt? This is how Allah makes the signs clear to you so that you may ponder.

کیا پسند آتا ہے تم میں سے کسی کو یہ کہ ہو وے اس کا باغ میں اور بھی سب طرح کا میوہ ہو حاصل اور آگیا اس پر بڑھاپا اور اس کی اولاد ہیں ضعیف تب آپڑا اس باغ پر ایک بگولا جس میں آگ تھی جس سے وہ باغ جل اٹھا، یوں سمجھا تا ہے تم کو اللہ آیتیں تاکہ تم غور کرو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ اس کے پاس کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس کے دامن میں ندیاں بہتی ہوں اس کے لیے اس باغ میں ہر طرح کے پھل ہوں اور اس پر بڑھاپا طاری ہوجائے جبکہ اس کی اولاد ابھی ناتواں ہو اور عین اس وقت اس باغ پر ایک ایسا بگولا پھرجائے جس میں آگ ہو اور وہ باغ جھلس کر رہ جائے ؟ اس طرح اللہ تعالیٰ اپنی آیات تمہارے لیے واضح کرتا ہے تاکہ تم غور و فکر کرو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Would anyone of you wish that he should have a green garden of palm trees and vines, watered by canals and laden with all sorts of fruit and then it should be consumed by a fiery whirlwind at the very time when he himself has grown very old and his small children are too feeble to earn anything? Thus Allah makes His revelations clear and plain to you that you may ponder over them.

کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے پاس ایک ہرا بھرا باغ ہو ، نہروں سے سیراب ، کھجوروں اور انگوروں اور ہر قسم کے پھلوں سے لدا ہوا ہو ، اور وہ عین اس وقت ایک تیز بھگولے کی زد میں آکر جھلس جائے ، جبکہ وہ خود بوڑھا ہو اور اس کے کمسن بچے ابھی کسی لائق نہ ہوں؟ 307 اس طرح اللہ اپنی باتیں تمہارے سامنے بیان کرتا ہے ، شاید کہ تم غور و فکر کرو ۔ ؏۳٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرے گا کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس کے نیچے نہریں بہتی ہوں ( اور ) اس کو اس باغ میں اور بھی ہر طرح کے پھل حاصل ہوں ، اور بڑھاپے نے اسے آپکڑا ہو ، اور اس کے بچے ابھی کمزور ہوں ، اتنے میں ایک آگ سے بھرا بگوالا آکر اس کو اپنی زد میں لے لے اور پورا باغ جل کر رہ جائے ؟ ( ١٨١ ) اسی طرح اللہ تمہارے لیے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم غور کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا تم میں سے کوئی بھی یہ بات کرے گا کہ اس کا یک باغ ہو کھجور اور انگرو کا اس کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں اور ہر طرح کہ میرے اس کو میسر نہوں اور بوڑھا ہوگیا ہو اس کے چھوٹ بال بال بچے ہوں ( یا ناتواں بچے اور عورتیں ا ایک دم اس باغ کو آگ کا بگو لا مامے اور باغ جل جاوے 1 اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنی آیتیں تم سے بنیان کرتا ہے اس لیے تم غور کرو

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا تم میں سے کوئی چاہتا ہے کہ اس کے پاس کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو جس میں نہریں چلتی ہوں اور اس کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل ہوں اور اس کو بڑھاپا آجائے اور اس کی اولاد (ابھی) کمزور ہو تو کوئی ایسا بگولہ آئے جس میں آگ ہو پھر وہ (باغ) جل جائے اللہ اسی طرح تمہارے لئے دلائل بیان کرتے ہیں تاکہ تم فکر کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا تم میں سے کوئی شخص بھی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کا ایک کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو اس کے نیچے نہریں بہ رہی ہوں۔ اس کے لئے اور بھی طرح طرح کے پھل اور میوے ہوں۔ ادھر اس کو بڑھا پا پہنچ چکا ہو اور اس کے چھوٹے چھوٹے کمزور ناتواں بچے ہوں۔ پھر اس ہر ے بھرے باغ میں (اچانک) آگ سے بھرا ہوا ایک بگولا آجائے جو اس کے باغ کو راکھ کا ڈھیر بنا دے ؟ اللہ ان آیتوں کو واضح طریقے سے بیان کرتا ہے تا کہ غور وفکر کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بھلا تم میں کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو جس میں نہریں بہہ رہی ہوں اور اس میں اس کے لئے ہر قسم کے میوے موجود ہوں اور اسے بڑھاپا آپکڑے اور اس کے ننھے ننھے بچے بھی ہوں۔ تو (ناگہاں) اس باغ پر آگ کا بھرا ہوا بگولا چلے اور وہ جل کر (راکھ کا ڈھیر ہو) جائے۔ اس طرح خدا تم سے اپنی آیتیں کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تاکہ تم سوچو (اور سمجھو)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Fain would any of you that there be for him a garden of date-palms and grape-vines whereunder rivers flow end with every fruit therein for him, and that old age should befall him while he hath a progeny of weaklings, and that a whirlwind wherein is fire should then smite it, so that it is all consumed! In this wise Allah expoundeth unto you the signs that haply ye may ponder.

کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کا ایک باغ کھجوروں اور انگوروں کا ہو جس کے نیچے نہریں پڑی بہہ رہی ہوں (اور) اس کے ہاں اس باغ میں (اور بھی) ہر قسم کے میوے ہوں اور اس کا بڑھاپا آچکا ہو اور اس کے عیال کمزور ہوں اس (باغ) پر ایک بگولا آئے کہ اس میں آگ ہو تو وہ (باغ) جل جائے اللہ اسی طرح تمہارے لیے کھول کر نشانیاں بیان کرتا ہے تاکہ تم فکر سے کام لو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا تم میں سے کوئی بھی یہ پسند کرے گا کہ اس کے پاس کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو ، نیچے اس کے نہریں بہہ رہی ہوں ، اس میں اس کے واسطے ہر قسم کے پھل ہوں ، وہ بوڑھا ہوجائے اور اس کے بچے ابھی ناتواں ہوں اور باغ پر سموم کا بگولا پھر جاے اور وہ جل کر خاک ہوجائے؟ اللہ اس طرح اپنی باتیں تمہارے لئے واضح کرتا ہے ، تاکہ تم غور کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا تم میں سے کوئی شحص یہ چاہتا ہے کہ اس کے لیے کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس کے نیچے سے نہریں جاری ہوں ، اسے اس سے ہر قسم کے پھل حاصل ہوتے ہوں اور ( پھر ) اس کا بڑھاپا اس حال میں آئے کہ اس کی کمزور ( ناتواں ) اولاد ہو پس اس باغ کو ایک بگولا جس میں آگ ہو پہنچ جائے پس اسے جلا ڈالے ، اسی طرح اﷲ ( تعالیٰ ) تمہارے لیے نشانیاں کھول کھول کر بیان فرماتے ہیں تاکہ تم غوروفکر کرو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے پاس کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو اس کے نیچے نہریں بہتی ہوں اور عین اس وقت ایک تیز بگولے کی زد میں آکر بھسم ہوجائے، جبکہ وہ خود بوڑھا ہو اور اس کے بچے کمسن جو ابھی کسی لائق نہ ہوں اس طرح اللہ اپنی باتیں تمہارے سامنے بیان کرتا ہے۔ شاید کہ تم غور و فکر کرو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا تم میں سے کوئی شخص (اپنے لئے) یہ بات پسند کرے گا کہ اس کے لئے ایک ایسا (عمدہ اور ہرا بھرا) باغ کھجوروں اور انگوروں کا، کہ اس کے نیچے سے بہہ رہی ہوں نہریں، اور اس کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل ہوں، اور آپہنچے اس کو بڑھاپا (اپنی بیماریوں اور کمزوریوں کے ساتھ) اور اس کی ضعیف (و ناتواں) اولاد بھی ہو، ایسے میں آپہنچے اس باغ کو ایک ایسا بگولہ جس میں آگ ہو، جس سے وہ باغ جل کر (راکھ ہو) جائے، اللہ اسی طرح کھول کر بیان فرماتا ہے تمہارے لئے اپنی آیتوں کو، تاکہ تم لوگ غور و فکر سے کام لو،

Translated by

Noor ul Amin

کیا تم میں سے کوئی یہ پسندکرتا ہے اس کا کھجوراورانگورکاایک باغ ہوجسکے نیچے نہریں بہتی ہوں جس میں ہر طرف میوے پیدا ہوتے ہوں اور اسے بڑھاپاآلے اور اس کی اولادچھوٹی چھوٹی ہو ( ان حالات میں ) اس کے باغ کو ایک بگولاآلے جس میں آگ ہو اور وہ باغ کو جلا ڈالے؟اللہ تعالیٰ اِسی انداز میں اپنی آیات کو کھول کربیان کرتا ہے تاکہ تم ( ان میں ) غور وفکر کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم میں کوئی اسے پسند رکھے گا ( ف۵۵۹ ) کہ اس کے پاس ایک باغ ہو کھجوروں اور انگوروں کا ( ف۵٦۰ ) جس کے نیچے ندیاں بہتیں اس کے لئے اس میں ہر قسم کے پھلوں سے ہے ( ف۵٦۱ ) اور اسے بڑھاپا آیا ( ف۵٦۲ ) اور اس کے ناتواں بچے ہیں ( ف۵٦۳ ) تو آیا اس پر ایک بگولا جس میں آگ تھی تو جل گیا ( ف۵٦٤ ) ایسا ہی بیان کرتا ہے اللہ تم سے اپنی آیتیں کہ کہیں تم دھیان لگاؤ ( ف۵٦۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا تم میں سے کوئی شخص یہ پسند کرے گا کہ اس کے پاس کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس کے نیچے نہریں بہتی ہوں اس کے لئے اس میں ( کھجوروں اور انگوروں کے علاوہ بھی ) ہر قسم کے پھل ہوں اور ( ایسے وقت میں ) اسے بڑھاپا آپہنچے اور ( ابھی ) اس کی اولاد بھی ناتواں ہو اور ( ایسے وقت میں ) اس باغ پر ایک بگولا آجائے جس میں ( نِری ) آگ ہو اور وہ باغ جل جائے ( تو اس کی محرومی اور پریشانی کا عالم کیا ہو گا ) ، اسی طرح اﷲ تمہارے لئے نشانیاں واضح طور پر بیان فرماتا ہے تاکہ تم غور کرو ( سو کیا تم چاہتے ہو کہ آخرت میں تمہارے اعمال کا باغ بھی ریاکاری کی آگ میں جل کر بھسم ہو جائے اور تمہیں سنبھالا دینے والا بھی کوئی نہ ہو )

Translated by

Hussain Najfi

تم میں سے کوئی بھی یہ بات پسند کرے گا کہ اس کے پاس کھجوروں ، انگوروں کا ہرا بھرا گھنا باغ ہو جس کے نیچے نہریں جاری ہوں اور اس کے لئے اس میں ہر قسم کے پھل اور میوے موجود ہوں اور اسے بڑھاپا گھیر لے ۔ جبکہ اس کی ( چھوٹی چھوٹی ) کمزور و ناتواں اولاد ہو اور اچانک اس ( باغ ) کو ایک ایسا بگولہ اپنی لپیٹ میں لے لے جس میں آگ ہو جس سے وہ باغ جل کر رہ جائے ۔ اس طرح خدا تمہارے لئے اپنے احکام کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم غور و فکر کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Does any of you wish that he should have a garden with date-palms and vines and streams flowing underneath, and all kinds of fruit, while he is stricken with old age, and his children are not strong (enough to look after themselves)- that it should be caught in a whirlwind, with fire therein, and be burnt up? Thus doth Allah make clear to you (His) Signs; that ye may consider.

Translated by

Muhammad Sarwar

(What do you think of the case) of one of you who wishes to have a garden of palm-trees and grapes with water flowing therein and producing all kinds of fruits, especially if he is well advanced in age and has weak children who need support, and then a hurricane with fire in it strikes the garden and burns it to the ground? This is how God explains to you His evidence so that you may think.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Would any of you wish to have a garden with date palms and vines, with rivers flowing underneath, and all kinds of fruits for him therein, while he is striken with old age, and his children are weak (not able to look after themselves), then it is struck with a fiery whirlwind, so that it is burnt Thus does Allah make clear His Ayat to you that you may give thought.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Does one of you like that he should have a garden of palms and vines with streams flowing beneath it; he has in it all kinds of fruits; and old age has overtaken him and he has weak offspring, when, (lo!) a whirlwind with fire in it smites it so it becomes blasted; thus Allah makes the communications clear to you, that you may reflect.

Translated by

William Pickthall

Would any of you like to have a garden of palm-trees and vines, with rivers flowing underneath it, with all kinds of fruit for him therein; and old age hath stricken him and he hath feeble offspring; and a fiery whirlwind striketh it and it is (all) consumed by fire. Thus Allah maketh plain His revelations unto you, in order that ye may give thought.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या तुम में से कोई यह पसंद करता है कि उसके पास खजूरों और अंगूरों का एक बाग़ हो, उसके नीचे से नहरें बह रही हों, उसमें उसके लिए हर क़िस्म के फल हों, और वह बूढ़ा हो जाए और उसके बच्चे अभी कमज़ोर हों, तब उस बाग़ पर एक बगूला आए जिसमें आग हो पस वह बाग़ जल जाए, इस तरह अल्लाह तुम्हारे लिए खोल कर निशानियाँ बयान करता है; ताकि तुम ग़ौर करो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بھلا تم میں سے کسی کو یہ بات پسند ہے کہ اس کا ایک باغ ہو کھجوروں کا اور انگوروں کا اس کے (درختوں کے) نیچے نہریں چلتی ہوں اس (شخص) کے ہاں اس (باغ) میں اور بھی ہر قسم کے (مناسب) میوے ہوں۔ اور اس شخص کا بڑھاپا آگیا ہو اور اس کے اہل و عیال بھی ہوں جن میں (کمانے کی) قوت نہیں۔ سو اس باغ پر ایک بگولا آئے جس میں آگ (کامادہ) ہو پھر وہ باغ جل جاوے اللہ تعالیٰ اسی طرح نظائر بیان فرماتے ہیں تمہارے لیے تاکہ تم سوچا کرو۔ (1) (266)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا تم میں سے کوئی یہ چاہتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو جس میں نہریں بہتی ہوں اور اس میں ہر قسم کے پھل ہوں اور اس کے مالک کو بڑھاپا آچکا ہو ‘ اس کے ننھے منھے بچے بھی ہوں اور اچانک باغ کو بگولا آلے جس میں آگ ہو پھر وہ باغ جل جائے۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لیے آیات بیان کرتا ہے تاکہ تم غور و فکر کرو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا تم میں سے کوئی یہ پسند کرتا ہے کہ اس کے پاس ایک ہر اباغ ہو ، نہروں سے سیراب ، کھجوروں اور انگوروں اور ہر قسم کے پھلوں سے لدا ہوا ، اور وہ عین اس وقت میں ایک تیز بگولے کی زد میں آکر جھلس جائے جبکہ وہ خود بوڑھا ہو اور اس کے کم سن بچے ابھی کسی لائق نہ ہوں ؟ اس طرح اللہ اپنی باتیں تمہارے سامنے بیان کرتا ہے ، شاید کہ تم غوروفکر کرو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا تم میں سے کسی کو یہ بات پسند ہے کہ اس کا ایک باغ ہو کھجوروں اور انگوروں کا اس کے نیچے جاری ہوں نہریں اس میں اس کے لیے ہر طرح کے پھل ہوں اور اس کو بڑھاپا آجائے اور اس کی ضعیف آل و اولاد ہو پھر پہنچ گئی اس کو سخت تیز آندھی جس میں آگ ہو، سو وہ باغ جل جائے، ایسے ہی اللہ تعالیٰ بیان فرماتا ہے تمہارے لیے آیات تاکہ تم فکر کرو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا پسند آتا ہے تم میں سے کسی کو یہ کہ ہو وے اس کا ایک باغ کھجور اور انگور کا بہتی نیچے اسکے نہریں اس کو اس باغ میں اور بھی سب طرح کا میوہ حاصل ہو اور آگیا اس پر بڑھاپا اور اس کی اولاد ہیں ضعیف تب آپڑا اس باغ پر ایک بگولا جس میں آگ تھی جس سے وہ باغ جل گیا یوں سمجھاتا ہے تم کو اللہ آیتیں تاکہ تم غور کرو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بھلا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو اس باغ کے نیچے نہریں جاری ہوں اس باغ میں اس شخص کے لئے اور بھی ہر قسم کے میوے موجود ہوں اور اس شخص کی حالت یہ ہو کہ اس کو بڑھاپا پہنچ چکا ہو اور اس کی اولاد کمزور ناتواں ہو پھر اس باغ پر ایک ایسا بگولہ آجائے جس میں آگ بھری ہوئی ہو اور وہ باغ خاکستر ہوجائے یوں اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے اپنے دلائل واضح طور پر بیان کرتا ہے تاکہ تم غور و فکر سے کام لو