Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 269

سورة البقرة

یُّؤۡتِی الۡحِکۡمَۃَ مَنۡ یَّشَآءُ ۚ وَ مَنۡ یُّؤۡتَ الۡحِکۡمَۃَ فَقَدۡ اُوۡتِیَ خَیۡرًا کَثِیۡرًا ؕ وَ مَا یَذَّکَّرُ اِلَّاۤ اُولُوا الۡاَلۡبَابِ ﴿۲۶۹﴾

He gives wisdom to whom He wills, and whoever has been given wisdom has certainly been given much good. And none will remember except those of understanding.

وہ جسے چاہے حکمت اور دانائی دیتا ہے اور جو شخص حکمت اور سمجھ دیا جائے وہ بہت ساری بھلائی دیا گیا اور نصیحت صرف عقلمند ہی حاصل کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یُّؤۡتِی
وہ دیتا ہے
الۡحِکۡمَۃَ
حکمت
مَنۡ
جسے
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یُّؤۡتَ
دیا گیا
الۡحِکۡمَۃَ
حکمت
فَقَدۡ
تو تحقیق
اُوۡتِیَ
وہ دیا گیا
خَیۡرًا
خیر
کَثِیۡرًا
کثیر / بہت زیادہ
وَمَا
اور نہیں
یَذَّکَّرُ
نصیحت پکڑتے
اِلَّاۤ
مگر
اُولُوا الۡاَلۡبَابِ
عقل والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

یُّؤۡتِی
وہ عطا کرتا ہے
الۡحِکۡمَۃَ
حکمت
مَنۡ
جس کو
یَّشَآءُ
وہ چاہتا ہے
وَمَنۡ
اور جس کو
یُّؤۡتَ
عطا کی گئی
الۡحِکۡمَۃَ
حکمت
فَقَدۡ
تو یقیناً
اُوۡتِیَ
اُسے دےدی گئی
خَیۡرًا
بھلائی
کَثِیۡرًا
بہت زیادہ
وَمَا
اور نہیں
یَذَّکَّرُ
نصیحت حاصل کرتے
اِلَّاۤ
مگر
اُولُوا الۡاَلۡبَابِ
عقل مند لوگ
Translated by

Juna Garhi

He gives wisdom to whom He wills, and whoever has been given wisdom has certainly been given much good. And none will remember except those of understanding.

وہ جسے چاہے حکمت اور دانائی دیتا ہے اور جو شخص حکمت اور سمجھ دیا جائے وہ بہت ساری بھلائی دیا گیا اور نصیحت صرف عقلمند ہی حاصل کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ جسے چاہتا ہے حکمت عطا کرتا ہے اور جسے حکمت سے نواز دیا گیا تو اسے بہت بڑی خیر سے نواز دیا گیا۔ اور ان باتوں سے صرف عقلمند لوگ ہی سبق حاصل کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ جس کوچاہتاہے حکمت عطا کرتا ہے اورجس کوحکمت عطاکی گئی یقینااُس کوبہت زیادہ بھلائی دے دی گئی اورعقل مند ہی نصیحت حاصل کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He gives wisdom to whom He wills. And whoever is given wisdom is certainly given a lot of good. And only the men of understanding do observe the advice.

عنایت کرتا ہے سمجھ جسکو چاہے اور جس کو سمجھ ملی ہے اس کو بڑی خوبی ملی اور نصیحت وہی قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ جس کو چاہتا ہے حکمت عطا کرتا ہے اور جسے حکمت دے دی گئی اسے تو خیر کثیر عطا ہوگیا اور نہیں نصیحت حاصل کرسکتے مگر وہی لوگ جو ہوش مند ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He bestows wisdom upon anyone He wills, and he who is given wisdom is in fact given great wealth, but only those who have common sense learn lessons from these things.

جس کو چاہتا ہے حکمت عطا کرتا ہے ، اور جس کو حکمت ملی ، اسے حقیقت میں بڑی دولت مل گئی ۔ 309 ان باتوں سے صرف وہی لوگ سبق لیتے ہیں ، جو دانشمند ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ جس کو چاہتا ہے دانائی عطا کردیتا ہے ، اور جسے دانائی عطا ہوگئی اسے وافر مقدار میں بھلائی مل گئی ۔ اور نصیحت وہی لوگ حاصل کرتے ہیں جو سمجھ کے مالک ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ جس چاہتا ہے دین کی سمجھ دیتا ہے اور جس کو دین کی سمجھ ملی اسکو بڑنعمت ملیے 4 اور جو عقل والے ہیں وہی نصیحت حاصل کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جسے چاہیں دانائی عطا کرتے ہیں اور جس کو دانائی عطا ہوئی تو یقینا اس کو بہت بڑی بھلائی مل گئی اور صاحب خرد ہی نصیحت قبول کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ جس کو چاہتا ہے حکمت (فہم و فراست) عطا کردیتا ہے اور جس کو حکمت (فہم و فراست) دی گئی اس کو تمام بھلائیاں عطا کردی گئیں۔ مگر اس پر صرف عقل والے ہی دھیان دیتے ہیں ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

وہ جس کو چاہتا ہے دانائی بخشتا ہے۔ اور جس کو دانائی ملی بےشک اس کو بڑی نعمت ملی۔ اور نصیحت تو وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو عقلمند ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He vouchsafeth wisdom unto whomsoever He will, and whosoever is vouchsafed wisdom is of a surety vouchsafed abundant good, and none receiveth admonition Save men of understanding.

وہ جسے چاہے حکمت عطا کرتا ہے اور جسے حکمت عطاء ہوگئی اسے یقیناً خیر کثیر عطا ہوگئی ۔ اور نصیحت تو بس صاحبان فہم ہی قبول کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ جس کو چاہتا ہے حکمت بخشتا ہے اور جسے حکمت ملی ، اسے خیر کثیر کا خزانہ ملا ۔ مگر یاد دہانی وہی حاصل کرتے ہیں ، جو عقل والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

وہ جسے چاہتے ہیں دانائی عطا فرمادیتے ہیں اور جسے دانائی عطا کی گئی پس تحقیق اسے خیرکثیر عطا کی گئی اور نصیحت تو عقل والے ہی حاصل کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جس کو چاہتا ہے حکمت عطا کرتا ہے اور جس کو حکمت دی گئی اسے بہت بڑی دولت مل گئی ان باتوں سے صرف وہی لوگ سبق لیتے ہیں جو دانشمند ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ حکمت عطا فرماتا ہے جس کو چاہتا ہے اور جس کو حکمت (کی دولت) مل گئی، اس کو یقینا بہت بڑی بھلائی مل گئی اور نصیحت قبول نہیں کرتے مگر وہی لوگ جو عقل خالص رکھتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

وہ جسے چاہتا ہے اسے حکمت عطاکرتا ہے اور جسے حکمت مل گئی توگویا اسے بڑی دولت مل گئی اور ان باتوں سے صرف عقلمندلوگ ہی سبق حاصل کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ حکمت دیتا ہے ( ف۵۷۲ ) جسے چاہے اور جسے حکمت ملی اسے بہت بھلائی ملی ، اور نصیحت نہیں مانتے مگر عقل والے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جسے چاہتا ہے دانائی عطا فرما دیتا ہے ، اور جسے ( حکمت و ) دانائی عطا کی گئی اسے بہت بڑی بھلائی نصیب ہوگئی ، اور صرف وہی لوگ نصیحت حاصل کرتے ہیں جو صاحبِ عقل و دانش ہیں

Translated by

Hussain Najfi

جسے وہ چاہتا ہے حکمت و دانائی عطا فرماتا ہے اور جسے ( منجانب اللہ ) حکمت عطا ہوئی ، بے شک اسے درحقیقت خیر کثیر ( بڑی دولت ) مل گئی ۔ عقلمندوں کے سوا کوئی نصیحت قبول نہیں کرتا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He granteth wisdom to whom He pleaseth; and he to whom wisdom is granted receiveth indeed a benefit overflowing; but none will grasp the Message but men of understanding.

Translated by

Muhammad Sarwar

God gives wisdom to anyone whom He wants. Whoever is given wisdom, certainly, has received much good. Only people of reason can grasp this.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He grants Hikmah to whom He wills, and he, to whom Hikmah is granted, is indeed granted abundant good. But none remember (will receive admonition) except men of understanding.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He grants wisdom to whom He pleases, and whoever is granted wisdom, he indeed is given a great good and none but men of understanding mind.

Translated by

William Pickthall

He giveth wisdom unto whom He will, and he unto whom wisdom is given, he truly hath received abundant good. But none remember except men of understanding.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह जिसको चाहता है हिकमत दे देता है और जिसको हिकमत मिली उसको यक़ीनन बहुत बड़ी दौलत मिल गई, और नसीहत वही हासिल करते हैं जो अक़्ल वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

دین کا فہم جس کو چاہتے ہیں دیدیتے ہیں۔ اور (سچ تو یہ ہے کہ) جس کو دین کا فہم مل جاوے اس کو بڑی خیر کی چیز مل گئی اور نصیحت وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں (یعنی جو عقل صحیح رکھتے ہیں) ۔ (269)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ جسے چاہے حکمت عطا کرتا ہے اور جس شخص کو حکمت و دانائی عطا کی گئی اسے خیر کثیر عطا کردی گئی اور نصیحت تو صرف عقل مندہی قبول کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جس کو چاہتا ہے ، حکمت عطا کرتا ہے اور جس کو حکمت ملی ، اسے حقیقت میں بڑی دولت مل گئی ۔ ان باتوں سے صرف وہی لوگ سبق لیتے ہیں جو دانشمند ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

خوب جاننے والا ہے، وہ حکمت دیتا ہے جس کو چاہتا ہے، اور جس کو حکمت دی گئی، اسے خوب زیادہ خیر عطاء کی گئی، اور وہ ہی لوگ نصیحت قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

عنایت کرتا ہے سمجھ جس کسی کو چاہے اور جس کو سمجھ ملی اس کو بڑی خوبی ملی اور نصیحت وہی قبول کرتے ہیں جو عقل والے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ جس کو چاہتا ہے صحیح فہم عطا کرتا ہے اور جو شخص صحیح فہم سے بہرہ ور کیا گیا اس کو بلاشبہ بہت بڑی بھلائی عطا کی گئی اور نصیحت نہیں قبول کرتے مگر وہی جن کو صحیح عقل ہے۔