Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 279

سورة البقرة

فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا فَاۡذَنُوۡا بِحَرۡبٍ مِّنَ اللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ ۚ وَ اِنۡ تُبۡتُمۡ فَلَکُمۡ رُءُوۡسُ اَمۡوَالِکُمۡ ۚ لَا تَظۡلِمُوۡنَ وَ لَا تُظۡلَمُوۡنَ ﴿۲۷۹﴾

And if you do not, then be informed of a war [against you] from Allah and His Messenger. But if you repent, you may have your principal - [thus] you do no wrong, nor are you wronged.

اور اگر ایسا نہیں کرتے تو اللہ تعالٰی سے اور اس کے رسول سے لڑنے کے لئے تیار ہو جاؤ ہاں اگر توبہ کر لو تو تمہارا اصل مال تمہارا ہی ہے ، نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ
نہ
تَفۡعَلُوۡا
تم کرو
فَاۡذَنُوۡا
تو اعلان سن لو
بِحَرۡبٍ
جنگ کا
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ سے
وَرَسُوۡلِہٖ
اور اس کے رسول سے
وَاِنۡ
اور اگر
تُبۡتُمۡ
تو بہ کرلو تم
فَلَکُمۡ
تو تمہارے لیے ہے
رُءُوۡسُ
اصل
اَمۡوَالِکُمۡ
تمہارے مالوں کا
لَاتَظۡلِمُوۡنَ
نہ تم ظلم کرو گے
وَلَا
اور نہ
تُظۡلَمُوۡنَ
تم ظلم کیے جاؤ گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا
نہ تم نے کیا
فَاۡذَنُوۡا
تو تم اعلان سن لو
بِحَرۡبٍ
بڑی جنگ کا
مِّنَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
وَرَسُوۡلِہٖ
اوراس کے رسول سے
وَاِنۡ
اور اگر
تُبۡتُمۡ
تم تو بہ کرو
فَلَکُمۡ
تو تمہارے لیے ہے
رُءُوۡسُ
اصل
اَمۡوَالِکُمۡ
تمہارے مالوں کا
لَاتَظۡلِمُوۡنَ
نہ تم ظلم کرو
وَلَا
اور نہ
تُظۡلَمُوۡنَ
تم پرظلم کیا جائے گا
Translated by

Juna Garhi

And if you do not, then be informed of a war [against you] from Allah and His Messenger. But if you repent, you may have your principal - [thus] you do no wrong, nor are you wronged.

اور اگر ایسا نہیں کرتے تو اللہ تعالٰی سے اور اس کے رسول سے لڑنے کے لئے تیار ہو جاؤ ہاں اگر توبہ کر لو تو تمہارا اصل مال تمہارا ہی ہے ، نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے تمہارے خلاف اعلان جنگ ہے اور اگر (سود سے) توبہ کرلو تو تم اپنے اصل سرمایہ کے حقدار ہو۔ نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگرتم نے (ایسا)نہ کیاتو اﷲ تعالیٰ اور اس کے رسول کی طرف سے بڑی جنگ کااعلان سن لو،اوراگرتم توبہ کروتو تمہارے لیے تمہارے اصل مال ہیں، نہ تم ظلم کرواورنہ تم پرظلم کیا جائے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

If ye do it not, Take notice of war from Allah and His Messenger: But if ye turn back, ye shall have your capital sums: Deal not unjustly, and ye shall not be dealt with unjustly.

پس اگر نہیں چھوڑتے تو تیار ہوجاؤ لڑنے کو اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اگر توبہ کرتے ہو تو تمہارے واسطے ہے اصل مال تمہارا نہ تم کسی پر ظلم کرو اور نہ تم پر کوئی،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر اگر تم نے ایسا نہ کیا تو خبردار ہوجاؤ کہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے تمہارے خلاف اعلان جنگ ہے اور اگر تم توبہ کرلو تو پھر اصل اموال تمہارے ہی ہیں نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

but if you do not do so, then you are warned of the declaration of war against you by Allah and His Messenger. If, however, you repent even now (and forego interest), you are entitled to your principal; do no wrong, and no wrong will be done to you.

لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا ، تو آگاہ ہو جاؤ کہ اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے تمہارے خلاف اعلان جنگ 323 ہے ۔ اب بھی توبہ کرلو ﴿اور سود چھوڑ دو﴾تو اپنا اصل سرمایہ لینے کے تم حق دار ہو ۔ نہ تم ظلم کرو ، نہ تم پر ظلم کیا جائے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر بھی اگر تم ایسا نہ کرو گے تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلان جنگ سن لو ۔ اور اگر تم ( سود سے ) توبہ کرو تو تمہارا اصل سرمایہ تمہارا حق ہے ، نہ تم کسی پر ظلم کرو نہ تم پر ظلم کیا جائے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اگر ایسا نہیں کرتے یعنی سود نہیں چھوڑ تے تو اللہ اس کے رسول سے لڑنے کے لیے ہو شیار ہوجاؤ 6 اور جو توبہ کرتے ہو ہوس کھانے سے تو اپنا اصل روپیہ لے لو نہ تم کسی پر ظلم کرو نہ تم پر کوئی ظلم کرے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر تم (اس پر عمل) نہ کرو گے تو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کے لئے تیار ہوجاؤ اور اگر تم توبہ کرو تو تمہارے اصل مال تمہارے ہیں نہ تم زیادتی کرو اور نہ تم پر زیادتی کی جائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر بھی اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے اعلان جنگ ہے (اب تم اللہ سے جنگ کے لئے تیار ہوجاؤ) ۔ اگر تم نے توبہ کرلی تو اصل مال تمہارے ہیں۔ نہ تم کسی پر ظلم و زیادتی کرو اور نہ کوئی تم پر ظلم و زیادتی کرے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اگر ایسا نہ کرو گے تو خبردار ہوجاؤ (کہ تم) خدا اور رسول سے جنگ کرنے کے لئے (تیار ہوتے ہو) اور اگر توبہ کرلو گے (اور سود چھوڑ دو گے) تو تم کو اپنی اصل رقم لینے کا حق ہے جس میں نہ اوروں کا نقصان اور تمہارا نقصان

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

But if ye will do it not, then be apprised of war from Allah and His apostle. And if ye repent, then yours shall be your capital sums; ye shall neither wrong nor be wronged.

لیکن تم نے ایسا نہ کیا تو خبردار ہوجاؤ جنگ کے لیے اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے ۔ اور اگر تم توبہ کرلو گے تو تمہارے اصل اموال تمہارے ہی ہیں ۔ نہ تم (کسی پر) ظلم کروگے نہ تم پر (کسی کا) ظلم ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اگر تم نے ایسا نہیں کیا تو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے جنگ کیلئے خبردار ہوجاؤ اور اگر تم توبہ کرلو تو اصل رقم کا تمہیں حق ہے ۔ نہ تم کسی کا حق مارو ، نہ تمہارا حق مارا جائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس اگر تم ( ایسا ) نہ کرو تو اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے رسول ( ﷺ ) کی طرف سے جنگ کا اعلان سُن لو اور اگر تم باز آجاؤ تو تمہارے اصل مال تمہارے ہی ہیں نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا تو ( آگاہ ہوجاؤ ! کہ) اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے تمہارے خلاف اعلان جنگ ہے۔ اور اگر تم توبہ کرلو ( سود چھوڑ دو ) اور انپا اصل سرمایہ لینے کے حق دار ہوجاؤ۔ نہ تم ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے گا

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس اگر تم نے ایسے نہ کیا تو تمہارے لئے ہیں تمہارے اصل مال، نہ تم (کسی پر) ظلم (و زیادتی) کرو، نہ تم پر کوئی ظلم (و زیادتی) کی جائے،

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرتم نے ایسانہ کیا تواللہ اور اس کے رسول سے لڑنے کے لئے تیار ہوجائو اور اگر ( سود ) سے توبہ کرلوتوتم اپنے اصل رقم کے حقدارہونہ تم ظلم کرونہ تم پر ظلم کیا جائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر ایسا نہ کرو تو یقین کرلو اللہ اور اللہ کے رسول سے لڑائی کا ( ف۵۹۲ ) اور اگر تم توبہ کرو تو اپنا اصل مال لے لو نہ تم کسی کو نقصان پہچاؤ ( ف۵۹۳ ) نہ تمہیں نقصان ہو ( ف۵۹٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر اگر تم نے ایسا نہ کیا تو اﷲ اور اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کی طرف سے اعلانِ جنگ پر خبردار ہو جاؤ ، اور اگر تم توبہ کر لو تو تمہارے لئے تمہارے اصل مال ( جائز ) ہیں ، نہ تم خود ظلم کرو اور نہ تم پر ظلم کیا جائے

Translated by

Hussain Najfi

لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا تو پھر خدا اور اس کے رسول سے جنگ کرنے کے لئے تیار ہو جاؤ ۔ اور اگر اب بھی تم توبہ کرلو ۔ تو تمہارا اصل مال تمہارا ہوگا ( جو تمہیں مل جائے گا ) ۔ نہ تم ( زائد لے کر ) کسی پر ظلم کروگے اور نہ ( اصل مال خوردبرد کرکے ) تم پر ظلم کیا جائے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye do it not, Take notice of war from Allah and His Messenger: But if ye turn back, ye shall have your capital sums: Deal not unjustly, and ye shall not be dealt with unjustly.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you will not give up the unlawful interest which you demand, know that you are in the state of war with God and His Messenger. But if you repent, you will have your capital without being wronged or having done wrong to others.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you do not do it, then take a notice of war from Allah and His Messenger but if you repent, you shall have your capital sums. Deal not unjustly, and you shall not be dealt with unjustly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if you do (it) not, then be apprised of war from Allah and His Apostle; and if you repent, then you shall have your capital; neither shall you make (the debtor) suffer loss, nor shall you be made to suffer loss.

Translated by

William Pickthall

And if ye do not, then be warned of war (against you) from Allah and His messenger. And if ye repent, then ye have your principal (without interest). Wrong not, and ye shall not be wronged.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अगर तुमने ऐसा नहीं किया तो अल्लाह और उसके रसूल की तरफ़ से लड़ाई के लिए तैयार हो जाओ, और अगर तुम तौबा कर लो तो असल रक़म के तुम हक़दार हो, न तुम किसी पर ज़ुल्म करो और न तुम पर ज़ुल्म किया जाए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اگر تم (اس پر عمل) نہ کرو گے تو اشتہار سن لو جنگ کا اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی طرف سے (یعنی تم پر جہاد ہوگا) اور اگر تم توبہ کرلو گے تو تم کو تمہارے اصل اموال مل جاویں گے نہ تم کسی پر ظلم کرنے پاؤ گے اور نہ تم پر کوئی ظلم کرنے پائے گا۔ (1) (279)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر تم نے سود نہ چھوڑا تو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کے ساتھ لڑنے کے لیے تیار ہوجاؤ۔ ہاں اگر تو بہ کرلو تو تمہارا اصل مال تمہارا ہی ہے، نہ ظلم کرو نہ تم پر ظلم کیا جائے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

لیکن اگر تم نے ایسا نہ کیا ، تو آگاہ ہوجاؤ کہ اللہ اور رسول کی طرف سے تمہارے خلاف اعلان جنگ ہے ۔ اب بھی توبہ کرلو اور سود چھوڑدو تو اپنا اصل سرمایہ تم لینے کے حق دار ہو نہ تم ظلم کرو ، نہ تم پر ظلم کیا جائے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پس اگر تم نہ کرو تو جنگ کا اعلان سن لو اللہ کی طرف سے اور اس کے رسول کی طرف سے، اور اگر تم توبہ کرلو تو تمہارے لیے اصل مال ہیں نہ تم ظلم کرو گے نہ تم پر ظلم کیا جائے گا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر نہیں چھوڑتے تو تیار ہوجاؤ لڑنے کو اللہ سے اور اس کے رسول سے اور اگر توبہ کرتے ہو تو تمہارے واسطے ہے اصل مال تمہارا نہ تم کسی پر ظلم کرو اور نہ کوئی تم پرف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر تم ایسا نہیں کرتے تو اللہ اور اس کے رسول کی جانب سے جنگ کا اعلان سن لو اور اگر تم توبہ کرلو تو تمہارے اصل مال تمہارے لئے ہیں نہ تم کسی پر زیادتی کرو اور نہ تم پر زیادتی کی جائے