Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 283

سورة البقرة

وَ اِنۡ کُنۡتُمۡ عَلٰی سَفَرٍ وَّ لَمۡ تَجِدُوۡا کَاتِبًا فَرِہٰنٌ مَّقۡبُوۡضَۃٌ ؕ فَاِنۡ اَمِنَ بَعۡضُکُمۡ بَعۡضًا فَلۡیُؤَدِّ الَّذِی اؤۡتُمِنَ اَمَانَتَہٗ وَ لۡیَتَّقِ اللّٰہَ رَبَّہٗ ؕ وَ لَا تَکۡتُمُوا الشَّہَادَۃَ ؕ وَ مَنۡ یَّکۡتُمۡہَا فَاِنَّہٗۤ اٰثِمٌ قَلۡبُہٗ ؕ وَ اللّٰہُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ عَلِیۡمٌ ﴿۲۸۳﴾٪  7

And if you are on a journey and cannot find a scribe, then a security deposit [should be] taken. And if one of you entrusts another, then let him who is entrusted discharge his trust [faithfully] and let him fear Allah , his Lord. And do not conceal testimony, for whoever conceals it - his heart is indeed sinful, and Allah is Knowing of what you do.

اور اگر تم سفر میں ہو اور لکھنے والا نہ پاؤ تو رہن قبضہ میں رکھ لیا کرو ، ہاں اگر آپس میں ایک دوسرے سے مطمئن ہو تو جسے امانت دی گئی ہے وہ اسے ادا کر دے اور اللہ تعالٰی سے ڈرتا رہے جو اس کا رب ہے ۔ اور گواہی کو نہ چھپاؤ اور جو اسے چھپالے وہ گناہ گار دل والا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
عَلٰی سَفَرٍ
سفر پر
وَّلَمۡ
اور نہ
تَجِدُوۡا
تم پاؤ
کَاتِبًا
کوئی کاتب
فَرِہٰنٌ
تو رہن رکھا ہے
مَّقۡبُوۡضَۃٌ
قبضہ میں دی ہوئی(چیز کا)
فَاِنۡ
پھر اگر
اَمِنَ
اعتبار کرے
بَعۡضُکُمۡ
بعض تمہارا
بَعۡضًا
بعض پر
فَلۡیُؤَدِّ
پس چاہیے کہ ادا کرے
الَّذِی
وہ جو
اؤۡتُمِنَ
امین بنایا گیا
اَمَانَتَہٗ
اس کی امانت کو
وَلۡیَتَّقِ
اور چاہے کہ وہ ڈرے
اللّٰہَ
اللہ سے
رَبَّہٗ
جو رب ہے اس کا
وَلَا
اور نہ
تَکۡتُمُوا
تم چھپاؤ
الشَّہَادَۃَ
گواہی کو
وَمَنۡ
اور جو کوئی
یَّکۡتُمۡہَا
چھپائے گا اسے
فَاِنَّہٗۤ
تو بےشک وہ
اٰثِمٌ
گناہ گار ہے
قَلۡبُہٗ
دل اس کا
وَاللّٰہُ
اور اللہ
بِمَا
اسے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
عَلٰی سَفَرٍ
سفر پر
وَّلَمۡ
اور نہ
تَجِدُوۡا
تم پاؤ
کَاتِبًا
لکھنے والا
فَرِہٰنٌ
تو رہن ہے
مَّقۡبُوۡضَۃٌ
قبضے میں دیا گیا
فَاِنۡ
پھر اگر
اَمِنَ
اعتبار کرے
بَعۡضُکُمۡ
تم میں سے کوئی
بَعۡضًا
کسی پر
فَلۡیُؤَدِّ
تو لازم ہے کہ ادا کرے
الَّذِی
جس پر
اؤۡتُمِنَ
اعتماد کیا گیا
اَمَانَتَہٗ
اس کی امانت
وَلۡیَتَّقِ
اور چاہیے کہ وہ ڈرجائے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ سے
رَبَّہٗ
رب ہے اس کا
وَلَا
اور نہ
تَکۡتُمُوا
تم چھپاؤ
الشَّہَادَۃَ
گواہی کو
وَمَنۡ
اورجو کوئی
یَّکۡتُمۡہَا
چھپائے گا اسے
فَاِنَّہٗۤ
تو یقیناً وہ
اٰثِمٌ
گناہ گار ہے
قَلۡبُہٗ
دل اس کا
وَاللّٰہُ
اوراللہ تعالیٰ
بِمَا
ساتھ اس کے جو
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے ہو
عَلِیۡمٌ
خوب جاننے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And if you are on a journey and cannot find a scribe, then a security deposit [should be] taken. And if one of you entrusts another, then let him who is entrusted discharge his trust [faithfully] and let him fear Allah , his Lord. And do not conceal testimony, for whoever conceals it - his heart is indeed sinful, and Allah is Knowing of what you do.

اور اگر تم سفر میں ہو اور لکھنے والا نہ پاؤ تو رہن قبضہ میں رکھ لیا کرو ، ہاں اگر آپس میں ایک دوسرے سے مطمئن ہو تو جسے امانت دی گئی ہے وہ اسے ادا کر دے اور اللہ تعالٰی سے ڈرتا رہے جو اس کا رب ہے ۔ اور گواہی کو نہ چھپاؤ اور جو اسے چھپالے وہ گناہ گار دل والا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو اسے اللہ تعالٰی خوب جانتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تم سفر میں ہو اور لکھنے کو کوئی کاتب نہ مل سکے تو رہن با قبضہ (پر معاملہ کرلو) اور اگر کوئی شخص دوسرے پر اعتماد کرے (اور رہن کا مطالبہ نہ کرے) تو جس پر اعتماد کیا گیا ہے اسے قرض خواہ کی امانت ادا کرنا چاہئے۔ اور اپنے پروردگار سے ڈرنا چاہیے۔ اور شہادت کو ہرگز نہ چھپاؤ۔ جو شخص شہادت کو چھپاتا ہے بلاشبہ اس کا دل گنہ گار ہے اور جو کام بھی تم کرتے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگرتم سفرمیں ہواورکوئی لکھنے والانہ پاؤ تو قبضے میں دیا گیا رہن لازم ہے پھراگرتم میں سے کوئی کسی پراعتبارکرے توجس پر اعتمادکیا گیااُس پرلازم ہے کہ وہ اس کی امانت اداکرے اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اورگواہی کونہ چھپاؤاورجو اس کوچھپائے گاتویقینااس کادل گناہ گارہے،اورجوکچھ تم کرتے ہواﷲ تعالیٰ اُس کوخوب جاننے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you are in travel, and find no scribe, then (resort to) security, taken in possession. However, if one of you trusts the other, then the one who has been trusted upon should fulfil his trust, and should fear Allah, his Lord. And do not conceal the testimony. And whoever conceals it, his heart is, surely, a sinner. And Allah is All-Aware of what you do.

اور اگر تم سفر میں ہو اور نہ پاؤ کوئی لکھنے والا تو گرو ہاتھ میں رکھنی چاہیئے پھر اگر اعتبار کرے ایک دوسرے کا تو چاہئے کہ پورا کرے وہ شخص کہ جس پر اعتبار کیا پنی امانت کو اور ڈرتا ہے اللہ سے جو رب ہے اس کا اور مت چھپاؤ گواہی کو اور جو شخص اس کو چھپاوے تو بیشک گنہگار ہے دل اس کا اور اللہ تمہارے کاموں کو خوب جانتا ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر تم سفر پر ہو اور کوئی لکھنے والا نہ پاؤ تو کوئی شے گروی رکھ لو قبضے میں پھر اگر تم میں سے ایک دوسرے پر اعتماد کرے تو جس کے پاس امانت رکھی گئی ہے اس کو چاہیے کہ وہ اس کی امانت واپس کرے اور اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اور گواہی کو چھپایا نہ کرو اور جو کوئی گواہی کو چھپائے گا تو اس کا دل گنہگار ہوگا اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے خوب جانتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you are on a journey and cannot find a scribe to write the document, then transact your business on the security of a pledge in hand. And, if any one transacts a piece of business with another merely on trust, then the one who is trusted should fulfil his trust and fear Allah, his Lord And never conceal evidence for he who conceals it, has a sinful heart: Allah knows everything that you do.

اگر تم سفر کی حالت میں ہو اور دستاویز لکھنے کےلیے کوئی کاتب نہ ملے ، رہن بالقبض پر معاملہ کرو ۔ 331 اگر تم میں سے کوئی شخص دوسرے پر بھروسہ کر کے اس کے ساتھ کوئی معاملہ کرے ، تو جس پر بھروسہ کیا گیا ہے ، اسے چاہیے کہ امانت ادا کرے اور اللہ ، اپنے رب سے ڈرے ۔ اور شہادت ہرگز نہ چھپاؤ ۔ 332 جو شہادت چھپاتا ہے ، اس کا دل گناہ میں آلودہ ہے ۔ اور اللہ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم سفر پر ہوا اور تمہیں کوئی لکھنے والا نہ ملے تو ( ادائیگی کی ضمانت کے طور پر ) رہن قبضے میں رکھ لیے جائیں ۔ ہاں اگر تم ایک دوسرے پر بھروسہ کرو تو جس پر بھروسہ کیا گیا ہے وہ اپنی امانت ٹھیک ٹھیک ادا کرے اور اللہ سے ڈرے جو اس کا پروردگار ہے ۔ اور گواہی کو نہ چھپاؤ ، اور جو گواہی کو چھپائے وہ گنہگار دل کا حامل ہے ، اور جو عمل بھی تم کرتے ہو اللہ اس سے خوب واقف ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر تم سفر میں ہو اور تم کو کوئی لکھنے والا نہ ملے روپیہ کے بدل جو وصل کرنا ہے یا چیز کے بدل جو وقت پر لینا ہے 1 ہاتھ گروی رکھ لو اگر ایک کو دوسرے کا اعتبار ہو تو گروی بھی ضروری نہیں لیکن جسکا اعتبار کیا گیا ہو اسکو چاہیے کہ دوسرے کی امانت ادا کردے اور اپنے مالک الہ سے ڈرتا رہے 2 امانت میں خیانت نہ کرے اور گواہی کو مت چھپاؤ جب گواہی دینے کے لیے بلائے جاؤ اور گواہی کو چھپائے اس کا دل گنہگار ہے 3 اور اللہ تمہارے کاموں کا جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر تم سفر پر ہو اور لکھنے والا نہ پاؤ تو (کوئی چیز) رہن باقبضہ رکھ کر (قرض لے لو) ۔ پھر اگر کوئی تم میں سے دوسرے کو امین سمجھے (اور بغیر رہن کے قرضہ دے) تو امانت دار کو چاہیے کہ امانت دار کی امانت ادا کرے اور اللہ سے ڈرتا رہے جو اس کا پروردگار ہے اور شہادت کو مت چھپاؤ اور جو اس (شہادت) کو چھپائے گا تو یقینا اس کا دل گناہ گار ہوگا اور جو تم کرتے ہو اللہ اسے جاننے والے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر تم سفر میں ہو اور کسی لکھنے والے کو نہ پاؤ تو کوئی ایسی چیز گروی رکھ دو جو اس کے قبضہ میں اسی وقت دے دی جائے۔ پھر اگر ایک کو دوسرے پر اعتماد ہے تو وہ شخص جس پر اعتماد کیا گیا ہے وہ اس امانت کو واپس کر دے۔ اللہ سے ڈرتا رہے جو اس کا پروردگار ہے۔ تم گواہی کو نہ چھپاؤ ۔ جو کوئی گواہی کو چھپائے گا تو یقیناً اس کا قلب مجرم ہوگا۔ اور اللہ تمہارے ان تمام کاموں سے اچھی طرح واقف ہے جو تم کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم سفر پر ہواور (دستاویز) لکھنے والا مل نہ سکے تو (کوئی چیز) رہن یا قبضہ رکھ کر (قرض لے لو) اور اگر کوئی کسی کو امین سمجھے (یعنی رہن کے بغیر قرض دیدے) تو امانتدار کو چاہیئے کہ صاحب امانت کی امانت ادا کردے اور خدا سے جو اس کا پروردگار ہے ڈرے۔اور (دیکھنا) شہادت کو مت چھپانا۔ جو اس کو چھپائے گا وہ دل کا گنہگار ہوگا۔ اور خدا تمہارے سب کاموں سے واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if ye be on a journey and ye find not a scribe, then let there be a pledge taken; then, if one of you entrusteth the other, let the one is trusted discharge his trust, and let him fear Allah, his Lord. And hide not testimony whosoever hideth and it, his heart verily is Knower. Allah is of that which ye work

اور اگر تم سفر میں ہو اور کوئی کاتب نہ پاؤ ۔ سو رہن رکھنے کی چزیں ہی جو قبضہ میں دے دی جائیں ۔ اور تم میں سے کوئی کسی اور پر اعتبار رکھتا ہے ۔ تو جس کا اعتبار کیا گیا ہے اسے چاہیے کہ دوسرے کی امانت (کا حق) ادا کردے اور چاہیے کہ اللہ (یعنی) اپنے پروردگار سے ڈرتا رہے ۔ اور گواہی کو مت چھپاؤ اور جو کوئی اسے چھپائے گا اس کا قلب گنہگارہو گا ۔ اور تم جو کچھ بھی کرتے ہو اللہ اس کا بڑا جاننے والا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم سفر میں ہو اور کاتب نہ ملے سکے تو رہن قبضہ میں کرادو ۔ پس اگر ایک دوسرے پر اعتماد کی صورت نکل آئے تو جس کے پاس امانت رکھی گئی ہے ، وہ اس کی امانت ادا کرے اور اللہ سے ، جو اس کا رب ہے ، ڈرے اور شہادت کو مت چھپاؤ اور جو اس کو چھپائے تو وہ یاد رکھے کے اس کا دل گنہگار ہے اور اللہ جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس کو جاننے والا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم سفر میں ہو اور کوئی لکھنے والا نہیں پاتے تو کچھ سامان رہن کے طور پر رکھوانا ہے ، پس اگر تم میں سے ایک نے دوسرے پر اعتماد کیا ہے تو جس پر اعتماد کیا گیا ہے اسے چاہیے کہ وہ اس کی امانت کو ( اچھی طرح ) لوٹا دے اور چاہیے کہ وہ اپنے رب اﷲ ( تعالیٰ ) سے ڈرے اور گواہی کو نہ چھپایا کرو اور جو اسے چھپائے گا تو بلاشبہ اس کا دل گناہ میں ملوث ہوجائے گا اور اﷲ ( تعالیٰ ) جو تم کرتے ہو خوب جانتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اگر تم سفر میں ہو اور (دستاویز لکھنے کیلئے) کوئی کاتب نہ ملے تو رہن بالقبض پر معاملہ کرو، اگر تم میں سے کوئی شخص دوسرے پر بھروسہ کرے تو جس پر بھروسہ کیا گیا ہے اسے چاہے کہ امانت ادا کرے اور اللہ یعنی اپنے رب سے ڈرے اور شہادت ہرگز نہ چھپاؤ جو شہادت چھپاتا ہے اس کا دل گناہ میں آلودہ ہے اور اللہ تمہارے اعمال سے بیخبر نہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر تم (کہیں) سفر پر ہوا کرو اور تمہیں (تحریر معاملہ کے لئے) کوئی کاتب نہ مل سکے، تو کوئی ایسی چیز رہن میں رکھ دیا کرو جو کہ اس کے قبضے میں دے دی جائے،   اور اگر تمہیں آپس میں ایک دوسرے پر اعتبار ہے (جس کے باعث رہن رکھنے کی ضرورت ہی پیش نہ آئے) تو اس آدمی کو کہ جس پر اعتبار کیا گیا ہے چاہیے کہ وہ (ٹھیک ٹھیک اور پورا پورا) ادا کر دے اپنی امانت کو، اور وہ ڈرتا رہے اللہ سے جو کہ اس کا رب ہے، اور تم مت چھپاؤ گواہی کو، اور (یاد رکھو کہ) جس نے چھپایا اسکو، تو بیشک گناہ گار ہے اس کا دل، اور اللہ پوری طرح جانتا ہے ان سب کاموں کو جو تم لوگ کرتے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور اگرتم سفرمیں ہو اور لکھنے کو کوئی کاتب نہ مل سکے تورہن قبضہ میں رکھ لیاکرو ، ہاں اگرکوئی شخص دوسرے پر اعتمادکرے توجس پر اعتماد کیا گیا ہے اسے قرض خواہ کی امانت ( یاجوچیزبھی اس نے لی ہوئی ہو ) اداکردینا چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتارہےجو اس کارب ہے اور شہادت ہرگزنہ چھپائوجو شخص شہادت کو چھپاتا ہے بلاشبہ اس کادل گناہ گارہے اور تم جو کام کرتے ہواللہ اسے خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تم سفر میں ہو ( ف٦۰۹ ) اور لکھنے والا نہ پاؤ ( ف٦۱۰ ) تو گِرو ( رہن ) ہو قبضہ میں دیا ہوا ( ف٦۱۱ ) اور اگر تم ایک کو دوسرے پر اطمینان ہو تو وہ جسے اس نے امین سمجھا تھا ( ف٦۱۲ ) اپنی امانت ادا کردے ( ف٦۱۳ ) اور اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اور گواہی نہ چھپاؤ ( ف٦۱٤ ) اور جو گواہی چھپائے گا تو اندر سے اسکا دل گنہگار ہے ( ف٦۱۵ ) اور اللہ تمہارے کاموں کو جانتا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم سفر پر ہو اور کوئی لکھنے والا نہ پاؤ تو باقبضہ رہن رکھ لیا کرو ، پھر اگر تم میں سے ایک کو دوسرے پر اعتماد ہو تو جس کی دیانت پر اعتماد کیا گیا اسے چاہئے کہ اپنی امانت ادا کر دے اور وہ اﷲ سے ڈرتا رہے جو اس کا پالنے والا ہے ، اور تم گواہی کو چُھپایا نہ کرو ، اور جو شخص گواہی چُھپاتا ہے تو یقینا اس کا دل گنہگار ہے ، اور اﷲ تمہارے اعمال کو خوب جاننے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم سفر میں ہو اور تمہیں کاتب نہ ملے تو رہن باقبضہ رکھ لو ۔ اور اگر تم میں سے ایک کو دوسرے پر اعتبار ہو ۔ تو جس پر اعتبار کیا گیا ہے ۔ اسے چاہیے کہ اپنی امانت واپس کر دے اور اپنے پروردگار ( کی مخالفت ) سے ڈرے ۔ اور گواہی کو نہ چھپاؤ ۔ اور جو اسے چھپائے گا اس کا دل گنہگار ہوگا ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اس کو خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If ye are on a journey, and cannot find a scribe, a pledge with possession (may serve the purpose). And if one of you deposits a thing on trust with another, Let the trustee (Faithfully) discharge His trust, and let him fear his Lord. Conceal not evidence; for whoever conceals it,- His heart is tainted with sin. And Allah Knoweth all that ye do.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you are on a journey where you cannot find a scribe, finalize your contract in the form of a deposit in which the goods are already given to the parties. If you trust each other in such a contract, let him pay back what he has entrusted you with and have fear of God, his Lord. Do not refuse to testify to what you bore witness. Whoever does so has committed a sin. God knows what you do.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you are on a journey and cannot find a scribe, then let there be a pledge taken (mortgaging), then if one of you entrusts the other, let the one who is entrusted discharge his trust, and let him have Taqwa of Allah, his Lord. And conceal not the evidence, for he who hides it, surely, his heart is sinful. And Allah is All-Knower of what you do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you are upon a journey and you do not find a scribe, then (there may be) a security taken into possession; but if one of you trusts another, then he who is trusted should deliver his trust, and let him be careful (of his duty to) Allah, his Lord; and do not conceal testimony, and whoever conceals it, his heart is surely sinful; and Allah knows what you do.

Translated by

William Pickthall

If ye be on a journey and cannot find a scribe, then a pledge in hand (shall suffice). And if one of you entrusteth to another let him who is trusted deliver up that which is entrusted to him (according to the pact between them) and let him observe his duty to Allah his Lord. Hide not testimony. He who hideth it, verily his heart is sinful. Allah is Aware of what ye do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर तुम सफ़र में हो और कोई लिखने वाला न पाओ तो रेहन रखने की चीज़ें क़ब्ज़े में दे दी जाएं, और अगर एक-दूसरे का ऐतबार करते हो तो चाहिए कि जिस पर ऐतबार किया गया वह अमानत को अदा कर दे और अल्लाह से डरे जो उसका रब है, और गवाही को न छुपाओ, और जो शख़्स गवाही छुपाएगा उसका दिल गुनाहगार होगा, और जो कुछ तुम करते हो अल्लाह उसको जानने वाला है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر تم کہیں سفر میں ہو اور (وہاں) کوئی کاتب نہ پاؤ سو رہن رکھنے کی چیزیں (ہیں) جو قبضہ میں دیدی جائیں (2) اور اگر ایک دوسرے کا اعتبار کرتا ہو تو جس شخص کا اعتبار کرلیا گیا ہے (یعنی مدیون) اس کو چاہئیے کہ دوسرے کا حق (پوراپورا) ادا کردے اور اللہ تعالیٰ سے جو کہ اس کا پروردگار ہے ڈرے اور شہادت کا اخفاء مت کرو اور جو شخص اس کا اخفا کرے گا اس کا قلب گنہگار ہوگا۔ اور اللہ تعالیٰ تمہارے کیے ہوئے کاموں کو خوب جانتے ہیں۔ (3) (283)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اگر تم سفر میں ہو اور لکھنے والا نہ پاؤ تو بطور گروی کوئی چیز قبضہ میں رکھ لیا کرو۔ ہاں اگر آپس میں ایک دوسرے پر اطمینان ہو تو جسے امانت دی گئی ہے وہ اسے ادا کر دے اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے جو اس کا رب ہے۔ اور گواہی کو نہ چھپاؤ اور جو شخص گواہی کو چھپائے گا تو بیشک اس کا دل گنہگار ہوگا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ اسے خوب جانتا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر تم سفر کی حالت میں ہو ، اور دستاویز لکھنے کے لئے کوئی کاتب نہ ملے ، تو رہن بالقبض پر معاملہ کرو ۔ اگر تم میں سے کوئی شخص دوسرے پر بھروسہ کرکے اس کے ساتھ کوئی معاملہ کرے ، تو جس پر بھروسہ کیا گیا ہو ، اسے چاہئے کہ امانت ادا کرے اور اللہ ، اپنے رب سے ڈرے اور شہادت ہرگز نہ چھپاؤ اور جو شہادت چھپاتا ہے اس کا دل گناہ آلودہ ہے اور اللہ تمہارے اعمال سے بیخبر نہیں ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تم سفر میں ہو اور حال یہ ہو کہ نہ پاؤ کسی کاتب کو تو رہن کی چیزیں قبضہ میں دے دی جائیں۔ سو اگر تم میں سے ایک دوسرے پر اطمینان کرے تو جس کو امانت دار سمجھا گیا ہے صاحب امانت کو امانت ادا کر دے اور اللہ سے ڈرے جو اس کا رب ہے اور گواہی کو مت چھپاؤ، اور جو شخص گواہی کو چھپائے گا تو اس کا دل گناہگار ہے، اور اللہ ان کاموں کو جانتا ہے جو تم کرتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر تم سفر میں ہو اور نہ پاؤ کوئی لکھنے والا تو گرو ہاتھ میں رکھنی چاہیے پھر اگر اعتبار کرے ایک دوسرے کا تو چاہیے کہ پورا ادا کرے وہ شخص کہ جس پر اعتبار کیا اپنی امانت کو اور ڈرتا رہے اللہ سے جو رب ہے اس کا اور مت چھپاؤ گواہی کو اور جو شخص اس کو چھپاوے تو بیشک گناہ گار ہے دل اس کا اور اللہ تمہارے کاموں کو خوب جانتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم کہیں سفر میں ہو اور دستاویز لکھنے کو کاتب نہ پائو تو کوئی چیز باقبضہ رہن کردی جائے اور اگر ایسے موقع پر تم میں سے ایک دوسرے کا اعتبار کرے تو جس شخص کا اعتبار کیا گیا ہے یعنی مدیون اسکو چاہئے کہ اعتبار کرنے والے کا حق پورا پورا ادا کر دے اور اس اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے جو اس کا پروردگار ہے اور شہادت کو چھپایا نہ کرو اور جو شہادت کو چھپائے گا تو یقینا اس کا قلب مجرم ہوگا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سب سے واقف ہے