Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 285

سورة البقرة

اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مِنۡ رَّبِّہٖ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ؕ کُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖ ۟ لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِہٖ ۟ وَ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَ اَطَعۡنَا ٭۫ غُفۡرَانَکَ رَبَّنَا وَ اِلَیۡکَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۲۸۵﴾

The Messenger has believed in what was revealed to him from his Lord, and [so have] the believers. All of them have believed in Allah and His angels and His books and His messengers, [saying], "We make no distinction between any of His messengers." And they say, "We hear and we obey. [We seek] Your forgiveness, our Lord, and to You is the [final] destination."

رسول ایمان لایا اس چیز پر جو اس کی طرف اللہ تعالٰی کی جانب سے اتری اور مومن بھی ایمان لائے یہ سب اللہ تعالٰی اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ، اس کے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی ، ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اٰمَنَ
ایمان لایا
الرَّسُوۡلُ
رسول
بِمَاۤ
اس پر جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
مِنۡ رَّبِّہٖ
اس کے رب کی طرف سے
وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اور سارے مومن (بھی)
کُلٌّ
ہر ایک
اٰمَنَ
ایمان لایا
بِاللّٰہِ
اللہ پر
وَمَلٰٓئِکَتِہٖ
اور اس کے فرشتوں پر
وَکُتُبِہٖ
اور اس کی کتابوں پر
وَ رُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں پر
لَانُفَرِّقُ
نہیں ہم فرق کرتے
بَیۡنَ
درمیان
اَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّنۡ رُّسُلِہٖ
اس کے رسولوں میں سے
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
وَاَطَعۡنَا
اور اطاعت کی ہم نے
غُفۡرَانَکَ
تیری مغفرت (چاہتے ہیں)
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَاِلَیۡکَ
اور تیری ہی طرف
الۡمَصِیۡرُ
پلٹنا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اٰمَنَ
ایمان لایا
الرَّسُوۡلُ
رسول
بِمَاۤ
ساتھ اس کے جو
اُنۡزِلَ
نازل کیا گیا
اِلَیۡہِ
اُس کی طرف
مِنۡ رَّبِّہٖ
اس کے رب کی طرف سے
وَالۡمُؤۡمِنُوۡنَ
اورمومن بھی
کُلٌّ
سب
اٰمَنَ
ایمان لائے
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ پر
وَمَلٰٓئِکَتِہٖ
اور اُس کے فرشتوں پر
وَکُتُبِہٖ
اور اس کی کتابوں پر
وَ رُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں پر
لَانُفَرِّقُ
نہیں ہم فرق کرتے
بَیۡنَ
درمیان
اَحَدٍ
کسی ایک کے
مِّنۡ رُّسُلِہٖ
اس کے رسولوں میں سے
وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
وَاَطَعۡنَا
اور اطاعت کی ہم نے
غُفۡرَانَکَ
تیری بخشش طلب کرتے ہیں
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَاِلَیۡکَ
اور تیری ہی جانب
الۡمَصِیۡرُ
لوٹ کر جانا ہے
Translated by

Juna Garhi

The Messenger has believed in what was revealed to him from his Lord, and [so have] the believers. All of them have believed in Allah and His angels and His books and His messengers, [saying], "We make no distinction between any of His messengers." And they say, "We hear and we obey. [We seek] Your forgiveness, our Lord, and to You is the [final] destination."

رسول ایمان لایا اس چیز پر جو اس کی طرف اللہ تعالٰی کی جانب سے اتری اور مومن بھی ایمان لائے یہ سب اللہ تعالٰی اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ، اس کے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی ، ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

رسول پر جو کچھ اس کے پروردگار کی طرف سے نازل ہوا، اس پر وہ خود بھی ایمان لایا اور سب مومن بھی ایمان لائے۔ یہ سب اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لاتے ہیں (اور کہتے ہیں کہ) ہم اللہ کے رسولوں میں سے کسی میں بھی تفریق نہیں کرتے۔ نیز وہ کہتے ہیں کہ ہم نے اللہ کے احکام سنے اور ان کی اطاعت قبول کی۔ اے ہمارے پروردگار ! ہم تیری مغفرت چاہتے ہیں اور ہمیں تیری طرف ہی لوٹ کر جانا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

رسول ایمان لایاہے اس پرجواس کے رب کی جناب سے اس کی طرف نازل کیاگیاہے اور مومن بھی،سب ہی اﷲ تعالیٰ پراوراس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پراوراس کے رسولوں پرایمان لائے ہیں،اس کے رسولوں میں سے ہم کسی ایک کے درمیان بھی فرق نہیں کرتے ۔ اورانہوں نے کہا: ’’ہم نے سنااورہم نے اطاعت کی،ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب اورتیری ہی جانب لوٹ کر جانا ہے۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The Messenger has believed in what has been revealed to him from his Lord, and the believers as well. All have believed in Allah, and His angels and His Books, and His Messengers. |"We make no division between any of His Messengers,|" and they have said: |"We have listened, and obeyed. Our Lord, Your pardon! And to You is the return.|"

مان لیا رسول نے جو کچھ اترا اس پر اس کے رب کی طرف سے اور مسلمانوں نے بھی سب نے مانا اللہ کو اور اس کے فرشتوں کو اور اس کی کتابوں کو اور اسکے رسولوں کو کہتے ہیں کہ ہم جدا نہیں کرتے کسی کو اس کے پیغمبروں میں سے اور کہہ اٹھے کہ ہم نے سنا اور قبول کیا تیری بخشش چاہتے ہیں اے ہمارے رب اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

ایمان لائے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس چیز پر جو نازل کی گئی ان کی جانب ان کے رب کی طرف سے اور مؤمنین بھی (ایمان لائے۔ ) یہ سب ایمان لائے اللہ پر اس کے فرشتوں پر اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر (یہ کہتے ہیں کہ) ہم اللہ کے رسولوں میں کسی کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے اور وہ کہتے ہیں کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی پروردگار ! ہم تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری ہی جانب لوٹ جانا ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

رسول اس ہدایت پر ایمان لایا ہے جو اس کے رب کی طرف سے اس پر نازل ہوئی ہے ۔ اور جو لوگ اس رسول کے ماننے والے ہیں ، انہوں نے بھی اس ہدایت کو دل سے تسلیم کر لیا ہے ۔ یہ سب اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو مانتے ہیں اور ان کا قول یہ ہے کہ ہم اللہ کے رسولوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرتے ، ہم نے حکم سنا اور اطاعت قبول کی ۔ مالک ! ہم تجھ سے خطا بخشی کے طالب ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف پلٹنا ہے ۔ 337

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ رسول ( یعنی حضرت محمد ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اس چیز پر ایمان لائے ہیں جو ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے نازل کی گئی ہے اور ( ان کے ساتھ ) تمام مسلمان بھی ، یہ سب اللہ پر ، اس کے فرشتوں پر اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ہیں ( وہ کہتے ہیں کہ ) ہم اس کے رسولوں کے درمیان کوئی تفریق نہیں کرتے ( کہ کسی پر ایمان لائیں ، کسی پر نہ لائیں ) اور وہ یہ کہتے ہیں کہ : ہم نے ( اللہ اور رسول کے احکام کو توجہ سے ) سن لیا ہے ، اور ہم خوشی سے ( ان کی ) تعمیل کرتے ہیں ۔ اے ہمارے پروردگار ہم آپ کی مغفرت کے طلبگار ہیں ، اور آپ ہی کی طرف ہمیں لوٹ کرجانا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہ پیغمبر یعنی محمد) ایمان لائے اس کتاب پر جو ان کے مالک کی طر سے ان پر اتری اور ان کے ساتھ مسلمان بھی سب ایمان لائے اور اہ سے کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ہم اس کے کسی پیغمبر کو جدا نہیں سمجھتے 5 اور کہتے ہیں اے پر ور دگار ہم نے تیرا ارشاد سنا اور مان لیا تسلیم کرلیا ہے سر اور آنکھوں سے ہمارے گناہ بخشدے دیا ہم کو تیری بخشش چاہیئے مالک ہمارے تیری میں ہی طرف ہم کو لوٹ کر جانا ہے ف 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

رسول اللہ ((صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)) اسی (کتاب) پر ایمان رکھتے ہیں جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر اتاری گئی اور ایمان والے بھی۔ سب ایمان لائے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر (اور کہتے ہیں) ہم اس کے رسولوں کے درمیان کسی میں کوئی فرق نہیں کرتے اور عرض کرتے ہیں کہ ہم نے (آپ کا حکم) سنا اور ہم نے قبول کیا۔ اے ہمارے پروردگار ! ہم آپ کی بخشش مانگتے ہیں اور آپ کی طرف ہی لوٹ کر جانا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

رسول پر اس کے پروردگار کی طرف سے جو بھی نازل کیا جاتا ہے (سب سے پہلے ) وہ اس پر ایمان لاتا ہے اور مومنین بھی اس پر ایمان لاتے ہیں۔ ان میں سے ہر ایک اللہ پر، اس کے فرشتوں پر اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لاتا ہے۔ (سب نے یہی کہا ہے کہ ) ہم اس کے رسولوں کے درمیان میں فرق نہیں کرتے۔ (کہ کسی کو مانیں اور کسی کو نہ مانیں ) انہوں نے کہا ہم نے سن لیا اور ہم نے خوشی سے قبول کرلیا۔ اے پروردگار ہم آپ کی طرف سے مغفرت کے آرزو مند ہیں اور آپ ہی کی طرف ہمیں لوٹ کر آنا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

رسول (خدا) اس کتاب پر جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر نازل ہوئی ایمان رکھتے ہیں اور مومن بھی۔ سب خدا پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان رکھتے ہیں (اورکہتے ہیں کہ) ہم اس کے پیغمبروں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور وہ (خدا سے) عرض کرتے ہیں کہ ہم نے (تیرا حکم) سنا اور قبول کیا۔ اے پروردگار ہم تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The apostle believeth in that which is sent down Unto him from his Lord, and so do the believers. Each one believeth in Allah and His angels and His Books and His apostles, saying: we differentiate not between any of His apostles. And they say: we hearken and obey; Thy forgiveness, Our Lord! and Unto Thee is the return!

پیغمبر ایمان لائے اس پر جو ان پر ان کے پروردگار کی طرف سے نازل ہوا ہے ۔ اور مومنین (بھی) یہ سب ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے پیمبروں پر ۔ ہم اس کے پیغمبروں میں باہم کوئی فرق بھی نہیں کرتے ۔ اور کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا اور ہم نے اطاعت کی ۔ اہم تیری مغفرت (طلب کرتے ہیں) اے ہمارے پروردگار ۔ اور تیری ہی طرف واپسی ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

رسول ایمان لایا اس چیز پر ، جو اس پر اس کے رب کی جانب سے اتاری گئی اور مؤمنین ایمان لائے ۔ یہ سب ایمان لائے اللہ پر ، اس کے فرشتوں پر ، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ۔ ( ان کا اقرار ہے کہ ) ہم خدا کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان فرق نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ہم نے مانا اور اطاعت کی ۔ اے ہمارے پروردگار! ہم تیری مغفرت کے طلبگار ہیں اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

رسول ( ﷺ ) اس پر جو ان پر ان کے ربّ کی طرف سے اُتارا گیا ایمان لے آئے اور ایمان والے ( بھی ) ، سب اﷲ ( تعالیٰ ) اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ( وہ کہتے ہیں ) ہم اس کے رسولوں میں سے کسی کے درمیان ( ایمان لانے میں ) فرق نہیں کرتے اور انہوں نے کہا: ہم نے سُن لیا اور ہم نے مان لیا ، ہمارے رب ہماری بخشش فرما اور آپ ہی کی طرف لوٹنا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمام رسول اس ہدایت پر ایمان لائے جو ان کے رب کی طرف سے ان پر نازل ہوئی اور جو لوگ اس رسول کے ماننے والے ہیں انہوں نے بھی اس ہدایت کو تسلیم کرلیا ہے دل سے یہ سب اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو مانتے ہیں اور ان کا قول یہ ہے کہ تم اللہ کے رسولوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرتے، ہم نے حکم سنا اور اطاعت قبول کی، مالک ہم تجھ سے خطا بخشی کے طالب ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف پلٹنا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

ایمان لائے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس (ہدایت) پر جو کہ اتاری گئی ان کی طرف، ان کے رب کی جانب سے، اور سارے مسلمان بھی، (یعنی وہ) سب بھی ایمان لائے اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اور اس کے رسولوں پر، (اس بنیاد پر کہ) ہم اس کے رسولوں میں کسی بھی طرح کی کوئی تفریق نہیں کرتے، اور وہ کہتے ہیں کہ ہم نے سن لیا (اپنے رب کے اوامرو ارشادات کو) اور مان لیا (صدق دل سے اس کے فرامین کو) ہم تیری بخشش چاہتے ہیں اے ہمارے رب، اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے (سب کو )

Translated by

Noor ul Amin

رسول پر جوکچھ اس کے رب کی طرف سے نازل ہوا ، اس پر وہ خودبھی ایمان لایا اور سب مومن بھی ایمان لائے یہ سب اللہ ، اس کے فرشتوں ، اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ( کہتے ہیں ) ہم اللہ کے رسولوں میں سے کسی میں فرق نہیں ڈالتے ہم نے احکام سنے اور اطاعت قبول کی اے ہمارے رب!ہم تیری مغفرت چاہتے ہیں اور تیری طرف لوٹ جانا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

سب نے مانا ( ف٦۲۰ ) اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو ( ف٦۲۱ ) یہ کہتے ہوئے کہ ہم اس کے کسی رسول پر ایمان لانے میں فرق نہیں کرتے ( ف٦۲۲ ) اور عرض کی کہ ہم نے سنا اور مانا ( ف٦۲۳ ) تیری معافی ہو اے رب ہمارے! اور تیری ہی طرف پھرنا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( وہ ) رسول ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) اس پر ایمان لائے ( یعنی اس کی تصدیق کی ) جو کچھ ان پر ان کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا اور اہلِ ایمان نے بھی ، سب ہی ( دل سے ) اﷲ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ، ( نیز کہتے ہیں: ) ہم اس کے پیغمبروں میں سے کسی کے درمیان بھی ( ایمان لانے میں ) فرق نہیں کرتے ، اور ( اﷲ کے حضور ) عرض کرتے ہیں: ہم نے ( تیرا حکم ) سنا اور اطاعت ( قبول ) کی ، اے ہمارے رب! ہم تیری بخشش کے طلب گار ہیں اور ( ہم سب کو ) تیری ہی طرف لوٹنا ہے

Translated by

Hussain Najfi

رسول ( ص ) ان تمام باتوں پر ایمان رکھتا ہے جو ان کے پروردگار کی طرف سے ان پر اتاری گئی ہیں اور مؤمنین بھی ( سب ) خدا پر اس کے ملائکہ پر ، اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔ ( وہ کہتے ہیں کہ ) ہم خدا کے رسولوں میں تفریق نہیں کرتے اور کہتے ہیں کہ ہم نے فرمانِ الٰہی سنا اور اس کی اطاعت کی! پروردگار ہمیں تیری مغفرت درکار ہے ۔ اور تیری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The Messenger believeth in what hath been revealed to him from his Lord, as do the men of faith. Each one (of them) believeth in Allah, His angels, His books, and His messengers. "We make no distinction (they say) between one and another of His messengers." And they say: "We hear, and we obey: (We seek) Thy forgiveness, our Lord, and to Thee is the end of all journeys."

Translated by

Muhammad Sarwar

The Messengers and the believers have faith in what was revealed to them from their Lord. Everyone of them believed in God, His angels, His Books, and His Messengers, saying, "We find no difference among the Messengers of God." They also have said, "We heard God's commands and obeyed them. Lord, we need Your forgiveness and to You we shall return."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Messenger believes in what has been sent down to him from his Lord, and (so do) the believers. Each one believes in Allah, His Angels, His Books, and His Messengers. (They say,) "We make no distinction between one another of His Messengers ـ and they say, "We hear, and we obey. (We seek) Your forgiveness, our Lord, and to You is the return (of all)."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

The apostle believes in what has been revealed to him from his Lord, and (so do) the believers; they all believe in Allah and His angels and His books and His apostles; We make no difference between any of His apostles; and they say: We hear and obey, our Lord! Thy forgiveness (do we crave), and to Thee is the eventual course.

Translated by

William Pickthall

The messenger believeth in that which hath been revealed unto him from his Lord and (so do) believers. Each one believeth in Allah and His angels and His scriptures and His messengers - We make no distinction between any of His messengers - and they say: We hear, and we obey. (Grant us) Thy forgiveness, our Lord. Unto Thee is the journeying.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रसूल ईमान लाए हैं उस पर जो उनके रब की तरफ़ से उन पर उतरा है और मुसलमान भी उस पर ईमान लाए हैं, सब ईमान लाए हैं अल्लाह पर और उसके फ़रिश्तों पर, और उसकी किताबों पर, और उसके रसूलों पर, हम उसके रसूलों में से किसी के दरमियान फ़र्क़ नहीं करते, और वह कहते हैं कि हमने सुना और फ़रमाँबरदारी की, हम आप की बख़्शिश चाहते हैं, और ऐ हमारे (प्यारे) रब! लौटना तो आप ही की तरफ़ है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اعتقاد رکھتے ہیں رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس چیز کا جو ان کو پاس ان کے رب کی طرف سے نازل کی گئ ہے اور مومنین بھی سب کے سب عقیدہ رکھتے ہیں اللہ کے ساتھ اور اس کے فرشتوں کے ساتھ اور اسکی کتابوں کے ساتھ اور اس کے پیغمبروں کے ساتھ کہ ہم اس کے سب پیغمبروں میں سے کسی میں تفریق نہیں کرتے۔ اور ان سب نے یوں کہا کہ ہم نے (آپ کا ارشاد) سنا اور خوشی سے مانا ہم آپ کی بخشش چاہتے ہیں اے ہمارے پروردگار اور آپ ہی کی طرف (ہم سب کو) لوٹنا ہے۔ (285)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

رسول اس چیز پر ایمان لایا جو اس کی طرف اللہ تعالیٰ کی طرف سے اتاری گئی اور مومن بھی ایمان لائے۔ یہ سب اللہ تعالیٰ ، اس کے فرشتوں ‘ اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے۔ اس کے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا ہم نے سنا اور اطاعت کی۔ اے ہمارے رب ! ہم تیری بخشش کے طلب گار ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

رسول اس ہدایت پر ایمان لایا ہے ، جو اس کے رب کی طرف سے اس پر نازل ہوئی ہے ۔ اور جو لوگ اس رسول کے ماننے والے ہیں ، انہوں نے بھی اس ہدایت کو دل سے تسلیم کیا ہے ۔ وہ سب اللہ اور فرشتوں اور اس کی کتابوں اور اس کے رسولوں کو مانتے ہیں اور ان کا قول یہ ہے کہ ہم اللہ کے رسولوں کو ایک دوسرے سے الگ نہیں کرتے ۔ ہم نے حکم سنا اور اطاعت قبول کی ۔ مالک ، ہم تجھ سے خطابخشی کے طالب ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف پلٹنا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ایمان لایا رسول اس پر جو اس کی طرف نازل کیا گیا اس کے رب کی طرف سے، اور مؤمنین بھی ایمان لائے، سب ایمان لائے اللہ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر، وہ کہتے ہیں کہ ہم اس کے پیغمبروں میں سے کسی میں تفریق نہیں کرتے اور انہوں نے کہا کہ ہم نے سن لیا اور مان لیا، ہم آپ کی بخشش کا سوال کرتے ہیں، اے ہمارے رب تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

مان لیا رسول نے جو کچھ اترا اس پر اس کے رب کی طرف سے اور مسلمانوں نے بھی سب نے مانا اللہ کو اور اس کے فرشتوں کو اور اس کی کتابوں کو اور اس کے رسولوں کو کہتے ہیں کہ ہم جدا نہیں کرتے کسی کو اس کے پیغمبروں میں سے اور کہہ اٹھے کہ ہم نے سنا اور قبول کیا تیری بخشش چاہتے ہیں اے ہمارے رب اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

رسول پر جو کچھ اس کے رب کی جانب سے نازل کیا گیا ہے وہ اس پر یقین لایا اور مومنین بھی اس پر یقین لائے یہ سب کے سب اللہ تعالیٰ پر اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے کہتے ہیں کہ ہم اس کے رسولوں پر ایمان لانے میں کسی رسول کی تفریق نہیں کرتے اور ان سب نے یوں کہا ہم نے سنا اور خوشی سے قبول کیا اے ہمارے پروردگار ہم تیری مغفرت کی آرزو مند ہیں اور تیری طرف سب کی بازگشت ہے