Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 286

سورة البقرة

لَا یُکَلِّفُ اللّٰہُ نَفۡسًا اِلَّا وُسۡعَہَا ؕ لَہَا مَا کَسَبَتۡ وَ عَلَیۡہَا مَا اکۡتَسَبَتۡ ؕ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذۡنَاۤ اِنۡ نَّسِیۡنَاۤ اَوۡ اَخۡطَاۡنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تَحۡمِلۡ عَلَیۡنَاۤ اِصۡرًا کَمَا حَمَلۡتَہٗ عَلَی الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِنَا ۚ رَبَّنَا وَ لَا تُحَمِّلۡنَا مَا لَا طَاقَۃَ لَنَا بِہٖ ۚ وَ اعۡفُ عَنَّا ٝ وَ اغۡفِرۡ لَنَا ٝ وَ ارۡحَمۡنَا ٝ اَنۡتَ مَوۡلٰىنَا فَانۡصُرۡنَا عَلَی الۡقَوۡمِ الۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۸۶﴾٪  8

Allah does not charge a soul except [with that within] its capacity. It will have [the consequence of] what [good] it has gained, and it will bear [the consequence of] what [evil] it has earned. "Our Lord, do not impose blame upon us if we have forgotten or erred. Our Lord, and lay not upon us a burden like that which You laid upon those before us. Our Lord, and burden us not with that which we have no ability to bear. And pardon us; and forgive us; and have mercy upon us. You are our protector, so give us victory over the disbelieving people."

اللہ تعالٰی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ، جو نیکی وہ کرے وہ اس کے لئے اور جو برائی وہ کرے وہ اس پر ہے ، اے ہمارے رب اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا مالک ہے ، ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَایُکَلِّفُ
نہیں تکلیف دیتا ہے
اللّٰہُ
اللہ
نَفۡسًا
کسی نفس کو
اِلَّا
مگر
وُسۡعَہَا
اس کی وسعت بھر
لَہَا
اسی کے لیے ہے
مَا
جو
کَسَبَتۡ
اس نے (نیکی) کمائی
وَعَلَیۡہَا
اور اس کے ذمہ ہے
مَا
جو
اکۡتَسَبَتۡ
اس نے (برائی )کمائی
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لَاتُؤَاخِذۡنَاۤ
نہ تو مواخذہ کرنا ہمارا
اِنۡ
اگر
نَّسِیۡنَاۤ
بھول جائیں ہم
اَوۡ
یا
اَخۡطَاۡنَا
خطا کریں ہم
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَلَا
اور نہ
تَحۡمِلۡ
تو ڈال
عَلَیۡنَاۤ
ہم پر
اِصۡرًا
ایسا بوجھ
کَمَا
جیسا کہ
حَمَلۡتَہٗ
ڈالا تو نے اسے
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان پر جو
مِنۡ قَبۡلِنَا
ہم سے پہلے تھے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَلَا
اور نہ
تُحَمِّلۡنَا
تو اٹھوا ہم سے
مَا
وہ جو
لَاطَاقَۃَ
نہیں طاقت
لَنَا
ہمارے لیے
بِہٖ
جس کی
وَاعۡفُ
اور درگزر فرما
عَنَّا
ہم سے
وَاغۡفِرۡ
اور بخش دے
لَنَا
ہمیں
وَارۡحَمۡنَا
اور رحم فرما ہم پر
اَنۡتَ
تو
مَوۡلٰىنَا
مولا ہے ہما را
فَانۡصُرۡنَا
پس مدد فرما ہماری
عَلَی الۡقَوۡمِ
ان لوگو پر
الۡکٰفِرِیۡنَ
جو کافر ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَا
نہیں
یُکَلِّفُ
تکلیف دیتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
نَفۡسًا
کسی نفس کو
اِلَّا
مگر
وُسۡعَہَا
اس کی وسعت کے
لَہَا
اس کے لیے ہے
مَا
جو
کَسَبَتۡ
اس نے( نیکی) کمائی
وَعَلَیۡہَا
اور اسی پر ہے
مَا
جو
اکۡتَسَبَتۡ
اس نے(برائی) کمائی
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
لَاتُؤَاخِذۡنَاۤ
ہمارا مواخذہ نہ کرنا
اِنۡ
اگر
نَّسِیۡنَاۤ
بھول جائیں ہم
اَوۡاَخۡطَاۡنَا
یا غلطی کریں ہم
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَلَا
اور نہ
تَحۡمِلۡ
تو ڈال
عَلَیۡنَاۤ
ہم پر
اِصۡرًا
بوجھ
کَمَا
جیسا کہ
حَمَلۡتَہٗ
تو نے بوجھ ڈالا تھا
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان لوگوں پرجو
مِنۡ قَبۡلِنَا
ہم سے پہلے تھے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
وَلَا
اور نہ
تُحَمِّلۡنَا
تو ہم سے اٹھوا
مَا
جس کی
لَا
نہیں
طَاقَۃَ
طاقت
لَنَا
ہمارے لیے
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَاعۡفُ
اورتو درگزر فرما
عَنَّا
ہم سے
وَاغۡفِرۡ لَنَا
اورتوبخش دے ہمیں
وَارۡحَمۡنَا
اور تو رحم فرما ہم پر
اَنۡتَ
تو
مَوۡلٰىنَا
مولیٰ ہے ہمارا
فَانۡصُرۡنَا
چنانچہ تو مدد فرما ہماری
عَلَی الۡقَوۡمِ
لوگوں کے مقابلے میں
الۡکٰفِرِیۡنَ
کافر
Translated by

Juna Garhi

Allah does not charge a soul except [with that within] its capacity. It will have [the consequence of] what [good] it has gained, and it will bear [the consequence of] what [evil] it has earned. "Our Lord, do not impose blame upon us if we have forgotten or erred. Our Lord, and lay not upon us a burden like that which You laid upon those before us. Our Lord, and burden us not with that which we have no ability to bear. And pardon us; and forgive us; and have mercy upon us. You are our protector, so give us victory over the disbelieving people."

اللہ تعالٰی کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا ، جو نیکی وہ کرے وہ اس کے لئے اور جو برائی وہ کرے وہ اس پر ہے ، اے ہمارے رب اگر ہم بھول گئے ہوں یا خطا کی ہو تو ہمیں نہ پکڑنا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا اے ہمارے رب ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا مالک ہے ، ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اگر کوئی شخص اچھا کام کرے گا تو اسے اس کا اجر ملے گا اور اگر برا کام کرے گا تو اس کا وبال بھی اسی پر ہے (ایمان والو ! اللہ سے یوں دعا کرو) اے ہمارے پروردگار ! اگر ہم سے بھول چوک ہوجائے تو اس پر گرفت نہ کرنا ! اے ہمارے پروردگار ! ہم پر اتنا بھاری بوجھ نہ ڈال جتنا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے ہمارے پروردگار ! جس بوجھ کو اٹھانے کی ہمیں طاقت نہیں وہ ہم سے نہ اٹھوائیو۔ ہم سے درگزر فرما، ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مولیٰ ہے لہذا کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کسی نفس کوتکلیف نہیں دیتامگراس کی وسعت کے مطابق،اس کے لیے ہے جواس نے نیکی کمائی اوراسی پرہے جواس نے برائی کمائی،اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یاغلطی کربیٹھیں توہمارامؤاخذہ نہ کرنا،اے ہمارے رب!اورہم پرویساہی بوجھ نہ ڈالناجیساتونے ان لوگوں پرڈالاتھا،جوہم سے پہلے تھے ،اے ہمارے رب! اور تو ہم سے نہ اُٹھواجس کی ہم میں طاقت ہی نہیں،اورہم سے درگزرفرمااورتوہمیں بخش دے اورہم پررحم فرما،تُوہی ہمارامولیٰ ہے،چنانچہ کافرلوگوں کے مقابلے میں ہماری مددفرما۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Allah does not obligate anyone beyond his capacity. For him is what he has earned, and on him what he has incurred.-r-n|"Our Lord, do not hold us accountable, if we forget or make a mistake and, Our Lord, do not place on us a burden such as You have placed on those before us. And our Lord, do not make us bear that for which we have no strength. And pardon us. And grant us forgiveness. And have mercy on us. You are our Lord. Help us, then, against the disbelieving people.

اللہ تکلیف نہیں دیتا کسی کو مگر جس قدر اس کی گنجائش ہے، اس کو ملتا ہے جو اس نے کمایا اور اسی پر پڑتا ہے جو اس نے کیا اے ہمارے رب نہ پکڑ ہم کو اگر ہم بھولیں یا چوکیں، اے رب ہمارے اور نہ رکھ ہم پر بوجھ بھاری جیسا رکھا تھا ہم سے اگلے لوگوں پر اے رب ہمارے اور نہ اٹھوا ہم سے وہ بوجھ کہ جس کی ہم کو طاقت نہیں اور درگذر کر ہم سے اور بخش ہم کو اور رحم کر ہم پرتو ہی ہمارا رب ہے مدد کر ہماری کافروں پر۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ تعالیٰ نہیں ذمہ دار ٹھہرائے گا کسی جان کو مگر اس کی وسعت کے مطابق اسی جان کے لیے ہے جو اس نے کمایا اور اسی کے اوپر وبال بنے گا جو اس نے ُ برائی کمائی اے ہمارے ربّ ! ہم سے مؤاخذہ نہ فرمانا اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے خطا ہوجائے اور اے رب ہمارے ! ہم پر ویسا بوجھ نہ ڈال جیسا تو نے ان لوگوں پر ڈالا تھا جو ہم سے پہلے تھے اور اے رب ہمارے ! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈالنا جس کی ہم میں طاقت نہ ہو اور ہم سے درگزر فرماتا رہ ! اور ہمیں بخشتا رہ ! اور ہم پر رحم فرما تو ہمارا مولا ہے پس ہماری مدد فرما کافروں کے مقابلے میں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اللہ کسی متنفّس پر اس کی مقدرت سے بڑھ کر ذمّہ داری کا بوجھ نہیں ڈالتا ۔ 338 ہر شخص نے جو نیکی کمائی ہے ، اس کا پھل اسی کے لیے ہے اور جو بدی سمیٹی ہے ، اس کا و بال اسی پر ہے ۔ 339 ﴿ ایمان لانے والو! تم یوں دعا کرو ﴾ اے ہمارے رب ! ہم سے بھول چوک میں جو قصور ہو جائیں ، ان پر گرفت نہ کرنا ۔ مالک ! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال ، جو تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالے تھے ۔ 340 پروردگار ! جس بار کو اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں ہے ، وہ ہم پر نہ رکھ ۔ 341 ہمارے ساتھ نرمی کر ، ہم سے درگزر فرما ، ہم پر رحم کر ، تو ہمارا مولیٰ ہے ، کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد کر ۔ 342 ؏٤۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ کسی بھی شخص کو اس کی وسعت سے زیادہ ذمہ داری نہیں سونپتا ، اس کو فائدہ بھی اسی کام سے ہوگا جو وہ اپنے ارادے سے کرے ، اور نقصان بھی اسی کام سے ہوگا جو اپنے ارادے سے کرے ۔ ( مسلمانو اللہ سے یہ دعا کیا کرو کہ ) اے ہمارے پروردگار اگر ہم سے کوئی بھول چوک ہوجائے تو ہماری گرفت نہ فرمایئے ۔ اور اے ہمارے پروردگار ہم پر اس طرح کا بوجھ نہ ڈالیے جیسا آپ نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا ۔ اور اے ہمارے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیے جسے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہ ہو ، اور ہماری خطاؤں سے درگذر فرمایئے ، ہمیں بخش دیجیے اور ہم پر رحم فرمایئے ۔ آپ ہی ہمارے حامی و ناصر ہیں ، اس لیے کافر لوگوں کے مقابلے میں ہمیں نصرت عطا فرمایئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ کی شخص پر بوجھ نہیں ڈالتا جتنا وہ اٹھا سکے جو اچھا کام کیا اسی کو فائدہ ہو اور جو برا کام کیا اس کا وبال اس پر پڑے گا اے رب ہمارے بھول چوک پر ہم کو مت پکڑ اے پروردگار ہمارے اگلے لوگوں پر تو نے بھاری بوجھ لادا تھا ویسا ہم پر مت ڈال مالک ہمارے جس بوجھ کے اٹھانے کی طاقت نہیں وہ ہم سے مت اٹھوا اور ہمارے گناہوں کو معاف کردے اور ہمارے عیبوں کو ڈھانپ دے ہم کو رسوا نہ کر دنیا اور آخرت میں اور ہم پے رحم فرما ہم دوبارہ گناہ میں نہ پڑیں تو ہی ہمارا خداوند ہے حامی اور مددگار اور آقا اور صاحب تو ہماری مدد کر کافروں کے مقابل میں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتے جو (اچھا) کرے گا وہ اس کے لئے ہے اور جو برا کرے گا اسی کو نقصان ہوگا اے ہمارے پروردگار ! اگر ہم بھول گئے یا ہم سے خطا ہوئی تو اس پر ہماری گرفت نہ کیجئے۔ اے ہمارے پروردگار ! اور ہم پر بوجھ نہ ڈالئے جیسا آپ نے ہم سے پہلوں پر ڈالا اے ہمارے پروردگار ! اور جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں وہ ہم پر نہ ڈالیئے اور ہمارے گناہوں سے درگزر فرمائیے اور ہمیں بخش دیجئے اور ہم پر رحم فرمائیے آپ ہی ہمارے مالک ہیں پس ہم کو کافروں کی قوم پہ غالب فرمائیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(بلاشبہ) اللہ کسی پر اس کی ہمت و طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا، اس کی کمائی کا نفع بھی اسی کے لئے ہے اور اس کے کئے کا وبال بھی اسی پر ہے۔ اے ہمارے پروردگار اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے خطا ہوجائے تو اس پر آپ ہم سے مواخذہ نہ کیجئے گا۔ اے ہمارے پروردگار اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے خطا ہوجائے تو اس پر آپ ہم سے مواخذہ نہ کیجئے گا۔ اے ہمارے پروردگار ہم پر وہ بوجھ نہ ڈالئے گا جو ہم نے پہلے والے لوگوں پر آپ نے ڈالے ہیں۔ اے ہمارے پروردگار ہم سے وہ بوجھ نہ اٹھوائیے گا جو ہماری طاقت و قوت سے باہر ہوں۔ ہم سے درگذر فرمائیے۔ ہم سب کو بخش دیجئے۔ اے ہمارے مالک ہم پر رحم فرمائیے اور کافروں کی قوم پر ہماری نصرت و مدد فرمائے گا ۔ آمین۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا کسی شخص کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا۔ اچھے کام کرے گا تو اس کو ان کا فائدہ ملے گا برے کرے گا تو اسے ان کا نقصان پہنچے گا۔ اے پروردگار اگر ہم سے بھول یا چوک ہوگئی ہو تو ہم سے مؤاخذہ نہ کیجیو۔ اے پروردگار ہم پر ایسا بوجھ نہ ڈالیو جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے پروردگار جتنا بوجھ اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں اتنا ہمارے سر پر نہ رکھیو۔ اور (اے پروردگار) ہمارے گناہوں سے درگزر کر اور ہمیں بخش دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے اور ہم کو کافروں پر غالب فرما

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah tasketh not a soul except according to its capacity. For it shall be the good it earnoth, and against it the evil it earnoth. Our Lord! reckon with not if we forget or er. Our Lord! ray not on us a burthen like unto that which Thou laidest on those before us, Our Lord! impose not on US that for which we have not strength. And Pardon us; forgive US; and have mercy on us; Thou art our Patron: so make US triumph over the disbelieving people!

اللہ کسی کو ذمہ دار نہیں بناتا مگر اس کی بساط کے مطابق ۔ اسے ملے گا وہی جو کچھ اس نے کمایا اور اس پر پڑے گا وہی جو کچھ اس نے کمایا ۔ اے ہمارے پروردگار ہم پر گرفت نہ کر اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں ۔ اے ہمارے پروردگار ہم پر بوجھ نہ ڈال جیسا تو نے ڈالا تھا ان لوگوں پر جو ہم سے پیشتر تھے ۔ اے ہمارے پروردگار ہم سے وہ نہ اٹھوا جس کی برداشت ہم سے نہ ہو ۔ اور ہم سے درگزر کر اور ہم کو بخش دے ۔ اور ہم پر رحم کر تو ہی ہمارا کارساز ہے ۔ سو ہم کو غالب کر کافر لوگوں پر ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اللہ کسی پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتا ۔ ہر ایک پائے گا جو کمائے گا اور بھرے گا جو کرے گا ۔ اے پروردگار! اگر ہم بھول جائیں یا غلطی کر بھیٹیں تو ہم سے مواخذہ نہ فرمانا اور اے ہمارے پروردگار! ہمارے اوپر اس طرح کا کوئی بار نہ ڈال ، جیسا تونے ان لوگوں پر ڈالا ، جو ہم سے پہلے ہو گذرے اور اے ہمارے پروردگار! ہم پر کوئی ایسا بوجھ نہ لاد ، جس کو اٹھانے کی ہم میں طاقت نہ ہو اور ہمیں معاف کر ، ہمیں بخش اور ہم پر رحم فرما ۔ تو ہمارا مولیٰ ہے ، پس کافروں کے مقابل میں ہماری مدد کر!

Translated by

Mufti Naeem

اﷲ ( تعالیٰ ) کسی شخص پر اس کی طاقت سے زیادہ بوجھ نہیں ڈالتے ، اسی کا ( نفع ) ہے جو ( ثواب ) اس نے کمایا اور اس کا ( نقصان ) ہے جو ( گناہ ) اس نے کمایا ، ہمارے رب! اگر ہم بھول گئے یا ہم سے ( انجانی ) خطا ہوگئی ہو تو ہماری پکڑ نہ فرمائیے ، ہمارے رب! ہمارے اوپر ایسا بوجھ نہ ڈالیے گا جیسا بوجھ آپ نے ہم سے پہلے ( والی امتوں ) پر ڈالا تھا ، ہمارے رب! ہم پر وہ بوجھ ( بھی ) نہ ڈالیے گا جس ( کے اٹھانے کی ) ہم میں طاقت نہ ہو ، ہم سے درگزر کا معاملے فرمائیے ، ہماری بخشش فرمائیے ، ہم پر رحم فرمائیے ، آپ ہی ہمارے مددگار ہیں پس کافر قوم کے مقابلے میں ہماری مدد فرمائیے!

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کسی بھی شخص پر اس کی طاقت سے بڑھ کر بوجھ نہیں ڈالتا ہر شخص نے جو نیکی کمائی ہے۔ اس کا پھل اسی کے لئے ہے اور جو بدی سمیٹی ہے اس کا وبال اسی پر ہے۔ (ایمان والو تم یوں دعا کیا کرو) اے ہمارے رب ہم سے بھول چوک میں جو قصور ہوجائیں ان پر گرفت نہ کرنا، اے مالک ! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈالنا جو تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالے تھے پروردگار جس بار کو اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں ہے، وہ ہم پر نہ رکھ۔ ہمارے ساتھ نرمی کر، ہم سے درگزر فرما، ہم پر رحم کر، تو ہمارا مولیٰ ہے اور کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد کر

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اللہ کسی کو تکلیف نہیں دیتا مگر اس کی (طاقت و) گنجائش کے مطابق، ہر شخص کو پھل ملے گا اس کی اس نیکی کا جو اس نے کمائی، اور اسی پر پڑے گا وبال اس کی اس برائی کا جو اس نے سمیٹی ، (ایمان والو ! اپنی تقصیرات کو پیش نظر رکھ کر اس طرح دعا مانگا کرو کہ) اے ہمارے رب، ہماری گرفت نہیں فرمانا اس بھول یا چوک پر، جو ہم سے سرزد ہوجائے، اے ہمارے رب، ہم پر ایسا بھاری بوجھ نہیں ڈالنا، جیسا کہ تو نے ان لوگوں پر ڈالا ہے جو گزر چکے ہیں ہم سے پہلے (ان کے تمرد اور سرکشی کی بناء پر) اے ہمارے رب ہم سے بوجھ نہیں اٹھوانا جن (کے اٹھانے) کی ہمیں طاقت نہیں، ہمیں معاف فرما دے، ہماری بخشش فرما دے، اور ہم پر رحم فرما، کہ تو ہی ہے ہمارا مالک (اور کارساز) پس مدد فرما ہماری کافر لوگوں کے مقابلے میں،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کسی کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا جو اچھا کام کرے گا اسے اس کا اجر ملے گا اورجو براکام کرے گاتوا س کا وبال بھی اسی پر ہے اے ہمارے رب!اگرہم سے بھول چوک ہو جائے تواس پر گرفت نہ کرنا!اے ہمارے رب!ہم پر اتنا بھاری بوجھ نہ ڈال جتناتو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالاتھااے ہمارے رب!جس بوجھ کو اٹھانے کی ہمیں طاقت نہیں وہ ہم پر نہ ڈال ہم سے درگزر فرما ، ہمیں بخش دے اور ہم پر رحم فرما تو ہی ہمارا مالک ہے لہٰذا کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اللہ کسی جان پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اس کی طاقت بھر ، اس کا فائدہ ہے جو اچھا کمایا اور اس کا نقصان ہے جو برائی کمائی ( ف٦۲٤ ) اے رب ہمارے! ہمیں نہ پکڑ اگر ہم بھولیں ( ف٦۲۵ ) یا چوُکیں اے رب ہمارے! اور ہم پر بھاری بوجھ نہ رکھ جیسا تو نے ہم سے اگلوں پر رکھا تھا ، اے رب ہمارے! اور ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں سہار ( برداشت ) نہ ہو اور ہمیں معاف فرمادے اور بخش دے اور ہم پر مہر کر تو ہمارا مولیٰ ہے ۔ تو کافروں پر ہمیں مدد دے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اﷲ کسی جان کو اس کی طاقت سے بڑھ کر تکلیف نہیں دیتا ، اس نے جو نیکی کمائی اس کے لئے اس کا اجر ہے اور اس نے جو گناہ کمایا اس پر اس کا عذاب ہے ، اے ہمارے رب! اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر بیٹھیں تو ہماری گرفت نہ فرما ، اے ہمارے پروردگار! اور ہم پر اتنا ( بھی ) بوجھ نہ ڈال جیسا تو نے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا ، اے ہمارے پروردگار! اور ہم پر اتنا بوجھ ( بھی ) نہ ڈال جسے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں ، اور ہمارے ( گناہوں ) سے درگزر فرما ، اور ہمیں بخش دے ، اور ہم پر رحم فرما ، تو ہی ہمارا کارساز ہے پس ہمیں کافروں کی قوم پر غلبہ عطا فرما

Translated by

Hussain Najfi

خدا کسی کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا وہ جو ( نیکی ) کرے گا ۔ اس کا نفع اس کو ہوگا اور وہ جو ( برائی ) کرے گا اس کا نقصان بھی اسی کو ہوگا ۔ پروردگار! اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں تو ہماری گرفت نہ کر ۔ پروردگار! ہم پر ویسا بوجھ نہ ڈال جیسا ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا ۔ پروردگار! ہم پر وہ بار نہ ڈال جس کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں ہے ۔ اور ہمیں ( ہمارے قصور ) معاف کر ۔ اور ہمیں ( ہمارے گناہ ) بخش دے ۔ اور ہم پر رحم فرما تو ہمارا مالک و سرپرست اعلیٰ ہے ۔ کافروں کے مقابلہ میں تو ہی ہماری مدد فرما ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

On no soul doth Allah Place a burden greater than it can bear. It gets every good that it earns, and it suffers every ill that it earns. (Pray:) "Our Lord! Condemn us not if we forget or fall into error; our Lord! Lay not on us a burden Like that which Thou didst lay on those before us; Our Lord! Lay not on us a burden greater than we have strength to bear. Blot out our sins, and grant us forgiveness. Have mercy on us. Thou art our Protector; Help us against those who stand against faith."

Translated by

Muhammad Sarwar

God does not impose on any soul a responsibility beyond its ability. Every soul receives whatever it gains and is liable for whatever it does. Lord, do not hold us responsible for our forgetfulness and mistakes. Lord, do not lay upon us the burden that You laid on those who lived before us. Lord, do not lay on us what we cannot afford. Ignore and forgive our sins. Have mercy on us. You are our Lord. Help us against the unbelievers.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Allah burdens not a person beyond his scope. He gets reward for that (good) which he has earned, and he is punished for that (evil) which he has earned. "Our Lord! Punish us not if we forget or fall into error, our Lord! Lay not on us a burden like that which You did lay on those before us (Jews and Christians); our Lord! Put not on us a burden greater than we have strength to bear. Pardon us and grant us forgiveness. Have mercy on us. You are our Mawla (Patron, Supporter and Protector) and give us victory over the disbelieving people.") The Hadiths on the Virtue of These Two Ayat, May Allah Benefit Us by Them Al-Bukhari recorded that Abu Mas`ud said that the Messenger of Allah said,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah does not impose upon any soul a duty but to the extent of its ability; for it is (the benefit of) what it has earned and upon it (the evil of) what it has wrought: Our Lord! do not punish us if we forget or make a mistake; Our Lord! do not lay on us a burden as Thou didst lay on those before us, Our Lord do not impose upon us that which we have not the strength to bear; and pardon us and grant us protection and have mercy on us, Thou art our Patron, so help us against the unbelieving people.

Translated by

William Pickthall

Allah tasketh not a soul beyond its scope. For it (is only) that which it hath earned, and against it (only) that which it hath deserved. Our Lord! Condemn us not if we forget, or miss the mark! Our Lord! Lay not on us such a burden as thou didst lay on those before us! Our Lord! Impose not on us that which we have not the strength to bear! Pardon us, absolve us and have mercy on us, Thou, our Protector, and give us victory over the disbelieving folk.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह किसी पर ज़िम्मेदारी नहीं डालता मगर उसकी ताक़त के मुताबिक़ ही, उसको मिलेगा वही जो उसने कमाया और उस पर पड़ेगा वही जो उसने किया, ऐ हमारे (प्यारे) परवरदिगार! हमें न पकड़ें अगर हम भूल जाएं या ग़लती कर जाएं, ऐ हमारे रब! हम पर बोझ न डालिए जिस तरह आपने बोझ डाला था हमसे अगले लोगों पर, ऐ हमारे (प्यारे) रब! हमसे वह न उठवाइए जिसकी ताक़त हमको नहीं है, और दरगुज़र फ़रमाइए हमसे, और हमको बख़्श दीजिए और हम पर रहम फ़रमाइए, आप ही हमारे कारसाज़ हैं, पस इनकार करने वालों के मुक़ाबले में हमारी मदद कीजिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اللہ تعالیٰ کسی شخص کو مکلف نہیں بناتا مگر اسی کا جو اس کی طاقت اور اختیار میں ہو اس کو ثواب بھی اسی کا ملے گا جو ارادہ سے کرے اور اس پر عذاب بھی اسی کا ہوگا جو ارادہ سے کرے۔ (5) اے ہمارے رب ہم پر داروگیر نہ فرمائیے اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں اے ہمارے رب اور ہم پر کوئی سخت حکم نہ بھیجیے جیسے ہم سے پہلے لوگوں پر آپ نے بھیجے تھے اے ہمارے رب اور ہم پر کوئی ایسا بار (دنیا یا آخرت کا) نہ ڈالیے جس کی ہم کو سہار نہ ہو۔ اور درگزر کیجیئے ہم سے اور بخشش دیجیئے ہم کو اور رحم کیجئیے ہم پر آپ ہمارے کارساز ہیں ( اور کارساز طرفدار ہوتا ہے) سو آپ ہم کو کافر لوگوں پر غالب کیجئیے۔ (1) (286)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ کسی جان کو اس کی طاقت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا، جو نیکی کرے وہ اسی کے لیے ہے اور جو برائی کرے اس کا بوجھ بھی اسی پر ہے۔ اے ہمارے رب ! اگر ہم بھول جائیں یا خطا کر بیٹھیں تو ہماری گرفت نہ کرنا۔ اے ہمارے رب ! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈالنا جو ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالا تھا۔ اے ہمارے رب ! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جس کی ہمیں طاقت نہ ہو، ہم سے درگزر فرما اور ہمیں معاف فرما دے۔ اور ہم پر رحم فرما۔ تو ہی ہمارا مالک ہے، ہمیں کفار پر غلبہ عطا فرما

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کسی متنفس پر اس کی قدرت سے زیادہ ذمہ داری کا بوجھ نہیں ڈالتا ۔ ہر شخص نے جو نیکی کمائی ہے ، اس کا پھل اسی کے لئے ہے اور جو بدی سمیٹی ہے اس کا وبال اسی پر ہے ۔ اے ہمارے رب ۔ ہم سے بھول چوک میں جو قصور ہوجائیں ۔ ان پر گرفت نہ کر ۔ مالک ، ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال ، جو تونے ہم سے پہلے لوگوں پر ڈالے تھے ۔ پروردگار ، جس بار کو اٹھانے کی ہم میں طاقت نہیں ہے ۔ وہ ہم پر نہ رکھ ، ہمارے ساتھ نرمی کر ۔ ہم سے درگزر فرما ، ہم پر رحم کر ، تو ہمارا مولیٰ ہے ۔ کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد کر۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ نہیں مکلف بناتا کسی جان کو، جس کی اسے طاقت نہ ہو، ہر جان کے لیے وہی ہے جو اس نے کسب کیا، اور اس کے اوپر و بال ہے اس کا جو وہ گناہ کرے، اے ہمارے رب ہمارا مؤاخذہ نہ فرمانا اگر ہم بھول جائیں یا ہم سے چوک ہوجائے۔ اے ہمارے رب اور نہ رکھ ہم پر بھاری بوجھ جیسا کہ آپ نے ان لوگوں پر بھاری بوجھ رکھا جو ہم سے پہلے تھے، اے ہمارے رب اور ہم پر ایسا بار نہ ڈالئے جس کی ہم کو طاقت نہ ہو، اور ہمیں معاف فرمادیجیے اور ہماری مغفرت فرما دیجیے اور ہم پر رحم فرمائیے، آپ ہمارے مولیٰ ہیں۔ سو ہماری مدد فرمائیے کافر قوم کے مقابلہ میں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اللہ تکلیف نہیں دیتا کسی کو مگر جس قدر اس کی گنجائش ہے اسی کو ملتا ہے جو اس نے کمایا اور اسی پر پڑتا ہے جو اس نے کیا اے رب ہمارے نہ پکڑ ہم کو اگر ہم بھولیں یا چوکیں اے رب ہمارے اور نہ رکھ ہم پر بوجھ بھاری جیسا رکھا تھا ہم سے اگلے لوگوں پر اے رب ہمارے اور نہ اٹھوا ہم سے وہ بوجھ کہ جس کی ہم کو طاقت نہیں اور درگزر کر ہم سے اور بخش ہم کو اور رحم کر ہم پر تو ہی ہمارا رب ہے مدد کر ہماری کافروں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اللہ تعالیٰ کسی شخص کو تکلیف نہیں دیتا مگر اس کی بساط کے موافق اس کی کمائی کا نفع بھی اس کے لئے ہے اور اس کے کئے کا وبال بھی اس پر ہے اے ہمارے پروردگار اگر ہم بھول جائیں یا چوک جائیں تو ہم سے اس پر مواخذہ نہ کر اے ہمارے پروردگار ہم پر کسی ایسے سخت حکم کا بار نہ ڈال جیسے ہم سے پہلوں پر تو نے ڈالا تھا اے ہمارے پروردگار ہم سے وہ بار گراں نہ اٹھوا جس کے اٹھانے کی ہم میں طاقت نہہو اور ہم سے در گزر فرما اور ہم کو بخش دے اور ہم پر رحم فرما تو ہمارا آقا ہے لہٰذا ان لوگوں کے مقابلہ میں جو کافر ہیں ہماری مدد فرماف