Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 33

سورة البقرة

قَالَ یٰۤاٰدَمُ اَنۡۢبِئۡہُمۡ بِاَسۡمَآئِہِمۡ ۚ فَلَمَّاۤ اَنۡۢبَاَہُمۡ بِاَسۡمَآئِہِمۡ ۙ قَالَ اَلَمۡ اَقُلۡ لَّکُمۡ اِنِّیۡۤ اَعۡلَمُ غَیۡبَ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ۙ وَ اَعۡلَمُ مَا تُبۡدُوۡنَ وَ مَا کُنۡتُمۡ تَکۡتُمُوۡنَ ﴿۳۳﴾

He said, "O Adam, inform them of their names." And when he had informed them of their names, He said, "Did I not tell you that I know the unseen [aspects] of the heavens and the earth? And I know what you reveal and what you have concealed."

اللہ تعالٰی نے ( حضرت ) آدم ( علیہ السلام ) سے فرمایا تم ان کے نام بتا دو ۔ جب انہوں نے بتا دئیے تو فرمایا کہ کیا میں نے تمہیں ( پہلے ہی ) نہ کہا تھا زمین اور آسمانوں کا غیب میں ہی جانتا ہوں اور میرے علم میں ہے جو تم ظاہر کر رہے ہو اور جو تم چھپاتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
فرمایا
یٰۤاٰدَمُ
اے آدم
اَنۡۢبِئۡہُمۡ
خبر دو انہیں
بِاَسۡمَآئِہِمۡ
ان کے ناموں کی
فَلَمَّاۤ
پھر جب
اَنۡۢبَاَہُمۡ
اس نے خبر دی انہیں
بِاَسۡمَآئِہِمۡ
ان کے ناموں کی
قَالَ
فرمایا
اَلَمۡ
کیا نہیں
اَقُلۡ
میں نے کہا تھا
لَّکُمۡ
تم سے
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَعۡلَمُ
میں جانتا ہوں
غَیۡبَ
غیب
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
وَاَعۡلَمُ
اور میں جانتا ہوں
مَا
جو کچھ
تُبۡدُوۡنَ
تم ظاہر کرتے ہو
وَمَا
اور جو کچھ
کُنۡتُمۡ
ہو تم
تَکۡتُمُوۡنَ
تم چھپاتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نےفرمایا
یٰۤاٰدَمُ
اےآدم
اَنۡۢبِئۡہُمۡ
انہیں بتاؤ
بِاَسۡمَآئِہِمۡ
نام ان کے
فَلَمَّاۤ
چنا نچہ جب
اَنۡۢبَاَہُمۡ
اس نے بتادئیے انہیں
بِاَسۡمَآئِہِمۡ
نام ان کے
قَالَ
اس نے فرمایا
اَلَمۡ
کیا نہیں
اَقُلۡ
میں نے کہا تھا
لَّکُمۡ
تم سے
اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَعۡلَمُ
میں جانتا ہوں
غَیۡبَ
غیب
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کے
وَ
اور
الۡاَرۡضِ
زمین کے
وَ
اور
اَعۡلَمُ
میں جانتا ہوں
مَا
جو
تُبۡدُوۡنَ
تم ظاہر کرتے ہو
وَ
اور
مَا
جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَکۡتُمُوۡنَ
تم چھپاتے
Translated by

Juna Garhi

He said, "O Adam, inform them of their names." And when he had informed them of their names, He said, "Did I not tell you that I know the unseen [aspects] of the heavens and the earth? And I know what you reveal and what you have concealed."

اللہ تعالٰی نے ( حضرت ) آدم ( علیہ السلام ) سے فرمایا تم ان کے نام بتا دو ۔ جب انہوں نے بتا دئیے تو فرمایا کہ کیا میں نے تمہیں ( پہلے ہی ) نہ کہا تھا زمین اور آسمانوں کا غیب میں ہی جانتا ہوں اور میرے علم میں ہے جو تم ظاہر کر رہے ہو اور جو تم چھپاتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے آدم سے فرمایا اے آدم ! ان (فرشتوں) کو ان اشیاء کے نام بتادو۔ تو جب آدم نے فرشتوں کو ان چیزوں کے نام بتا دیئے تو اللہ تعالیٰ نے فرشتوں سے کہا : کیا میں نے تمہیں یہ نہ کہا تھا کہ میں ہی آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں جانتا ہوں اور ان باتوں کو بھی جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور ان کو بھی جو تم چھپاتے ہو ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’اے آدم!انہیں ان کے نام بتادو‘‘تو جب اس نے انہیں ان کے نام بتادئیے تواﷲ تعالیٰ نے فرمایا: ’’کیامیں نے تم سے کہانہ تھاکہ بے شک میں آسمانوں اور زمین کے غیب جانتاہوں اورمیں جانتاہوں جوتم ظاہرکرتے ہواورجوتم چھپاتے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

|" He said, |"0 Adam, tell them the names of all these.|" When he told them their names, Allah said, &Did I not tell you that I know the secrets of the skies and of the earth, and that I know what you disclose and what you have been concealing.

فرمایا اے آدم بتادے فرشتوں کو ان چیزوں کے نام پھر جب بتا دئے اس نے ان کے نام فرمایا کیا نہ کہا تھا میں نے تم کو کہ میں خوب جانتا ہوں چھپی ہوئی چیزیں آسمانوں کی اور اور زمین کی اور جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ نے فرمایا کہ اے آدم ان کو بتاؤ ان چیزوں کے نام ! تو جب اس نے بتا دیے ان کو ان سب کے نام تو (اللہ نے) فرمایا : کیا میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ میں جانتا ہوں آسمانوں اور زمین کی تمام چھپی ہوئی چیزوں کو اور میں جانتا ہوں جو کچھ تم ظاہر کر رہے تھے اور جو کچھ تم چھپا رہے تھے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر اللہ نے آدم سے کہا “تم اِنہیں ان چیزوں کے نام بتاؤ” ۔ جب اس نے ان کو ان سب کے نام بتا دیے 44 ، تو اللہ نے فرمایا “میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی وہ ساری حقیقتیں جانتا ہوں جو تم سے مخفی ہیں ، جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو ، وہ بھی مجھے معلوم ہے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو ، اسے بھی میں جانتا ہوں” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ نے کہا آدم تم ان کو ان چیزوں کے نام بتادو چنانچہ جب اس نے ان کے نام ان کو بتادیئے تو اللہ نے ( فرشتوں سے ) کہا کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کے بھید جانتا ہوں؟ اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ چھپاتے ہو مجھے اس سب کا علم ہے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

فرمایا ( اللہ تعالیٰ نے) اے آدم ( علیہ السلام) فرشتوں کو ان چیزوں کے نام بتادے ( آدم ( علیہ السلام) نے یہ نام بتلادیئے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیوں میں تم سے نہیں کہا تھا میں آسمانوں اور زمین کو غیب کی باتیں جانتا ہوں اور جو تم کھولتے ہو۔ اور جو چھپائے ہو سب میں جانتا ہوں۔ 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمایا اے آدم (علیہ السلام) ! ان کو ان چیزوں کے نام بتائیے پھر جب انہوں نے ان کو ان کے نام بتائے تو فرمایا کیا میں نے تم سے کہا نہیں تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی تمام پوشیدہ باتیں جانتا ہوں اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو وہ (سب) بھی جانتا ہوں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر اللہ نے آدم (علیہ السلام) سے کہا اے آدم تم ان کو ان تمام چیزوں کے نام بتاؤ۔ جب آدم نے انہیں ان تمام چیزوں کے نام بتا دئیے۔ تب اللہ نے فرمایا، میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ آسمانوں اور زمین کے تمام بھید میں زیادہ جانتا ہوں۔ میں خوب اچھی طرح جانتا ہوں جو کچھ تم ظاہر کر رہے ہو اور جو کچھ تم چھپا رہے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(تب) خدا نے (آدم کو) حکم دیا کہ آدم! تم ان کو ان (چیزوں) کے نام بتاؤ۔ جب انہوں نے ان کو ان کے نام بتائے تو (فرشتوں سے) فرمایا کیوں میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی (سب) پوشیدہ باتیں جاتنا ہوں اور جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو پوشیدہ کرتے ہو (سب) مجھ کو معلوم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah said: O Adam! declare thou unto them the names of those objects. Then when he had declared unto them the names of those, He said: said I not unto you, verily I know the hidden in the heavens and the earth, and know that which ye disclose and that which ye are wont to conceal!

(اللہ نے) فرمایا اے آدم بتلا دو انہیں ان کے نام۔ ۔ پھر جب انہوں نے انہیں ان کے نام بتلادیئے۔ ۔ تو فرمایا ۔ میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزیں جانتا ہوں اور جو کہ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ تم چھپاتے ہو وہ سب جانتا ہوں۔ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہا: اے آدم! ان کو بتاؤ ان لوگوں کے نام ۔ تو جب اس نے بتائے ان کو ان لوگوں کے نام تو کہا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا کہ آسمانوں اور زمین کے بھید کو میں ہی جانتا ہوں اور میں جانتا ہوں اس چیز کو ، جس کو تم ظاہر کرتے ہو اور جس کو تم چھپاتے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اللہ تعالیٰ نے ) فرمایا: اے آدم ( علیہ السلام ) : ان ( فرشتوں ) کو ان چیزوں کے نام بتادو ، پس جب انہوں نے ان کو ان چیزوں کے نام بتادیے ( تو اللہ تعالیٰ نے ) فرمایا: کیا میں نے تمہیں نہیں فرمادیا تھا: بے شک میں ہی آسمانوں اور زمین کی چُھپی ہوئی چیزوںکا علم رکھتا ہوں اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو اور جو کچھ تم چھپاتے ہو ( سب کو ) میں اچھی طرح جانتا ہوں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر اللہ نے آدم سے کہا ! تم انہیں ان چیزوں کے نام بتاؤ ؟ جب آدم نے ان کو ان سب کے نام بتا دیئے تو اللہ نے فرمایا ! میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی وہ ساری حقیقتیں جانتا ہوں جو تم سے مخفی ہیں، جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو، وہ بھی مجھے معلوم ہے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اسے بھی میں جانتا ہوں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تب اللہ نے فرمایا (آدم سے) کہ اے آدم بتاؤ ان کو نام ان چیزوں کے سو جب بتا دئیے آدم نے ان کو نام ان سب چیزوں کے تو فرمایا (تمہارے رب نے فرشتوں سے کہ) کیا میں نے تم سے نہ کہا تھا کہ بیشک میں جانتا ہوں سب چھپی باتیں آسمانوں کی اور زمین کی اور میں جانتا ہوں وہ سب کچھ جو کہ تم ظاہر کرتے ہو اور وہ سب کچھ بھی جسے تم چھپاتے ہو

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے فرمایا:اے آدم!اِن کو اُن کے نام بتائو جب آدم نے اُن کو چیزوں کے نام بتا دئیے تو اللہ نے کہا کیا میں نے تمہیں نہ کہاتھاکہ میں آسمانوں اور زمین کے غیب جانتا ہوں اور ان کو بھیجو تم ظاہر کرتے ہو اور مخفی رکھتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

فرمایا اے آدم بتا دے انہیں سب ( اشیاء کے ) نام جب اس نے ( یعنی آدم نے ) انہیں سب کے نام بتادیئے ( ف۵۹ ) فرمایا میں نہ کہتا تھا کہ میں جانتا ہوں آسمانوں اور زمین کی سب چھپی چیزیں اور میں جانتا ہوں جو کچھ تم ظاہر کرتے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو ۔ ( ف٦۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ نے فرمایا: اے آدم! ( اب تم ) انہیں ان اشیاء کے ناموں سے آگاہ کرو ، پس جب آدم ( علیہ السلام ) نے انہیں ان اشیاء کے ناموں سے آگاہ کیا تو ( اللہ نے ) فرمایا: کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی ( سب ) مخفی حقیقتوں کو جانتا ہوں ، اور وہ بھی جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

فرمایا: اے آدم تم ان کو ان کے نام بتاؤ ۔ تو جب آدم نے ان ( فرشتوں ) کو ان کے نام بتا دیئے تو خدا نے فرمایا کیا میں نے تم سے نہیں کہا تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کے سب مخفی رازوں کو جانتا ہوں اور وہ بھی جانتا ہوں جو تم ظاہر کر رہے ہو اور وہ بھی جو تم ( اندرونِ دل ) چھپائے ہوئے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He said: "O Adam! Tell them their names." When he had told them, Allah said: "Did I not tell you that I know the secrets of heaven and earth, and I know what ye reveal and what ye conceal?"

Translated by

Muhammad Sarwar

The Lord said to Adam, "Tell the names of the beings to the angels." When Adam said their names, the Lord said, "Did I not tell you (angels) that I know the secrets of the heavens and the earth and all that you reveal or hide?"

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "O Adam! Inform them of their names," and when he had informed them of their names, He said: "Did I not tell you that I know the Ghayb (unseen) in the heavens and the earth, and I know what you reveal and what you have been concealing"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: O Adam! inform them of their names. Then when he had informed them of their names, He said: Did I not say to you that I surely know what is ghaib in the heavens and the earth and (that) I know what you manifest and what you hide?

Translated by

William Pickthall

He said: O Adam! Inform them of their names, and when he had informed them of their names, He said: Did I not tell you that I know the secret of the heavens and the earth? And I know that which ye disclose and which ye hide.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह ने कहाः ऐ आदम! इनको बताओ उन चीज़ों के नाम, तो जब आदम ने बताए उनको उन चीज़ों के नाम तो अल्लाह ने कहाः क्या मैंने तुमसे नहीं कहा था कि आसमानों और ज़मीन के भेद को मैं ही जानता हूँ और मुझको मालूम है जो तुम ज़ाहिर करते हो और जो तुम छुपाते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(کہ جسقدر جس کے لیے مصلحت جانا اسی قدر فہم و علم عطا فرمایا) حق تعالیٰ نے ارشاد فرمایا کہ اے آدم انکو ان چیزوں کے اسماء بتادو سو جب بتلادیے انکو آدم نے ان چیزوں کے اسماء تو (حق تعالیٰ نے) فرمایا (دیکھو) میں تم سے کہتا نہ تھا کہ بیشک میں جانتا ہوں تمام پوشیدہ چیزیں آسمانوں اور زمین کی اور جانتا ہوں جس (بات) کو تم ظاہر کردیتے ہو اور جس (بات) کو دل میں رکھتے ہو۔ (33)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے آدم تم ان چیزوں کے نام بتاؤ جب آدم نے ان کو ان چیزوں کے نام بتا دیے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کیا میں نے تمہیں نہیں فرمایا تھا کہ زمین اور آسمانوں کے غیب میں ہی جانتا ہوں اور میرے علم میں ہے جو تم ظاہر کر رہے ہو اور جو تم چھپا رہے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر اللہ نے آدم سے کا تم انہیں ان چیزوں کے نام بتاؤ ؟ جب اس نے ان کو سارے نام بتادیئے تو اللہ نے فرمایا میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ میں آسمانوں اور زمین کی وہ ساری حقیقتیں جانتا ہوں جو تم سے مخفی ہیں اور جو کچھ تم ظاہر کرتے ہو وہ بھی مجھے معلوم ہے اور جو کچھ تم چھپاتے ہو اسے بھی میں جانتا ہوں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے آدم ! ان کو ان چیزوں کے نام بتادو، سو جب انہوں نے ان کو ان چیزوں کے نام بتا دیئے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا کیا میں نے تم سے نہیں کہا کہ بیشک میں جانتا ہوں آسمانوں اور زمین کی غیب کی چیزوں کو اور میں جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو تم چھپاتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

فرمایا اے آدم بتا دے فرشتوں کو ان چیزوں سے نام پھر جب بتا دیے اس نے ان کے نام فرمایا کیا نہ کہا تھا میں نے تم کو کہ میں خوب جانتا ہوں چھپی ہوئی چیزیں آسمانوں کی اور زمین کی اور جانتا ہوں جو تم ظاہر کرتے ہو اور جو چھپاتے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

تب اللہ نے فرمایا اے آدم (علیہ السلام) تو ان چیزوں کے نام فرشتوں کو بتادے پس جب آد م (علیہ السلام) نے فرشتوں کو ان اشیاء کے نام بتائے تو خدا نے کہا کیا میں نے تم سے کہا نہ تھا کہ بیشک میں آسمان و زمین کی تمام مخفی چیزوں کو جانتا ہوں اور جو کچھ تم ظاہر کرتے اور جو کچھ تم پوشیدہ رکھتے ہو وہ سب مجھ کو معلوم ہے