Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 35

سورة البقرة

وَ قُلۡنَا یٰۤاٰدَمُ اسۡکُنۡ اَنۡتَ وَ زَوۡجُکَ الۡجَنَّۃَ وَ کُلَا مِنۡہَا رَغَدًا حَیۡثُ شِئۡتُمَا ۪ وَ لَا تَقۡرَبَا ہٰذِہِ الشَّجَرَۃَ فَتَکُوۡنَا مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۳۵﴾

And We said, "O Adam, dwell, you and your wife, in Paradise and eat therefrom in [ease and] abundance from wherever you will. But do not approach this tree, lest you be among the wrongdoers."

اور ہم نے کہہ دیا کہ اے آدم !تم اور تمہاری بیوی جنّت میں رہو اور جہاں کہیں سے چاہو با فراغت کھاؤ پیو لیکن اس درخت کے قریب بھی نہ جانا ورنہ ظالم ہو جاؤ گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقُلۡنَا
اور کہا ہم نے
یٰۤاٰدَمُ
اے آدم
اسۡکُنۡ
رہو
اَنۡتَ
تم
وَزَوۡجُکَ
اور بیوی تمہاری
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
وَکُلَا
اور تم دونوں کھاؤ
مِنۡہَا
اس سے
رَغَدًا
فراغت سے
حَیۡثُ
جہاں سے
شِئۡتُمَا
تم دونوں چاہو
وَلَا
اور نہ
تَقۡرَبَا
تم دونوں قریب جانا
ہٰذِہِ
اس
الشَّجَرَۃَ
درخت کے
فَتَکُوۡنَا
ورنہ تم دونوں ہوجاؤ گے
مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَ
اور
قُلۡنَا
کہا ہم نے
یٰۤاٰدَمُ
اے آدم
اسۡکُنۡ
تم رہو
اَنۡتَ
تم
وَ
اور
زَوۡجُکَ
بیوی تمہاری
الۡجَنَّۃَ
جنت میں
وَ
اور
کُلَا
تم دونوں کھاؤ
مِنۡہَا
اس میں سے
رَغَدًا
خوب
حَیۡثُ
جہاں سے
شِئۡتُمَا
چاہوتم دونوں
وَ
اور
لَا
نہ
تَقۡرَبَا
تم دونوں قریب جانا
ہٰذِہِ
اس
الشَّجَرَۃَ
درخت کے
فَتَکُوۡنَا
ورنہ تم دونوں ہوجاؤ گے
مِنَ الظّٰلِمِیۡنَ
ظالموں میں سے
Translated by

Juna Garhi

And We said, "O Adam, dwell, you and your wife, in Paradise and eat therefrom in [ease and] abundance from wherever you will. But do not approach this tree, lest you be among the wrongdoers."

اور ہم نے کہہ دیا کہ اے آدم !تم اور تمہاری بیوی جنّت میں رہو اور جہاں کہیں سے چاہو با فراغت کھاؤ پیو لیکن اس درخت کے قریب بھی نہ جانا ورنہ ظالم ہو جاؤ گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے آدم سے کہا کہ : تم اور تمہاری بیوی دونوں جنت میں آباد ہوجاؤ اور جہاں سے چاہو (اسکے پھل) جی بھر کے کھاؤ۔ البتہ اس درخت کے پاس نہ پھٹکنا ورنہ تم دونوں ظالموں میں شمار ہوگے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے کہا: ’’اے آدم!تم اور تمہاری بیوی دونوں جنت میں رہواورجہاں سے چاہودونوں خوب کھاؤاوراس درخت کے قریب نہ جاناورنہ تم دونوں ظالموں میں سے ہوجاؤ گے‘‘۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We said, |"0 Adam, dwell, you and your wife, in Paradise, and eat at pleasure wherever you like, but do not go near this tree or you shall join the transgressors.|"

اور ہم نے کہا اے آدم رہا کر تو اور تیری عورت جنت میں اور کھاؤ اس میں جو چاہو جہاں کہیں سے چاہو اور پاس مت جانا اس درخت کے پھر تم ہوجاؤ گے ظالم

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے کہا اے آدم ! رہو تم اور تمہاری بیوی جنت میں اور کھاؤ اس میں سے بافراغت جہاں سے چاہو۔ مگر اس درخت کے قریب مت جانا۔ ورنہ تم ظالموں میں سے ہوجاؤ گے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر ہم نے آدم سے کہا کہ “تم اور تمہاری بیوی ، دونوں جنت میں رہو اور یہاں بفراغت جو چاہو کھاؤ ، مگر اس درخت کا رخ نہ کرنا 48 ، ورنہ ظالموں 49 میں شمار ہوگے” ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے کہا آدم تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو اور اس میں سے جہاں سے چاہو جی بھر کے کھاؤ مگر اس درخت کے پاس بھی مت جانا ( ٣٣ ) ورنہ تم ظالموں میں شمار ہوگے

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے کہا اے آدم ( علیہ السلام) تو انپی بی بی سمیت جنت میں رہ اور دونوں ( میاں بی بی) فراغت کے ساتھ اس میں سے کھاؤ جس جگہ چاہو مگر اس درخت کے پاس مت پھٹکو اگر ایسا کرو گے تو گنہگاروں میں شریک ہو گے۔ 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آدم (علیہ السلام) سے فرمایا آپ اور آپ کی بیوی جنت میں رہیں اور اس میں جہاں سے چاہیں مزے سے کھائیں (پئیں) اور اس درخت کے قریب مت جائیں ورنہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے کہا اے آدم تم اور تمہاری بیوی دونوں جنت میں رہو اور جہاں کہیں سے چاہو جیسے چاہو کھاؤ مگر اس درخت کے قریب مت جانا ورنہ تم حد سے بڑھ جانے والوں میں سے ہوجاؤگے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے کہا کہ اے آدم تم اور تمہاری بیوی بہشت میں رہو اور جہاں سے چاہو بے روک ٹوک کھاؤ (پیو) لیکن اس درخت کے پاس نہ جانا نہیں تو ظالموں میں (داخل) ہو جاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We said: Adam! dwell thou and thine spouse in the Garden, and eat ye twain plenteously thereof as ye list, but approach not yonder tree, lest yet twain become of the wrong-doers.

اور ہم نے کہا اے آدم تم اور تمہاری بیوی بہشت میں رہوسہو اور اس میں جہاں سے چاہو خوب کھاؤ ۔ اور اس درخت کے پاس نہ جانا ۔ ورنہ تم گنہ گاروں میں سے ہوجاؤ گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے کہا: اے آدم! تم اور تمہاری بیوی ، دونوں رہو جنّت میں اور اس میں سے کھاؤ ، فراغت کے ساتھ ، جہاں سے چاہو اور اس درخت کے پاس نہ پھٹکنا ورنہ ظالموں میں سے بن جاؤ گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے فرمایا: اے آدم ( علیہ السلام ) آپ اور آپ کی اہلیہ جنت میں رہائش اختیار کیجیے اور اس میں سے جہاں سے تم دونوں چاہو خوب سیر ہوکر کھاؤ اور اس ( مخصوص ) درخت کے قریب ( بھی ) نہ جانا پس ( ایسی صورت میں ) تم دونوں ظلم کرنے والوں میں سے ہوجاؤگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہم نے آدم سے کہا ! کہ تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو اور اس میں حسب منشاء جو چاہو وہ کھاؤ، مگر اس درخت کا رخ نہ کرنا ورنہ ظالموں میں شمار ہو گے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے کہا (آدم سے کہ) اے آدم رہو تم بھی اور تمہاری بیوی بھی جنت میں اور کھاؤ (پیو) تم اس میں بفراغت جہاں سے چاہو مگر اس درخت کے قریب بھی مت پھٹکنا ورنہ تم ظالموں میں سے ہوجاؤ گے

Translated by

Noor ul Amin

پھرہم نے کہا اے آدم!تم اور تمہاری بیوی دونوں جنت میں رہو اور جہاں سے چاہوجی بھرکے کھائو البتہ اس درخت کے پاس نہ پھٹکنا ورنہ تم ظالموں میں شمارہوگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے فرمایا اے آدم تو اور تیری بیوی جنت میں رہو اور کھاؤ اس میں سے بے روک ٹوک جہاں تمہارا جی چاہے مگر اس پیڑ کے پاس نہ جانا ( ف٦۲ ) کہ حد سے بڑھنے والوں میں ہوجاؤ گے ۔ ( ف٦۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے حکم دیا: اے آدم! تم اور تمہاری بیوی اس جنت میں رہائش رکھو اور تم دونوں اس میں سے جو چاہو ، جہاں سے چاہو کھاؤ ، مگر اس درخت کے قریب نہ جانا ورنہ حد سے بڑھنے والوں میں ( شامل ) ہو جاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے کہا: اے آدم! تم اور تمہاری بیوی دونوں بہشت میں رہو ۔ اور اس سے جہاں سے تمہارا دل چاہے مزے اور فراغت کے ساتھ کھاؤ ۔ لیکن اس ( مخصوص ) درخت کے پاس نہ جانا ( اس کا پھل نہ کھانا ) ورنہ تم زیاں کاروں میں سے ہو جاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We said: "O Adam! dwell thou and thy wife in the Garden; and eat of the bountiful things therein as (where and when) ye will; but approach not this tree, or ye run into harm and transgression."

Translated by

Muhammad Sarwar

We told Adam to stay with his spouse (Eve) in the garden and enjoy the foods therein, but not to go near a certain tree lest he become one of the transgressors.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We said: "O Adam! Dwell you and your wife in the Paradise and eat both of you freely with pleasure and delight, of things therein wherever you will, but come not near this tree or you both will be of the Zalimin (wrongdoers). "

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We said: O Adam! Dwell you and your wife in the garden and eat from it a plenteous (food) wherever you wish and do not approach this tree, for then you will be of the unjust.

Translated by

William Pickthall

And We said: O Adam! Dwell thou and thy wife in the Garden, and eat ye freely (of the fruits) thereof where ye will; but come not nigh this tree lest ye become wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने कहा, ऐ आदम! तुम और तुम्हारी बीवी दोनों जन्नत में रहो, और उसमें से खाओ जी भर के जहाँ से चाहो और उस दरख़्त के क़रीब मत जाना वर्ना तुम ज़ालिमों में से हो जाओगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے حکم دیا کہ اے آدم رہاکرو تم اور تمہاری بیوی بہشت میں پھر کھاؤ دونوں اس میں سے بافراغت جس جگہ سے چاہو اور نزدیک نہ جائیو اس درخت کے ورنہ تم بھی ان ہی میں (شمار) ہوجاؤ گے جو اپنا نقصان کر بیٹھتے ہیں۔ (1) (35)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے فرمایا کہ اے آدم تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہو اور جہاں سے چاہو وافر کھاؤ اور اس درخت کے قریب نہ جانا ورنہ تم ظالموں میں شمار ہوگے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ہم نے آدم سے کہا کہ تم اور تمہاری بیوی ‘ دونوں جنت میں رہو اور یہاں بفراغت جو چاہو کھاؤ ‘ مگر اس درخت کا رخ نہ کرنا ‘ ورنہ ظالموں میں شمار ہوگے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے کہا اے آدم ! تم اور تمہاری بیوی جنت میں رہا کرو اور اس میں سے خوب اچھی طرح کھاؤ، جہاں سے چاہو۔ اور نہ قریب جانا اس درخت کے ورنہ تم دونوں ظلم کرنے والوں میں سے ہوجاؤ گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے کہا اے آدم رہا کر تو اور تیری عورت جنت میں اور کھاؤ اس میں جو چاہو جہاں کہیں سے چاہو اور پاس مت جانا اس درخت کے پھر تم ہوجاؤ گے ظالم

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے آدم (علیہ السلام) سے کہا اے آد م (علیہ السلام) سکونت اختیار کر تو اور تیری بیوی جنت میں اور تم دونوں اس میں سے خوب جی بھر ک جہاں سے چاہو کھائو اور ہاں ! دیکھو اس مخصوص درخت کے قریب مت جانا ورنہ تم نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جائو گے