Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 42

سورة البقرة

وَ لَا تَلۡبِسُوا الۡحَقَّ بِالۡبَاطِلِ وَ تَکۡتُمُوا الۡحَقَّ وَ اَنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۴۲﴾

And do not mix the truth with falsehood or conceal the truth while you know [it].

اور حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہ کرو اور نہ حق کو چھپاؤ ، تمہیں تو خود اس کا علم ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَلۡبِسُوا
تم ملاؤ
الۡحَقَّ
حق کو
بِالۡبَاطِلِ
ساتھ باطل کے
وَتَکۡتُمُوا
اور (نہ) تم چھپاؤ
الۡحَقَّ
حق کو
وَاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم علم رکھتے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اورنہ
تَلۡبِسُوا
تم ملاؤ
الۡحَقَّ
حق کو
بِالۡبَاطِلِ
ساتھ باطل کے
وَتَکۡتُمُوا
اور (نہ ) چھپاؤ تم
الۡحَقَّ
حق کو
وَاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے ہو
Translated by

Juna Garhi

And do not mix the truth with falsehood or conceal the truth while you know [it].

اور حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہ کرو اور نہ حق کو چھپاؤ ، تمہیں تو خود اس کا علم ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور نہ ہی حق و باطل کی آمیزش کرو اور دیدہ دانستہ سچی بات کو نہ چھپاؤ۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم حق کوباطل کے ساتھ نہ ملاؤاورنہ ہی حق کوچھپاؤحالانکہ تم جانتے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not confound truth with falsehood, and do not hide the truth when you know.

اور مت ملاؤ صحیح میں غلط اور مت چھپاؤ سچ کو جان بوجھ کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور نہ گڈمڈ کرو حق کے ساتھ باطل کو اور نہ چھپاؤ حق کو درآنحالیکہ تم جانتے ہو۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Confound not the Truth with falsehood nor conceal it knowingly.

باطل کا رنگ چڑھا کر حق کو مشتبہ نہ بناؤ اور نہ جانتے بوجھتےحق کو چھپانے کی کوشش کرو ۔ 58

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور حق کو باطل کے ساتھ گڈ مڈ نہ کرو ، اور نہ حق بات کو چھپاؤ جبکہ ( اصل حقیقت ) تم اچھی طرح جانتے ہو

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور سچ کو جھوٹ کے ساتھ گڈ مڈنہ کرو اور جان بوجھ کر حق بات کو مت چھپاؤ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور حق کو جھوٹ سے آمیز نہ کرو اور تم حق کو چھپاتے ہو اور یہ تم جانتے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور سچ میں جھوٹ نہ ملاؤ۔ جان بوجھ کر حق کو نہ چھپاؤ،

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ، اور سچی بات کو جان بوجھ کر نہ چھپاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And confound not the truth with falsehood, nor hide the truth while ye know.

اور حق کو ناحق کے ساتھ خلط ملط مت کرو۔ ۔ اور حق کو مت چھپاؤ۔ ۔ درآنحالیکہ تم جان بھی رہے ہو۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور حق اور باطل کو گڈ مڈ نہ کرو حق کو چھپانے کیلئے درآنحالیکہ تم جانتے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور حق کو باطل کے ساتھ نہ ملاؤ اور حق کو ( مت ) چھپاؤ حالانکہ تم جانتے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور صحیح میں غلط نہ ملاؤ اور تم جانتے بوجھتے سچ کو نہ چھپاؤ

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور نہ ملاؤ تم حق کو باطل کے ساتھ اور نہ چھپاؤ تم (نور) حق کو جانتے بوجھتے

Translated by

Noor ul Amin

اور نہ حق وباطل کی آمیزش کرو اور نہ حق کو چھپاؤ تمہیں تو خوداسکاعلم ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور حق سے باطل کو نہ ملاؤ اور دیدہ و دانستہ حق نہ چھپاؤ ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور حق کی آمیزش باطل کے ساتھ نہ کرو اور نہ ہی حق کو جان بوجھ کر چھپاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور حق کو باطل کے ساتھ خلط ملط نہ کرو اور جانتے بوجھتے ہوئے حق کو نہ چھپاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And cover not Truth with falsehood, nor conceal the Truth when ye know (what it is).

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not mix truth with falsehood and do not deliberately hide the truth

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And mix not truth with falsehood, nor conceal the truth while you know (the truth).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not mix up the truth with the falsehood, nor hide the truth while you know (it).

Translated by

William Pickthall

Confound not truth with falsehood, nor knowingly conceal the truth.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और सही में ग़लत को न मिलाओ, और सच को न छुपाओ; हालाँकि तुम जानते हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور مخلوط مت کرو حق کو ناحق کے ساتھ اور پوشیدہ بھی مت کرو حق کو جس حالت میں کہ تم جانتے ہو۔ (4) (42)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور حق و باطل کی آمیزش نہ کرو اور نہ ہی جان بوجھ کر حق کو چھپاؤ

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

باطل کا رنگ چڑھا کر حق کو مشتبہ نہ بناؤ اور نہ جانتے بوجھتے حق کو چھپانے کی کوشش کرو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مت ملاؤ حق کو باطل کے ساتھ اور مت چھپاؤ حق کو حالانکہ تم جانتے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مت ملاؤ صحیح میں غلط اور مت چھپاؤ سچ کو جان بوجھ کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور حق میں باطل نہ ملائو اور نہ چھپائو سچی بات کو ایسی حالت میں کہ تم جانتے ہو