Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 45

سورة البقرة

وَ اسۡتَعِیۡنُوۡا بِالصَّبۡرِ وَ الصَّلٰوۃِ ؕ وَ اِنَّہَا لَکَبِیۡرَۃٌ اِلَّا عَلَی الۡخٰشِعِیۡنَ ﴿ۙ۴۵﴾

And seek help through patience and prayer, and indeed, it is difficult except for the humbly submissive [to Allah ]

اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو یہ چیز شاق ہے ، مگر ڈر رکھنے والوں پر ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاسۡتَعِیۡنُوۡا
اور مدد طلب کرو
بِالصَّبۡرِ
ساتھ صبر
وَالصَّلٰوۃِ
اور نماز کے
وَاِنَّہَا
اور بےشک وہ
لَکَبِیۡرَۃٌ
البتہ بڑی(بھاری) ہے
اِلَّا
مگر
عَلَی
اوپر
الۡخٰشِعِیۡنَ
خشوع کرنے والوں کے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاسۡتَعِیۡنُوۡا
اور تم مدد مانگو
بِالصَّبۡرِ
صبر کےذریعے
وَالصَّلٰوۃِ
اور نماز کے(ذریعے)
وَ
اور
اِنَّہَا
بلاشبہ وہ
لَکَبِیۡرَۃٌ
یقینا بہت بڑی ہے
اِلَّا
مگر
عَلَی الۡخٰشِعِیۡنَ
عا جز ی کر نے والوں پر
Translated by

Juna Garhi

And seek help through patience and prayer, and indeed, it is difficult except for the humbly submissive [to Allah ]

اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو یہ چیز شاق ہے ، مگر ڈر رکھنے والوں پر ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (مشکل پڑنے پر) صبر اور نماز سے مدد لو۔ بلاشبہ نماز گرانبار ہے مگر ان عاجزی کرنے والوں پر گرانبار نہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور صبراور نمازکے ذریعے سے مدد مانگو اوربلاشبہ وہ (نماز) یقیناًبہت بڑی ہے مگرعاجزی کرنے والوں پر

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And seek help through patience and prayer. And it is indeed exacting, but not for the humble in heart

اور مدد چاہو صبر سے اور نماز سے اور البتہ وہ بھاری ہے مگر انہی عاجزوں پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مدد حاصل کرو صبر سے اور نماز سے۔ اور یقینایہ بہت بھاری شے ہے مگر ان عاجزوں پر (بھاری نہیں ہے) ۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Seek help with the Salat and fortitude: no doubt, Salat is a hard task but not for those obedient servants,

صبر اور نماز سے60 مدد لو ، بیشک نماز ایک سخت مشکل کام ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو نماز بھاری ضرور معلوم ہوتی ہے مگر ان لوگوں کو نہیں جو خشوع ( یعنی دھیان اور عاجزی ) سے پڑھتے ہیں

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مدد لو صبر او نماز سے 6 بیشک نماز وہ البتہ بھاری ہے مگر ان پر جو اللہ تعالیٰ سے تعالیٰ سے ڈرتے ہیں۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور صبر اور صلوٰۃ سے مدد حاصل کرو اور بیشک یہ دشوار ہے مگر ان کے لئے نہیں جن کے دلوں میں خشوع ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

صبر اور نماز سے مدد مانگو بیشک نماز بھاری ہے۔ مگر ان کے لئے بوجھ نہیں ہے جو اللہ سے ڈرنے والے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (رنج وتکلیف میں) صبر اور نماز سے مدد لیا کرو اور بے شک نماز گراں ہے، مگر ان لوگوں پر (گراں نہیں) جو عجز کرنے والے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And seek help in patience and prayer and verily it is, hard except prayer unto the meek.

اور صبر اور نماز سے مددچاہو ۔ اور وہ بیشک گراں مگر خشوع رکھنے والوں پر (نہیں)

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور مدد چاہو صبر اور نماز سے اور بیشک یہ بھاری چیز ہے ، مگر ان لوگوں کیلئے جو ڈرنے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور صبر اور نماز سے ( اللہ تعالیٰ کی ) مدد چاہو ، اور یہ البتہ بھاری ہے مگر عاجزی کرنے والوں پر ( کچھ بھی بھاری نہیں ) ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

صبر اور نماز سے مدد لو، بیشک نماز ایک مشکل کام ہے لیکن ان فرمانبردار بندوں کے لئے مشکل نہیں ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مدد مانگو تم اپنے (رب سے) صبر اور نماز کے ذریعے بیشک یہ نماز بڑی بھاری ہے مگر ان عاجزی کرنے والوں پر

Translated by

Noor ul Amin

اور صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرویہ بڑی چیز ہے مگرڈررکھنے والوں پر

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور صبر اور نماز سے مدد چاہو اور بیشک نماز ضرور بھاری ہے مگر ان پر ( نہیں ) جو دل سے میری طرف جھکتے ہیں ۔ ( ف۷۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور صبر اور نماز کے ذریعے ( اللہ سے ) مدد چاہو ، اور بیشک یہ گراں ہے مگر ( ان ) عاجزوں پر ( ہرگز ) نہیں ( جن کے دل محبتِ الٰہی سے خستہ اور خشیتِ الٰہی سے شکستہ ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

اور ( مشکلات و مصائب کے وقت ) صبر ( روزہ ) اور نماز کے ذریعہ ( خدا سے ) مدد مانگو اور یہ ( نماز یقینا بہت گراں ہے سوائے ان بندوں کے جو خشوع و خضوع رکھنے والے ہیں

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Nay, seek (Allah's) help with patient perseverance and prayer: It is indeed hard, except to those who bring a lowly spirit,-

Translated by

Muhammad Sarwar

Help yourselves (in your affairs) with patience and prayer. It is a difficult task indeed, but not for the humble ones

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And seek help in patience and As-Salat (the prayer) and truly, it is extremely heavy and hard except for Al-Khashi`in.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And seek assistance through patience and prayer, and most surely it is a hard thing except for the humble ones,

Translated by

William Pickthall

Seek help in patience and prayer; and truly it is hard save for the humble-minded,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मदद चाहो सब्र और नमाज़ से, और बेशक वह भारी है मगर उन लोगों पर नहीं जो डरने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ( اگر تم کو حب مال و جاہ کے غلبہ سے ایمان لانا دشوارمعلوم ہو تو) مدد لو صبر اور نماز سے اور بیشک وہ نماز دشوار ضرور ہے مگر جن کے دلوں میں خشوع ہے ان پر کچھ دشوار نہیں۔ (45)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

صبر اور نماز کے ساتھ مدد طلب کرو۔ یہ بات عاجزی کرنے والوں کے سوا دوسروں کے لیے بہت مشکل ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

صبر اور نماز سے مدد لو ‘ بیشک نماز ایک مشکل سخت کام ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور مدد چاہو صبر اور نماز کے ساتھ، اور بلاشبہ نماز ضرور دشوار ہے مگر خشوع والوں پر

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مدد چاہو صبر سے اور نماز سے اور البتہ وہ بھاری ہے مگر انہی عاجزوں پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور قوت پکڑو صبر اور نماز سے بیشک وہ نماز ضرور شاق ہے مگر ان پر نہیں جو ڈرنے والے ہیں ،