Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 59

سورة البقرة

فَبَدَّلَ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا قَوۡلًا غَیۡرَ الَّذِیۡ قِیۡلَ لَہُمۡ فَاَنۡزَلۡنَا عَلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا کَانُوۡا یَفۡسُقُوۡنَ ﴿۵۹﴾٪  6

But those who wronged changed [those words] to a statement other than that which had been said to them, so We sent down upon those who wronged a punishment from the sky because they were defiantly disobeying.

پھر ان ظالموں نے اس بات کو جو ان سے کہی گئی تھی بدل ڈالی ، ہم نے بھی ان ظالموں پر ان کے فسق ونافرمانی کی وجہ سے آسمانی عذاب نازل کیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَبَدَّلَ
تو بدل ڈالا
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا
قَوۡلًا
بات کو
غَیۡرَ
سوائے
الَّذِیۡ
اس کے جو
قِیۡلَ
کہی گئی تھی
لَہُمۡ
ان سے
فَاَنۡزَلۡنَا
تو نازل کیا ہم نے
عَلَی الَّذِیۡنَ
ان پر جنہوں نے
ظَلَمُوۡا
ظلم کیا تھا
رِجۡزًا
عذاب
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَفۡسُقُوۡنَ
وہ نافرمانی کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَبَدَّلَ
پھر بدل دیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
قَوۡلًا
بات کو
غَیۡرَ
ماسوا
الَّذِیۡ
اس کے جو
قِیۡلَ
کہی گئی تھی
لَہُمۡ
ان کےلئے
فَاَنۡزَلۡنَا
تو نازل کیا ہم نے
عَلَی
اوپر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے
ظَلَمُوۡا
جنہوں نے ظلم کیا
رِجۡزًا
عذاب
مِّنَ السَّمَآءِ
آسمان سے
بِمَا
اس وجہ سے جو
کَانُوۡا یَفۡسُقُوۡنَ
وہ نافرمانی کرتےتھے
Translated by

Juna Garhi

But those who wronged changed [those words] to a statement other than that which had been said to them, so We sent down upon those who wronged a punishment from the sky because they were defiantly disobeying.

پھر ان ظالموں نے اس بات کو جو ان سے کہی گئی تھی بدل ڈالی ، ہم نے بھی ان ظالموں پر ان کے فسق ونافرمانی کی وجہ سے آسمانی عذاب نازل کیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

مگر ان ظالموں نے وہ بات ہی بدل دی جو ان سے کہی گئی تھی۔ سو ہم نے ان ظالموں پر ان کی نافرمانیوں کی بنا پر آسمان سے عذاب نازل کیا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرجن لوگوں نے ظلم کیاانہوں نے اس بات کوجوان کے لیے کہی گئی تھی اس کے ماسواسے بدل ڈالاتوہم نے اُن لوگوں پر آسمان سے عذاب نازل کیاجنہوں نے ظلم کیا، اس وجہ سے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

But those who were unjust substituted another word for the one that was set for them. So, We sent down upon those who were unjust a scourge from heaven, because they have been acting sinfully.

پھر بدل ڈالا ظالموں نے بات کو خلاف اس کے کہ جو کہہ دی گئی تھی ان سے پھر اتارا ہم نے ظالموں پر عذاب آسمان سے ان کی عدول حکمی پر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر بدل ڈالا ظالموں نے بات کو خلاف اس کے جو ان سے کہہ دی گئی تھی پھر ہم نے اتارا ظلم کرنے والوں پر ایک بڑا عذاب آسمان سے بسبب اس نافرمانی کے جو انہوں نے کی۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But the transgressors perverted the words said to them entirely into a different thing. So We sent down upon the transgressors a severe torment from the sky: that was the punishment for the disobedience they were showing.

مگر جو بات کہی گئی تھی ، ظالموں نے اسے بدل کر کچھ اور کر دیا ۔ آخر کار ہم نے ظلم کرنے والوں پر آسمان سے عذاب نازل کیا ۔ یہ سزا تھی ان نافرمانیوں کی ، جو وہ کر رہے تھے ۔ ؏٦

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

مگر ہوا یہ کہ جو بات ان سے کہی گئی تھی ظالموں نے اسے بدل کر ایک اور بات بنالی ( ٤٥ ) نتیجہ یہ کہ جو نافرمانیاں وہ کرتے آرہے تھے ہم نے ان کی سزا میں ان ظالموں پر آسمان سے عذاب نازل کیا

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر ان بےانصافوں نے بات بدل دی جو بتلائی گئی تھی وہ نہ کہی اور کچھ بکنے لگے آخر ہم نے ان شریروں پر آسمان سے عذب اتارا ان کی نافرمانی پر 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ظالموں نے جو بات ان سے کہی گئی تھی اس کو بدل ڈالا تو ہم نے ظلم کرنے والوں پر آسمان سے عذاب اتارا اس وجہ سے کہ وہ بدکار تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس کے بعد ان ظالموں نے اس بات ہی کو بدل ڈالا جو ان سے کہی گئی تھی۔ پھر ہم نے ان ظالموں پر آسمان سے ان کی زیادتی کی وجہ سے عذاب نازل کیا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جو ظالم تھے، انہوں نے اس لفظ کو، جس کا ان کو حکم دیا تھا، بدل کر اس کی جگہ اور لفظ کہنا شروع کیا، پس ہم نے (ان) ظالموں پر آسمان سے عذاب نازل کیا، کیونکہ نافرمانیاں کئے جاتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then those who did wrong changed the Word that had been told them for anot her; so We sent down upon those who did wrong a scourge from heaven, for they were wont to transgress.

مگر ان زیادتی کرنے والوں نے جو انہیں بتایا گیا تھا اس کے خلاف ایک اور کلمہ بدل ڈالا ۔ سو ہم نے ان زیادتی کرنے والوں پر ایک بلاآسمان سے نازل کی ۔ اس سبب سے کہ وہ نافرمانی کرتے رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جنہوں نے ظلم کیا ، انہوں نے بدل دیا اس بات کو ، جو ان سے کہی گئی تھی دوسری بات سے ، پس ہم نے ان لوگوں پر جنہوں نے ظلم کیا ، ان کی نافرمانی کے سبب سے آسمان سے عذاب اتارا ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس ظالموں نے جو بات ان سے کہی گئی تھی اس کو ( دوسری بات ) سے بدل دیا پس ہم نے ( ان ) ظالموں پر آسمان سے ان کی نافرمانی کے سبب رسواکرنے والا عذاب نازل فرمایا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ظالموں نے اس بات کو اس کے خلاف بدل ڈالا جو ان سے کہی گئی تھی۔ پھر ہم نے ظالموں پر آسمان سے عذاب اتارا چونکہ وہ نافرمانی کرتے تھے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

مگر بدل دیا ان ظالموں نے اس کو ایک اور ہی بات سے، اس کے خلاف جو کہی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ہم نے اتارا ان ظالموں پر ایک بڑا ہی سخت (اور ہولناک) عذاب آسمان سے، ان کی ان نافرمانیوں (اور حکم عدولیوں) کی بنا پر جو کہ یہ لوگ کرتے چلے آرہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

مگران ظالموں نے وہ بات ہی بدل دی کسی اور بات سے ، سوہم نے ان ظالموں پر ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے ( طاعون کی وباکی شکل میں ) آسمان سے عذاب نازل کیا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ظالموں نے اور بات بدل دی جو فرمائی گئی تھی اس کے سوا ( ف۹۷ ) تو ہم نے آسمان سے ان پر عذاب اتارا ( ف۹۸ ) بدلہ ان کی بےحکمی کا ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ( ان ) ظالموں نے اس قول کو جو ان سے کہا گیا تھا ایک اور کلمہ سے بدل ڈالا سو ہم نے ( ان ) ظالموں پر آسمان سے ( بصورتِ طاعون ) سخت آفت اتار دی اس وجہ سے کہ وہ ( مسلسل ) حکم عدولی کر رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

مگر ان ظالموں نے وہ بات ( حطہ ) جو ان سے کہی گئی تھی اسے ایک اور بات سے بدل دیا ( اور حطۃ کی بجائے حنطۃ کہا ) لہٰذا ہم نے ان کی نافرمانیوں کی وجہ سے ان پر آسمان سے بڑا عذاب نازل کیا

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But the transgressors changed the word from that which had been given them; so We sent on the transgressors a plague from heaven, for that they infringed (Our command) repeatedly.

Translated by

Muhammad Sarwar

The unjust ones among you changed what they were told to say. Then, We afflicted them with a torment from the heavens for their evil deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

But those who did wrong changed the word from that which had been told to them for another, so We sent upon the wrongdoers Rijz (a punishment) from the heaven because of their rebellion.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But those who were unjust changed it for a saying other than that which had been spoken to them, so We sent upon those who were unjust a pestilence from heaven, because they transgressed.

Translated by

William Pickthall

But those who did wrong changed the word which had been told them for another saying, and We sent down upon the evil-doers wrath from heaven for their evil-doing.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मगर हुआ यूँ कि उनसे जो बात कही गई थी ज़ालिमों ने उसे तबदील करके कुछ और बात बना ली, नतीजा यह हुआ कि जो नाफ़रमानियाँ वे करते आ रहे थे हमने उनकी सज़ा में उन ज़ालिमों पर आसमान से अज़ाब नाज़िल किया।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو بدل ڈالا ان ظالموں نے ایک اور کلمہ جو خلاف تھا اس کلمہ کے جس (کے کہنے) کی ان سے فرمائش کی گئی تھی اس پر ہم نے نازل کی ان ظالموں پر ایک آفت سماوی اس وجہ سے کہ وہ عدول حکمی کرتے تھے۔ (6) (59)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس ظالموں نے اس بات کو بدل دیا جو ان سے کہی گئی تھی پھر ہم نے ظالموں پر ان کی نافرمانی کی وجہ سے آسمان سے عذاب نازل کیا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

مگر جو بات کہی گئی تھی ، ظالموں نے اسے بدل کر کچھ کردیا۔ آخرکار ہم نے ظلم کرنے والوں پر آسمان سے عذاب نازل کیا ۔ یہ سزا تھی ان نافرمانیوں کی جو وہ کررہے تھے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو بدل دیا ان لوگوں نے جنہوں نے ظلم کیا بات کو اس بات کے علاوہ جو ان سے کہی گئی تھی سو ہم نے نازل کردیا ان لوگوں پر آسمان سے عذاب جنہوں نے ظلم کیا، جس وجہ سے کہ وہ نافرمانی کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر بدل ڈالا ظالموں نے بات کو خلاف اس کے جو کہہ دی گئی تھی ان سے پھر اتارا ہم نے ظالموں پر عذاب آسمان سے ان کی عدول حکمی پر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر جو لوگ ظالم تھے انہوں نے اس لفظ کی جگہ جس کی ان سیفرمائش کی گئی اور دوسرا لفظ بدل دیا اس پر ہم نے ان ظالموں پر ا ن کی نافرمانیکے باعث آسمان سے عذاب نازل کیا۔