Noun

رِجْزًا

a punishment

عذاب

Verb Form
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
---
---
---
---
---
---
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلرِّجْزُ: اس کے اصل معنی اضطراب کے ہیں۔ اور اسی سے رَجَزَ الْبَعِیرُ ہے جس کے معنی ضعف کے سبب چلتے وقت اونٹ کی ٹانگوں کی کپکپائی اور چھوٹے چھوٹے قدم اٹھانے کے ہیں ایسے اونٹ کو اَرْجَزُ اور ناقَہ کو رَجْزَاء کہا جاتا ہے اور شعر کے ایک بحر کا نام بھی رَجَزٌ ہے جس میں شعر پڑھنے سے زبان میں اضطراب سا معلوم ہوتا ہے اور جو قصیدہ اس بحر میں کہا جائے اسے اُرْجُوْزَۃٌ کہا جاتا ہے اس کی جمع اَرَاجِیْز آتی ہے اور رَجَزَ فَلَانٌ وَارْتَجَزَ کے معنی بحر رجز پر شعر بنانے یا اُرْجُوہ پڑھنے کے ہیں اور رجز گو شاعر کو رَاجِزٌ، رَجَّازٌ اور رجَّازَۃ کہا جاتا ہے۔ اور آیت : (عَذَابٌ مِّنۡ رِّجۡزٍ اَلِیۡمٌ ) (۳۴:۵) (ان کے لیے) عذاب دردناک کی سزا ہے۔ میں لفظ رِجْز زلزلہ کی طرح عذاب سے کنایہ ہے اور فرمایا: (اِنَّا مُنۡزِلُوۡنَ عَلٰۤی اَہۡلِ ہٰذِہِ الۡقَرۡیَۃِ رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ ) (۲۹:۳۴) ہم ان پر ایک آسمانی آفت نازل کرنے والے ہیں۔ (وَ الرُّجۡزَ فَاہۡجُرۡ ۪) (۷۴:۵) اور نجاست سے الگ رہو۔ میں بعض نے کہا ہے کہ رُجْزٌ سے بت مراد ہیں۔ بعض نے کہا ہے کہ ہر وہ عمل مراد لیا ہے جس کا نتیجہ عذاب ہو اور گناہ کو بھی مآل کے لحاظ سے عذاب کہا جاسکتا ہے۔ جیسے ندی بمعنی شحم آجاتا ہے اور آیت: (وَ یُنَزِّلُ عَلَیۡکُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً لِّیُطَہِّرَکُمۡ بِہٖ وَ یُذۡہِبَ عَنۡکُمۡ رِجۡزَ الشَّیۡطٰنِ ) (۸:۱۱) اور آسمان سے تم پر پانی برسا رہا تھا تاکہ اس کے ذریعہ سے تم کو پاک کرے اور شیطانی گندگی کو تم سے دور کرے۔ میں رَجْزُ الشَّیْطَان سے مراد خواہشات نفسانی ہیں جیساکہ اس کے محل میں بیان کیا گیا ہے۔ اور بعض نے کہا ہے کہ اس سے کفر بہتان طرازی، فساد انگیزی وغیرہا گناہ مراد ہیں جس کی شیطان ترغیب دیتا یہ۔ رِجَازَۃٌ وہ کمبل جس میں پتھر وعیرہ باندھ کر اونٹ کے ہودہ… کا توازن قائم رکھنے کے لیے ایک طرف باندھ دیتے ہیں۔ اس میں بھی حرکت و اضطراب کے معنی ملحوظ ہیں۔

Lemma/Derivative

9 Results
رِجْز
Surah:2
Verse:59
عذاب
a punishment
Surah:7
Verse:134
عذاب
the punishment
Surah:7
Verse:134
عذاب
the punishment
Surah:7
Verse:135
عذاب کو
the punishment
Surah:7
Verse:162
عذاب
torment
Surah:8
Verse:11
گندگی۔ نجاست
evil (suggestions)
Surah:29
Verse:34
ایک عذاب
a punishment
Surah:34
Verse:5
بدترین
foul nature
Surah:45
Verse:11
بے قرار کرنے والا
filth