Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 77

سورة البقرة

اَ وَ لَا یَعۡلَمُوۡنَ اَنَّ اللّٰہَ یَعۡلَمُ مَا یُسِرُّوۡنَ وَ مَا یُعۡلِنُوۡنَ ﴿۷۷﴾

But do they not know that Allah knows what they conceal and what they declare?

کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالٰی ان کی پوشیدگی اور ظاہر داری سب کو جانتا ہے؟

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوَلَا
کیا بھلا نہیں
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ علم رکھتے
اَنَّ
بےشک
اللّٰہَ
اللہ
یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو
یُسِرُّوۡنَ
وہ چھپاتے ہیں
وَمَا
اور جو
یُعۡلِنُوۡنَ
وہ ظاہر کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوَلَا
کیا نہیں
یَعۡلَمُوۡنَ
وہ جانتے
اَنَّ
یقینا ً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
یَعۡلَمُ
جانتا ہے
مَا
جوکچھ
یُسِرُّوۡنَ
وہ چھپاتے ہیں
وَمَا
اور جو کچھ
یُعۡلِنُوۡنَ
وہ ظاہر کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

But do they not know that Allah knows what they conceal and what they declare?

کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالٰی ان کی پوشیدگی اور ظاہر داری سب کو جانتا ہے؟

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا وہ (یہود) یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ ہر اس چیز کو جانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں اور جسے وہ ظاہر کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

کیاوہ نہیں جانتے کہ یقینااﷲ تعالیٰ جانتاہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اورجو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Are they not aware that Allah knows what they conceal and what they manifest?

کیا اتنا بھی نہیں جانتے کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کیا یہ جانتے نہیں ہیں کہ اللہ کو تو معلوم ہے وہ سب کچھ بھی جو وہ چھپاتے ہیں اور وہ سب کچھ بھی جسے وہ ظاہر کرتے ہیں۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do they really not know that Allah is fully aware of what they hide and what they disclose?

اور کیا یہ جانتے نہیں ہیں کہ جو کچھ یہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ، اللہ کو سب باتوں کی خبر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کیا یہ لوگ ( جو ایسی باتیں کرتے ہیں ) یہ نہیں جانتے کہ اللہ کو ان ساری باتوں کا خوب علم ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا یہ لوگ اتنا بھی نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ ان کی چھپی اور کھلی دونوں باتیں جانتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا وہ اتنا بھی نہیں سمجھتے کہ جو یہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں اللہ سب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

فرمایا کیا یہ لوگ اتنا بھی نہیں جانتے کہ جو کچھ یہ چھپا رہے ہیں اور جو کچھ ظاہر کر رہے ہیں اسے اللہ خوب جانتا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ جو کچھ یہ چھپاتے اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں، خدا کو (سب) معلوم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Know they not that Allah knoweth that which they hide and that which they make known?

کیا یہ (اتنا بھی) نہیں جانتے کہ اللہ کو اس کی بھی خبر ہے جسے یہ چھپاتے ہیں اور اس کی بھی جسے یہ جتلاتے ہیں ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہیں نہیں معلوم کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ اللہ ( تعالیٰ ) جو کچھ یہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ( سب ) جانتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں۔ (

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا یہ (احمق) لوگ اتنا بھی نہیں جانتے کہ اللہ پوری طرح (اور ایک برابر) جانتا ہے ان باتوں کو بھی جن کو یہ لوگ چھپاتے ہیں اور ان کو بھی جن کو یہ ظاہر کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ ہرچیزکوجانتا ہے جسے وہ چھپاتے ہیں اور جسے وہ ظاہرکرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا تم نہیں جانتے کہ اللہ جانتا ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا وہ نہیں جانتے کہ اللہ کو وہ سب کچھ معلوم ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو ظاہر کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کہا یہ لوگ اتنا بھی نہیں جانتے کہ اللہ وہ سب کچھ جانتا ہے جو کچھ یہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Know they not that Allah knoweth what they conceal and what they reveal?

Translated by

Muhammad Sarwar

Do they not know that God knows whatever they conceal or reveal?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Know they (Jews) not that Allah knows what they conceal and what they reveal

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do they not know that Allah knows what they keep secret and what they make known?

Translated by

William Pickthall

Are they then unaware that Allah knoweth that which they keep hidden and that which they proclaim?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या वे नहीं जानते कि अल्लाह को मालूम है जो वे छुपाते हैं और जो वे ज़ाहिर करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا ان کو اس کا علم نہیں ہے کہ حق تعالیٰ کو سب خبر ہے ان چیزوں کی بھی جن کو وہ مخفی رکھتے ہیں اور ان کی بھی جن کا وہ اظہار کردیتے ہیں۔ (77)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

کیا یہ نہیں جانتے کہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے جو وہ چھپاتے ہیں اور جو وہ بیان کرتے ہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور کیا یہ جانتے نہیں کہ جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں اللہ کو سب باتوں کی خبر ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ بلا شبہ اللہ تعالیٰ جانتا ہے۔ جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا اتنا بھی نہیں جانتے کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ چھپاتے ہیں اور جو کچھ ظاہر کرتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا وہ اتنا بھی نہیں جانتے کہ اللہ کو معلوم ہے جو کچھ وہ چھپاتے ہیں اور جو کچھ وہ ظاہر کرتے ہیں ۔