The root of this word, its grammatical form, and every other place in the Quran where the same root is used - with each of those verses one click away.
اَلْعَلَانِیَۃُ: ظاہر اور آشکارا۔ یہ سِرٌّ کی ضد ہے اور عام طور پر اس کا استعمال معانی یعنی کسی بات کے ظاہر ہونے پر ہوتا ہے اور اجسام کے متعلق بہت کم آتا یہ۔ عَلَنَ کَذَا کے معنی ہیں: فلاں بات ظاہر اور آشکارا ہوگئی اور اَعْلَنْتُہٗ اَنَا: میں ے اسے آشکارا کردیا۔ قرآن پاک میں ہے: (اَعۡلَنۡتُ لَہُمۡ وَ اَسۡرَرۡتُ لَہُمۡ) (۷۱:۹) میں انہیں برملا اور پوشیدہ ہر طرح سمجھاتا رہا۔ (مَا تُکِنُّ صُدُوۡرُہُمۡ وَ مَا یُعۡلِنُوۡنَ ) (۲۸:۶۹) جو کچھ ان کے سینوں میں مخفی ہے اور جو یہ ظاہر کرتے ہیں۔ عِلْوَانُ الْکِتَابِ: جس کے معنی کتاب کے عنوان اور سرنامہ کے ہیں، ہوسکتا ہے کہ یہ عَلَنٌ سے متشق ہو اور عنوان سے چونکہ کتاب کے مشمولات ظاہر ہوتے ہیں اس لیے اسے عِلْوَانٌ کہہ دیا گیا ہو۔
12 results