Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 80

سورة البقرة

وَ قَالُوۡا لَنۡ تَمَسَّنَا النَّارُ اِلَّاۤ اَیَّامًا مَّعۡدُوۡدَۃً ؕ قُلۡ اَتَّخَذۡتُمۡ عِنۡدَ اللّٰہِ عَہۡدًا فَلَنۡ یُّخۡلِفَ اللّٰہُ عَہۡدَہٗۤ اَمۡ تَقُوۡلُوۡنَ عَلَی اللّٰہِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿۸۰﴾

And they say, "Never will the Fire touch us, except for a few days." Say, "Have you taken a covenant with Allah ? For Allah will never break His covenant. Or do you say about Allah that which you do not know?"

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو چند روز جہنم میں رہیں گے ان سے کہو کہ کیا تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کا کوئی پروانہ ہے ؟اگر ہے تو یقیناً اللہ تعالٰی اپنے وعدے کا خلاف نہیں کرے گا ( ہر گز نہیں ) بلکہ تم تو اللہ کے ذمے وہ باتیں لگاتے ہو جنہیں تم نہیں جانتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوۡا
اور انہوں نے کہا
لَنۡ
ہرگز نہیں
تَمَسَّنَا
چھوئے گی ہمیں
النَّارُ
آگ
اِلَّاۤ
مگر
اَیَّامًا
دن
مَّعۡدُوۡدَۃً
گنے چنے
قُلۡ
کہ دیجئے
اَتَّخَذۡتُمۡ
کیا لے رکھا ہے تم نے
عِنۡدَ
پاس
اللّٰہِ
اللہ کے
عَہۡدًا
کوئی عہد
فَلَنۡ
تو ہرگز نہیں
یُّخۡلِفَ
خلاف کرے گا
اللّٰہُ
اللہ
عَہۡدَہٗۤ
اپنے عہد کے
اَمۡ
یا
تَقُوۡلُوۡنَ
تم کہتے ہو
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
مَا
جو
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوۡا
اورانہوں نے کہا
لَنۡ
ہرگز نہیں
تَمَسَّنَا
ہمیں چھوئے گی
النَّارُ
آگ
اِلَّاۤ
مگر
اَیَّامًا
دن
مَّعۡدُوۡدَۃً
گنے ہوئے چند
قُلۡ
کہہ دو
اَتَّخَذۡتُمۡ
کیا تم نے لے رکھا ہے
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ سے
عَہۡدًا
کوئی عہد
فَلَنۡ
توکبھی نہیں
یُّخۡلِفَ
خلاف ورزی کرے گا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
عَہۡدَہٗۤ
اپنے عہد کی
اَمۡ
یا
تَقُوۡلُوۡنَ
تم کہتے ہو
عَلَی اللّٰہِ
اللہ تعالی ٰپر
مَالَا
جو نہیں
تَعۡلَمُوۡنَ
تم جانتے
Translated by

Juna Garhi

And they say, "Never will the Fire touch us, except for a few days." Say, "Have you taken a covenant with Allah ? For Allah will never break His covenant. Or do you say about Allah that which you do not know?"

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو چند روز جہنم میں رہیں گے ان سے کہو کہ کیا تمہارے پاس اللہ تعالیٰ کا کوئی پروانہ ہے ؟اگر ہے تو یقیناً اللہ تعالٰی اپنے وعدے کا خلاف نہیں کرے گا ( ہر گز نہیں ) بلکہ تم تو اللہ کے ذمے وہ باتیں لگاتے ہو جنہیں تم نہیں جانتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ گنتی کے چند ایام کے سوا انہیں دوزخ کی آگ ہرگز نہ چھوئے گی۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے پوچھئے کہ کیا تم نے اللہ سے کوئی ایسا عہد لے رکھا ہے جس کی وہ خلاف ورزی نہ کرے گا ؟ یا تم اللہ پر ایسی باتیں جڑ دیتے ہو جن کا تمہیں علم ہی نہیں ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور انہوں نے کہا ’’جہنم کی آگ ہمیں ہرگز نہیں چھوئے گی مگرگنے ہوئے چند دن‘‘۔کہہ دو: ’’کیاتم نے اﷲ تعالیٰ سے کوئی عہدلے رکھاہے تووہ اپنے عہدکی خلاف ورزی کبھی نہیں کرے گایاتم اﷲ تعالیٰ پرایسی بات کہتے ہوجوتم نہیں جانتے‘‘؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they say, &The fire shall not touch us but for a few days.|" Say, &Have you taken a pledge from Allah and Allah will not go against His promise? Or, do you say about Allah what you do not know?&

اور کہتے ہیں ہم کو ہرگز نہ آگ نہ لگے کی مگر چند روز گنے چنے کہہ دو کیا تم لے چکے ہو اللہ کے یہاں سے قرار کہ اب ہرگز خلاف نہ کرے گا اللہ اپنے قرار کے یا جوڑتے ہو اللہ پر جو تم نہیں جانتے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ کہتے ہیں ہمیں تو آگ ہرگز چھو نہیں سکتی مگر گنتی کے چند دن ان سے کہیے کیا تم نے اللہ سے کوئی عہد لے لیا ہے کہ اب (تمہیں یہ یقین ہے کہ) اللہ اپنے عہد کے خلاف نہیں کرے گا ؟ یا تم اللہ کے ّ ذمے وہ باتیں لگا رہے ہو جنہیں تم نہیں جانتے ؟

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

وہ کہتے ہیں کہ دوزخ کی آگ ہمیں ہرگز چھونے والی نہیں الا یہ کہ چند روز کی سزا مِل جائے تو مِل جائے91 ۔ ان سے پوچھو ، کیا تم نے اللہ سے کوئی عہد لے لیا ہے ، جس کی خلاف ورزی وہ نہیں کر سکتا ؟ یا بات یہ ہے کہ تم اللہ کے ذمّے ڈال کر ایسی باتیں کہ دیتے ہو جن کے متعلق تمہیں علم نہیں ہے کہ اس نے ان کا ذمہ لیا ہے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہودیوں نے کہا ہے کہ ہمیں گنتی کے چند دنوں کے علاوہ آگ ہرگز نہیں چھوئے گی ۔ آپ ان سے کہیے کہ کیا تم نے اللہ کی طرف سے کوئی عہد لے رکھا ہے جس کی بنا پر وہ اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا ، یا تم اللہ کے ذمے وہ بات لگا رہے ہو جس کا تمہیں کچھ پتہ نہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہتے ہیں کہ دوزخ کی آگ ہم کو چھوئے گی بھی نہیں مگر کتنی کے چند روز ( اے پیغمبر تو ان کے جواب میں ( کہہ کیا تم نے اللہ سے کوئی اقرار لے لیا کہ وہ اپنے اقرار کے خلاف نہیں کرے گا یا تم اللہ پر وہ باتیں جوڑتے ہو جو نہیں جانتے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں ہمیں تو صرف چند روز آگ کا عذاب ہوگا فرمادیجئے کہ کیا تم نے اللہ سے وعدہ لیا ہے کہ اللہ اپنے اس وعدہ کے خلاف نہ کریں گے یا تم اللہ کے بارے ایسی بات کہتے ہو جو تم جانتے ہی نہیں (بےسند بات)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہتے ہیں کہ ہمیں گنتی کے چند دنوں کے سوا دوزخ کی آگ چھوئے گی بھی نہیں آپ کہیے کیا تم نے اللہ سے کوئی وعدہ لے رکھا ہے کہ اب وہ اپنے وعدے کے خلاف کرے گا ہی نہیں ، تم اللہ پر ایسی باتیں کیوں گھڑتے ہو جو تم جانتے ہی نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں کہ (دوزخ کی) آگ ہمیں چند روز کے سوا چھو ہی نہیں سکے گی۔ ان سے پوچھو، کیا تم نے خدا سے اقرار لے رکھا ہے کہ خدا اپنے اقرار کے خلاف نہیں کرے گا۔ (نہیں)، بلکہ تم خدا کے بارے میں ایسی باتیں کہتے ہو جن کا تمہیں مطلق علم نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say: Fire shall touch us not save for a few numbered days. Say thou: have ye taken a covenant with Allah, so that Allah shall not fail His covenant? or fabricate ye against Allah that which ye know not

اور وہ کہتے ہیں کہ ہم کو تو دوزخ کی آگ چھوئے گی بھی نہیں بجز چند گنے چنے دنوں کے ۔ آپ کہیے کیا تم اللہ کے ہاں سے کوئی وعدہ پاچکے ہو جو اللہ اب اپنے وعدہ کے خلاف نہ کرے گا ؟ ) یا (یوں ہی) اللہ پر وہ جوڑ رہے ہو جس کا علم تم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہ کہتے ہیں کہ ان کو دوزخ کی آگ نہیں چھوئے گی ، مگر صرف گنتی کے چند دن ۔ پوچھو: کیا تم نے اللہ کے پاس اس کیلئے کوئی عہد کرالیا ہے کہ اللہ اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرے گا یا تم اللہ پر ایک ایسی تہمت باندھ رہے ہو ، جس کے بارے میں تمہیں کچھ علم نہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں ( یہودیوں ) نے کہا: ہمیں گنتی کے ( چند ) دنوں کے علاوہ آگ ہرگز نہ چھوئے گی ، ( اے محبوبـ ﷺ! ) آپ فرمادیجیے کیا تم نے اللہ ( تعالیٰ ) کے ہاں سے کوئی عہد لے رکھا ہے ، تب تو اللہ ( تعالیٰ ) اپنے عہد کے ہرگز خلاف نہیں کریں گے ، یا تم اللہ ( تعالیٰ ) کے ذمے ایسی بات کہہ رہے ہو جس ( کی حقیقت ) کا تمہیں ( بھی ) علم نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہتے ہیں ! ہم کو ہرگز آگ نہیں لگے گی مگر چند گنے چنے دن، کہہ دو ! کیا تم اللہ کے ہاں سے اقرار لے چکے ہو کہ اللہ اب اپنے اقرار کے خلاف ہرگز نہ کرے گا یا اللہ پر جھوٹ جوڑتے ہو جو تم نہیں جانتے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو یہ لوگ (اس طرح) کرتے ہیں، اور کہتے ہیں کہ ہمیں دوزخ کی آگ چھوئے گی بھی نہیں، بجز گنتی کے کچھ دنوں کے، (ان سے) پوچھو کہ " کیا تم نے (اس پر) اللہ کے یہاں کوئی عہد لے رکھا ہے ؟ کہ وہ اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرے گا، یا تم لوگ یونہی اللہ کے ذمے ایسی بات لگاتے ہو، جس (کی خطورت و سنگینی) کو تم جانتے نہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

یہ لوگ کہتے ہیں کہ چنددن کے سوا انہیں آگ ہرگزنہ چھوئے گی ، ( اے محمد ) آپ کہہ دیجئے کہ’’ کیا تم نے اللہ سے کوئی ایساعہدلے رکھا ہے جس کی وہ خلاف ورزی نہ کرے گا؟‘‘تم اللہ پر ایسی باتیں جڑ دیتے ہوجن کا تمہیں علم ہی نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے ہمیں تو آگ نہ چھوئے گی مگر گنتی کے دن ( ف۱۳۱ ) تم فرما دو کیا خدا سے تم نے کوئی عہد لے رکھا ہے جب تو اللہ ہرگز اپنا عہد خلاف نہ کرے گا ( ف۱۳۲ ) یا خدا پر وہ بات کہتے ہو جس کا تمہیں علم نہیں ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ ( یہود ) یہ ( بھی ) کہتے ہیں کہ ہمیں ( دوزخ کی ) آگ ہرگز نہیں چھوئے گی سوائے گنتی کے چند دنوں کے ، ( ذرا ) آپ ( ان سے ) پوچھیں: کیا تم اللہ سے کوئی ( ایسا ) وعدہ لے چکے ہو؟ پھر تو وہ اپنے وعدے کے خلاف ہرگز نہ کرے گا یا تم اللہ پر یونہی ( وہ ) بہتان باندھتے ہو جو تم خود بھی نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ گنتی کے چند دنوں کے سوا دوزخ کی آگ ہمیں چھو بھی نہیں سکتی ( اے رسول ) آپ ان سے کہیے! کیا تم نے خدا سے کوئی عہد و پیمان لے لیا ہے کہ خدا کبھی اپنے عہد کی خلاف ورزی نہیں کرے گا؟ یا اللہ کے ذمہ وہ بات لگا رہے ہو جس کا تمہیں کوئی علم نہیں ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they say: "The Fire shall not touch us but for a few numbered days:" Say: "Have ye taken a promise from Allah, for He never breaks His promise? or is it that ye say of Allah what ye do not know?"

Translated by

Muhammad Sarwar

They have said, "Hell fire will never harm us except for just a few days." (Muhammad), ask them, "Have you made such agreements with God Who never breaks any of His agreements or you just ascribe to Him that which you do not know?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they (Jews) say, "The Fire shall not touch us but for a few numbered days." Say (O Muhammad to them): "Have you taken a covenant from Allah, so that Allah will not break His covenant Or is it that you say of Allah what you know not"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: Fire shall not touch us but for a few days. Say: Have you received a promise from Allah, then Allah will not fail to perform His promise, or do you speak against Allah what you do not know?

Translated by

William Pickthall

And they say: The Fire (of punishment) will not touch us save for a certain number of days. Say: Have ye received a covenant from Allah - truly Allah will not break His covenant - or tell ye concerning Allah that which ye know not?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे कहते हैं: हमको दोज़ख़ की आग नहीं छुएगी मगर गिनती के चंद दिन, कहोः क्या तुमने अल्लाह के पास से कोई अहद ले लिया है कि अल्लाह अपने अहद के ख़िलाफ़ नहीं करेगा, या अल्लाह के ऊपर ऐसी बात कहते हो जो तुम नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (یہودیوں نے) یہ بھی کہا کہ ہرگز ہم کو آتش (دوزخ) چھوئے گی (بھی) نہیں مگر (بہت) تھوڑے روز جو (انگلیوں پر) شمار کرلیے جاسکیں آپ یوں فرمادیجیے کیا تم لوگوں نے حق تعالیٰ سے (اسکے متعلق) کوئی معاہدہ لے لیا ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے معاہدہ کے خلاف نہ کرینگے یا اللہ تعالیٰ کے ذمہ ایسی بات لگاتے ہو جسکی کوئی علمی سند (2) اپنے پاس نہیں رکھتے۔ (80)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں چند روز کے علاوہ آگ ہرگز نہ چھوئے گی۔ ان سے پوچھیں کہ تم نے اللہ تعالیٰ سے کوئی عہد لیا ہے کہ یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے وعدے کی کبھی خلاف ورزی نہیں کرے گا یا تم اللہ تعالیٰ کے بارے میں وہ کچھ کہہ رہے ہو جس کا تمہیں علم نہیں

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ کہتے ہیں کہ دوزخ کی آگ ہمیں ہرگز چھونے والی نہیں ہے۔ الَّا یہ کہ چند روز کی سزا مل جائے تو مل جائے ۔ ان سے پوچھو کہ کیا تم نے اللہ سے کوئی عہد لیا ہے ، جس کی خلاف ورزی وہ نہیں کرسکتا ، یا بات یہ ہے کہ تم اللہ کے ذمے ڈال کر ایسی باتیں کہہ دیتے ہو جن کے متعلق تمہیں علم نہیں ہے کہ اس نے ان کا ذمہ لیا ہے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور انہوں نے کہا کہ ہم کو ہرگز آگ نہ چھوئے گی مگر چند دن گنتی کے، آپ فرمائیے کیا تم نے اللہ تعالیٰ سے کوئی عہد لے لیا ہے، سو اللہ تعالیٰ اپنے عہد کے خلاف نہ کرے گا یا اللہ کے ذمہ ایسی بات لگا رہے ہو جس کا تمہیں علم نہیں ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں ہم کو ہرگز آگ نہ لگے گی مگر چند روز گنے چنے   کہہ دو کیا تم لے چکے ہو اللہ کے یہاں سے قرار کہ اب ہرگز خلاف نہ کریگا اللہ اپنے قرار کے یا جوڑتے ہو اللہ پر جو تم نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہود کہتے ہیں کہ گنتی کے چند دنوں کے سوا دوزخ کی آگ ہم کو مس بھی نہ کریگی اے پیغمبر ان سے کہو کیا تم نے اللہ سے اس معاملہ میں کوئی عہد لے لیا ہے کہ اب ہرگز اللہ اپنے عہد کے خلاف نہیں کرے گا یا اللہ کے ذمہ وہ بات لگاتے ہو جو تم نہیں جانتے۔