Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 83

سورة البقرة

وَ اِذۡ اَخَذۡنَا مِیۡثَاقَ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ لَا تَعۡبُدُوۡنَ اِلَّا اللّٰہَ ۟ وَ بِالۡوَالِدَیۡنِ اِحۡسَانًا وَّ ذِی ‌الۡقُرۡبٰی وَ الۡیَتٰمٰی وَ الۡمَسٰکِیۡنِ وَ قُوۡلُوۡا لِلنَّاسِ حُسۡنًا وَّ اَقِیۡمُوا الصَّلٰوۃَ وَ اٰتُوا الزَّکٰوۃَ ؕ ثُمَّ تَوَلَّیۡتُمۡ اِلَّا قَلِیۡلًا مِّنۡکُمۡ وَ اَنۡتُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿۸۳﴾

And [recall] when We took the covenant from the Children of Israel, [enjoining upon them], "Do not worship except Allah ; and to parents do good and to relatives, orphans, and the needy. And speak to people good [words] and establish prayer and give zakah." Then you turned away, except a few of you, and you were refusing.

اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے و عدہ لیا کہ تم اللہ کے سوا دوسرے کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ، اسی طرح قرابتداروں ، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ اور لوگوں کو اچھی باتیں کہنا ، نمازیں قائم رکھنا اور زکوۃ دیتے رہا کرنا ، لیکن تھوڑے سے لوگوں کے علاوہ تم سب پھر گئے اور منہ موڑ لیا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذۡنَا
لیا ہم نے
مِیۡثَاقَ
پختہ عہد
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل سے
لَاتَعۡبُدُوۡنَ
نہ تم عبادت کرو گے
اِلَّا
مگر
اللّٰہَ
اللہ کی
وَبِالۡوَالِدَیۡنِ
اور ساتھ والدین کے
اِحۡسَانًا
احسان کرنا
وَّذِی ‌الۡقُرۡبٰی
اور رشتہ داروں
وَالۡیَتٰمٰی
اور یتیموں
وَالۡمَسٰکِیۡنِ
اور مسکینوں کے
وَقُوۡلُوۡا
اور کہو
لِلنَّاسِ
لوگوں سے
حُسۡنًا
اچھی (بات)
وَّاَقِیۡمُوا
اور قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اور ادا کرو
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
ثُمَّ
پھر
تَوَلَّیۡتُمۡ
منہ موڑ لیا تم نے
اِلَّا
سوائے
قَلِیۡلًا
قلیل تعداد کے
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
مُّعۡرِضُوۡنَ
اعراض کرنے والے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذۡنَا
لیا ہم نے
مِیۡثَاقَ
پختہ عہد
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل سے
لَا
نہ
تَعۡبُدُوۡنَ
تم عبادت کرو گے
اِلَّا
سوائے
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ کے
وَ
اور
بِالۡوَالِدَیۡنِ
والدین کے ساتھ
اِحۡسَانًا
احسان کروگے
وَّ
اور
ذِی ‌الۡقُرۡبٰی
رشتہ داروں
وَالۡیَتٰمٰی
اور یتیموں
وَالۡمَسٰکِیۡنِ
اور مسکینوں سے
وَقُوۡلُوۡا
اور کہو
لِلنَّاسِ
لوگوں سے
حُسۡنًا
اچھی بات
وَّاَقِیۡمُوا
اور تم قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
وَاٰتُوا
اور ادا کرو
الزَّکٰوۃَ
زکوٰۃ
ثُمَّ
پھر
تَوَلَّیۡتُمۡ
پھرگئے تم
اِلَّا
ماسوا
قَلِیۡلًا
تھوڑے سے لوگوں کے
مِّنۡکُمۡ
تم میں سے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
مُّعۡرِضُوۡنَ
منہ موڑنےوالےتھے
Translated by

Juna Garhi

And [recall] when We took the covenant from the Children of Israel, [enjoining upon them], "Do not worship except Allah ; and to parents do good and to relatives, orphans, and the needy. And speak to people good [words] and establish prayer and give zakah." Then you turned away, except a few of you, and you were refusing.

اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے و عدہ لیا کہ تم اللہ کے سوا دوسرے کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا ، اسی طرح قرابتداروں ، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ اور لوگوں کو اچھی باتیں کہنا ، نمازیں قائم رکھنا اور زکوۃ دیتے رہا کرنا ، لیکن تھوڑے سے لوگوں کے علاوہ تم سب پھر گئے اور منہ موڑ لیا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا تھا کہ تم لوگ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کی عبادت نہ کرو گے اور والدین سے، رشتہ داروں، یتیموں اور مسکینوں سے اچھا برتاؤ کرو گے، لوگوں سے بھلی باتیں کہو گے، نماز کو قائم کرو گے اور زکوٰۃ دیتے رہو گے۔ پھر تم میں سے ماسوائے چند آدمیوں کے باقی سب اس عہد سے پھرگئے۔ اور (اب تک تم اس عہد سے) اعراض کر رہے ہو۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہدلیاکہ تم اﷲ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کروگے اور والدین اور رشتے داروں اوریتیموں اورمسکینوں سے احسان کروگے اورلوگوں سے اچھی بات کہو اورنمازقائم کرواورزکوٰۃ اداکرو پھرتم میں سے تھوڑے سے لوگوں کے ماسوا سب اس عہدسے پھرگئے اورتم منہ موڑنے والے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We made the children of Israel take a pledge: &You shall not worship anyone but Allah; and to parents you shall be good, and to near of kin and to orphans and the needy. And say to the people what is good, and be steadfast in Salah نماز ، and pay Zakah زکاۃ .|" Then, you went back (on your word), all but a few among you, and you are used to turning away.

اور جب ہم نے لیا قرار بنی اسرائیل سے کہ عبادت نہ کرنا مگر اللہ کی اور ماں باپ سے سلوک نیک کرنا اور کنبہ والوں سے اور یتیموں اور محتاجوں سے اور کہیو سب لوگوں سے نیک بات اور قائم رکھیو نماز اور دیتے رہیو زکوٰة پھر تم پھرگئے مگر تھوڑے سے تم میں اور تم ہی ہو پھرنے والے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا تھا کہ تم نہیں عبادت کرو گے کسی کی سوائے اللہ کے اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو گے اور قرابت داروں کے ساتھ بھی (نیک سلوک کرو گے اور یتیموں کے ساتھ بھی اور محتاجوں کے ساتھ بھی اور لوگوں سے اچھی بات کہو اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ ادا کرو پھر تم (اس سے) پھرَ گئے سوائے تم میں سے تھوڑے سے لوگوں کے اور تم ہو ہی پھرجانے والے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Remember that We made a solemn covenant with the children of Israel to this effect: worship none save Allah: be good to your parents, to your relatives, to the orphans and to the helpless; speak aright with the people: establish the Salat and pay the Zakat. But with the exception of a few, you all slid back from it and are paying no heed to it even now.

یاد کرو ، اسرائیل کی اولاد سے ہم نے پختہ عہد لیا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا ، ماں باپ کے ساتھ ، رشتے داروں کے ساتھ ، یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ نیک سلوک کرنا ، لوگوں سے بھلی بات کہنا ، نماز قائم کرنا اور زکوٰة دینا ، مگر تھوڑے آدمیوں کے سوا تم سب اس عہد سے پھر گئے اور اب تک پھرے ہوئے ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے بنی اسرائیل سے پکا عہد لیا تھا کہ : تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہیں کرو گے ، اور والدین سے اچھا سلوک کرو گے ، اور رشتہ داروں سے بھی اور یتیموں اور مسکینوں سے بھی ۔ اور لوگوں سے بھلی بات کہنا ، اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا ۔ ( مگر ) پھر تم میں سے تھوڑے سے لوگوں کے سوا باقی سب ( اس عہد سے ) منہ موڑ کر پھر گئے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ( یاد کرو) جب ہم نے بنی اسرائیل ( تمہارے بزرگوں سے) کا قول لیا ( اور ہم نے کہا) اللہ کے سوا کسی کو نہ پو جو اور ماں باپ سے اچھا سلوک کرو اور ناطے رشتے والوں سے اور یتیموں سے اور محتاجوں سے اور لوگوں سے نرمی کے ساتھ کرو ور نماز درستی سے ادا کرو اور زکوٰۃ نکالو پھر تم اپنے قول سے پھرگئے مگر تھوڑے ( جو اپنے قول پر قائم رہے) اور تم منہ پھیر نے والے ہوں 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے اولاد یعقوب (علیہ السلام) سے عہدلیا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور والدین کے ساتھ احسان کرو اور قرابت داروں اور یتیموں اور مسکینوں سے اور لوگوں سے اچھی بات کہو اور نماز قائم رکھو اور زکوٰۃ دو پھر تم میں سے سوائے چند لوگوں کے تم (اس سے) پھرگئے اور تم پھرجانے والے (عہد شکن) ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یاد کرو جب ہم نے بنی اسرائیل سے اس بات کا پکا وعدہ لیا تھا کہ تم اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو گے۔ ماں باپ، رشتہ داروں بےباپ کے بچوں، اور ضرورت مندوں کے ساتھ اچھا برتاؤ کرو گے۔ لوگوں سے بھلی اور بہتر بات کرو گے۔ نماز قائم کرو گے اور زکوٰۃ دیتے رہو گے، مگر تم میں سے تھوڑے سے لوگوں کے سوا اکثر اس عہد کی پابندی سے پھرگئے اور تم ہو ہی (اقرار کر کے منہ پھیرنے والے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ خدا کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ اور رشتہ داروں اور یتیموں اور محتاجوں کے ساتھ بھلائی کرتے رہنا اور لوگوں سے اچھی باتیں کہنا، اور نماز پڑھتے اور زکوٰة دیتے رہنا، تو چند شخصوں کے سوا تم سب (اس عہد سے) منہ پھیر کر پھر بیٹھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We took a bond with the Children of Israel saying: worship not any god save Allah, and unto parents show kindness, and also unto the kindred and the orphans and the poor, and speak kindly unto mankind, and establish prayer and give the poor rate. Then ye turned away, save a few of you, and ye are backsliders.

اور (وہ وقت یاد کرو) جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا ۔ کہ عبادت نہ کرنا (کسی کی) بجز اللہ کے ۔ اور حسن سلوک سے پیش آنا (اپنے) ماں باپ سے اور قرابت داروں اور یتیموں اور محتاجوں (سے بھی) ۔ اور لوگوں سے (بالعموم) بھلی بات کہنا ۔ اور نماز قائم رکھنا اور زکوٰۃ دیتے رہنا ۔ پھر تم (سب ان احکام سے) پھرگئے بجز تم میں سے (معدودے) چند کے اور تم ہی ہو گردن کش ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو گے ، والدین کے ساتھ احسان کرو گے ، قرابت داروں ، یتیموں اور مسکینوں کو ( ان کا حق دو گے ) اور یہ کہ لوگوں سے اچھی بات کہو ۔ نماز کا اہتمام کرو اور زکوٰۃ دو ۔ پھر تم برگشتہ ہوگئے مگر تم میں سے بہت تھوڑے لوگ اور تم منہ موڑنے والے ہی لوگ ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یادکیجیے ) جب ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا کہ صرف اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی عبادت کرو گے اور والدین اور قریبی رشتے داروں اور یتیموں اور مسکینوںسے حسنِ سلوک کروگے اور لوگوں سے بھلائی کی بات کرو اور نماز قائم کرو اور زکوٰۃ ادا کرو ، پھر تم میں سے تھوڑے ( لوگوں ) کے علاوہ تم لوگوں نے پیٹھ پھیری اور تم منہ موڑنے والے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے اقرار لیا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا۔ ماں باپ سے نیک سلوک کرنا، کنبہ والوں سے اور یتیموں اور محتاجوں سے اور سب لوگوں سے نیک بات کہنا اور نماز قائم رکھنا اور زکوٰۃ دیتے رہنا پھر چند کے سوا تم سب پھرگئے اور تم ہی (حق سے) پھرجانے والے ہو

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرنے کے لائق ہے کہ) جب ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا کہ تم نے بندگی نہیں کرنی مگر صرف اللہ کی، اور تم نے اچھا سلوک کرنا ہے اپنے ماں باپ کے ساتھ، اور اپنے رشتہ داروں، یتیموں، اور مسکینوں کے ساتھ، اور عام لوگوں سے بھلی بات ہی کرنی ہے، اور یہ کہ تم لوگ نماز قائم رکھنا، اور زکوٰۃ ادا کرتے رہنا، پھر تم لوگ پھرگئے، بجز تم میں سے بہت تھوڑے سے لوگوں کے، اور تم لوگ تو ہو ہی پھرنے والے

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم نے بنی اسرائیل ( کے یہودیوں ) سے وعدہ لیاکہ تم اللہ تعالیٰ کے سوادوسرے کی عبادت نہ کرنا اور والدین سے ، رشتہ داروں ، یتیموں اور مسکینوں سے اچھابرتائو کرنا ، اور لوگوں کو اچھی باتیں کہنا ، نمازقائم رکھنا اور زکٰوۃ دیتے رہا کرنا ، لیکن تھوڑے سے لوگوں کے علاوہ تم سب پھرگئے اور ( اب تک تم اس عہدسے ) اعراض کر رہے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ اللہ کے سوا کسی کو نہ پوجو اور ماں باپ کے ساتھ بھلائی کرو ، ( ف۱۳٤ ) اور رشتہ داروں اور یتیموں اور مسکینوں سے اور لوگوں سے اچھی بات کہو ( ف۱۳۵ ) اور نماز قائم رکھو اور زکوٰة دو پھر تم پھر گئے ( ف۱۳٦ ) مگر تم میں کے تھوڑے ( ف۱۳۷ ) اور تم رد گردان ہو ۔ ( ف۱۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے اولادِ یعقوب سے پختہ وعدہ لیا کہ اللہ کے سوا ( کسی اور کی ) عبادت نہ کرنا ، اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرنا اور قرابت داروں اور یتیموں اور محتاجوں کے ساتھ بھی ( بھلائی کرنا ) اور عام لوگوں سے ( بھی نرمی اور خوش خُلقی کے ساتھ ) نیکی کی بات کہنا اور نماز قائم رکھنا اور زکوٰۃ دیتے رہنا ، پھر تم میں سے چند لوگوں کے سوا سارے ( اس عہد سے ) رُوگرداں ہو گئے اور تم ( حق سے ) گریز ہی کرنے والے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) جب ہم نے بنی اسرائیل سے یہ پختہ عہد لیا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا ۔ ماں باپ سے ( خصوصاً ) رشتہ داروں ، یتیموں اور مسکینوں سے ( عموماً ) نیک سلوک کرنا اور سب سے اچھی بات کہنا ، نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ ادا کرنا ۔ مگر تم میں سے تھوڑے آدمیوں کے سوا باقی سب اس ( عہد ) سے پھر گئے ۔ اور تم ہو ہی روگردانی کرنے والے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember We took a covenant from the Children of Israel (to this effect): Worship none but Allah; treat with kindness your parents and kindred, and orphans and those in need; speak fair to the people; be steadfast in prayer; and practise regular charity. Then did ye turn back, except a few among you, and ye backslide (even now).

Translated by

Muhammad Sarwar

We made a covenant with the children of Israel that they should not worship anyone except Me, that they should serve their parents, relatives, orphans, and the destitute, that they should speak righteous words to people, and that they should be steadfast in their prayers and pay the religious tax. But soon after you made this covenant, all but a few of you broke it heedlessly.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We took a covenant from the Children of Israel, (saying): Worship none but Allah (alone) and be dutiful and good to parents, and to kindred, and to orphans and (the poor), and speak good to people and perform As-Salah and give Zakah. Then you slid back, except a few of you, while you are backsliders.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We made a covenant with the children of Israel: You shall not serve any but Allah and (you shall do) good to (your) parents, and to the near of kin and to the orphans and the needy, and you shall speak to men good words and keep up prayer and pay the poor-rate. Then you turned back except a few of you and (now too) you turn aside.

Translated by

William Pickthall

And (remember) when We made a covenant with the Children of Israel, (saying): Worship none save Allah (only), and be good to parents and to kindred and to orphans and the needy, and speak kindly to mankind; and establish worship and pay the poor-due. Then, after that, ye slid back, save a few of you, being averse.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने बनी-इस्राईल से अहद लिया, कि तुम अल्लाह के सिवा किसी की इबादत न करोगे और नेक सलूक करोगे माँ-बाप के साथ, क़राबतदारों के साथ, यतीमों और मिस्कीनों के साथ और यह कि लोगों से अच्छी बात कहो, और नमाज़ क़ायम करो और ज़कात अदा करो, फिर तुम उससे फिर गए सिवा थोड़े लोगों के, और तुम इक़रार करके उससे हट जाने वाले लोग हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہ زمانہ یاد کرو) جب لیا ہم نے (توریت میں) قول وقرار بنی اسرائیل سے کہ عبادت مت کرنا (کسی کی) بجز اللہ تعالیٰ کے اور ماں باپ کی اچھی طرح خدمت گزاری کرنا اور اہل قرابت کی بھی اور بےباپ کے بچوں کی بھی اور غریب محتاجوں کی بھی اور عام لوگوں سے بات اچھی طرح (خوش خلقی سے) کہنا اور پابندی رکھنا نماز کی اور ادا کرتے رہنا زکوة پھر تم (قول وقرار کر کے) اس سے پھرگئے بجز معدودے چند کے اور تمہاری تو معمولی عادت ہے اقرار کر کے ہٹ جانا۔ (83)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے پختہ عہد لیا کہ تم اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو گے اور ماں باپ اور قرابت داروں ‘ یتیموں اور مسکینوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو گے اور لوگوں کو اچھی باتیں کہو گے نماز قائم اور زکوٰۃ ادا کرتے رہو گے لیکن تھوڑے سے لوگوں کے علاوہ تم سب پھرگئے اور تم پھرجانے والے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یاد کرو اسرائیل کی اولاد سے ہم نے پختہ عہد لیا تھا کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرنا ، رشتہ داروں کے ساتھ یتیموں کے ساتھ نیک سلوک کرنا ، لوگوں سے بھلی بات کہنا ، نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا ، مگر تھوڑے آدمیوں کے سوا تم سب اس عہد سے پھرگئے اور اب تک پھر ہوئے ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے بنی اسرائیل سے مضبوط عہد لیا کہ تم صرف اللہ کی عبادت کرو گے اور والدین کے ساتھ اور قرابت داروں اور یتیموں کے ساتھ اور مسکینوں کے ساتھ اچھا سلوک کرو گے اور عام لوگوں سے اچھی بات کہنا اور نماز قائم کرنا اور زکوٰۃ دینا، پھر تم نے روگردانی کی مگر تم میں سے تھوڑے سے لوگوں نے، اور تم اعراض کرنے والے ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ہم نے لیا قرار بنی اسرائیل سے کہ عبادت نہ کرنا مگر اللہ کی اور ماں باپ سے سلوک نیک کرنا اور کنبہ والوں سے اور یتیموں اور محتاجوں سے اور کہیو سب لوگوں سے نیک بات اور قائم رکھیو نماز اور دیتے رہیو زکوٰۃ پھر تم پھرگئے مگر تھوڑے سے تم میں اور تم ہو ہی پھرنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یاد کرو جب ہم نے بنی اسرائیل سے عہد لیا کہ سوائے حق تعالیٰ کے کسی کی عبادت نہ کرنا اور ماں باپ سے نیک سلوک کرنا اور قرابت داروں اور یتیموں اور محتاجوں سے بھی حسن سلوک سے پیش آنا اور عام لوگوں کو نرمی سے بھی بات کہا کرنا اور نماز قائم رکھنا اور زکوۃ دیتے رہنا پھر تم پھرگئے مگر تم میں سے بہت تھوڑے اور تم ہو ہی روگردانی کرنے والے