Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 86

سورة البقرة

اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اشۡتَرَوُا الۡحَیٰوۃَ الدُّنۡیَا بِالۡاٰخِرَۃِ ۫ فَلَا یُخَفَّفُ عَنۡہُمُ الۡعَذَابُ وَ لَا ہُمۡ یُنۡصَرُوۡنَ ﴿۸۶﴾٪  10

Those are the ones who have bought the life of this world [in exchange] for the Hereafter, so the punishment will not be lightened for them, nor will they be aided.

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے خرید لیا ہے ، ان کے نہ تو عذاب ہلکے ہونگے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہی وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنہوں نے
اشۡتَرَوُا
جنہوں نے خرید لی
الۡحَیٰوۃَ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
بِالۡاٰخِرَۃِ
بدلے آخرت کے
فَلَا
تو نہ
یُخَفَّفُ
ہلکا کیا جائے گا
عَنۡہُمُ
ان سے
الۡعَذَابُ
عذاب
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یُنۡصَرُوۡنَ
وہ مدد کئے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُولٰٓئِکَ
یہ وہ لوگ ہیں
الَّذِیۡنَ
جنھوں نے
اشۡتَرَوُا
خرید لی
الۡحَیٰوۃَ
زندگی
الدُّنۡیَا
دنیا کی
بِالۡاٰخِرَۃِ
بدلے آخرت کے
فَلَا
سونہ
یُخَفَّفُ
کم کیاجائے گا
عَنۡہُمُ
ان سے
الۡعَذَابُ
عذاب
وَ
اور
لَا
نہ
ہُمۡ
وہ
یُنۡصَرُوۡنَ
مدد دئیے جائیں گے
Translated by

Juna Garhi

Those are the ones who have bought the life of this world [in exchange] for the Hereafter, so the punishment will not be lightened for them, nor will they be aided.

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے خرید لیا ہے ، ان کے نہ تو عذاب ہلکے ہونگے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہی لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی کو خریدا۔ لہذا ان سے نہ تو عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی انہیں کوئی مدد مل سکے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیاکی زندگی خریدلی ہے،سونہ اُن کے عذاب میں کمی کی جائے گی اورنہ ہی وہ مدددئیے جائیں گے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those are the ones who bought the worldly life at the cost of the Hereafter. So, punishment shall not be lightened for them, nor shall they be helped.

یہ وہی ہیں جنہوں نے مول لی دنیا کی زندگی آخرت کے بدلے سو نہ ہلکا ہوگا ان پر عذاب اور نہ ان کی مدد پہنچے گی۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی اختیار کرلی ہے آخرت کو چھوڑ کر سو اب نہ تو ان سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی ان کی کوئی مدد کی جائے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

These are the people who have preferred the worldly life to the life in the Hereafter. Therefore their torment shall not be lightened nor shall help be given to them (from any quarter).

یہ وہ لوگ ہیں ، جنہوں نےآخرت بیچ کر دنیا کی زندگی خرید لی ہے ، لہٰذا نہ ان کی سزا میں کوئی تخفیف ہوگی اور نہ انہیں کو ئی مدد پہنچ سکے گی ۔ ؏١۰

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیوی زندگی کو آخرت کے بدلے خرید لیا ہے ، لہذا نہ ان کے عذاب میں کوئی تخفیف ہوگی اور نہ ان کی مدد کی جائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

یہی ہیں وہ لوگ جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی مول لی نہ ان کا عذاب لہکا ہوگا اور نہ ان کو مدد ملے گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو لوگ آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی (مال و دولت) خریدتے ہیں تو ان پر کبھی عذاب کم نہ کیا جائے گا اور نہ ان کی کوئی مدد کی جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلہ میں دنیا کی زندگی خرید لی ہے۔ لہٰذا ان کی سزا میں نہ تو کمی کی جائے گی اور نہ ان کو کہیں سے کوئی مدد پہنچے گی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی خریدی۔ سو نہ تو ان سے عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا اور نہ ان کو (اور طرح کی) مدد ملے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

These are they who have purchased the life of the world for the Hereafter; wherefore the torment shall not be lightened for them, nor shall they be succoured.

یہی لوگ ہیں جنہوں نے دنیوی زندگی خریدد لی ہے آخرت کے معاوضہ میں ۔ سو ان پر سے نہ عذاب ہلکا کیا جائے گا ۔ اور نہ انہیں مدد ہی پہنچے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہی لوگ ہیں ، جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی تو نہ تو ان کا عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا اور نہ ان کو کوئی مدد ہی پہنچے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

یہی ہیں وہ لوگ جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی پس ان پر نہ عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی ان کی مدد کی جائے گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت بیچ کر دنیا کی زندگی خرید لی ہے۔ لہٰذا ان کی سزاء میں نہ کوئی تخفیف ہوگی اور نہ انہیں کوئی مدد پہنچ سکے گی

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یہ وہ (بد بخت) لوگ ہیں جنہوں نے اپنا لیا دنیا کی (عارضی وفانی) زندگی کو، بدلے میں آخرت (کی حقیقی اور ابدی زندگی) کے، سو نہ تو (کسی طرح) ہلکا کیا جائے گا ان سے ان کا عذاب، اور نہ ہی ان کی (کہیں سے کوئی) مدد کی جائے گی،

Translated by

Noor ul Amin

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیاکی زندگی کو آخرت کے بدلے خریدلیا ہے ، ان کے نہ توعذاب ہلکے ہوں گے اور نہ ان کی مدد کی جائے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے آخرت کے بدلے دنیا کی زندگی مول لی تو نہ ان پر سے عذاب ہلکا ہو اور نہ ان کی مدد کی جائے ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کے بدلے میں دنیا کی زندگی خرید لی ہے ، پس نہ ان پر سے عذاب ہلکا کیا جائے گا اور نہ ہی ان کو مدد دی جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

یہ وہ ( بدقسمت ) لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کی ( ابدی زندگی ) کے عوض دنیوی ( فانی ) زندگی خرید لی ہے پس نہ ہی ان کے عذاب میں کوئی تخفیف کی جائے گی اور نہ ہی ان کی کوئی مدد کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

These are the people who buy the life of this world at the price of the Hereafter: their penalty shall not be lightened nor shall they be helped.

Translated by

Muhammad Sarwar

They have traded the life hereafter in exchange for their worldly life. Their punishment will not be eased nor will they receive help.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those are they who have bought the life of this world at the price of the Hereafter. Their torment shall not be lightened nor shall they be helped.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

These are they who buy the life of this world for the hereafter, so their chastisement shall not be lightened nor shall they be helped.

Translated by

William Pickthall

Such are those who buy the life of the world at the price of the Hereafter. Their punishment will not be lightened, neither will they have support.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

यही लोग हैं जिन्होंने आख़िरत के बदले दुनिया की ज़िंदगी ख़रीदी, पस न उनका अज़ाब हल्का किया जाएगा और न उनको मदद पहुँचेगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ وہ لوگ ہیں کہ انہوں نے دنیوی زندگانی (کے حظوظ) کو لے لیا ہے بعوض (نجات) آخرت کے سو نہ تو ان کی سزا میں (کچھ) تخفیف کی جاویگی اور نہ کوئی ان کی طرفداری (پیروی) کرنے پاوے گا۔ (86)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے بدلے خرید لیا ہے سو ان پر عذاب ہلکا نہیں کیا جائے گا اور نہ ان کی مدد کی جائے گی

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے آخرت کو بیچ کر دنیا کی زندگی خرید لی ہے ، لہٰذا نہ ان کی سزا میں تخفیف ہوگی اور نہ انہیں کوئی مدد پہنچ سکے گی۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے دنیاوی زندگی کو آخرت کے بدلہ مول لے لیا، سو نہ ہلکا کیا جائے گا ان سے عذاب اور نہ ان کی مدد کی جائے گی۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یہ وہی ہیں جنہوں نے مول لی دنیا کی زندگی آخرت کے بدلے سو نہ ہلکا ہوگا ان پر عذاب اور نہ ان کو مدد پہنچے گی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یہ لوگ وہی ہیں جنہوں نے آخرت دیکر دنیا کی زندگی خرید لی سو نہ تو ان کے عذاب میں کسی وقت تخفیف کی جائیگی اور نہ ان کو کہیں سے مدد پہنچے گی۔