Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 92

سورة البقرة

وَ لَقَدۡ جَآءَکُمۡ مُّوۡسٰی بِالۡبَیِّنٰتِ ثُمَّ اتَّخَذۡتُمُ الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِہٖ وَ اَنۡتُمۡ ظٰلِمُوۡنَ ﴿۹۲﴾

And Moses had certainly brought you clear proofs. Then you took the calf [in worship] after that, while you were wrongdoers.

تمہارے پاس تو موسیٰ یہی دلیلیں لے کر آئے لیکن تم نے پھر بھی بچھڑا پوجا تم ہو ہی ظالم ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
جَآءَکُمۡ
آیا تمہارے پاس
مُّوۡسٰی
موسیٰ
بِالۡبَیِّنٰتِ
ساتھ واضح نشانیوں کے
ثُمَّ
پھر
اتَّخَذۡتُمُ
بنا لیا تم نے
الۡعِجۡلَ
بچھڑے کو ( معبود)
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعد اس کے
وَاَنۡتُمۡ
اور تم
ظٰلِمُوۡنَ
ظالم ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اوربلاشبہ یقیناً
جَآءَکُمۡ
آئے تمہارے پاس
مُّوۡسٰی
موسیٰ
بِالۡبَیِّنٰتِ
روشن نشانیاں لے کر
ثُمَّ
پھر
اتَّخَذۡتُمُ
پکڑلیا تم نے
الۡعِجۡلَ
بچھڑے کو
مِنۡۢ بَعۡدِہٖ
بعد اس کے
وَاَنۡتُمۡ
حالانکہ تم
ظٰلِمُوۡنَ
ظلم کرنے والے تھے
Translated by

Juna Garhi

And Moses had certainly brought you clear proofs. Then you took the calf [in worship] after that, while you were wrongdoers.

تمہارے پاس تو موسیٰ یہی دلیلیں لے کر آئے لیکن تم نے پھر بھی بچھڑا پوجا تم ہو ہی ظالم ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

تمہارے پاس موسیٰ (علیہ السلام) کیسے واضح معجزے لے کر آئے تھے پھر تم نے ان کی عدم موجودگی میں بچھڑے کو معبود بنا ڈالا اور تم تو ہو ہی ظالم لوگ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناتمہارے پاس موسیٰ روشن نشانیاں لے کرآئے،پھرتم نے اس کے بعد بچھڑے کو پکڑ لیا حالانکہ تم ظلم کرنے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And certainly Moses came to you with clear signs, then you took to yourselves the calf thereafter -- and you were transgressors.

اور آچکا تمہارے پاس موسیٰ صریح معجزے لے کر پھر بنالیا تم نے بچھڑا اس کے گئے پیچھے، اور تم ظالم ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

) اور آ چکے تمہارے پاس موسیٰ ( علیہ السلام) صریح معجزے اور واضح تعلیمات لے کر ٖ ) پھر تم نے اس کی غیر حاضری میں بچھڑے کو اپنا معبود بنا لیا ) اور تم ظالم ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(More than that:) Moses came to you with clear Signs, yet no sooner was he away from you than you transgressed and took the calf for worship.

تمہارے پاس موسیٰ علیہ السلام کیسی کیسی روشن نشانیوں کے ساتھ آیا ۔ پھر بھی تم ایسے ظالم تھے کہ اس کے پیٹھ موڑتے ہی بچھڑے کو معبود بنا بیٹھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور خود موسیٰ تمہارے پاس روشن نشانیاں لے کر آئے ، پھر تم نے ان کے پیٹھ پیچھے یہ ستم ڈھایا کہ گائے کے بچھڑے کو معبود بنا لیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور البتہ موسیٰ ٰ ( علیہ السلام) تمہارے پاس کھلی نشانیاں لے کر آیا جیسے 2 عصا اور ید بیضا وغیرہ) پھر تم اس کے پیچھے بچھڑا لے بیٹھے 3 ( اور اس کو بوجنے لگے) یہ تمہاری بےانصافی تھی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا تمہارے پاس موسیٰ (علیہ السلام) واضح دلیلوں کے ساتھ تشریف لائے پھر تم نے ان (کے طور پر جانے) کے بعد بچھڑے کو معبود بنا لیا اور تم بہت غلط کار ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

موسیٰ (علیہ السلام) تمہارے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے پھر بھی تم نے بچھڑا کیوں بنا تھا ؟ تم بہت ہی ظالم لوگ ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور موسیٰ تمہارے پاس کھلے ہوئے معجزات لے کر آئے تو تم ان کے (کوہِ طور جانے کے) بعد بچھڑے کو معبود بنا بیٹھے اور تم (اپنے ہی حق میں) ظلم کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly Musa came unto you with evidence, then ye betook the calf after him, and ye were wrong-doers.

اور موسیٰ (علیہ السلام) تمہارے پاس کھلے ہوئے نشان لے کر آئے ۔ اس پر بھی تو تم نے ان کے پیچھے گوسالہ کو اختیار کرلیا ۔ اور تم تو ہو ہی ظالم ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور موسیٰ تمہارے پاس کھلی کھلی نشانیاں لے کر آیا ۔ پھر تم نے اس کے بعد بچھڑے کو ( معبود ) بنالیا اور تم اپنے اوپر ظلم ڈھانے والے بنے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) تم لوگوں کے پاس واضح دلائل لے کر آئے پھر تم نے بچھڑے کو ان کے ( کوہِ طور پر جانے کے ) بعد ( معبود ) بنالیا اور تم تھے ہی ظالم ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تمہارے پاس موسیٰ (علیہ السلام) کیسی روشن نشانیاں لے کر آئے پھر بھی تم ایسے ظالم تھے کہ اس کے پیٹھ موڑتے ہی بچھڑے کو معبود بنا بیٹھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ موسیٰ بھی تمہارے پاس آئے کھلے دلائل کے ساتھ، پھر تم نے ان کے (کوہ طور چلے جانے کے) بعد (اپنا معبود) ٹھہرا لیا اس بچھڑے کو، اور (امر واقعہ یہ ہے کہ) تم لوگ ظالم ہو،

Translated by

Noor ul Amin

تمہارے پاس موسیٰ کیسے واضح معجزات لے کرآئے تھے پھرتم نے ان کی غیرموجودگی میں بچھڑے کو معبود بنالیا اور تم ہوہی ظالم لوگ

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک تمہارے پاس موسیٰ کھلی نشانیاں لے کر تشریف لایا پھر تم نے اس کے بعد ( ف۱٦۱ ) بچھڑے کو معبود بنالیا اور تم ظالم تھے ۔ ( ف۱٦۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( صورت حال یہ ہے کہ ) تمہارے پاس ( خود ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کھلی نشانیاں لائے پھر تم نے ان کے پیچھے بچھڑے کو معبود بنا لیا اور تم ( حقیقت میں ) ہو ہی جفاکار

Translated by

Hussain Najfi

اور یقینا موسیٰ تمہارے پاس کھلے ہوئے معجزے لے کر آئے پھر بھی تم ایسے ظالم تھے کہ ان کے ( کوہ طور پر جانے کے ) بعد گوسالہ کو ( معبود ) بنا لیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

There came to you Moses with clear (Signs); yet ye worshipped the calf (Even) after that, and ye did behave wrongfully.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Moses) brought you certain miracles. Not very long after, you began worshipping the calf which was nothing but senseless cruelty to yourselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed Musa came to you with clear proofs, yet you worshipped the calf after he left, and you were Zalimun.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And most certainly Musa came to you with clear arguments, then you took the calf (for a god) in his absence and you were unjust.

Translated by

William Pickthall

And Moses came unto you with clear proofs (of Allah's Sovereignty), yet, while he was away, ye chose the calf (for worship) and ye were wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और मूसा तुम्हारे पास खुली निशानियाँ लेकर आए, फिर तुमने उसके पीछे बछड़े को माबूद बना लिया और तुम ज़ुल्म करने वाले हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور حضرت موسیٰ (علیہ السلام) تم لوگوں کے پاس صاف صاف دلیلیں لائے (مگر) اسپر بھی تم لوگوں نے گوسالہ کو (معبود) تجویز کرلیا موسیٰ (علیہ السلام) کے (طور پر جانے کے) بعد اور تم ستم ڈھا رہے تھے۔ (1) (92)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تمہارے پاس موسیٰ واضح دلائل لے کر آئے لیکن تم نے ان کی غیر حاضری میں بچھڑے کی پوجا کی اور تم زیادتی کرنے والے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تمہارے پاس موسیٰ کیسی کیسی روشن نشانیوں کے ساتھ آیا ۔ پھر بھی تم ایسے ظالم تھے کہ اس کے پیٹھ موڑتے ہی بچھڑے کو معبود بنابیٹھے ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ موسیٰ تمہارے پاس کھلی ہوئی دلیلیں لے کر آئے پھر تم نے ان کے بعد بچھڑے کو معبود بنا لیا، حالانکہ تم ظالم تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور آچکا تمہارے پاس موسیٰ صریح معجزے لے کر پھر بنا لیا تم نے بچھڑا اس کے گئے پیچھے اور تم ظالم ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تمہارے پاس حضرت موسیٰ واضح دلائل لیکر آئے پھر ا ن کے طور پر جانے کے بعد تم نے بچھڑے کو معبود بنا لیا اور تمہار احال یہ ہے کہ تم ظلم کے خوگر ہو۔