Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 93

سورة البقرة

وَ اِذۡ اَخَذۡنَا مِیۡثَاقَکُمۡ وَ رَفَعۡنَا فَوۡقَکُمُ الطُّوۡرَ ؕ خُذُوۡا مَاۤ اٰتَیۡنٰکُمۡ بِقُوَّۃٍ وَّ اسۡمَعُوۡا ؕ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَ عَصَیۡنَا ٭ وَ اُشۡرِبُوۡا فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ الۡعِجۡلَ بِکُفۡرِہِمۡ ؕ قُلۡ بِئۡسَمَا یَاۡمُرُکُمۡ بِہٖۤ اِیۡمَانُکُمۡ اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِیۡنَ ﴿۹۳﴾

And [recall] when We took your covenant and raised over you the mount, [saying], "Take what We have given you with determination and listen." They said [instead], "We hear and disobey." And their hearts absorbed [the worship of] the calf because of their disbelief. Say, "How wretched is that which your faith enjoins upon you, if you should be believers."

جب ہم نے تم سے وعدہ لیا اور تم پر طور کو کھڑا کر دیا ( اور کہہ دیا ) کہ ہماری دی ہوئی چیز کو مضبوط تھامو اور سنو ، تو انہوں نے کہا ، ہم نے سنا اور نافرمانی کی اور ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت ( گویا ) پلا دی گئی بسب ان کے کفر کے ان سے کہہ دیجئے کہ تمہارا ایمان تمہیں بُرا حکم دے رہا ہے ، اگر تم مومن ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذۡنَا
لیا ہم نے
مِیۡثَاقَکُمۡ
پختہ عہد تم سے
وَرَفَعۡنَا
اور بلند کیا ہم نے
فَوۡقَکُمُ
اوپر تمہارے
الطُّوۡرَ
طور کو
خُذُوۡا
پکڑو
مَاۤ
جو
اٰتَیۡنٰکُمۡ
دیا ہم نے تمہیں
بِقُوَّۃٍ
ساتھ قوت کے
وَّاسۡمَعُوۡا
اور سنو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
وَعَصَیۡنَا
اور نافرمانی کی ہم نے
وَاُشۡرِبُوۡا
اور وہ پلادیئے گئے
فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ
اپنے دلوں میں
الۡعِجۡلَ
بچھڑے (کی محبت)
بِکُفۡرِہِمۡ
اپنے کفر کی وجہ سے
قُلۡ
کہ دیجئے
بِئۡسَمَا
کتنا برا ہے جو
یَاۡمُرُکُمۡ
حکم دیتا ہے تمہیں
بِہٖۤ
جس کا
اِیۡمَانُکُمۡ
ایمان تمہارا
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
مومن
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذۡ
اور جب
اَخَذۡنَا
لیا ہم نے
مِیۡثَاقَکُمۡ
پختہ عہد تم سے
وَرَفَعۡنَا
اور اٹھایا ہم نے
فَوۡقَکُمُ
اوپر تمہارے
الطُّوۡرَ
پہاڑ کو
خُذُوۡا
پکڑو
مَاۤ
جوکچھ
اٰتَیۡنٰکُمۡ
دیاہے ہم نے تمہیں
بِقُوَّۃٍ
قوت کےساتھ
وَّاسۡمَعُوۡا
اور سنو
قَالُوۡا
انہوں نے کہا
سَمِعۡنَا
سنا ہم نے
وَعَصَیۡنَا
اور ہم نےنافرمانی کی
وَ
اور
اُشۡرِبُوۡا
پلادی گئی
فِیۡ قُلُوۡبِہِمُ
ان کے دلوں میں
الۡعِجۡلَ
بچھڑے (کی محبت)
بِکُفۡرِہِمۡ
ان کے کفر کی وجہ سے
قُلۡ
کہہ دو
بِئۡسَمَا
بُری چیز ہے جو
یَاۡمُرُکُمۡ
حکم دیتا ہے تمہیں
بِہٖۤ
جس کا
اِیۡمَانُکُمۡ
ایمان تمہارا
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
مُّؤۡمِنِیۡنَ
ایمان لانے والے
Translated by

Juna Garhi

And [recall] when We took your covenant and raised over you the mount, [saying], "Take what We have given you with determination and listen." They said [instead], "We hear and disobey." And their hearts absorbed [the worship of] the calf because of their disbelief. Say, "How wretched is that which your faith enjoins upon you, if you should be believers."

جب ہم نے تم سے وعدہ لیا اور تم پر طور کو کھڑا کر دیا ( اور کہہ دیا ) کہ ہماری دی ہوئی چیز کو مضبوط تھامو اور سنو ، تو انہوں نے کہا ، ہم نے سنا اور نافرمانی کی اور ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت ( گویا ) پلا دی گئی بسب ان کے کفر کے ان سے کہہ دیجئے کہ تمہارا ایمان تمہیں بُرا حکم دے رہا ہے ، اگر تم مومن ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (وہ واقعہ بھی یاد کرو) جب ہم نے طور پہاڑ کو تمہارے اوپر اٹھا کر تم سے اقرار لیا (اور حکم دیا تھا) کہ جو کتاب تمہیں دی جارہی ہے اس پر مضبوطی سے عمل پیرا ہونا اور اس کے احکام غور سے سننا تو (تمہارے اسلاف) کہنے لگے کہ ہم نے یہ حکم سن لیا اور (دل میں کہا) ہم مانیں گے نہیں۔ ان کے اسی کفر کی وجہ سے بچھڑے کی محبت ان کے دلوں میں ڈال دی گئی تھی۔ آپ ان سے کہئے کہ اگر تم مومن ہو تو تمہارا یہ ایمان تمہیں کیسی بری باتوں کا حکم دیتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور(اس وقت کویادکرو)جب ہم نے تم سے پختہ عہدلیا اورتمہارے اوپر پہاڑکو اٹھایاکہ جوکچھ ہم نے تمہیں دیاہے اُسے قوت کے ساتھ پکڑو اور سنو۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سن لیا اورہم نے نافرمانی کی اوراُن کے کفرکی وجہ سے اُن کے دلوں میں بچھڑے کی محبت پلادی گئی ۔کہہ دوکہ اگرتم ایمان والے ہوتو بُری چیز ہے جس کاحکم تمہیں تمہارا ایمان دیتاہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when We took pledge from you, and raised high the (Mount of) Tar above you: &Mold fast to what We have given you, and listen|" -- they said, |"We have heard and disobeyed.|" And, on account of their denial, they were soaked with the love of the calf in their hearts. Say: &Evil is that which your faith enjoins upon you, if you are believers.|"

اور جب ہم نے لیا قرار تمہارا اور بلند کیا تمہارے اوپر کوہ طور کو پکڑو جو ہم نے تم کو دیا زور سے اور سنو بولے سنا ہم نے اور نہ مانا اور پلائی گئی ان کے دلوں میں محبت اسی بچھڑے کی بسبب ان کے کفر کے کہہ دے کہ بری باتیں سکھاتا ہے تم کو ایمان تمہارا اگر تم ایمان والے ہو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور یاد کرو جبکہ ہم نے تم سے عہد لیا تھا اور تمہارے اوپر کوہ طور کو معلق کردیا تھا پکڑو اس کو جو ہم نے تم کو دیا ہے مضبوطی کے ساتھ اور سنو ! انہوں نے کہا ہم نے سنا اور نافرمانی کی اور پلا دی گئی ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت ان کے اس کفر کی پاداش میں کہیے : بہت ہی بری ہیں یہ باتیں جن کا حکم دے رہا ہے تمہیں تمہارا ایمان اگر تم مؤمن ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر ذرا اس میثاق کو یاد کرو ، جو طور کو تمھارے اوپر اٹھا کر ہم نے تم سے لیا تھا ۔ ہم نے تاکید کی تھی کہ جو ہدایات ہم دے رہے ہیں ، ان کی سختی کے ساتھ پابندی کرو اور کان لگا کر سنو ۔ تمہارے اسلاف نے کہا کہ ہم نے سن لیا ، مگر مانیں گے نہیں ۔ اور ان کی باطل پرستی کا یہ حال تھا کہ دلوں میں ان کے بچھڑا ہی بسا ہوا تھا ۔ کہو : اگر تم مومن ہو ، تو یہ عجیب ایمان ہے ، جو ایسی بری حرکات کا تمہیں حکم دیتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہ وقت یاد کرو جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تمہارے اوپر طور کو بلند کردیا ( اور یہ کہا کہ ) جو کچھ ہم نے تم کو دیا ہے اس کو مضبوطی سے تھامو ( ٦٣ ) اور ( جو کچھ کہا جائے اسے ہوش سے ) سنو ۔ کہنے لگے : ہم نے ( پہلے بھی ) سن لیا تھا ، مگر عمل نہیں کیا تھا ( اب بھی ایسا ہی کریں گے ) اور ( دراصل ) ان کے کفر کی نحوست سے ان کے دلوں میں بچھڑا بسا ہوا تھا ۔ آپ ( ان سے ) کہیے کہ اگر تم مومن ہو تو کتنی بری ہیں وہ باتیں جو تمہارا ایمان تمہیں تلقین کر رہا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ( یاد کر جب ہم نے تم سے یعنی تمہاے بزرگوں سے اقرار لیا) توریت پر عمل کرنے کا) اور طو) پہاڑ تمہارے سرپرلٹکا یا ( اور ہم نے حکم دیا) وہ کتاب جو ہم نے تم کو دی مضبوط تھام لو اور اس جیں جو لکھا ہے وہ مان لو۔ 4 انہوں نے کہا ہم نے ( کان سے) سن لیا لیکن دل نہیں مانتا اور دل میں ان کے کفر کی وجہ سے بچھڑے کی الفت رچ گئی تھی اگر تم (بالفرض) ایمان رکھتے ہو یہ ایمان تم کو بری با کی طرف لے جاتا ہے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب ہم نے تم سے عہد لیا اور تم پر طور (پہاڑ) کو معلق کردیا (تاکہ) جو ہم نے تمہیں عطا کیا ہے اسے مضبوطی سے تھامو اور (غور سے) سنو (تو) کہنے لگے ہم نے سن لیا اور مانا نہیں اور ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت پیوست ہوگئی فرما دیجئے اگر تم ایمان رکھتے ہو تو تمہارا ایمان تمہیں بہت برا (کام کرنے کا) حکم دیتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یاد کرو جب ہم نے کوہ طور کو تمہارے اوپر لٹکا کر تم سے عہد لیا تھا کہ کو جو کچھ تمہیں دیا گیا ہے اس کی سختی سے پابندی کرو، غور سے سنو۔ تم نے کہا کہ ہم نے سن تو لیا ہے مگر ہم مانیں گے نہیں اور بچھڑے کی محبت میں تم دیوانے ہوگئے تھے۔ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ان سے کہیے کیا یہی تمہارا ایمان ہے ؟ اگر یہ ایمان ہے تو کتنا برا ایمان ہے جو تمہیں ایسی حرکتیں کرنے کا حکم دیتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب ہم نے تم (لوگوں) سے عہد واثق لیا اور کوہ طور کو تم پر اٹھا کھڑا کیا (اور حکم دیا کہ) جو (کتاب) ہم نے تم کو دی ہے، اس کو زور سے پکڑو اور جو تمہیں حکم ہوتا ہے (اس کو) سنو تو وہ (جو تمہارے بڑے تھے) کہنے لگے کہ ہم نے سن تو لیا لیکن مانتے نہیں۔ اور ان کے کفر کے سبب بچھڑا (گویا) ان کے دلوں میں رچ گیا تھا۔ (اے پیغمبر ان سے) کہہ دو کہ اگر تم مومن ہو تو تمہارا ایمان تم کو بری بات بتاتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And recall what time We took your bond and raised over you the Tur, saying: hold fast to that which We have vouchsafed unto you and hearken. They said: we hear and we disobey. And into their hearts the calf was made to sink because of their infidelity. Say thou: vile is that which your belief commandeth you, if ye are believers.

اور (وہ وقت بھی یاد کرو) جب ہم نے تم سے قول وقرار لیا تھا۔ اور تمہارے اوپر کوہ طور کو بلند کیا تھا ۔ (کہ) جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے ۔ اسے مضبوطی کے ساتھ پکڑو اور سنو ۔ یہ (اس وقت) بولے تھے کہ (ہاں) ہم نے سن تو لیا مگر ہم نے مانا نہیں ۔ اور ان کے دلوں میں گوسالہ ان کے کفر سابق کے سبب سے پیوست ہوگیا تھا ۔ آپ کہہ دیجئے (کیسی) بری ہے وہ بات جس کا حکم تمہارا ایمان تمہیں دے رہا ہے اگر تم (واقعی) ایمان والے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( یاد کرو ) جبکہ ہم نے تم سے عہد لیا اور تمہارے اوپر طور کو اٹھایا ( اور حکم دیا کہ ) جو کچھ ہم نے تم کو دیا ہے ، اس کو مضبوطی کے ساتھ پکڑو اور سنو ( اور مانو ) ۔ انہوں نے کہا: ہم نے سنا اور نافرمانی کی اور ان کے کفر کے سبب سے بچھڑے ( کی پرستش ) ان کے دلوں میں رچ بس گئی ۔ ان سے کہو کہ اگر تم مؤمن ہو تو کیا ہی بری ہے وہ چیز ، جس کا تمہارا ایمان تم کو حکم دیتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( یاد کیجیے ) جب ہم نے تم لوگوں سے پختہ عہد لیا او رہم نے تمہارے ( سروں کے ) اوپر ( کوہ ) طور کو بلند کردیا ( حکم دیا ) جو ہم نے تم لوگوں کو عطا کیا ہے اسے مضبوطی سے تھام لو اور ( ماننے کی غرض سے ) سنو ، انہوں نے کہا: ہم نے سُن لیااور ( دل میں کہا ) ہم نے نہیں مانا ، او ران کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں میں بچھڑے ( کی محبت ) بٹھا دی گئی تھی ، ( اے محبوبﷺ ) آپ فرمادیجیے تمہارا ایمان تمہیں بہت ہی بُری چیز کا حکم دیتا ہے اگر تم ایمان والے ہو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ذرا اس میثاق کو یاد کرو، جو طور کو تمہارے اوپر اٹھا کر ہم نے تم سے لیا تھا ہم نے تاکید کی تھی کہ جو ہدایات ہم دے رہے ہیں ان کی سختی کے ساتھ پابندی کرو اور کان لگا کر سنو۔ تمہارے اسلاف نے کہا کہ ہم نے سن لیا، مگر مانیں گے نہیں۔ اور ان کی باطل پرستی کا یہ حال تھا کہ دلوں میں ان کے بچھڑا ہی بسا ہوا تھا۔ کہ دیجئے ! اگر تم مومن ہو تو یہ عجیب ایمان ہے جو ایسی بری حرکات کا تمہیں حکم دیتا ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ بھی یاد کرو کہ) جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا، اور کوہ طور کو تمہارے اوپر اٹھا (کر ایک سایہ بان کی طرح معلق کر) دیا (اور تم سے کہا کہ) مضبوطی سے تھام لو تم لوگ اس چیز کو جو ہم نے تمہیں دی، اور سنو، تو انہوں نے کہا ہم نے سن تو لیا مگر (دل سے) مانا نہیں، اور (بات دراصل یہ تھی کہ) ان کے دلوں میں رچ بس گئی تھی محبت اس بچھڑے کی، ان کے اپنے (اختیار کردہ) کفر کی بنا پر (ان سے) کہو کہ بڑی ہی بری ہے وہ چیز جس کا حکم تمہیں تمہارا ایمان دے رہا ہے، اگر تم (واقعی) ایماندار ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب ہم نے طور کو تمہارے اوپراٹھاکرتم سے اقرار لیاکہ جو ہم نے ( کتاب ) تمہیں دی ہے اس پر مضبوطی سے عمل پیراہونا اور غورسے سُنتے رہناتو ( تمہارے اسلاف ) کہنے لگے کہ ہم نے سُن لیااور ( دل میں کہا ) ہم نہیں مانیں گے ان کے کفر کی وجہ سے بچھڑاان کے دل میں رچ بس گیاآپ ان سے کہہ دیجئے اگر تم مومن ہوتوتمہارایہ ایمان تمہیں بری باتوں کا حکم دیتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ( یاد کرو ) جب ہم نے تم سے پیمان لیا ( ف۱٦۳ ) اور کوہ ِ طور کو تمہارے سروں پر بلند کیا ، لو جو ہم تمہیں دیتے ہیں زور سے اور سنو بولے ہم نے سنا اور نہ مانا اور ان کے دلوں میں بچھڑا رچ رہا تھا ان کے کفر کے سبب تم فرمادو کیا برا حکم دیتا ہے تم کو تمہارا ایمان اگر ایمان رکھتے ہو ۔ ( ف۱٦٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا اور ہم نے تمہارے اوپر طور کو اٹھا کھڑا کیا ( یہ فرما کر کہ ) اس ( کتاب ) کو مضبوطی سے تھامے رکھو جو ہم نے تمہیں عطا کی ہے اور ( ہمارا حکم ) سنو ، تو ( تمہارے بڑوں نے ) کہا: ہم نے سن لیا مگر مانا نہیں ، اور ان کے دلوں میں ان کے کفر کے باعث بچھڑے کی محبت رچا دی گئی تھی ، ( اے محبوب! انہیں ) بتا دیں یہ باتیں بہت ( ہی ) بری ہیں جن کا حکم تمہیں تمہارا ( نام نہاد ) ایمان دے رہا ہے اگر ( تم واقعۃً ان پر ) ایمان رکھتے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور ( وہ وقت یاد کرو ) کہ جب ہم نے تم سے عہد و پیمان لیا اور تمہارے اوپر کوہِ طور کو بلند کیا ( اور کہا تھا کہ جو کچھ ہم نے تمہیں دیا ہے اسے مضبوطی سے پکڑو ۔ اور جو کچھ اس میں ہے اسے غور سے ) سنو تو ( تمہارے اسلاف ) نے زبان سے کہا کہ ہم نے سن تو لیا اور دل میں کہا ہم عمل نہیں کریں گے اور ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں میں گوسالہ کی محبت بیٹھ گئی تھی ۔ ( اے رسول ) کہیے! اگر تم مؤمن ہو تو تمہارا ایمان تمہیں بہت ہی برے کاموں کا حکم دیتا ہے ( یہ عجیب ایمان ہے ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And remember We took your covenant and We raised above you (the towering height) of Mount (Sinai): (Saying): "Hold firmly to what We have given you, and hearken (to the Law)": They said:" We hear, and we disobey:" And they had to drink into their hearts (of the taint) of the calf because of their Faithlessness. Say: "Vile indeed are the behests of your Faith if ye have any faith!"

Translated by

Muhammad Sarwar

(Children of Israel) when We made a covenant with you, raised Mount Tur (Sinai) above you, and told you to receive devotedly what We had revealed to you and to listen to it, you said that you had listened but you disobeyed. They denied the truth and became totally devoted and full of love for the calf. (Muhammad) tell these people, "If, in fact, you are true believers, then what your faith commands you to do is evil."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (remember) when We took your covenant and We raised above you the Mount (saying), "Hold firmly to what We have given you and hear (Our Word)." They said, "We have heard and disobeyed." And their hearts absorbed (the worship of) the calf because of their disbelief. Say: "Worst indeed is that which your faith enjoins on you if you are believers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when We made a covenant with you and raised the mountain over you: Take hold of what We have given you with firmness and be obedient. They said: We hear and disobey. And they were made to imbibe (the love of) the calf into their hearts on account of their unbelief. Say: Evil is that which your belief bids you if you are believers.

Translated by

William Pickthall

And when We made with you a covenant and caused the Mount to tower above you, (saying): Hold fast by that which We have given you, and hear (Our Word), they said: We hear and we rebel. And (worship of) the calf was made to sink into their hearts because of their rejection (of the covenant). Say (unto them): Evil is that which your belief enjoineth on you, if ye are believers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब हमने तुमसे अहद लिया और कोहे-तूर को तुम्हारे ऊपर खड़ा किया, जो हुक्म हमने तुमको दिया है उसको मज़बूती के साथ पकड़ो और सुनो, उन्होंने कहाः हमने सुना और हमने नहीं माना, और उनके कुफ़्र के सबब से बछड़ा उनके दिलों में रच-बस गया, कहोः अगर तुम ईमान रखने वाले हो तो कैसी बुरी है वह चीज़ जो तुम्हारा ईमान तुमको सिखाता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب ہم نے تمہارا قول وقرار لیا تھا اور طور کو تمہارے (سروں کے) اوپر لاکھڑا کیا تھا لو جو کچھ (احکام) ہم تم کو دیتے ہیں ہمت ( اور پختگی) کے ساتھ اور سنو اس وقت انہوں نے زبان سے کہہ دیا کہ ہم نے سن لیا اور اور ہم سے عمل نہ ہوگا اور (وجہ اس کی یہ ہے کہ) ان کے قلوب میں وہی گوسالہ پیوست ہوگیا تھا ان کے کفر (سابق) کی وجہ سے فرمادیجیے کہ یہ افعال بہت برے ہیں جن کی تعلیم تمہارا ایمان تم کو کر رہا ہے اگر تم اہل ایمان ہو۔ (93)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جب ہم نے تم پر طور پہاڑ کو اٹھا کر تم سے وعدہ لیا اور حکم دیا کہ جو ہم نے تمہیں دیا ہے اس کو مضبوطی سے تھام لو اور توجہ سے سنو۔ انہوں نے کہا ہم نے سنا اور نہیں مانتے ان کے کفر کی وجہ سے ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت سرایت کرگئی۔ ان سے فرما دیجیے کہ تمہارا ایمان تمہیں برا حکم دے رہا ہے اگر تم ایمان والے ہو

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ذرا اس میثاق کو یاد کرو ، جو طور کو تمہارے اوپر اٹھاکر ہم نے تم سے لیا تھا ۔ ہم نے تاکید کی تھی کہ جو ہدایات ہم دے رہے ہیں ان کی سختی سے پابندی کرو۔ اور کان لگا کر سنو تمہارے اسلاف نے کہا کہ ہم نے سن لیامگرمانیں گے نہیں ۔ اور ان کی باطل پرستی کا یہ حال تھا کہ دلوں میں ان کے بچھڑا ہی بسا ہوا تھا ۔ کہو ؟ اگر تم مومن ہو تو یہ عجب ایمان ہے ، جو ایسی بری حرکات کا تمہیں حکم دیتا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جب ہم نے تم سے پختہ عہد لیا اور بلند کردیا تمہارے اوپر طور کو، لے لو جو کچھ ہم نے تم کو دیا قوت کے ساتھ اور سن لو، وہ کہنے لگے ہم نے سن لیا اور مانیں گے نہیں۔ اور پلادیا گیا ان کے دلوں میں بچھڑا ان کے کفر سبب، آپ فرما دیجیے کہ بری ہیں یہ باتیں جن کا تمہیں حکم دیتا ہے تمہارا ایمان اگر تم مومن ہو۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب ہم نے لیا قرار تمہارا اور بلند کیا تمہارے اوپر کوہ طور کو پکڑو جو ہم نے تم کو دیا زور سے اور سنو بولے سنا ہم نے اور نہ مانا اور پلائی گئی ان کے دلوں میں محبت اسی بچھڑے کی بسبب ان کے کفر کے   کہہ دے کہ بری باتیں سکھاتا ہے تم کو ایمان تمہارا اگر تم ایمان والے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یاد کرو جب ہم نے تم سے قول وقرار لیا اور کوہ طور کو اٹھا کر تمہارے اوپر معلق کردیا اور حکم دیا کہ جو ہم نے تم کو دیا ہے اس کو پوری عزیمت اور قوت سے لو اور سنو انہوں نے جواب دیا ہم نے تو سن لیا اور ہم سے عمل نہ ہوگا اور ان کی حالت یہ تھی کہ ان کے کفر کیو جہ سے ان کے قلوب میں بچھڑے کی محبت اتار دی گئی تھی آپ کہہ دیجیے اگر تم ایمان والے ہو تو وہ باتیں بہت بری ہیں جو تم کو تمہارا ایمان سکھاتا ہے۔