TheQuranic
TheQuranic
Quran  ·  Hadith  ·  Knowledge

Surat ul Baqara 2:98 – Translations

Every available translation of Surat ul Baqara, verse 98, side by side - Urdu, English, Hindi and Roman - with the Arabic text above them.

مَنۡ کَانَ عَدُوًّا لِّلّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہٖ وَ رُسُلِہٖ وَ جِبۡرِیۡلَ وَ مِیۡکٰىلَ فَاِنَّ اللّٰہَ عَدُوٌّ لِّلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۹۸﴾
Whoever is an enemy to Allah and His angels and His messengers and Gabriel and Michael - then indeed, Allah is an enemy to the disbelievers.
۔ ( تو اللہ بھی اس کا دشمن ہے ) جو شخص اللہ کا اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں کا اور جبرائیل اور میکائیل کا دشمن ہو ، ایسے کافروں کا دشمن خود اللہ ہے ۔
Bookmark
Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

Info
مَنۡ
جو کوئی
کَانَ
ہے
عَدُوًّا
دشمن
لِّلّٰہِ
اللہ کا
وَمَلٰٓئِکَتِہٖ
اس کے فرشتوں کا
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کا
وَجِبۡرِیۡلَ
اور جبرئیل کا
وَمِیۡکٰىلَ
اور میکائیل کا
فَاِنَّ
تو بےشک
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَدُوٌّ
دشمن ہے
لِّلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

Info
مَنۡ
جو کوئی
کَانَ
ہے
عَدُوًّا
دشمن
لِّلّٰہِ
اللہ تعالیٰ کا
وَمَلٰٓئِکَتِہٖ
اس کے فرشتوں کا
وَرُسُلِہٖ
اور اس کے رسولوں کا
وَجِبۡرِیۡلَ
اور جبرائیل کا
وَمِیۡکٰىلَ
اور میکائیل کا
فَاِنَّ
تو یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَدُوٌّ
دشمن ہے
لِّلۡکٰفِرِیۡنَ
کافروں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

Info

Whoever is an enemy to Allah and His angels and His messengers and Gabriel and Michael - then indeed, Allah is an enemy to the disbelievers.

۔ ( تو اللہ بھی اس کا دشمن ہے ) جو شخص اللہ کا اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں کا اور جبرائیل اور میکائیل کا دشمن ہو ، ایسے کافروں کا دشمن خود اللہ ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

Info

جو شخص اللہ کا، اس کے فرشتوں کا، اس کے رسولوں کا، جبریل کا اور میکائیل کا دشمن ہو تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ خود (ایسے) کافروں کا دشمن ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

Info

جوکوئی اﷲ تعالیٰ کااوراس کے فرشتوں کااوراس کے رسولوں کااور جبریل اور میکائیل کا دشمن ہے تویقینااﷲ تعالیٰ کافروں کادشمن ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Info

Whoever be an enemy to Allah, His angels, and His messengers, and to Jibra&il and Mika&il, surely Allah is enemy to the disbelievers.

جو کوئی ہو وے دشمن اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اسکے پیغمبروں کا اور جبرئیل اور میکا ئیل کا تو اللہ دشمن ہے ان کافروں کا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

Info

) (تو کان کھول کر سن لو) جو کوئی بھی دشمن ہے اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے رسولوں کا اور جبرائیل اور میکائیل کا تو (اللہ تعالیٰ کی طرف سے بھی اعلان ہے کہ) اللہ ایسے کافروں کا دشمن ہے۔

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Info

﴿اگر جبریل سے ان کی عداوت کا سبب یہی ہے ، تو کہہ دو کہ﴾ جو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبریل اور میکائیل کے دشمن ہیں ، اللہ ان کافروں کا دشمن ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

Info

اگر کوئی شخص اللہ کا ، اس کے فرشتوں اور رسولوں کا ، اور جبرئیل اور میکائیل کا دشمن ہے تو ( وہ سن رکھے کہ ) اللہ کافروں کا دشمن ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

Info

جو شخص اللہ اور اس کے فرشتوں پیغمبروں اور جبر یل اور میکا ئیل کا دشمن ہو ( وہ گو یا اللہ کا دشمن ہے) تو اللہ بھی کافروں کا دشمن ہے طف 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

Info

جس کسی نے دشمنی کی اللہ سے اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں سے اور جبرائیل اور میکائیل (علیہما السلام) سے تو یقینا اللہ (ایسے) کافروں کے دشمن ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

Info

جو اللہ، اس کے فرشتوں ، رسولوں، جبرئیل اور میکائیل کا دشمن ہے اللہ ان کا فروں کا دشمن ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

Info

جو شخص خدا کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے پیغمبروں کا اور جبرئیل اور میکائیل کا دشمن ہو تو ایسے کافروں کا خدا دشمن ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Info

Whosoever is an enemy unto Allah and His angels and His apostles and Jibril and Mikail, then verily Allah is an enemy unto the infidels.

جو کوئی مخالف ہو اللہ کا یا اس کے فرشتوں کا یا اس کے پیغمبروں کا یا جبرئیل کا یا میکائیل کا ۔ تو اللہ (بھی) بالیقین مخالف ہے (ایسے) کافروں کا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

Info

جو اللہ ، اس کے فرشتوں ، اس کے رسولوں اور جبریل ومیکائیل کے دشمن ہوئے تو ایسے کافروں کا اللہ دشمن ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

Info

جو کوئی اﷲ ( تعالیٰ ) او راس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبرئیل اور میکائیل ( علیہم السلام ) کا دشمن ہے ( تو سُن لے کہ ) پس بے شک اﷲ ( تعالیٰ ) کافروں کے دشمن ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

Info

جو کوئی اللہ اور اس کے فرشتوں کا دشمن ہو اور اس کے پیغمبروں کا اور جبرائیل کا اور میکائیل کا تو اللہ ان کافروں کا دشمن ہے

Translated by

Mulana Ishaq Madni

Info

(اور یاد رکھو کہ) جو کوئی دشمن ہوگا اللہ (پاک سبحانہ و تعالیٰ ) کا، اور رسولوں، اور (خاص کر) جبرائیل اور میکائیل کا، تو یقینا (وہ اپنی ہی تباہی کا سامان کرے گا کہ بیشک) اللہ دشمن ہے ایسے کافروں کا

Translated by

Noor ul Amin

Info

جوشخص اللہ کا ، اس کے فرشتوں کا ، اس کے رسولوں کا ، جبرائیل کا اور میکائیل کادشمن ہو توبلا شبہ اللہ تعالیٰ خود ( ایسے ) کافروں کادشمن ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

Info

جو کوئی دشمن ہو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبریل اور میکائیل کا تو اللہ دشمن ہے کافروں کا ( ف۱۷۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

Info

جو شخص اللہ کا اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں کا اور جبریل اور میکائیل کا دشمن ہوا تو یقیناً اللہ ( بھی ان ) کافروں کا دشمن ہے

Translated by

Hussain Najfi

Info

جو کوئی اللہ ، اس کے فرشتوں ، اس کے رسولوں اور ( خاص کر ) جبرئیل و میکائیل کا دشمن ہو تو بے شک اللہ بھی کافروں کا دشمن ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Info

Whoever is an enemy to Allah and His angels and messengers, to Gabriel and Michael,- Lo! Allah is an enemy to those who reject Faith.

Translated by

Muhammad Sarwar

Info

and as a confirmation of (original) Scripture and whoever is the enemy of God, His angels, His Messenger, Gabriel and Michael, should know that God is the enemy of those who hide the Truth..

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Info

"Whoever is an enemy to Allah, His Angels, His Messengers, Jibril and Mika'il, then verily, Allah is an enemy to the disbelievers."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Info

Whoever is the enemy of Allah and His angels and His apostles and Jibreel and Meekaeel, so surely Allah is the enemy of the unbelievers.

Translated by

William Pickthall

Info

Who is an enemy to Allah, and His angels and His messengers, and Gabriel and Michael! Then, lo! Allah (Himself) is an enemy to the disbelievers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

Info

जो कोई दुश्मन हो अल्लाह का और उसके फ़रिश्तों का और उसके रसूलों का और जिब्राईल व मीकाईल का तो अल्लाह ऐसे काफ़िरों का दुश्मन है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

Info

جو (کوئی) شخص خدا تعالیٰ کا دشمن ہو اور فرشتوں کا (ہو) اور پیغمبروں کا (ہو) اور جبریل کا (ہو) اور میکائیل کا (ہو) تو اللہ تعالیٰ دشمن ہے ایسے کافروں کا۔ (3) (98)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

Info

جو شخص اللہ ‘ اس کے فرشتوں ‘ اس کے رسولوں ‘ جبرائیل اور میکائیل کا دشمن ہو بلاشبہ ایسے کافروں کا اللہ بھی دشمن ہے

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

Info

(اگر جبرئیل سے ان کی عداوت کا یہی سبب ہے تو کہہ دو کہ ) جو اللہ اور اس کے فرشتوں اور اس کے رسولوں اور جبرئیل اور میکائیل کے دشمن ہیں ، اللہ ان کافروں کا دشمن ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

Info

جو شخص دشمن ہو اللہ کا اس کے فرشتوں کا اور اس کے پیغمبروں کا اور جبریل کا اور میکائیل کا تو بیشک اللہ دشمن ہے کافروں کا۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

Info

جو کوئی ہو وے دشمن اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے پیغمبروں کا اور جبرائیل اور میکائیل کا تو اللہ دشمن ہے ان کافروں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

Info

اور جو شخص دشمن ہو اللہ کا اور اس کے فرشتوں کا اور اس کے رسولوں کا اور جبرئیل (علیہ السلام) اور میکائیل (علیہ السلام) کا تو بیشک اللہ دشمن ہے ایسے کافروں کا

Related Verses

30
Surat ul Baqara
2:285
اٰمَنَ الرَّسُوۡلُ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡہِ مِنۡ رَّبِّہٖ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ ؕ کُلٌّ اٰمَنَ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖ ۟ لَا نُفَرِّقُ بَیۡنَ اَحَدٍ مِّنۡ رُّسُلِہٖ ۟ وَ قَالُوۡا سَمِعۡنَا وَ اَطَعۡنَا ٭۫ غُفۡرَانَکَ رَبَّنَا وَ اِلَیۡکَ الۡمَصِیۡرُ ﴿۲۸۵﴾
The Messenger has believed in what was revealed to him from his Lord, and [so have] the believers. All of them have believed in Allah and His angels and His books and His messengers, [saying], "We make no distinction between any of His messengers." And they say, "We hear and we obey. [We seek] Your forgiveness, our Lord, and to You is the [final] destination."
رسول ایمان لایا اس چیز پر جو اس کی طرف اللہ تعالٰی کی جانب سے اتری اور مومن بھی ایمان لائے یہ سب اللہ تعالٰی اور اس کے فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر ایمان لائے ، اس کے رسولوں میں سے کسی میں ہم تفریق نہیں کرتے انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نے سنا اور اطاعت کی ، ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں اے ہمارے رب اور ہمیں تیری ہی طرف لوٹنا ہے ۔
Surat un Nissa
4:136
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اٰمِنُوۡا بِاللّٰہِ وَ رَسُوۡلِہٖ وَ الۡکِتٰبِ الَّذِیۡ نَزَّلَ عَلٰی رَسُوۡلِہٖ وَ الۡکِتٰبِ الَّذِیۡۤ اَنۡزَلَ مِنۡ قَبۡلُ ؕ وَ مَنۡ یَّکۡفُرۡ بِاللّٰہِ وَ مَلٰٓئِکَتِہٖ وَ کُتُبِہٖ وَ رُسُلِہٖ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ فَقَدۡ ضَلَّ ضَلٰلًۢا بَعِیۡدًا ﴿۱۳۶﴾
O you who have believed, believe in Allah and His Messenger and the Book that He sent down upon His Messenger and the Scripture which He sent down before. And whoever disbelieves in Allah , His angels, His books, His messengers, and the Last Day has certainly gone far astray.
اے ایمان والو! اللہ تعالٰی پر اس کے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اور اس کتاب پر جو اس نے اپنے رسول ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر اتاری ہے اور ان کتابوں پر جو اس سے پہلے نازل فرمائی گئی ہیں ، ایمان لاؤ! جو شخص اللہ تعالٰی سے اور اس کے فرشتوں سے اور اس کی کتابوں سے اور اس کے رسولوں سے اور قیامت کے دن سے کفر کرے وہ تو بہت بڑی دور کی گمراہی میں جا پڑا ۔
Surat ul Baqara
2:24
فَاِنۡ لَّمۡ تَفۡعَلُوۡا وَ لَنۡ تَفۡعَلُوۡا فَاتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡ وَقُوۡدُہَا النَّاسُ وَ الۡحِجَارَۃُ ۚ ۖ اُعِدَّتۡ لِلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۲۴﴾
But if you do not - and you will never be able to - then fear the Fire, whose fuel is men and stones, prepared for the disbelievers.
پس اگر تم نے نہ کیا اور تم ہرگز نہیں کر سکتے تو ( اسے سچّا مان کر ) اس آگ سے بچو جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہیں جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔
Surat ul Baqara
2:90
بِئۡسَمَا اشۡتَرَوۡا بِہٖۤ اَنۡفُسَہُمۡ اَنۡ یَّکۡفُرُوۡا بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰہُ بَغۡیًا اَنۡ یُّنَزِّلَ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ عَلٰی مَنۡ یَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِہٖ ۚ فَبَآءُوۡ بِغَضَبٍ عَلٰی غَضَبٍ ؕ وَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ﴿۹۰﴾
How wretched is that for which they sold themselves - that they would disbelieve in what Allah has revealed through [their] outrage that Allah would send down His favor upon whom He wills from among His servants. So they returned having [earned] wrath upon wrath. And for the disbelievers is a humiliating punishment.
بہت بری ہے وہ چیز جس کے بدلے انہوں نے اپنے آپ کو بیچ ڈالا وہ انکا کفر کرنا ہے ۔ اللہ تعالٰی کی طرف سے نازل شدہ چیز کے ساتھ محض اس بات سے جل کر کہ اللہ تعالٰی نے اپنا فضل اپنے جس بندہ پر چاہا نازل فرمایا اس کے باعث یہ لوگ غضب پر غضب کے مستحق ہو گئے اور ان کافروں کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے ۔
Surat ul Baqara
2:104
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَقُوۡلُوۡا رَاعِنَا وَ قُوۡلُوا انۡظُرۡنَا وَ اسۡمَعُوۡا ؕ وَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۰۴﴾
O you who have believed, say not [to Allah 's Messenger], "Ra'ina" but say, "Unthurna" and listen. And for the disbelievers is a painful punishment.
اے ایمان !والو تم ( نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ) راعنا نہ کہا کرو ، بلکہ انظرنا کہو یعنی ہماری طرف دیکھئے اور سنتے رہا کرو اور کافروں کے لئے دردناک عذاب ہے ۔
Surat Aal e Imran
3:131
وَ اتَّقُوا النَّارَ الَّتِیۡۤ اُعِدَّتۡ لِلۡکٰفِرِیۡنَ ﴿۱۳۱﴾ۚ
And fear the Fire, which has been prepared for the disbelievers.
اور اس آگ سے ڈرو جو کافروں کے لئے تیار کی گئی ہے ۔
Surat un Nissa
4:37
ۣالَّذِیۡنَ یَبۡخَلُوۡنَ وَ یَاۡمُرُوۡنَ النَّاسَ بِالۡبُخۡلِ وَ یَکۡتُمُوۡنَ مَاۤ اٰتٰہُمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖ ؕ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿ۚ۳۷﴾
Who are stingy and enjoin upon [other] people stinginess and conceal what Allah has given them of His bounty - and We have prepared for the disbelievers a humiliating punishment -
جو لوگ خود بخیلی کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی بخیلی کرنے کو کہتے ہیں اور اللہ تعالٰی نے جو اپنا فضل انہیں دے رکھا ہے اسے چھُپا لیتے ہیں ہم نے ان کافرِوں کے لئے ذِلّت کی مار تیار کر رکھی ہے ۔
Surat un Nissa
4:102
وَ اِذَا کُنۡتَ فِیۡہِمۡ فَاَقَمۡتَ لَہُمُ الصَّلٰوۃَ فَلۡتَقُمۡ طَآئِفَۃٌ مِّنۡہُمۡ مَّعَکَ وَ لۡیَاۡخُذُوۡۤا اَسۡلِحَتَہُمۡ ۟ فَاِذَا سَجَدُوۡا فَلۡیَکُوۡنُوۡا مِنۡ وَّرَآئِکُمۡ ۪ وَ لۡتَاۡتِ طَآئِفَۃٌ اُخۡرٰی لَمۡ یُصَلُّوۡا فَلۡیُصَلُّوۡا مَعَکَ وَ لۡیَاۡخُذُوۡا حِذۡرَہُمۡ وَ اَسۡلِحَتَہُمۡ ۚ وَدَّ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَوۡ تَغۡفُلُوۡنَ عَنۡ اَسۡلِحَتِکُمۡ وَ اَمۡتِعَتِکُمۡ فَیَمِیۡلُوۡنَ عَلَیۡکُمۡ مَّیۡلَۃً وَّاحِدَۃً ؕ وَ لَا جُنَاحَ عَلَیۡکُمۡ اِنۡ کَانَ بِکُمۡ اَذًی مِّنۡ مَّطَرٍ اَوۡ کُنۡتُمۡ مَّرۡضٰۤی اَنۡ تَضَعُوۡۤا اَسۡلِحَتَکُمۡ ۚ وَ خُذُوۡا حِذۡرَکُمۡ ؕ اِنَّ اللّٰہَ اَعَدَّ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَذَابًا مُّہِیۡنًا ﴿۱۰۲﴾
And when you are among them and lead them in prayer, let a group of them stand [in prayer] with you and let them carry their arms. And when they have prostrated, let them be [in position] behind you and have the other group come forward which has not [yet] prayed and let them pray with you, taking precaution and carrying their arms. Those who disbelieve wish that you would neglect your weapons and your baggage so they could come down upon you in one [single] attack. But there is no blame upon you, if you are troubled by rain or are ill, for putting down your arms, but take precaution. Indeed, Allah has prepared for the disbelievers a humiliating punishment.
جب تم ان میں ہو اور ان کے لئے نماز کھڑی کرو تو چائیے کہ ان کی ایک جماعت تمہارے ساتھ اپنے ہتھیار لئے کھڑی ہو پھر جب یہ سجدہ کر چکیں تو یہ ہٹ کر تمہارے پیچھے آ جائیں اور وہ دوسری جماعت جس نے نماز نہیں پڑھی وہ آ جائے اور تیرے ساتھ نماز ادا کرے اور اپنا بچاؤ اور اپنے ہتھیار لئے رہے کافر چاہتے ہیں کہ کسی طرح تم اپنے ہتھیاروں اور اپنے سامان سے بے خبر ہو جاؤ تو وہ تم پر اچانک دھاوا بول دیں ہاں اپنے ہتھیار اتار رکھنے میں اُس وقت تم پر کوئی گناہ نہیں جب کہ تمہیں تکلیف ہو یا بوجہ بارش کے یا بسبب بیمار ہو جانے کے اور اپنے بچاؤ کی چیزیں ساتھ لئے رہو- یقیناً اللہ تعالٰی نے منکروں کے لئے ذلت کی مار تیار کر رکھی ہے ۔
Surat un Nissa
4:141
الَّذِیۡنَ یَتَرَبَّصُوۡنَ بِکُمۡ ۚ فَاِنۡ کَانَ لَکُمۡ فَتۡحٌ مِّنَ اللّٰہِ قَالُوۡۤا اَلَمۡ نَکُنۡ مَّعَکُمۡ ۫ ۖوَ اِنۡ کَانَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ نَصِیۡبٌ ۙ قَالُوۡۤا اَلَمۡ نَسۡتَحۡوِذۡ عَلَیۡکُمۡ وَ نَمۡنَعۡکُمۡ مِّنَ الۡمُؤۡمِنِیۡنَ ؕ فَاللّٰہُ یَحۡکُمُ بَیۡنَکُمۡ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ ؕ وَ لَنۡ یَّجۡعَلَ اللّٰہُ لِلۡکٰفِرِیۡنَ عَلَی الۡمُؤۡمِنِیۡنَ سَبِیۡلًا ﴿۱۴۱﴾٪  17
Those who wait [and watch] you. Then if you gain a victory from Allah , they say, "Were we not with you?" But if the disbelievers have a success, they say [to them], "Did we not gain the advantage over you, but we protected you from the believers?" Allah will judge between [all of] you on the Day of Resurrection, and never will Allah give the disbelievers over the believers a way [to overcome them].
یہ لوگ تمہارے انجام کار کا انتظار کرتے رہتے ہیں پھر اگر تمہیں اللہ فتح دے تو یہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہارے ساتھی نہیں اور اگر کافروں کو تھوڑا غلبہ مل جائے تو ( ان سے ) کہتے ہیں کہ ہم تم پر غالب نہ آنے لگے تھے اور کیا ہم نے تمہیں مسلمانوں کے ہاتھوں سے نہ بچایا تھا ؟پس قیامت میں خود اللہ تعالٰی تمہارے درمیان فیصلہ کرے گا اور اللہ تعالٰی کافروں کو ایمان والوں پر ہرگز راہ نہ دے گا ۔