Surat ul Baqara

Surah: 2

Verse: 99

سورة البقرة

وَ لَقَدۡ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَیۡکَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ ۚ وَ مَا یَکۡفُرُ بِہَاۤ اِلَّا الۡفٰسِقُوۡنَ ﴿۹۹﴾

And We have certainly revealed to you verses [which are] clear proofs, and no one would deny them except the defiantly disobedient.

اور یقینًا ہم نے آپ کی طرف روشن دلیلیں بھیجی ہیں جن کا انکار سوائے بدکاروں کے کوئی نہیں کرتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کیں ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
اٰیٰتٍۭ
آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
وَمَا
اور نہیں
یَکۡفُرُ
کفر کرتے
بِہَاۤ
ان کا
اِلَّا
مگر
الۡفٰسِقُوۡنَ
جو فاسق ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اَنۡزَلۡنَاۤ
نازل کیں ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ پر
اٰیٰتٍۭ
آیات
بَیِّنٰتٍ
واضح
وَمَا
اور نہیں
یَکۡفُرُ
انکار کرتا
بِہَاۤ
اس کا
اِلَّا
سوائے
الۡفٰسِقُوۡنَ
فاسقوں کے
Translated by

Juna Garhi

And We have certainly revealed to you verses [which are] clear proofs, and no one would deny them except the defiantly disobedient.

اور یقینًا ہم نے آپ کی طرف روشن دلیلیں بھیجی ہیں جن کا انکار سوائے بدکاروں کے کوئی نہیں کرتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے آپکی طرف نہایت واضح آیات نازل کی ہیں، جنکا بد کرداروں کے سوا کوئی بھی انکار نہیں کرتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناہم نے آپ پر واضح آیات نازل کی ہیں اوراُس کا انکارفاسقوں کے سواکوئی نہیں کرتا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And certainly We have revealed to you clear signs. And no one denies them except the sinful.

اور ہم نے اتاریں تیری طرف آیتیں روشن اور انکار نہ کریں گے ان کر مگر وہی جو نافرمان ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی طرف نازل کردی ہیں روشن آیات اور انکار نہیں کرتے ان کا مگر وہی جو سرکش ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have sent down to you Revelations that clearly expound the Truth, and none but the disobedient reject them.

ہم نے تمہاری طرف ایسی آیات نازل کی ہیں جو صاف صاف حق کا اظہار کرنے والی ہیں ۔ اور ان کی پیروی سے صرف وہی لوگ انکار کرتے ہیں جو فاسق ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور بیشک ہم نے آپ پر ایسی آیتیں اتاری ہیں جو حق کو آشکار کرنے والی ہیں ، اور ان کا انکار وہی لوگ کرتے ہیں جو نافرمان ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے تجھ پر کھلی ( اور صاف) آیتیں اتاریں 4 اور ان کو وہی نہیں مانتے ج و نافرمان تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے آپ پر واضح دلائل نازل فرمائے اور ان کا انکار صرف بدکار ہی کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ پر اپنی کھلی ہوئی نشانیاں نازل کی ہیں جن کا انکار وہی کرسکتے ہیں جو نافرمان ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے تمہارے پاس سلجھی ہوئی آیتیں ارسال فرمائی ہیں، اور ان سے انکار وہی کرتے ہیں جو بدکار ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We have sent down Unto thee evident signs, and none shall disbelieve therein save the transgressors.

اور بالیقین ہم نے آپ پر روشن نشان اتارے ہیں ۔ اور ان سے کوئی (بھی) انکار نہیں کرتا بجز نافرمانوں کے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تمہارے اوپر نہایت واضح دلیلیں اُتاری ہیں ۔ ان کا انکار صرف عہد شکن لوگ ہی کرتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور البتہ تحقیق ( اے محبوبﷺ ) ہم نے آپ کی طرف واضح آیتیں نازل فرمائی ہیں اور صرف حد سے گزرنے والے گنہگار ہی اس کا انکار کرتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے تیری طرف روشن آیتیں اتاری ہیں اور ان کا انکار نہ کریں گے مگر وہی جو نافرمان ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے اتاریں آپ کی طرف (اے پیغمبر) روشن آیتیں، اور ان کا انکار نہیں کرتے مگر وہی لوگ جو کہ فاسق (و بدکار) ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے آپ کی طرف نہایت واضح آیات نازل کی ہیں جن کافاسقوں کے سواکوئی بھی انکار نہیں کرتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے تمہاری طرف روشن آیتیں اتاریں ( ف۱۷٦ ) اور ان کے منکر نہ ہوں گے مگر فاسق لوگ ۔

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے آپ کی طرف روشن آیتیں اتاری ہیں اور ان ( نشانیوں ) کا سوائے نافرمانوں کے کوئی انکار نہیں کر سکتا

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ( ص ) ) بالیقین ہم نے تمہاری طرف واضح آیتیں نازل کی ہیں اور ان کا انکار نہیں کرتے مگر وہی جو فاسق ( نافرمان ) ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have sent down to thee Manifest Signs (ayat); and none reject them but those who are perverse.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad) We have given you enlightening authority. Only the wicked sinners deny it.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We have sent down to you manifest Ayat and none disbelieve in them but Fasiqun (those who rebel against Allah's command).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We have revealed to you clear communications and none disbelieve in them except the transgressors.

Translated by

William Pickthall

Verily We have revealed unto thee clear tokens, and only miscreants will disbelieve in them.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने तुम्हारे ऊपर वाज़ेह निशानियाँ उतारीं, और कोई उनका इनकार नहीं करता मगर वही लोग जो फ़ासिक़ हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے تو آپ کے پاس بہت سے دلائل واضحہ نازل کیے ہیں اور کوئی انکار نہیں کیا کرتا مگر صرف وہی لوگ جو عددل حکمی کے عادی ہیں۔ (99)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور یقیناً ہم نے آپ کی طرف دلائل بھیجے جن کا انکار نافرمانوں کے سوا کوئی نہیں کرتا

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے تمہاری طرف ایسی آیات نازل کی ہیں جو صاف صاف حق کا اظہار کرنے والی ہیں ۔ اور ان کی پیروی کرنے سے صرف وہی لوگ انکار کرتے ہیں جو فاسق ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ واقعی بات ہے کہ ہم نے آپ کی طرف واضح دلیلیں نازل کی ہیں۔ اور انکا انکار وہی لوگ کرتے ہیں جو حکم عدولی کرنیوالے ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے اتاریں تیری طرف آیتیں روشن اور انکار نہ کرینگے ان کا مگر وہی جو نافرمان ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے آپ کی طرف واضح دلائل نازل کئے ہیں اور ان دلائل کا انکار نہیں کرتے مگر وہی جو نافرمانی کے خوگر ہیں