Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 110

سورة طه

یَعۡلَمُ مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ وَ لَا یُحِیۡطُوۡنَ بِہٖ عِلۡمًا ﴿۱۱۰﴾

Allah knows what is [presently] before them and what will be after them, but they do not encompass it in knowledge.

جو کچھ ان کے آگے پیچھے ہے اسے اللہ ہی جانتا ہے مخلوق کا علم اس پر حاوی نہیں ہو سکتا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَعۡلَمُ
وہ جانتا ہے
مَا
جو
بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ
ان کے آگے ہے
وَمَا
اور جو
خَلۡفَہُمۡ
ان کے پیچھے ہے
وَلَا
اور نہیں
یُحِیۡطُوۡنَ
وہ احاطہ کر سکتے
بِہٖ
اس کے
عِلۡمًا
عمل کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَعۡلَمُ
وہ سب جانتا ہے
مَا
جو
بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ
آگے ہے ان کے
وَمَا
اور جو
خَلۡفَہُمۡ
پیچھے ہے ان کے
وَلَا یُحِیۡطُوۡنَ
اور نہیں وہ احاطہ کر سکتے
بِہٖ
اس کا
عِلۡمًا
علم سے
Translated by

Juna Garhi

Allah knows what is [presently] before them and what will be after them, but they do not encompass it in knowledge.

جو کچھ ان کے آگے پیچھے ہے اسے اللہ ہی جانتا ہے مخلوق کا علم اس پر حاوی نہیں ہو سکتا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ لوگوں کا اگلا پچھلا حال سب کچھ جانتا ہے لیکن دوسرے لوگ اسے نہیں جان سکتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ سب جانتاہے جواُن کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وہ سب علم سے اس کا احاطہ نہیں کرسکتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He knows what is in front of them and what is behind them, and they do not encompass Him in (their) knowledge.

وہ جانتا ہے جو کچھ ہے ان کے آگے اور پیچھے اور یہ قابو میں نہیں لا سکتے اس کو دریافت کر کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے سامنے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے اور وہ احاطہ نہیں کرسکتے اس کے علم کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

He knows all that is ahead of them and all that is behind them, while the others do not know.

وہ لوگوں کا اگلا پچھلا سب حال جانتا ہے اور دوسروں کو اس کا پورا علم نہیں ہے 86 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ لوگوں کی ساری اگلی پچھلی باتوں کو جانتا ہے ، اور وہ اس کے علم کا احاطہ نہیں کرسکتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ (سب) جانتا ہے جو ان کے آگے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور لوگوں کا علم 2 اس کو گھیر نہیں سکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے وہ اللہ سب جانتا ہے اور وہ (اپنے) علم سے اس (کے علم) پر احاطہ نہیں کرسکتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ کو ہر اس چیز کا علم ہے جو ان کے سامنے اور ان کے پیچھے ہے ۔ لیکن ان لوگوں کا علم اللہ کے علم کا احاطہ نہیں کرسکتا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو کچھ ان کے آگے ہے اور کچھ ان کے پیچھے ہے وہ اس کو جانتا ہے اور وہ (اپنے) علم سے خدا (کے علم) پر احاطہ نہیں کرسکتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

He knoweth that which is before them and that which is behind them, and they, encompass it not with their knowledge.

اور وہ جانتا ہے سب کے اگلے اور پچھلے حالات کو اور (لوگ) اس کا (اپنے) علم سے احاطہ نہیں کرسکتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ ان کے آگے اور ان کے پیچھے جو کر رہے ہیں ، سب سے باخبر ہے اور ان کا علم اس کی احاطہ نہیں کرسکتا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے ، وہ ( اللہ تعالیٰ ) اس کو جانتا ہے اور وہ لوگ اپنے علم سے اس ( کے علم ) کا احاطہ نہیں کرسکتے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے وہ اس کو جانتا ہے اور وہ اپنے علم سے اللہ کے علم پر احاطہ نہیں کرسکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اسے معلوم ہے وہ سب کچھ جو ان کے آگے ہے اور وہ سب کچھ جو ان کے پیچھے ہے اور ان کا علم اس کا احاطہ نہیں کرسکتا،

Translated by

Noor ul Amin

وہ لوگوں کے اگلے پچھلے حال سے آگاہ ہے لیکن لوگوں کاعلم اس کا احاطہ نہیں کرسکتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ جانتا ہے جو کچھ ان کے آگے ہے اور جو کچھ ان کے پیچھے ( ف۱٦٦ ) اور ان کا علم اسے نہیں گھیر سکتا ( ف۱٦۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ ان ( سب چیزوں ) کو جانتا ہے جو ان کے آگے ہیں اور جو ان کے پیچھے ہیں اور وہ ( اپنے ) علم سے اس ( کے علم ) کا احاطہ نہیں کرسکتے

Translated by

Hussain Najfi

جو کچھ لوگوں کے آگے ہے ( آنے والے حالات ) اور جو کچھ ان کے پیچھے ہے ( گزرے ہوئے واقعات ) وہ سب کچھ جانتا ہے مگر لوگ اپنے علم سے اس کا احاطہ نہیں کر سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

He knows what (appears to His creatures as) before or after or behind them: but they shall not compass it with their knowledge.

Translated by

Muhammad Sarwar

God knows all that is in front of them and behind them and they can not encompass His knowledge.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He knows what happens to them, and what will happen to them, but they will never encompass anything of His knowledge.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He knows what is before them and what is behind them, while they do not comprehend it in knowledge.

Translated by

William Pickthall

He knoweth (all) that is before them and (all) that is behind them, while they cannot compass it in knowledge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वह जानता है जो कुछ उन के आगे है और जो कुछ उन के पीछे है, किन्तु वे अपने ज्ञान से उस पर हावी नहीं हो सकते

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ ( اللہ تعالیٰ ) ان سب کے اگلے پچھلے احوال کو جانتا ہے اور اس کو ان کا علم احاطہ نہیں کرسکتا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ لوگوں کا اگلا پچھلا حال جانتا ہے اور دوسروں کو اس کا علم نہیں۔ “ (١١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ لوگوں کا اگلا پچھلا سب حال جانتا ہے اور دوسروں کو اس کا پورا علم نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ جانتا ہے جو ان کے پہلے اور پچھلے احوال تھے، اور ان لوگوں کا علم اس کا احاطہ نہیں کرسکتا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

وہ جانتا ہے جو کچھ ہے ان کے آگے اور پیچھے اور یہ قابو میں نہیں لاسکتے اس کو دریافت کر کے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

وہ سب لوگوں کے تمام اگلے پچھلے احوال کو جانتا ہے اور لوگ ازروئے علم معلومات باری تعالیٰ کا احاطہ نہیں کرسکتے ۔