Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 114

سورة طه

فَتَعٰلَی اللّٰہُ الۡمَلِکُ الۡحَقُّ ۚ وَ لَا تَعۡجَلۡ بِالۡقُرۡاٰنِ مِنۡ قَبۡلِ اَنۡ یُّقۡضٰۤی اِلَیۡکَ وَحۡیُہٗ ۫ وَ قُلۡ رَّبِّ زِدۡنِیۡ عِلۡمًا ﴿۱۱۴﴾

So high [above all] is Allah , the Sovereign, the Truth. And, [O Muhammad], do not hasten with [recitation of] the Qur'an before its revelation is completed to you, and say, "My Lord, increase me in knowledge."

پس اللہ عالی شان والا سچا اور حقیقی بادشاہ ہے ۔ تو قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کر اس سے پہلے کہ تیری طرف جو وحی کی جاتی ہے وہ پوری کی جائے ، ہاں یہ دعا کر کہ پروردگار میرا علم بڑھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَتَعٰلَی
پس بہت بلند ہے
اللّٰہُ
اللہ
الۡمَلِکُ
بادشاہ
الۡحَقُّ
حقیقی
وَلَا
اور نہ
تَعۡجَلۡ
آپ جلدی کریں
بِالۡقُرۡاٰنِ
ساتھ قرآن کے
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
کہ
یُّقۡضٰۤی
پوری کی جائے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
وَحۡیُہٗ
وحی اس کی
وَقُلۡ
اور کہہ دیجیے
رَّبِّ
اے میرے رب
زِدۡنِیۡ
زیادہ کر دے مجھے
عِلۡمًا
علم میں
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَتَعٰلَی
پس بے حد بلند ہے
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
الۡمَلِکُ
بادشاہ
الۡحَقُّ
حقیقی
وَلَا تَعۡجَلۡ
اور نہ آپ جلدی کریں
بِالۡقُرۡاٰنِ
قرآن پڑھنے میں
مِنۡ قَبۡلِ
اس سے پہلے
اَنۡ
یہ کہ
یُّقۡضٰۤی
پوری کی جائے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
وَحۡیُہٗ
وحی اس کی
وَقُلۡ
اور آپ کہہ دیں
رَّبِّ
اے میرے رب
زِدۡنِیۡ
زیادہ کر مجھے
عِلۡمًا
علم میں
Translated by

Juna Garhi

So high [above all] is Allah , the Sovereign, the Truth. And, [O Muhammad], do not hasten with [recitation of] the Qur'an before its revelation is completed to you, and say, "My Lord, increase me in knowledge."

پس اللہ عالی شان والا سچا اور حقیقی بادشاہ ہے ۔ تو قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کر اس سے پہلے کہ تیری طرف جو وحی کی جاتی ہے وہ پوری کی جائے ، ہاں یہ دعا کر کہ پروردگار میرا علم بڑھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پس اللہ بادشاہ حقیقی ہی بلند شان والا ہے۔ اور قرآن کی وحی پوری ہونے سے پہلے اسے پڑھنے میں جلدی نہ کیجئے اور دعا کیجئے کہ اے میرے پروردگار ! مجھے مزید علم عطا کر

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پس اللہ تعالیٰ بے حدبلندہے، بادشاہِ حقیقی ہے،اورآپ قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کریں، اس سے پہلے کہ آپ کی طرف اس کی وحی پوری کی جائے اورآپ دُعا کریں اے میرے رب! مجھے علم میں زیادہ کر۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So High above all is Allah, the King, the True. And do not hasten with (reciting) the Qur&an before its revelation to you is concluded, and say, |"My Lord, improve me in knowledge.|"

سو بلند درجہ اللہ کا اس سچے بادشاہ کا اور تو جلدی نہ کر قرآن کے لینے میں جب تک پورا نہ ہوچکے اس کا اترنا اور کہہ اے رب زیادہ کر میری سمجھ۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو بہت بلند وبالا ہے اللہ بادشاہ حقیقی اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جلدی نہ کیجیے اس قرآن کے ساتھ اس سے پہلے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر اس کی وحی مکمل ہوجائے اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) یہ کہتے رہا کیجیے کہ اے میرے رب ! میرے علم میں اضافہ فرما

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پس بالا و برتر ہے اللہ ، پادشاہ حقیقی ۔ 90 اور دیکھو ، قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کیا کرو جب تک کہ تمہاری طرف اس کی وحی تکمیل کو نہ پہنچ جائے ، اور دعا کرو کہ اے پروردگار مجھے مزید علم عطا کر ۔ 91

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ایسی ہی اونچی شان ہے اللہ کی ، جو سلطنت کا حقیقی مالک ہے ۔ اور ( اے پیغمبر ) جب قرآن وحی کے ذریعے نازل ہورہا ہو تو اس کے مکمل ہونے سے پہلے قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کیا کرو ۔ ( ٤٧ ) اور یہ دعا کرتے رہا کرو کہ : میرے پروردگار ! مجھے علم میں اور ترقی عطا فرما ۔ ( ٤٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اللہ کی شان بلند ہے جو سچا بادشاہ ہے (وہی مالک حقیقی ہے) اور اے پیغمبر جب تک تجھ پر قرآن کا اترنا پورا نہ ہو (وہی ختم نہ ہو) اس آ کے پڑھنے) میں جلدی نہ کیا کہ 5 اور دعا کر مالک میرے مجھ کو اور زیادہ علم دے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس اللہ جو حقیقی بادشاہ ہیں بڑے عالیشان ہیں اور آپ قرآن (پڑھنے) میں جلدی نہ کیجئے اس سے پہلے کہ آپ پر اس کی پوری وحی نازل ہوچکے اور یہ دعا کیجئے کہ اے میرے پروردگار ! میرا علم بڑھا دیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اللہ بلند اور برتر اور سچا بادشاہ ہے۔ (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ اس قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کیجیے جب تک آپ کی طرف وحی مکمل نہ ہوجائے اور کہئے کہ اے میرے رب ! مجھے اور زیادہ علم عطا فرما۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو خدا جو سچا بادشاہ ہے عالی قدر ہے۔ اور قرآن کی وحی جو تمہاری طرف بھیجی جاتی ہے اس کے پورا ہونے سے پہلے قرآن کے (پڑھنے کے) لئے جلدی نہ کیا کرو اور دعا کرو کہ میرے پروردگار مجھے اور زیادہ علم دے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Exalted is Allah, the True King! And hasten thee not with the Qur'an before there is finished to thee the revelation thereof, and say thou: O my Lord! increase me in knowledge!

سو بڑا عالی شان ہے اللہ جو بادشاہ حقیقی ہے ۔ اور آپ قرآن (کے پڑھنے میں) جلدی نہ کیا کیجیے قبل اس کے کہ آپ پر اس کی وحی پوری نازل ہوچکے ۔ اور آپ کہ ہے کہ اے میرے پروردگار بڑھا دے میرے علم کو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اللہ بادشاہِ حقیقی بہت برتر ہے ۔ پس تم قرآن کیلئے ، اپنی طرف اس کی وحی پوری کیے جانے سے پہلے ، جلدی نہ کرو اور دعا کرتے رہو کہ اے میرے رب! میرے علم میں افزونی فرما!

Translated by

Mufti Naeem

پس اللہ ( تعالیٰ ) بڑا عالی شان ہے حقیقی بادشاہ ( ہے ) آپ اس ( قرآن ) کی وحی کے آپ ( ﷺ ) کی طرف پورا ہونے سے پہلے ( اس قرآن ) کے ( پڑھنے ) میں جلدی نہ کیجیے اور ( دعا کرتے ہوئے ) کہہ دیجیے کہ ( اے ) میرے رب! میرے علم میں اضافہ فرمایا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو اللہ جو سچا بادشاہ ہے عالی قدر ہے اور قرآن کی وحی جو تمہاری طرف بھیجی جاتی ہے اس کے پورا ہونے سے پہلے قرآن کے پڑھنے کے لیے جلدی نہ کیا کرو اور دعا کرو کہ میرے رب ! مجھے اور زیادہ علم دے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو بڑا ہی بالا و برتر ہے وہ اللہ جو کہ بادشاہ حقیقی ہے۔ اور آپ قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کیا کریں اے پیغمبر قبل اس سے کہ پوری کردی جائے آپ کی طرف اس کی وحی اور یوں دعا کرتے رہا کریں کہ میرے رب میرے علم میں اور اضافہ فرما

Translated by

Noor ul Amin

پس اللہ بادشاہ حقیقی ہی بلندشان والا ہے اور قرآن کی وحی پوری ہونے سے پہلے اسے پڑھنے میں جلدی نہ کیجئے اور دعا کیجئے کہ اے میرے رب ! مجھے مزید علم عطا کر

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو سب سے بلند ہے اللہ سچا بادشاہ ( ف۱۷۳ ) اور قرآن میں جلدی نہ کرو جب تک اس کی وحی تمہیں پوری نہ ہولے ( ف۱۷٤ ) اور عرض کرو کہ اے میرے رب! مجھے علم زیادہ دے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس اللہ بلند شان والا ہے وہی بادشاہِ حقیقی ہے ، اور آپ قرآن ( کے پڑھنے ) میں جلدی نہ کیا کریں قبل اس کے کہ اس کی وحی آپ پر پوری اتر جائے ، اور آپ ( رب کے حضور یہ ) عرض کیا کریں کہ اے میرے رب! مجھے علم میں اور بڑھا دے

Translated by

Hussain Najfi

بلند و برتر ہے اللہ جو حقیقی بادشاہ ہے اور ( اے پیغمبر ( ص ) ) جب تک قرآن کی وحی آپ پر پوری نہ ہو جائے اس ( کے پڑھنے ) میں جلدی نہ کیا کیجئے ۔ اور دعا کیجئے کہ ( اے پروردگار ) میرے علم میں اور اضافہ فرما ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

High above all is Allah, the King, the Truth! Be not in haste with the Qur'an before its revelation to thee is completed, but say, "O my Lord! advance me in knowledge."

Translated by

Muhammad Sarwar

God is the Most High and the True King. (Muhammad), do not be hasty in reading the Quran to the people before the revelation has been completed. "Say, My Lord, grant me more knowledge."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then High above all be Allah, the True King. And be not in haste with the Qur'an before its revelation is completed to you, and say: "My Lord! Increase me in knowledge."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Supremely exalted is therefore Allah, the King, the Truth, and do not make haste with the Quran before its revelation is made complete to you and say: O my Lord! increase me in knowledge.

Translated by

William Pickthall

Then exalted be Allah, the True King! And hasten not (O Muhammad) with the Qur'an ere its revelation hath been perfected unto thee, and say: My Lord! Increase me in knowledge.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः सर्वोच्च है अल्लाह, सच्चा सम्राट! क़ुरआन के (फ़ैसले के) सिलसिले में जल्दी न करो, जब तक कि वह पूरा न हो जाए। तेरी ओर उस की प्रकाशना हो रही है। और कहो, "मेरे रब, मुझे ज्ञान में अभिवृद्धि प्रदान कर।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو اللہ تعالیٰ جو بادشاہ حقیقی ہے بڑا عالیشان ہے اور قرآن (پڑھنے) میں قبل اس کے کہ آپ پر اس کی وحی پوری نازل ہوچکے عجلت نہ کیجیئے اور آپ یہ دعا کیجیئے کہ اے میرے رب میرا علم بڑھا دیجیئے۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ بادشاہ حقیقی بلند وبالا ہے۔ قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کرو جب تک کہ آپ کی طرف اس کی وحی مکمل نہ ہوجائے اور دعا کرو کہ اے پروردگار مجھے مزید علم عطا فرما۔ “ (١١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس بالا و برتر ہے اللہ ، پادشاہ حقیقی ۔ اور دیکھو ، قرآن پڑھنے میں جلدی نہ کرو ، جب تک کہ تمہاری طرف اس کی وحی تکمیل کو نہ پہنچ جائے اور دعا کرو کہ اے پروردگار مجھے مزید علم عطا کر۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اللہ برتر ہے، بادشاہ ہے، حق ہے، اور آپ قرآن میں اس سے پہلے جلدی نہ کیجیے کہ اس کی وحی پوری کردی جائے، اور آپ دعا کیجیے کہ اے میرے رب میرا علم اور بڑھا دے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو بلند درجہ اللہ کا اس سچے بادشاہ کا   اور تو جلدی نہ کر قرآن کے لینے میں جب تک پورا نہ ہوچکے اس کا اترنا اور کہہ اے رب زیادہ کر میری سمجھ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو اللہ تعالیٰ جو حقیقی بادشاہ ہے بہت بلند مرتبہ ہے اور اے پیغمبر آپ قرآن کریم میں قبل اس کے کہ آپ پر اس کی وحی پوری نازل ہوچکے جلدی نہ کیا کیجیے اور یوں دعا کیجیے کہ اے میرے رب میرے علم میں ترقی اور اضافہ فرما۔