Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 12

سورة طه

اِنِّیۡۤ اَنَا رَبُّکَ فَاخۡلَعۡ نَعۡلَیۡکَ ۚ اِنَّکَ بِالۡوَادِ الۡمُقَدَّسِ طُوًی ﴿ؕ۱۲﴾

Indeed, I am your Lord, so remove your sandals. Indeed, you are in the sacred valley of Tuwa.

یقیناً میں ہی تیرا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دے ، کیونکہ تو پاک میدان طویٰ میں ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنِّیۡۤ
بےشک میں
اَنَا
میں ہی
رَبُّکَ
رب ہوں تمہارا
فَاخۡلَعۡ
پس اتار دو
نَعۡلَیۡکَ
اپنے دونوں جوتے
اِنَّکَ
بےشک تم
بِالۡوَادِ
وادی میں ہو
الۡمُقَدَّسِ
مقدس
طُوًی
طوی کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنِّیۡۤ
یقیناً میں
اَنَا
میں
رَبُّکَ
رب ہوں تمہارا
فَاخۡلَعۡ
پس آپ اتار دو
نَعۡلَیۡکَ
جوتے اپنے
اِنَّکَ
یقیناً تم ہو
بِالۡوَادِ
وادی
الۡمُقَدَّسِ
مقدس
طُوًی
طویٰ میں
Translated by

Juna Garhi

Indeed, I am your Lord, so remove your sandals. Indeed, you are in the sacred valley of Tuwa.

یقیناً میں ہی تیرا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دے ، کیونکہ تو پاک میدان طویٰ میں ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

میں تمہارا پروردگار ہوں۔ اس وقت تم طویٰ کے مقدس میدان میں ہو۔ لہذا جوتے اتار لو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًمیں ہی تمہارارب ہوں، پس اپنے جوتے اُتار دو یقیناًتم وادی مقدس طویٰ میں ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

it is Me, your Lord, so remove your shoes; you are in the sacred valley of Tuwa.

میں ہوں تیرا رب، سو اتار ڈال اپنی جوتیاں تو ہے پاک میدان طوٰی میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یہ تو میں تمہارا پروردگار ہوں چناچہ اپنی جوتیاں اتار دو کیونکہ اس وقت تم مقدس وادی طویٰ میں ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Verily I am your Lord! Take off your shoes. You are in the sacred valley, Tuwa!

اے موسی ( علیہ السلام ) ، میں ہی تیرا رب ہوں ، جوتیاں اتار دے ۔ 7 تو وادی مقدس طوی میں ہے ۔ 8

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین سے جان لو کہ میں ہی تمہارا رب ہوں ۔ ( ٧ ) اب تم اپنے جوتے اتار دو ، تم اس وقت طوی کی مقدس وادی میں ہو ۔ ( ٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

میں تیرا ملک ہوں تو اپنی جوتیاں اتار ڈال کیونکہ 12 اس وقت تو پاکیزہ میدان میں ہے ملویٰ میں 13

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) یقینا میں ہی آپ کا پروردگار ہوں پس اپنے جوتے اتار دیں بیشک آپ پاک میدان طویٰ میں ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک میں تمہارا رب ہوں۔ اپنے جوتے اتار لو کیونکہ تم پاک اور مقدس مقام طویٰ پر ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

میں تو تمہارا پروردگار ہوں تو اپنی جوتیاں اتار دو۔ تم (یہاں) پاک میدان (یعنی) طویٰ میں ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily I! I am thy Lord: so take off thy shoes; verily thou art into the holy valley, Tuwa.

میں تمہارا پروردگار ہوں سو تم اپنی جوتیاں اتار ڈالو ۔ بیشک تم ایک پاک میدان میں یعنی طوی میں ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ تو میں تمہارا رب ہوں! تو تم اپنے جوتے اتار دو کیونکہ تم طویٰ کی مقدس وادی میں ہو!

Translated by

Mufti Naeem

بے شک میں ہی آپ کا رب ہوں ، پس آپ اپنی جوتیاں اتار دیجیے کہ بلاشبہ آپ ایک پاک میدان طویٰ ( نامی ) میں ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ ! میں تمہارا رب ہوں تم اپناجوتا اتار دو تم یہاں پاک میدانِ طو ٰی میں ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

میں تو تمہارا رب ہوں، پس تم اپنے جوتے اتار دو ، کیونکہ تم تو ایک پاک وادی یعنی طویٰ میں ہو،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ میں تمہارا رب ہوں اس وقت تم طویٰ کے مقدس میدان میں ہو ، لہذااپنےجو تے اتار لو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک میں تیرا رب ہوں تو تو اپنے جوتے اتار ڈال ( ف۹ ) بیشک تو پاک جنگل طویٰ میں ہے ( ف۱۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک میں ہی تمہارا رب ہوں سو تم اپنے جوتے اتار دو ، بیشک تم طوٰی کی مقدس وادی میں ہو

Translated by

Hussain Najfi

میں ہی تمہارا پروردگار ہوں! پس اپنی جوتیاں اتار دو ( کیونکہ ) تم طویٰ نامی ایک مقدس وادی میں ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Verily I am thy Lord! therefore (in My presence) put off thy shoes: thou art in the sacred valley Tuwa.

Translated by

Muhammad Sarwar

I Am your Lord. Take off your shoes; you are in the holy valley of Tuwa.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Verily, I am your Lord! So take off your shoes; you are in the sacred valley, Tuwa."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely I am your Lord, therefore put off your shoes; surely you are in the sacred valley, Tuwa,

Translated by

William Pickthall

Lo! I, even I, am thy Lord, So take off thy shoes, for lo! thou art in the holy valley of Tuwa.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मैं ही तेरा रब हूँ। अपने जूते उतार दे। तू पवित्र घाटी 'तुवा' में है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے موسیٰ میں تمہارا رب ہوں پس تم اپنی جوتیاں اتار ڈالو (کیونکہ) تم ایک پاک میدان یعنی طویٰ میں ہو (یہ اس کا نام ہے) اور میں نے تم کو (نبی بنانے کے لیے) منتخب فرمایا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میں ہی تیرا رب ہوں اپنے جوتے اتار دے تو مقدس وادی طوی میں پہنچ چکا ہے۔ “ (١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں ہی تیرا رب ہوں ‘ جو تیاں اتاردے ‘ تو وادی مقدس طویٰ میں ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک میں تمہارا رب ہوں سو اپنی جوتیاں اتار دو بیشک تم ایک پاک میدان یعنی طویٰ میں ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

میں ہوں تیرا رب سو اتار ڈال اپنی جوتیاں تو ہے پاک میدان طویٰ میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقینا میں تیرا رب ہوں سو تو اپنی دونوں جوتیاں اتار دے کیونکہ تو ایک طویٰ نامی مقدس میدان میں ہے