Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 127

سورة طه

وَ کَذٰلِکَ نَجۡزِیۡ مَنۡ اَسۡرَفَ وَ لَمۡ یُؤۡمِنۡۢ بِاٰیٰتِ رَبِّہٖ ؕ وَ لَعَذَابُ الۡاٰخِرَۃِ اَشَدُّ وَ اَبۡقٰی ﴿۱۲۷﴾

And thus do We recompense he who transgressed and did not believe in the signs of his Lord. And the punishment of the Hereafter is more severe and more enduring.

ہم ایسا ہی بدلہ ہر اس شخص کو دیا کرتے ہیں جو حد سے گزر جائے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ، اور بیشک آخرت کا عذاب نہایت ہی سخت اور باقی رہنے والا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نَجۡزِیۡ
ہم بدلہ دیتے ہیں
مَنۡ
اس کو جو
اَسۡرَفَ
حد سے گزر جائے
وَلَمۡ
اور نہ
یُؤۡمِنۡۢ
وہ ایمان لائے
بِاٰیٰتِ
آیات پر
رَبِّہٖ
اپنے رب کی
وَلَعَذَابُ
اور البتہ عذاب
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
اَشَدُّ
زیادہ شدید ہے
وَاَبۡقٰی
اور زیادہ باقی رہنے والا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَکَذٰلِکَ
اور اسی طرح
نَجۡزِیۡ
ہم بدلہ دیتے ہیں
مَنۡ
جو
اَسۡرَفَ
حد سے گزرے
وَلَمۡ یُؤۡمِنۡۢ
اور نہیں وہ ایمان لاتا
بِاٰیٰتِ
آیات پر
رَبِّہٖ
اپنے رب کی
وَلَعَذَابُ
اور یقیناً عذاب
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
اَشَدُّ
زیادہ سخت ہے
وَاَبۡقٰی
اور زیادہ باقی رہنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And thus do We recompense he who transgressed and did not believe in the signs of his Lord. And the punishment of the Hereafter is more severe and more enduring.

ہم ایسا ہی بدلہ ہر اس شخص کو دیا کرتے ہیں جو حد سے گزر جائے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ، اور بیشک آخرت کا عذاب نہایت ہی سخت اور باقی رہنے والا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جو شخص بھی حد سے بڑھ جائے اور اپنے پروردگار کی آیات پر ایمان نہ لائے، ہم اسے اسی طرح سزا دیں گے اور آخرت کا عذاب تو شدید اور باقی رہنے والا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراسی طرح ہم بدلہ دیتے ہیں اس شخص کوجوحدسے گزرجاتاہے اوراپنے رب کی آیات پر ایمان نہیں لاتااوریقیناآخرت کاعذاب زیادہ سخت اورزیادہ باقی رہنے والا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And thus We recompense him who exceeds the limits and does not believe in the signs of his Lord. And certainly the punishment of the Hereafter is more severe and more lasting.

اور اسی طرح بدلہ دیں گے ہم اس کو جو حد سے نکلا اور یقین نہ لایا اپنے رب کی باتوں پر اور آخرت کا عذاب سخت ہے اور بہت باقی رہنے والا۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اسی طرح ہم بدلہ دیں گے اس کو جس نے حد سے تجاوز کیا اور اپنے رب کی آیات پر ایمان نہ لایا اور یقیناً آخرت کا عذاب زیادہ سخت اور ہمیشہ رہنے والا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Thus do We requite him who transgresses and does not believe in the signs of your Lord (during the life of the world); and surely the punishment of the Hereafter is even more terrible and more enduring.

اس طرح ہم حد سے گزرنے والے اور اپنے رب کی آیات نہ ماننے والے کو ﴿دنیا میں﴾ بدلہ دیتے ہیں ، 108 اور آخرت کا عذاب زیادہ سخت اور زیادہ دیرپا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جو شخص حد سے گذر جاتا ہے ، اور اپنے پروردگار کی نشانیوں پر ایمان نہیں لاتا ، اسے ہم اسی طرح سزا دیتے ہیں ، اور آخرت کا عذاب واقعی زیادہ سخت اور زیادہ دیر رہنے والا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو شخص حد سے گذر جائے اور اپنے مالک کی آیتوں پر ایمان نہ لائے اس کو ہم ایسیہی سزا دیں گے اور بیشک آخرت کا عذاب (دنیا) تکلیف سے بہت سخت اور بہت دیرپا ہے (ہمیشہ رہنے والا ہے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اسی طرح ہم (ہر) اس شخص کو سزا دیں گے جو حد سے نکل گیا اور اپنے پروردگار کی آیات پر ایمان نہ لایا اور آخرت کا عذاب بڑا سخت ہے اور بڑا دیرپا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ایسے ہی حد سے گذرنے والوں کو اور جو لوگ اپنے رب پر ایمان نہیں اتے ان کو ہم اسی طرح کی سزا دیں گے اور آخرت کا عذاب تو شدید ترین اور دیر تک قائم رہنے والا ہو گا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو شخص حد سے نکل جائے اور اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ہم اس کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں۔ اور آخرت کا عذاب بہت سخت اور بہت دیر رہنے والا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Thus We requite him who trespasseth and believeth not in the signs of his Lord, and surely the torment of the Hereafter is most severe and most lasting.

اور اسی طرح ہم ہر اس شخص کو سزا دیں گے جو حد سے نکل جائے اور اپنے پروردگار کی نشانیوں پر ایمان نہ لائے اور واقعی آخرت کا عذاب ہے بڑا سخت اور بڑا دیرپا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اسی طرح ہم بدلہ دیں گے اس کو جو حدود سے تجاوز کرے گا اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہیں لائے گ اور عذابِ آخرت زیادہ سخت اور زیادہ دیرپا ہوگا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور جو شخص حد سے ( آگے ) نکل جائے اور اپنے رب کی آیات پر ایمان نہ لائے تو ہم اس کو ایسا ہی بدلہ دیں گے اور البتہ آخرت کا عذاب تو بہت سخت اور بہت دیر تک رہنے والا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو شخص حد سے نکل جائے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ہم اس کو ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں اور آخرت کا عذاب بڑا سخت اور بہت دیر رہنے والا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس طرح ہم بدلہ لیں گے ہر اس شخص کو جو کہ حد سے گزر گیا ہوگا اور وہ اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہیں لایا ہوگا اور آخرت کا عذاب تو یقینا انتہائی سخت بھی ہوگا اور سب سے بڑھ کر دیرپا بھی۔

Translated by

Noor ul Amin

اورجو شخص بھی حدسے بڑھ جائے اور اپنے رب کی آیات پر ایمان نہ لائے گا ہم اسے اسی طرح سزا دیں گے اور آخرت کاعذاب زیادہ سخت اور طویل مدت تک باقی رہنے والا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم ایسا ہی بدلہ دیتے ہیں جو حد سے بڑھے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ، اور بیشک آخرت کا عذاب سب سے سخت تر اور سب سے دیرپا ہے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اسی طرح ہم اس شخص کو بدلہ دیتے ہیں جو ( گناہوں میں ) حد سے نکل جائے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے ، اور بیشک آخرت کا عذاب بڑا ہی سخت اور ہمیشہ رہنے والا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو کوئی حد سے تجاوز کرے اور اپنے پروردگار کی بات پر ایمان نہ لائے تو ہم اسے اسی طرح ( دنیا میں ) سزا دیتے ہیں اور آخرت کا عذاب تو اور بھی بڑا سخت اور پائیدار ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And thus do We recompense him who transgresses beyond bounds and believes not in the Signs of his Lord: and the Penalty of the Hereafter is far more grievous and more enduring.

Translated by

Muhammad Sarwar

Thus We recompense those who are unjust and have no faith in Our revelations. The torment in the life to come will be more severe and last longer.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And thus do We requite him who transgresses beyond bounds and believes not in the Ayat of his Lord; and the torment of the Hereafter is far more severe and more lasting.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And thus do We recompense him who is extravagant and does not believe in the communications of his Lord, and certainly the chastisement of the hereafter is severer and more

Translated by

William Pickthall

Thus do We reward him who is prodigal and believeth not the revelations of his Lord; and verily the doom of the Hereafter will be sterner and more lasting.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

इसी प्रकार हम उसे बदला देते हैं जो मर्यादा का उल्लंघन करे और अपने रब की आयतों पर ईमान न लाए। और आख़िरत की यातना तो अत्यन्त कठोर और अधिक स्थायी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اسی طرح (ہر) اس شخص کو ہم (مناسب عمل کے) سزا دیں گے جو حد (اطاعت) سے گزر جاوے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان لاوے اور واقعی آخرت کا عذاب ہے بڑا سخت اور بڑا دیرپا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اسی طرح آج تو بھلایا جا رہا ہے ہم حد سے گزرنے والے اور اپنے رب کی آیات نہ ماننے والے کو اسی طرح سزا دیتے ہیں اور آخرت کا عذاب زیادہ سخت اور زیادہ دیرپا ہے۔ “ (١٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس طرح ہم حد سے گزرنے والے اور اپنے رب کی آیات نہ ماننے والے کو (دنیا میں) بدلہ دیتے ہیں اور آخرت کا عذاب زیادہ سخت اور زیادہ دیرپا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم اس طرح اسے سزا دینگے جو حد سے گزر جائے اور اپنے رب کی آیات پر ایمان نہ لائے، اور یہ واقعی بات ہے کہ آخرت کا عذاب زیادہ سخت ہے اور بڑا دیرپا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اسی طرح بدلہ دیں گے ہم اس کو جو حد سے نکلا اور یقین نہ لایا اپنے رب کی باتوں پر اور آخرت کا عذاب سخت ہے اور بہت باقی رہنے والا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی طرح ہم اس شخص کو بدلا دیں گے جو حد سے گزر جائے اور اپنے رب کی آیتوں پر ایمان نہ لائے اور یقینا آخرت کا عذاب بڑا ہی سخت اور بہت ہی دیرپا ہے۔