Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 14

سورة طه

اِنَّنِیۡۤ اَنَا اللّٰہُ لَاۤ اِلٰہَ اِلَّاۤ اَنَا فَاعۡبُدۡنِیۡ ۙ وَ اَقِمِ الصَّلٰوۃَ لِذِکۡرِیۡ ﴿۱۴﴾

Indeed, I am Allah . There is no deity except Me, so worship Me and establish prayer for My remembrance.

بیشک میں ہی اللہ ہوں ، میرے سوا عبادت کے لائق اور کوئی نہیں پس تو میری ہی عبادت کر اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّنِیۡۤ
بےشک میں
اَنَا
میں ہی
اللّٰہُ
اللہ ہوں
لَاۤ
نہیں
اِلٰہَ
کوئی الٰہ(برحق)
اِلَّاۤ
مگر
اَنَا
میں ہی
فَاعۡبُدۡنِیۡ
پس عبادت کرو میری
وَاَقِمِ
اور قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
لِذِکۡرِیۡ
میری یاد کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّنِیۡۤ
یقیناً میں
اَنَا
میں ہی
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ ہوں
لَاۤ اِلٰہَ
نہیں کوئی معبود
اِلَّاۤ
سوائے
اَنَا
میرے
فَاعۡبُدۡنِیۡ
سو تم عبادت کرو میری
وَاَقِمِ
اور قائم کرو
الصَّلٰوۃَ
نماز
لِذِکۡرِیۡ
میری یاد کے لیے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, I am Allah . There is no deity except Me, so worship Me and establish prayer for My remembrance.

بیشک میں ہی اللہ ہوں ، میرے سوا عبادت کے لائق اور کوئی نہیں پس تو میری ہی عبادت کر اور میری یاد کے لئے نماز قائم رکھ ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی الٰہ نہیں لہذا میری ہی عبادت کرو اور میری یاد کے لئے نماز قائم کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقینامیں ہی ﷲ ہوں، میرے سواکوئی معبودنہیں،سوتم میری عبادت کرواورمیری یادکے لیے نمازقائم کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, I AM ALLAH. There is no god but I, so worship Me and establish Salah for My remembrance.

میں جو ہوں اللہ ہوں کسی کی بندگی نہیں سوا میرے سو میری بندگی کر، اور نماز قائم رکھ میری یادگاری کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً میں ہی اللہ ہوں ! کوئی اور معبود نہیں سوائے میرے پس تم میری ہی بندگی کرو اور نماز قائم رکھو میری یاد کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Verily I am Allah. There is no god beside Me. So serve Me and establish Prayers to remember Me.

میں ہی اللہ ہوں ، میرے سوا کوئی خدا نہیں ، پس تو میری بندگی کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم کر ۔ 9

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں ۔ میرے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، اس لیے میری عبادت کرو ، اور مجھے یاد رکھنے کے لیے نماز قائم کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی سچا خدا نہیں تو میرا ہی پوجا کر اور میری ہی 1 یاد کے لیء نماز درستی سے پڑھا کر

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی عبادت کا مستحق نہیں تو میری ہی عبادت کیا کریں اور میرے ذکر (یاد) کے لئے نماز پڑھا کریں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک میں اللہ ہوں۔ میرے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس میری ہی بندگی کرو اور میری بندگی کے لئے نماز قائم کرو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

بےشک میں ہی خدا ہوں۔ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری عبادت کرو اور میری یاد کے لئے نماز پڑھا کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily I! I am Allah! no God there is butI; so Worship Me, and establish prayer for My remembrance.

اے شک میں ہی اللہ ہوں کوئی معبود نہیں میرے سوا سو میری ہی عبادت کیا کرو اور میری ہی یاد کی نماز پڑھا کرو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک میں ہی اللہ ہوں ، میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری ہی عبادت کیجیو اور میری یاد کیلئے نماز کا اہتمام رکھیو!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( وہ یہ ہے کہ ) بے شک میں ہی اللہ ( تعالیٰ ) ہوں ، میرے سوا کوئی معبود نہیں ، پس میری ہی عبادت کیجیے اور میری ہی یاد کے لیے نماز قائم کیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

بیشک میں ہی اللہ ہوں، میرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں تو میری عبادت کیا کرو اور میری یاد کے لیے نماز پڑھا کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور مرکزی کمزوری مضمون اس وحی کا یہ ہے کہ) قطعی طور پر میں ہی ہوں اللہ، کوئی بندگی کے لائق نہیں سوائے میرے، پس تم میری ہی بندگی کرنا، اور میری ہی یاد کے لئے نماز قائم کرنا،

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ میں ہی اللہ ہوں میرے سواکوئی معبود نہیں لہٰذا میری ہی عبادت کرو اور میری یادکے لئے نماز قائم کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک میں ہی ہوں اللہ کہ میرے سوا کوئی معبود نہیں تو میری بندگی کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم رکھ ( ف۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں سو تم میری عبادت کیا کرو اور میری یاد کی خاطر نماز قائم کیا کرو

Translated by

Hussain Najfi

بےشک میں ہی اللہ ہوں ۔ میرے سوا کوئی الٰہ نہیں ہے پس میری عبادت کرو اور میری یاد کیلئے نماز قائم کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Verily, I am Allah: There is no god but I: So serve thou Me (only), and establish regular prayer for celebrating My praise.

Translated by

Muhammad Sarwar

I Am the only God. Worship Me and be steadfast in prayer to have My name always in your mind.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Verily, I am Allah! There is no God but Me, so worship Me, and perform Salah for My remembrance."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely I am Allah, there is no god but I, therefore serve Me and keep up prayer for My remembrance:

Translated by

William Pickthall

Lo! I, even I, am Allah, There is no Allah save Me. So serve Me and establish worship for My remembrance.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निस्संदेह मैं ही अल्लाह हूँ। मेरे सिवा कोई पूज्य-प्रभु नहीं। अतः तू मेरी बन्दगी कर और मेरी याद के लिए नमाज़ क़ायम कर

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(وہ یہ ہے کہ) میں اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں تم میری ہی عبادت کرو اور میری ہی یاد کی نماز پڑھا کرو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

میں ہی اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں۔ پس میری بندگی کر اور میری یاد کے لیے نماز قائم کرو۔ “ (١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

میں ہی اللہ ہوں ‘ میرے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔ پس تو میری بندگی کر اور میری یاد کے لئے نماز قائم کر۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بیشک میں اللہ ہوں میرے سوا کوئی معبود نہیں۔ سو تم میری عبادت کرو اور میری یاد کے لیے نماز قائم کرو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

میں جو ہوں اللہ ہوں کسی کی بندگی نہیں سوا میرے سو میری بندگی کر اور نماز قائم رکھ میری یادگاری کو  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یقین کر کہ میں ہی اللہ ہوں میرے سا کوئی معبود نہیں سو تو میری ہی عبادت کیا کر اور میری ہی یاد کے لئے نماز پڑھا کر۔