Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 15

سورة طه

اِنَّ السَّاعَۃَ اٰتِیَۃٌ اَکَادُ اُخۡفِیۡہَا لِتُجۡزٰی کُلُّ نَفۡسٍۭ بِمَا تَسۡعٰی ﴿۱۵﴾

Indeed, the Hour is coming - I almost conceal it - so that every soul may be recompensed according to that for which it strives.

قیامت یقیناً آنے والی ہے جسے میں پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو وہ بدلہ دیا جائے جو اس نے کوشش کی ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
السَّاعَۃَ
قیامت
اٰتِیَۃٌ
آنے والی ہے
اَکَادُ
قریب ہے کہ میں
اُخۡفِیۡہَا
میں خفیہ رکھوں گا اسے
لِتُجۡزٰی
تاکہ بدلہ دیاجائے
کُلُّ نَفۡسٍۭ
ہر نفس
بِمَا
اس کا جو
تَسۡعٰی
اس نے کوشش کی
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
السَّاعَۃَ
قیامت
اٰتِیَۃٌ
آنے والی ہے
اَکَادُ
قریب ہے
اُخۡفِیۡہَا
میں چھپا لوں اس کو
لِتُجۡزٰی
تاکہ جزا دی جائے
کُلُّ نَفۡسٍۭ
ہر شخص کو
بِمَا
بدلے اس کے جو
تَسۡعٰی
اس نے کوشش کی
Translated by

Juna Garhi

Indeed, the Hour is coming - I almost conceal it - so that every soul may be recompensed according to that for which it strives.

قیامت یقیناً آنے والی ہے جسے میں پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو وہ بدلہ دیا جائے جو اس نے کوشش کی ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

قیامت یقینا آنے والی ہے میں اسے ظاہر کرنے ہی والا ہوں تاکہ ہر شخص اپنی کوشش کا بدلہ پائے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًقیامت آنے والی ہے،قریب ہے کہ میں اُسے چھپاؤں تاکہ ہرشخص کو اس کابدلہ دیا جائے جواس نے کوشش کی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, the Hour has to come. I would keep it secret so that everyone is given a return for the effort one makes.

قیامت بیشک آنے والی ہے، میں مخفی رکھنا چاہتا ہوں اس کو تاکہ بدلہ ملے ہر شخص کو جو اس نے کمایا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اور یہ بات بھی یاد رکھو کہ) بیشک قیامت آکر رہے گی میں اسے مخفی ہی رکھوں گا تاکہ بدلہ دیا جائے ہر جان کو جو اس نے کوشش کی ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The Hour of Resurrection is coming. I have willed to keep the time of its coming hidden so that everyone may be recompensed in accordance with his effort.

قیامت کی گھڑی ضرور آنے والی ہے ۔ میں اس کا وقت مخفی رکھنا چاہتا ہوں ، تاک ہر متنفس اپنی سعی کے مطابق بدلہ پائے ۔ 10

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقین رکھو کہ قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، میں اس ( کے وقت ) کو خفیہ رکھنا چاہتا ہوں ، تاکہ ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ ملے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک قیامت (ایک دن ضرور) آنے والی ہے میں اس کو چھپا بندہ ہوں (یعنی اس کے وقت کو اس لئے کہ ہر شخص کو اس کے کام کا بدلہ ملے 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بلا شبہ قیامت آنے والی ہے ہم اس کو (تمام خلائق سے) پوشیدہ رکھنا چاہتے ہیں تاکہ ہر شخص اپنی محنت کا بدلہ پائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بیشک قیامت آنے والی ہے میں اس کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو اس کے لئے پورا بدلہ مل جائے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

قیامت یقیناً آنے والی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس (کے وقت) کو پوشیدہ رکھوں تاکہ ہر شخص جو کوشش کرے اس کا بدلا پائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily the Hour is coming--I wish to conceal it - in Order that every one may be requited according to that which he hath endeavoured.

بلاشبہ قیامت آنے والی ہے میں اسے پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو اس کی کوشش کا بدلہ مل جائے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک قیامت شدنی ہے ۔ میں اس کو چھپائے رکھوں گا ، تاکہ ہر جان کو اس کے عمل کا بدلہ دیا جائے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( دوسری بات یہ ہے کہ ) بلاشبہ قیامت آنے والی ہے ، میں اس ( کے وقت ) کو ( تمام مخلوق سے ) پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں ، تاکہ ہر شخص کو اس کے کیے کا بدلہ مل جائے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

قیامت یقینا آنے والی ہے، میں نے اس (کے وقت) کو مخفی رکھا ہے تاکہ ہر شخص کو اس کا بدلہ ملے جو اس نے کمایا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور دوسرا اہم مضمون اس وحی کا یہ ہے کہ) قیامت نے یقیناً آنا ہے قریب ہے کہ میں اس (کے وقت) کو چھپائے رکھوں، (اور وہ آئے گی اس لئے کہ) تاکہ ہر شخص کو (پورا پورا) بدلہ دیا جائے اس کے (زندگی بھر کے) کئے کرائے کا،

Translated by

Noor ul Amin

قیامت یقیناآنے والی ہے جسے میں پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہرشخص کو بدلہ دیاجائےجو اس نے کوشش کی ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک قیامت آنے والی ہے قریب تھا کہ میں اسے سب سے چھپاؤں ( ف۱۳ ) کہ ہر جان اپنی کوشش کا بدلہ پائے ( ف۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک قیامت کی گھڑی آنے والی ہے ، میں اسے پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر جان کو اس ( عمل ) کا بدلہ دیا جائے جس کے لئے وہ کوشاں ہے

Translated by

Hussain Najfi

یقیناً قیامت آنے والی ہے میں اسے پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو اس کی سعی و کوشش کا معاوضہ مل جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Verily the Hour is coming - My design is to keep it hidden - for every soul to receive its reward by the measure of its Endeavour.

Translated by

Muhammad Sarwar

Although it is certain that the Day of Judgment will come, I prefer to keep it almost a secret so that every soul will receive the recompense for what it has done (on its own).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Verily, the Hour is coming -- and I am almost hiding it -- that every person may be rewarded for that which he strives."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely the hour is coming-- I am about to make it manifest-- so that every soul may be rewarded as it strives:

Translated by

William Pickthall

Lo! the Hour is surely coming. But I will to keep it hidden, that every soul may be rewarded for that which it striveth (to achieve).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

निश्चय ही वह (क़ियामत की) घड़ी आनेवाली है - शीघ्र ही उसे लाऊँगा, उसे छिपाए रखता हूँ - ताकि प्रत्येक व्यक्ति जो प्रयास वह करता है, उस का बदला पाए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(دوسری بات سنو) کہ بلاشبہ قیامت آنے والی ہے میں اس کو (تمام خلائق سے) پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو اس کے کئے کا بدلہ مل جائے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

قیامت کا وقت ہر صورت آنے والا ہے میں اس وقت کو مخفی رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر کوئی اپنی کوشش کے مطابق بدلہ پائے۔ (١٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

قیامت کی گھڑی ضرور آنیوالی ہے۔ میں اس کا وقت مخفی رکھنا چاہتا ہوں تاک ہر متنفس اپنی سعی کے مطابق بدلہ پائے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ قیامت آنے والی ہے میں اس کو پوشیدہ رکھوں گا تاکہ ہر جان کو اس کے کئے ہوئے کاموں کا بدلہ دے دیا جائے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

قیامت بیشک آنے والی ہے میں مخفی رکھنا چاہتا ہوں اس کو تاکہ بدلہ ملے ہر شخص کو جو اس نے کمایا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ قیامت آنے والی ہے میں اس کو پوشیدہ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ہر شخص کو جو کچھ وہ کرت ا ہے اس کے کہنے کا بدلا دیا جائے۔