Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 16

سورة طه

فَلَا یَصُدَّنَّکَ عَنۡہَا مَنۡ لَّا یُؤۡمِنُ بِہَا وَ اتَّبَعَ ہَوٰىہُ فَتَرۡدٰی ﴿۱۶﴾

So do not let one avert you from it who does not believe in it and follows his desire, for you [then] would perish.

پس اب اس کے یقین سے تجھے کوئی ایسا شخص روک نہ دے جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو اور اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہو ، ورنہ تو ہلاک ہو جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَلَا
پس نہ
یَصُدَّنَّکَ
ہرگز روکے تجھے
عَنۡہَا
اس سے
مَنۡ
وہ جو
لَّایُؤۡمِنُ
نہیں وہ ایمان رکھتا
بِہَا
اس پر
وَاتَّبَعَ
اور وہ پیروی کرتا ہے
ہَوٰىہُ
اپنی خواہش نفس کی
فَتَرۡدٰی
ورنہ تو ہلاک ہو جائے گا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَلَا یَصُدَّنَّکَ
سو نہ روک دے تمہیں
عَنۡہَا
اس سے
مَنۡ
جو
لَّایُؤۡمِنُ
نہیں ایمان لایا
بِہَا
اس پر
وَاتَّبَعَ
اور پیچھے لگا ہوا ہے
ہَوٰىہُ
اپنی خواہش کے
فَتَرۡدٰی
پس تم ہلاک ہو جاؤ گے
Translated by

Juna Garhi

So do not let one avert you from it who does not believe in it and follows his desire, for you [then] would perish.

پس اب اس کے یقین سے تجھے کوئی ایسا شخص روک نہ دے جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو اور اپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہو ، ورنہ تو ہلاک ہو جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا جو شخص قیامت پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش کے پیچھے لگا ہوا ہے وہ تمہیں قیامت (کے ذکر) سے روک نہ دے ورنہ تم بھی ہلاک ہوجاؤ

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

سو تمہیں اس سے روک نہ دے کوئی شخص جو اس پرایمان نہیں لایااوراپنی خواہش کے پیچھے لگا ہواہے،پس تم ہلاک ہوجاؤگے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So the one who does not believe in it and follows his desires must not make you neglectful of it, otherwise you will perish.

سو کہیں تجھ کو نہ روک دے اس سے وہ شخص جو یقین نہیں رکھتا اس کا اور پیچھے پڑ رہا ہے اپنے مزوں کے پھر تو پٹکا جائے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (دیکھنا کہیں) تمہیں اس سے رو گرداں نہ کردے کوئی ایسا شخص جو اس پر ایمان نہیں رکھتا اور جو اپنی خواہشات کی پیروی کرتا ہے (اگر ایسا ہوا) تو تم ہلاک ہوجاؤ گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Let him who does not believe in it and follows his lust not turn your thought away from it, lest you are ruined.

پس کوئی ایسا شخص جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش نفس کا بندہ بن گیا ہے تجھ کو اس گھڑی کی فکر سے نہ روک دے ، ورنہ تو ہلاکت میں پڑ جائے گا ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا کوئی شخص تمہیں اس سے ہرگز غافل نہ کرنے پائے جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو ، اور اپنی خواہشات کے پیچھے چلتا ہو ، ورنہ تم ہلاکت میں پڑجاؤ گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اس (پر ایمان لانے) تجھ کو وہ شخص (کہیں) روک نہ دے تو (خود) اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش پر چلتا ہے پھتر تو تباہ ہوجائے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

تو جو شخص اس پر یقین نہیں رکھتا اور اپنی خواہشات (نفسانی) پر چلتا ہے آپ کو اس (کے یقین) سے روک نہ دے پھر آپ تباہی میں پڑجائیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو شخص اس (دن) پر یقین نہیں رکھتا اور اپنی خواہشوں کے پیچھے لگا ہوا ہے وہ تمہیں اس سے نہ روک دے۔ پھر تم ہلاکت میں پڑجاؤ۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو جو شخص اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلتا ہے (کہیں) تم کو اس (کے یقین) سے روک نہ دے تو (اس صورت میں) تم ہلاک ہوجاؤ

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So let not him who believeth not therein and followeth his own desire keep thee away therefrom lest thou perish.

سو تمہیں اس کی طرف سے ایسا شخص باز نہ رکھنے پائے جو اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش (نفسانی) کی پیروی کرتا ہے ورنہ تم بھی تباہ ہو کر رہو گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو نماز سے تمہیں وہ شخص غافل نہ کرنے پائے ، جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہشوں کا پیرو ہے کہ تم ہلاک ہوکر رہ جاؤ!

Translated by

Mufti Naeem

پس آپ کو ہرگز ہرگز اس ( قیامت ) کے یقین ) سے کوئی شخص باز نہ رکھنے پائے جو خود اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی ( نفسانی ) خواہشات کی پیروی کرتا ہے ، کہ ( ایسی صورت میں ) آپ ہلاک ( نہ ) ہوجائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو جو شخص اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلتا ہے کہیں تمہیں اس کے یقین سے روک نہ دے تو اس صورت میں تم ہلاک ہوجاؤ۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس (خبردار، کہیں روکنے نہ پائے آکر اس سے کوئی ایسا شخص جو اس پر ایمان نہ رکھتا ہو، اور وہ پیچھے لگ گیا ہو اپنی خواہشات کے، کہ پھر تم تباہ ہوجاؤ،

Translated by

Noor ul Amin

پس آپ کو قیامت کی فکرسے وہ شخص غافل نہ کردےجو اس پر ایمان نہیں رکھتااوراپنی خواہش کے پیچھے پڑا ہو ، ورنہ آپ ہلاکت میں پڑجائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو ہرگز تجھے ( ف۱۵ ) اس کے ماننے سے وہ باز نہ رکھے جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش کے م پیچھے چلا ( ف۱٦ ) پھر تو ہلاک ہوجائے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

پس تمہیں وہ شخص اس ( کے دھیان ) سے روکے نہ رکھے جو ( خود ) اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہشِ ( نفس ) کا پیرو ہے ورنہ تم ( بھی ) ہلاک ہوجاؤ گے

Translated by

Hussain Najfi

پس ( خیال رکھنا ) کہیں وہ شخص جو اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش نفس کا پیرو ہے تمہیں اس کی فکر سے روک نہ دے ورنہ تم تباہ ہو جاؤگے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"Therefore let not such as believe not therein but follow their own lusts, divert thee therefrom, lest thou perish!"..

Translated by

Muhammad Sarwar

Let not the unbelievers who follow their vain desires make you forget the Day of Judgment, lest you will perish."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

"Therefore, let not the one who believes not therein, but follows his own lusts, divert you therefrom, lest you perish."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore let not him who believes not in it and follows his low desires turn you away from it so that you should perish;

Translated by

William Pickthall

Therefor, let not him turn thee aside from (the thought of) it who believeth not therein but followeth his own desire, lest thou perish.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अतः जो कोई उसपर ईमान नहीं लाता और अपनी वासना के पीछे पड़ा है, वह तुझे उस से रोक न दे, अन्यथा तू विनष्ट हो जाएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو تم کو قیامت سے ایسا شخص باز نہ رکھنے پائے جو اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی (نفسانی) خواہشوں پر چلتا ہے کہ تم (اس کی بےفکری کی وجہ سے) تباہ نہ ہوجاؤ۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس جو شخص اس پر ایمان نہیں لاتا اور وہ اپنی خواہش کا بندہ بن گیا ہے وہ آپ کو قیامت کی سوچ سے نہ روک دے۔ ورنہ آپ ہلاکت میں پڑجائیں گے۔ “ (١٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پس کوئی ایسا شخص جو اس پر ایمان نہیں لاتا اور اپنی خواہش نفس کا بندہ بن گیا ‘ تجھ کو اس گھڑی کی فکر سے نہ روک دے ورنہ تو ہلاکت میں پڑجائے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو جو شخص اس پر ایمان نہ لائے اور اپنی خواہشوں کا اتباع کرے وہ تمہیں اس سے نہ روک دے ورنہ تم تباہ ہوجاؤ گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو کہیں تجھ کو نہ روک دے اس سے وہ شخص جو یقین نہیں رکھتا اس کا اور پیچھے پڑ رہا ہے اپنے مزوں کے پھر تو بھی ٹپکا جائے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کہیں ایسا نہ ہو کہ جو شخص قیامت پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی نفسانی خواہش کی پیروی کرتا ہے وہ تجھ کو اس قیامت کی فکر سے روک دے اور تو ہلاک ہوجائے