Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 61

سورة طه

قَالَ لَہُمۡ مُّوۡسٰی وَیۡلَکُمۡ لَا تَفۡتَرُوۡا عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا فَیُسۡحِتَکُمۡ بِعَذَابٍ ۚ وَ قَدۡ خَابَ مَنِ افۡتَرٰی ﴿۶۱﴾

Moses said to the magicians summoned by Pharaoh, "Woe to you! Do not invent a lie against Allah or He will exterminate you with a punishment; and he has failed who invents [such falsehood]."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے ان سےکہا تمہاری شامت آچکی ، اللہ تعالٰی پر جھوٹ اور افتراء نہ باندھو کہ وہ تمہیں عذابوں سے ملیامیٹ کردے ، یاد رکھو وہ کبھی کامیاب نہ ہوگا جس نے جھوٹی بات گھڑی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
لَہُمۡ
انہیں
مُّوۡسٰی
موسیٰ نے
وَیۡلَکُمۡ
افسوس تم پر
لَاتَفۡتَرُوۡا
نہ تم گھڑو
عَلَی اللّٰہِ
اللہ پر
کَذِبًا
جھوٹ
فَیُسۡحِتَکُمۡ
ورنہ وہ فنا کر دے گا تمہیں
بِعَذَابٍ
عذاب کے ساتھ
وَقَدۡ
اور تحقیق
خَابَ
نامراد ہوا
مَنِ
جس نے
افۡتَرٰی
گھڑ لیا جھوٹ
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
کہا
لَہُمۡ
ان سے
مُّوۡسٰی
موسیٰ نے
وَیۡلَکُمۡ
تمہارا برا ہو
لَاتَفۡتَرُوۡا
نہ باندھو
عَلَی
اوپر
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے
کَذِبًا
جھوٹ
فَیُسۡحِتَکُمۡ
ورنہ وہ فنا کر دے گا تمہیں
بِعَذَابٍ
ایک عذاب سے
وَقَدۡ
اور یقیناً
خَابَ
نامراد ہوا
مَنِ
جس نے
افۡتَرٰی
جھوٹ گھڑا
Translated by

Juna Garhi

Moses said to the magicians summoned by Pharaoh, "Woe to you! Do not invent a lie against Allah or He will exterminate you with a punishment; and he has failed who invents [such falsehood]."

موسٰی ( علیہ السلام ) نے ان سےکہا تمہاری شامت آچکی ، اللہ تعالٰی پر جھوٹ اور افتراء نہ باندھو کہ وہ تمہیں عذابوں سے ملیامیٹ کردے ، یاد رکھو وہ کبھی کامیاب نہ ہوگا جس نے جھوٹی بات گھڑی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اس وقت موسیٰ نے لوگوں سے کہا : تم پر افسوس ! اللہ کے ذمہ جھوٹی باتیں نہ لگاؤ ورنہ وہ عذاب سے تمہیں غارت کر دے گا۔ کیونکہ جس نے بھی جھوٹ گھڑا، ناکام ہی رہا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے اُن سے کہا کہ تمہارا بُرا ہو! اﷲ تعالیٰ پر جھوٹ نہ باندھو،ورنہ وہ تمہیں ایک عذاب سے فناکردے گا، اور یقیناًجھوٹ جس نے بھی گھڑاوہ نامراد ہوا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

-usa said to them, &Pity on you, do not fabricate a lie against Allah, lest He uproots you with a punishment. And loser is he who fabricates a lie.|"

کہا ان کو موسیٰ نے کم بختی تمہاری جھوٹ نہ بولو اللہ پر پھر غارت کر دے تم کو کسی آفت سے، اور مراد کو نہیں پہنچا جس نے جھوٹ باندھا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ (علیہ السلام) ٰ نے انہیں (خبردار کرتے ہوئے) کہا : تمہاری بد بختی ! اللہ پر جھوٹ مت گھڑو کہ وہ تمہیں غارت کر دے کسی عذاب کے ذریعے سے اور یقیناً وہ ناکام ہوا جس کسی نے بھی (اللہ پر) افترا کیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسی ( علیہ السلام ) نے ﴿عین موقع پر گروہ مقابل کو مخاطب کر کے ﴾ 33 کہا ” شامت کے مارو ، نہ جھوٹی تہمتیں باندھو اللہ پر ، 34 ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہارا ستیاناس کر دے گا ۔ جھوٹ جس نے بھی گھڑا وہ نامراد ہوا ۔ ”

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے ان ( جادوگروں سے ) کہا : افسوس ہے تم پر ! اللہ پر بہتان نہ باندھو ( ٢٣ ) ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہیں ملیا میٹ کردے گا ، اور جو کوئی بہتان باندھتا ہے ، نامراد ہوتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے ان جادوگروں کو ایک بار پھر اندھیروں میں سمجھا ہا کیوں تمہاری شناخت آئی ہے اللہ پر جھوٹ مت چوڑو (اس کے کاموں کو جادو نہ کرو وہ عذاب بھیج کر تم کو غارت کردیگا اور دیکھو جس نے خدا تم پر جھوٹ باندھا وہ تباہ ہوچکا۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

موسیٰ (علیہ السلام) نے ان (جادوگروں) سے فرمایا کہ وائے تمہاری کم بختی اللہ پر جھوٹ مت باندھو پس وہ تمہیں عذاب سے فنا کریں گے اور جس نے جھوٹ باندھا اور یقینا نامراد رہا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان سے موسیٰ نے کہا بدنصیبو ! اللہ پر جھوٹ نہ گھڑو۔ ورنہ وہ تمہیں کسی آفت میں مبتلا کر دے گا۔ کیونکہ جس نے جھوٹ باندھا وہ نامراد ہو کر رہا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

موسیٰ نے ان (جادوگروں) سے کہا کہ ہائے تمہاری کمبختی۔ خدا پر جھوٹ افتراء نہ کرو کہ وہ تمہیں عذاب سے فنا کردے گا اور جس نے افتراء کیا وہ نامراد رہا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Musa said unto them: woe unto you! fabricate not against Allah a lie, lest he extirpate you with a torment, and surely He who fabricateth, loseth.

موسیٰ (علیہ السلام) نے ان لوگوں سے کہا اے کم بختی مارو خدا پر جھوٹ افتر نہ کرو ورنہ وہ تمہیں عذاب سے نیست ونابود کردے گا اور جو کوئی جھوٹ باندھتا ہے وہ ناکام ہی رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے ان سے کہا: تمہاری ناس ہو! اللہ پر جھوٹ نہ باندھو کہ وہ تم کو کسی عذاب میں پیس دے اور جس نے خدا پر جھوٹ باندھا ، وہ نامراد ہوا ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) نے ان ( جادوگروں ) سے فرمایا کہ ہائے تمہاری بدبختی! اللہ تعالیٰ پر جھوٹا بہتان مت باندھو کہ ( کہیں ) وہ تمہیں عذاب ( کے ذریعے ) سے بالکل ہی نیست و نابود ( نہ ) کرڈالے اور تحقیق جس نے بہتان باندھا وہ ناکام ( ونامراد ) رہا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ نے ان جادو گروں سے کہا کہ ” ہائے تمہاری کمبختی اللہ پر جھوٹا بہتان نہ باندھو، کہ وہ تمہیں عذاب سے فنا کر دے گا، اور جس نے جھوٹ گھڑا وہ نامراد رہا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موسیٰ نے (ان جادوگروں سے) کہا کہ کم بختی کے مارو، مت جھوٹا افتراء باندھو تم اللہ پر، کہ اس کے نتیجے میں اللہ غارت کر دے تم سب کو کسی ہولناک عذاب سے، اور یقینا ناکام ونامراد) ہوا وہ جس نے جھوٹ گھڑا،

Translated by

Noor ul Amin

اس وقت موسیٰ نے کہا:تم پر افسوس! اللہ کے ذمہ جھوٹی باتیں نہ لگائوورنہ وہ عذاب سے تمہیں غارت کردے گا کیونکہ جس نے بھی جھوٹ گھڑا ، ناکام ہی رہا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

ان سے موسیٰ نے کہا تمہیں خرابی ہو اللہ پر جھوٹ نہ باندھو ( ف۷۹ ) کہ وہ تمہیں عذاب سے ہلاک کردے اور بیشک نامراد رہا جس نے جھوٹ باندھا ( ف۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

موسٰی ( علیہ السلام ) نے ان ( جادوگروں ) سے فرمایا: تم پر افسوس ( خبردار! ) اللہ پر جھوٹا بہتان مت باندھنا ورنہ وہ تمہیں عذاب کے ذریعے تباہ و برباد کردے گا اور واقعی وہ شخص نامراد ہوا جس نے ( اللہ پر ) بہتان باندھا

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ نے ( فرعونیوں سے ) کہا افسوس ہے تم پر ۔ اللہ پر جھوٹا بہتان نہ باندھو ۔ ورنہ وہ کسی عذاب سے تمہارا قلع قمع کر دے گا ۔ اور جو کوئی بہتان باندھتا ہے وہ ناکام و نامراد ہوتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Moses said to him: Woe to you! Forge not ye a lie against Allah, lest He destroy you (at once) utterly by chastisement: the forger must suffer frustration!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses told them, (the magicians) "Woe to you if you invent falsehood against God; you will be destroyed by the torment. Whoever invents falsehood against God will certainly be lost."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Musa said to them: "Woe unto you! Invent not a lie against Allah, lest He should destroy you completely by a torment. And surely, he who invents a lie (against Allah) will fail miserably."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Musa said to them: Woe to you! do not forge a lie against Allah, lest He destroy you by a punishment, and he who forges (a lie) indeed fails to attain (his desire).

Translated by

William Pickthall

Moses said unto them: Woe unto you! Invent not a lie against Allah, lest He extirpate you by some punishment. He who lieth faileth miserably.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

मूसा ने उन लोगों से कहा, "तबाही है तुम्हारी; झूठ घड़कर अल्लाह पर न थोपो कि वह तुम्हें एक यातना से विनष्ट कर दे और झूठ जिस किसी ने भी घड़कर थोपा, वह असफल रहा।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر آیا (7) (اس وقت) موسیٰ (علیہ السلام) نے ان (جادوگر) لوگوں سے فرمایا کہ ارے کمبختی مارو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ افتراء مت کرو (8) کبھی خدا تعالیٰ تم کو کسی قسم کی سزا سے بالکل نیست و نابود ہی کر دے اور جو جھوٹ باندھتا ہے وہ (آخر کو) ناکام رہتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

موسیٰ نے انہیں فرمایا کہ افسوس تم پر نہ باندھو اللہ پر جھوٹ ورنہ اللہ تعالیٰ عذاب سے تمہیں تباہ کر دے گا جس نے جھوٹ گھڑا وہ ناکام ہوا۔ “ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ نے (عین موقع پر گروہ مقابل کو مخاطب کر کے ) کہا شامت کے مارو ، نہ جھوٹی تہمتیں باندھو اللہ پر ، ورنہ وہ ایک سخت عذاب سے تمہارا ستیاناس کر دے گا۔ جھوٹ جس نے بھی گھڑا وہ نامراد ہوا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے ان سے کہا ہلاکت ہے تمہارے لیے اللہ پر جھوٹ افتراء مت کرو ورنہ وہ تمہیں ایسا عذاب دے گا کہ تمہیں بالکل ہی ختم کردے گا اور جو جھوٹ باندھتا ہے وہ ناکام ہی رہتا ہے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا ان کو موسیٰ نے کم بختی تمہاری جھوٹ نہ بولو اللہ پر پھر غارت کر دے تم کو کسی آفت سے اور مراد کو نہیں پہنچا جس نے جھوٹ باندھا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے ان لوگوں سے کہا تمہارے لئے خرابی ہو اللہ تعالیٰ پر جھوٹ افتراء نہ باندھو کہیں ایسا نہ ہو کہ خدا تم کو کسی عذاب سے بالکل تباہ و برباد کر دے اور جس نے خدا پر افتراء پردازی کی وہ اپنے مقصد میں ناکام رہا۔