Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 63

سورة طه

قَالُوۡۤا اِنۡ ہٰذٰىنِ لَسٰحِرٰنِ یُرِیۡدٰنِ اَنۡ یُّخۡرِجٰکُمۡ مِّنۡ اَرۡضِکُمۡ بِسِحۡرِہِمَا وَ یَذۡہَبَا بِطَرِیۡقَتِکُمُ الۡمُثۡلٰی ﴿۶۳﴾

They said, "Indeed, these are two magicians who want to drive you out of your land with their magic and do away with your most exemplary way.

کہنے لگے یہ دونوں محض جادوگر ہیں اور ان کا پختہ ارادہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہارے ملک سے نکال باہر کریں اور تمہارے بہترین مذہب کو برباد کریں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنۡ
یقیناً
ہٰذٰىنِ
یہ دونوں
لَسٰحِرٰنِ
البتہ جادوگر ہیں
یُرِیۡدٰنِ
دونوں چاہتے ہیں
اَنۡ
کہ
یُّخۡرِجٰکُمۡ
وہ دونوں نکال دیں تمہیں
مِّنۡ اَرۡضِکُمۡ
تمہاری زمین سے
بِسِحۡرِہِمَا
ساتھ اپنے جادو کے
وَیَذۡہَبَا
اور دونوں لے جائیں
بِطَرِیۡقَتِکُمُ
تمہارے طریقے کو
الۡمُثۡلٰی
جو انتہائی مثالی ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالُوۡۤا
انہوں نے کہا
اِنۡ
بلاشبہ
ہٰذٰىنِ
یہ دونوں
لَسٰحِرٰنِ
یقیناً جادوگر ہیں
یُرِیۡدٰنِ
یہ دونوں ارادہ رکھتے ہیں
اَنۡ
یہ کہ
یُّخۡرِجٰکُمۡ
وہ دونوں نکال دیں تمہیں
مِّنۡ اَرۡضِکُمۡ
تمہاری زمین سے
بِسِحۡرِہِمَا
اپنے جادوسے
وَیَذۡہَبَا
اور وہ دونوں لے جائیں
بِطَرِیۡقَتِکُمُ
تمہارے طریقہ زندگی کو
الۡمُثۡلٰی
مثا لی
Translated by

Juna Garhi

They said, "Indeed, these are two magicians who want to drive you out of your land with their magic and do away with your most exemplary way.

کہنے لگے یہ دونوں محض جادوگر ہیں اور ان کا پختہ ارادہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہارے ملک سے نکال باہر کریں اور تمہارے بہترین مذہب کو برباد کریں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آخر کچھ لوگوں نے کہا : یہ دونوں جادوگر ہیں اور چاہتے یہ ہیں کہ جادو کے زور سے تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اور تمہارے مثالی طریق زندگی کو ختم کردیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

انہوں نے کہاکہ بلاشبہ یہ دونوں یقیناًجادوگرہیں وہ دونوں ارادہ رکھتے ہیں کہ اپنے جادوسے تمہیں تمہاری زمین سے نکال دیں اورتمہارے مثالی طریقہ زندگی کاخاتمہ کردیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Said they, |"Certainly, these two are sorcerers who wish to drive you out from your land and do away with your excellent way of life.

بولے مقرر یہ دونوں جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ نکال دیں تم کو تمہارے ملک سے اپنے جادو کے زور سے اور موقوف کرا دیں تمہارے اچھے خاصے چلن کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جادو گر ہی ہیں جو چاہتے ہیں کہ تمہیں تمہاری سرزمین سے نکال باہر کریں اپنے جادو (کے زور) سے اور تمہاری مثالی تہذیب کو برباد کردیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

آخرکار کچھ لوگوں نے کہا کہ ” 36 یہ دونوں تو محض جادوگر ہیں ۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہاری زمین سے بے دخل کر دیں اور تمہارے مثالی طریق زندگی کا خاتمہ کر دیں ۔ 37

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( آخر کار ) انہوں نے کہا کہ : یقینی طور پر یہ دونوں ( یعنی موسیٰ اور ہارون ) جادوگر ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ اپنے جادو کے زور پر تم لوگوں کو تمہاری سرزمین سے نکال باہر کریں ، اور تمہارے بہترین ( دینی ) طریقے کا خاتمہ ہی کر ڈالیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(خیر انہوں نے مشورہ کر کے) کہا بیشک یہ دونوں موسیٰ اور ہارون جادوگر میں وہ چاہتے ہیں اپنے جادو کے دوں سے تم کو تمہارے ملک سے نکال باہر کریں اور تمہارا جو عمدہ طریق ہے 2 ہے اس کو میٹ دیں رقم بھی سب مل کر دائوں کرو 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(بالآخر متفق ہوکر) کہنے لگے یہ دونوں جادو گر ہیں یہ چاہتے ہیں کہ اپنے جادو (کے زور) سے تمہیں تمہاری سر زمین سے نکال باہر کریں اور تمہارے عمدہ (مذہبی) طریقہ کو نابود کردیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

انہوں نے کہا یہ دونوں (موسیٰ اور ہارون جادوگر ہیں) جو چاہتے ہیں کہ تمہیں اپنے جادو کے زور پر ملک سے باہر نکال دیں اور تمہاری مثالی زندگی کا خاتمہ کردیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہنے لگے یہ دونوں جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ اپنے جادو (کے زور) سے تم کو تمہارے ملک سے نکل دیں اور تمہارے شائستہ مذہب کو نابود کردیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They said: verily these two are magicians, intending to drive you forth from your land by their magic and to do away with your superior way.

(پھر) بولے کہ بیشک یہ دونوں بھی جادوگر ہی ہیں (اور) یہ چاہتے ہیں کہ تمہیں تمہاری سرزمین سے اپنے جادو (کے زور) سے نکال دیں اور تمہارا بہتر (واعلی) طور و طریق ہی مٹا دیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

انہوں نے کہا: یہ دونوں بڑے ماہر جادوگر ہیں ۔ یہ چاہتے ہیں کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہارے ملک سے بے دخل کردیں اور تمہارے اعلیٰ نظام کو درہم برہم کرکے رکھ دیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا کہ بے شک یہ دونوں جادوگر ہیں ، یہ چاہتے ہیں کہ یہ اپنے جادو ( کے زور ) سے تمہیں تمہاری زمین ( ملک ) سے نکال باہر کردیں اور تمہارے شائستہ مذہب کو بالکل ہی مٹا ڈالیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کہنے لگے یہ دونوں جادو گرہیں چاہتے ہیں کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہارے ملک سے نکال دیں اور تمہارے اچھے مذہب کو ختم کردیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آخرکار انہوں نے کہا کہ یہ دونوں شخص محض جادوگر ہیں، جو یہ چاہتے ہیں کہ نکال باہر کریں تم سب کو تمہاری سرزمین سے، اپنے جادو کے زور سے، اور خاتمہ کردیں تمہارے عمدہ (اور مثالی) طریقہ زندگی کا،

Translated by

Noor ul Amin

کچھ نے کہا:یہ دونوں جادوگرہیں اور چاہتے یہ ہیں کہ اپنے جادوکے زور سے تمہیں تمہارے ملک سے نکال دیں اور تمہارے مثالی طریقہ زندگی کو ختم کردیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بولے بیشک یہ دونوں ( ف۸۲ ) ضرور جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ تمہیں تمہاری زمین زمین سے اپنے جادو کے زور سے نکال دیں اور تمہارا اچھا دین لے جائیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

کہنے لگے: یہ دونوں واقعی جادوگر ہیں جو یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ تمہیں جادو کے ذریعہ تمہاری سر زمین سے نکال باہر کریں اور تمہارے مثالی مذہب و ثقافت کو نابود کردیں

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( آخرکار ) انہوں نے کہا کہ یہ دونوں جادوگر ہیں جو چاہتے ہیں کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری سرزمین سے نکال دیں اور تمہارے اعلیٰ و مثالی طریقہ کار کو مٹا دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They said: "These two are certainly (expert) magicians: their object is to drive you out from your land with their magic, and to do away with your most cherished institutions.

Translated by

Muhammad Sarwar

and said, "These two people are magicians. They want to expel you from your land through their magic and to destroy your own tradition.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They said: "Verily, these are two magicians. Their object is to drive you out from your land with magic, and to take you away from your exemplary way."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They said: These are most surely two magicians who wish to turn you out from your land by their magic and to take away your best traditions.

Translated by

William Pickthall

They said: Lo! these are two wizards who would drive you out from your country by their magic, and destroy your best traditions;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहने लगे, "ये दोनों जादूगर है, चाहते हैं कि अपने जादू से तुम्हें तुम्हारे भूभाग से निकाल बाहर करें। और तुम्हारी उत्तम और उच्च प्रणाली को तहस-नहस करके रख दे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(آخرکار سب متفق ہو کر) کہنے لگے کہ یہ بیشک دونوں جادوگر ہیں ان کا مطلب یہ ہے کہ اپنے جادو (کے زور) سے تم کو تمہاری زمین سے نکال باہر کریں اور تمہارے عمدہ (مذہبی) طریقہ کا دفتر ہی اٹھا دیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

آخر کار کچھ لوگوں نے کہا یہ جادو گر ہیں ان کا مقصد یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تمہیں تمہاری ملک سے بےدخل کردیں اور تمہارے مثالی طرز زندگی کا خاتمہ کردیں۔ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آخر کار کچھ لوگوں نے کہا کہ یہ دونوں تو محض جادوگر ہیں۔ ان کا مقصد یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہاری زمین سے بےدخل کردیں اور تمہارے مثالی طریق کزندگی کا خاتمہ کردیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کہنے لگے کہ بلاشبہ یہ دونوں جادو گر ہیں۔ دونوں چاہتے ہیں کہ اپنے جادو کے ذریعہ تم لوگوں کو تمہاری سر زمین سے نکال دیں اور تمہارے عمدہ طریقے ختم کردیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولے مقرر یہ دونوں جادوگر ہیں چاہتے ہیں کہ نکال دیں تم کو تمہارے ملک سے اپنے جادو کے زور سے اور موقوف کرادیں تمہارے اچھے خاصے چلن کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جادوگروں نے کہا بیشک یہ دونوں بھائی جادوگر ہیں ان کی خواہش یہ ہے کہ اپنے جادو کے زور سے تم کو تمہارے ملک سے نکال باہر کریں اور تمہاری بہترین و شائستہ تہذیب کو اٹھا ڈالیں۔