Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 74

سورة طه

اِنَّہٗ مَنۡ یَّاۡتِ رَبَّہٗ مُجۡرِمًا فَاِنَّ لَہٗ جَہَنَّمَ ؕ لَا یَمُوۡتُ فِیۡہَا وَ لَا یَحۡیٰی ﴿۷۴﴾

Indeed, whoever comes to his Lord as a criminal - indeed, for him is Hell; he will neither die therein nor live.

بات یہی ہے کہ جو بھی گناہ گار بن کر اللہ تعالٰی کے ہاں حاضر ہوگا اس کے لئے دوزخ ہے ، جہاں نہ موت ہوگی اور نہ زندگی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّہٗ
بےشک وہ
مَنۡ
جو
یَّاۡتِ
آئے گا
رَبَّہٗ
اپنے رب کے پاس
مُجۡرِمًا
مجرم ہو کر
فَاِنَّ
تو بےشک
لَہٗ
اس کے لیے
جَہَنَّمَ
جہنم ہے
لَایَمُوۡتُ
نہ وہ مرے گا
فِیۡہَا
اس میں
وَلَا
اور نہ
یَحۡیٰی
وہ زندہ رہے گا
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّہٗ
بلاشبہ وہ
مَنۡ
جو
یَّاۡتِ
آئے گا
رَبَّہٗ
اپنے رب کے پاس
مُجۡرِمًا
مجرم بن کر
فَاِنَّ
تو یقیناً
لَہٗ
اس کے لیے
جَہَنَّمَ
جہنم ہے
لَایَمُوۡتُ
نہ وہ مرے گا
فِیۡہَا
اس میں
وَلَا یَحۡیٰی
اور نہ جیے گا
Translated by

Juna Garhi

Indeed, whoever comes to his Lord as a criminal - indeed, for him is Hell; he will neither die therein nor live.

بات یہی ہے کہ جو بھی گناہ گار بن کر اللہ تعالٰی کے ہاں حاضر ہوگا اس کے لئے دوزخ ہے ، جہاں نہ موت ہوگی اور نہ زندگی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بات یہ ہے کہ جو شخص مجرم بن کر اپنے پروردگار کے پاس آئے گا اس کے لئے جہنم ہے جس میں وہ نہ مرے گا اور نہ جئے گا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بلاشبہ جو شخص اپنے رب کے سامنے مجرم بن کر آئے گا تو یقیناًاس کے لیے جہنم ہے،اس میں وہ نہ مرےگا اور نہ جیے گا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely whoever comes to his Lord as a sinner, for him there is Jahannam wherein he neither dies nor lives.

بات یہی ہے کہ جو کوئی آیا اپنے رب کے پاس گناہ لے کر سو اس کے واسطے دوزخ ہے نہ مرے اس میں نہ جئے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقینا جو کوئی آئے گا اپنے رب کے پاس مجرم کی حیثیت سے تو اس کے لیے جہنم ہی ہے نہ وہ اس میں مرے گا اور نہ ہی جیے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

The truth is that Hell awaits him who comes to his Lord laden with sin; he shall neither die in it nor live.

حقیقت 50 یہ ہے کہ جو مجرم بن کر اپنے رب کے حضور حاضر ہوگا اس کے لیے جہنم ہے جس میں وہ نہ جیے گا نہ مرے گا ۔ 51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

حقیقت یہ ہے کہ جو شخص اپنے پروردگار کے پاس مجرم بن کر آئے گا ، اس کے لیے جہنم ہے جس میں نہ وہ مرے گا اور نہ جیے گا ۔ ( ٢٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جو کوئی مرتے وقت کافر رہ کر اپنے مالک کے سامنے حاضر ہوگا اس کے 5 لئے دوزخ ہے نہ وہاں مریگا کہ چلو چھٹی ہوئی، اور نہ جئے گا (جیسے جینا چاہیے یعنی آرام کے ساتھ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جو شخص مجرم ہو کر اپنے پروردگار کے پاس آئے گا تو یقینا اس کے لئے جہنم ہے نہ اس میں مرے گا اور نہ جئے گا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

بلاشبہ جو اپنے رب کے پاس مجرم بن کر آئے گا اس کے لئے جہنم ہے جس میں نہ وہ مرے گا نہ جئے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو شخص اپنے پروردگار کے پاس گنہگار ہو کر آئے گا تو اس کے لئے جہنم ہے۔ جس میں نہ مرے گا نہ جیئے گا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily whosoever cometh unto his lord as a Culprit, for him is Hell wherein he will neither die nor live.

ہے یہ کہ جو کوئی بھی اپنے پروردگار کے پاس مجرم ہو کر حاضر ہوگا تو اس کے لئے دوزخ ہے اس میں وہ نہ مرے گا اور نہ جئے گا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

بیشک جو شخص اپنے رب کے سامنے مجرم کی حیثیت سے حاضر ہوگا تو اس کیلئے جہنم ہے ، نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بات یہ ہے کہ جو شخص اپنے رب کے پاس گنہگار ( مجرم ) بن کر حاضر ہوگا تو بلاشبہ اس کے لیے جہنم ( مقرر ) ہے کہ جس میں نہ مرے گا اور نہ ہی جیے گا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو شخص اپنے رب کے پاس گنہگار ہو کر آئے گا تو اس کے لیے جہنم ہے، جس میں نہ مرے گا اور نہ جیئے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور اس کا قانون یہ ہے کہ) جو بھی کوئی مجرم بن کر اپنے رب کے پاس حاضر ہوگا اس کے لئے جہنم ہے، جس میں نہ وہ مرے گا، اور نہ جئیے گا۔

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جو مجرم بن کر اپنے رب کے پاس ( قیامت کے دن ) آ ئے گااس کے لئے جہنم ہے جہاں نہ موت ہوگی نہ زندگی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک جو اپنے رب کے حضور مجرم ( ف۱۰۰ ) ہو کر آئے تو ضرور اس کے لیے جہنم ہے جس میں نہ مرے ( ف۱۰۱ ) نہ جئے ( ف۱۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جو شخص اپنے رب کے پاس مجرم بن کر آئے گا تو بیشک اس کے لئے جہنم ہے ، ( اور وہ ایسا عذاب ہے کہ ) نہ وہ اس میں مر سکے گا اور نہ ہی زندہ رہے گا

Translated by

Hussain Najfi

بےشک جو کوئی مجرم بن کر اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہوگا اس کیلئے وہ جہنم ہے جس میں وہ نہ مرے گا اور نہ جیئے گا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily he who comes to his Lord as a sinner (at Judgment),- for him is Hell: therein shall he neither die nor live.

Translated by

Muhammad Sarwar

The dwelling place of one who comes into the presence of his Lord as a criminal will be hell wherein he will never die nor enjoy his life.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, whoever comes to his Lord as a criminal, then surely, for him is Hell, wherein he will neither die nor live.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever comes to his Lord (being) guilty, for him is surely hell; he shall not die therein, nor shall he live.

Translated by

William Pickthall

Lo! whoso cometh guilty unto his Lord, verily for him is hell. There he will neither die nor live.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

सत्य यह है कि जो कोई अपने रब के पास अपराधी बनकर आया उस के लिए जहन्नम है, जिस में वह न मरेगा और न जिएगा

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شخص (بغاوت کا) مجرم ہو کر اپنے رب کے پاس حاضر ہوگا سو اس کے لیے دوزخ (مقرر) ہے اسمیں نہ مرے گا نہ جیئے گا۔ (6)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” حقیقت یہ ہے کہ جو مجرم بن کر اپنے رب کے حضور پیش ہوگا اس کے لیے جہنم ہے جس میں نہ موت ہے اور نہ زندگی۔ (٧٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ کہ جو مجرم بن کر اپنے رب کے حضور حاضر ہوگا اس کے لئے جہنم ہے جس میں وہ نہ جیے گا نہ مرے گا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ بات یہ ہے کہ جو شخص اپنے رب کے پاس مجرم بن کر آئے گا سو اس کے لیے جہنم ہے نہ اس میں مرے گا اور نہ جیے گا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بات یہی ہے کہ جو کوئی آیا اپنے رب کے پاس گناہ لے کر سو اس کے واسطے دوزخ ہے مرے اس میں نہ جیئے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بلاشبہ جو شخص مجرم بن کر اپنے رب کے روبرو حاضر ہوگا تو اس کے لئے جہنم ہے یہ مجرم اس جہنم میں نہ مرے ہی گا اور نہ جئے ہی گا۔