Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 77

سورة طه

وَ لَقَدۡ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلٰی مُوۡسٰۤی ۬ ۙ اَنۡ اَسۡرِ بِعِبَادِیۡ فَاضۡرِبۡ لَہُمۡ طَرِیۡقًا فِی الۡبَحۡرِ یَبَسًا ۙ لَّا تَخٰفُ دَرَکًا وَّ لَا تَخۡشٰی ﴿۷۷﴾

And We had inspired to Moses, "Travel by night with My servants and strike for them a dry path through the sea; you will not fear being overtaken [by Pharaoh] nor be afraid [of drowning]."

ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کی طرف وحی نازل فرمائی کہ تو راتوں رات میرے بندوں کو لے چل اور ان کے لئے دریا میں خشک راستہ بنالے پھر نہ تجھے کسی کے آپکڑنے کا خطرہ ہوگا نہ ڈر ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلٰی مُوۡسٰۤی
موسیٰ کی طرف
اَنۡ
کہ
اَسۡرِ
لے چلو رات کو
بِعِبَادِیۡ
میرے بندوں کو
فَاضۡرِبۡ
پس بنا لو
لَہُمۡ
ان کے لیے
طَرِیۡقًا
ایک راستہ
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
یَبَسًا
خشک
لَّاتَخٰفُ
نہ تجھے خوف ہوگا
دَرَکًا
پالینے کا
وَّلَا
اور نہ
تَخۡشٰی
تو ڈرے گا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
او ر بلاشبہ یقیناً
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلٰی
طرف
مُوۡسٰۤی
موسیٰ کے
اَنۡ
یہ کہ
اَسۡرِ
رات کے وقت نکلو
بِعِبَادِیۡ
میرے بندوں کو لے کر
فَاضۡرِبۡ
پھر بنا لو
لَہُمۡ
ان کے لیے
طَرِیۡقًا
راستہ
فِی الۡبَحۡرِ
سمندر میں
یَبَسًا
خشک
لَّاتَخٰفُ
نہ تم خوف کھاؤ
دَرَکًا
تعاقب کا
وَّلَا تَخۡشٰی
اور نہ تم ڈرو گے
Translated by

Juna Garhi

And We had inspired to Moses, "Travel by night with My servants and strike for them a dry path through the sea; you will not fear being overtaken [by Pharaoh] nor be afraid [of drowning]."

ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کی طرف وحی نازل فرمائی کہ تو راتوں رات میرے بندوں کو لے چل اور ان کے لئے دریا میں خشک راستہ بنالے پھر نہ تجھے کسی کے آپکڑنے کا خطرہ ہوگا نہ ڈر ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جاؤ۔ پھر ان کے لئے سمندر میں خشک راستہ بناؤ۔ تمہیں نہ تو تعاقب کا خوف ہو اور نہ (ڈوب جانے کا) ڈر ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ رات کے وقت میرے بندوں کولے کر نکلو پھران کے لیے سمندرمیں خشک راستہ بناؤ،نہ تم تعاقب کاخوف کھاؤ گے اورنہ ہی تم ڈر و گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We revealed to Musa saying, |"Move out with my servants at night, then make for them a dry path in the sea (with the strike of your staff), neither fearing to be caught up nor being scared (of anything else).|"

اور ہم نے حکم بھیجا موسیٰ کو کہ لے نکل میرے بندوں کو رات سے پھر ڈال دے ان کے لئے سمندر میں رستہ سوکھا نہ خطرہ کر آپکڑنے کا اور نہ ڈر ڈوبنے سے ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو وحی کردی تھی کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ پس ان کے لیے سمندر کے اندر ایک خشک راستہ بنالو (اس کیفیت میں کہ) نہ پکڑے جانے کا خوف ہو اور نہ (ڈوبنے کا) کوئی اندیشہ

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہم 52 نے موسی ( علیہ السلام ) پر وحی کی کہ اب راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ ، اور ان کے لیے سمندر میں سے سوکھی سڑک بنالے 53 ، تجھے کسی کے تعاقب کا ذرا خوف نہ ہو اور نہ ﴿سمندر کے بیچ سے گزرتے ہوئے﴾ ڈر لگے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ پر وحی بھیجی کہ : تم میرے بندوں کو لے کر راتوں رات روانہ ہوجاؤ ( ٢٨ ) پھر ان کے لیے سمندر میں ایک خشک راستہ اس طرح نکال لینا کہ نہ تمہیں ( دشمن کے ) آپکڑنے کا اندیشہ رہے ، اور نہ کوئی اور خوف ہو ( ٢٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے موسیٰ کو وحی بھیجی کہ میرے بندوں (یعنی بنی اسرائیل) کو رات ہی رات (مصر سے نکال) لے جا پھر سمندر میں ان کے لئے (لاٹھی مار کر) سوکھا رستہ بنا نہ تجھے (فرعن کے) آ پکڑنے ڈر ہوگا۔ نہ (سمندر میں ڈوب جانے کا) خوف۔

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) پر وحی بھیجی کہ ہمارے ان بندوں (بنی اسرائیل) کو راتوں رات لے جائیے پھر ان کے لئے سمندر میں (عصا) مار کر خشک راستہ بنادیں تاکہ آپ کو کسی قسم کے تعاقت کا اندیشہ نہ رہے اور (پکڑے جانے) کا ڈر

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جاؤ اور پھر سمندر میں ان کے لئے (عصا مار کر ) خشک راستہ بنا لینا نہ تو پکڑے جانے کا خوف کرنا اور نہ ڈوبنے کا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو راتوں رات نکال لے جاؤ پھر ان کے لئے دریا میں (لاٹھی مار کر) خشک رستہ بنا دو پھر تم کو نہ تو (فرعون کے) آپکڑنے کا خوف ہوگا اور نہ (غرق ہونے کا) ڈر

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We revealed unto Musa, saying: depart in night with my bondmen, and make for them in the sea a parth dry: thou Shalt fear neither overtaking, nor shalt thou be afraid.

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس وحی بھیجی کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے جاؤ ۔ پھر ان کے لئے سمندر میں (عصا مار کر) خشک راستہ بنالینا تم کو نہ پالئے جانے کا اندیشہ ہوگا اور نہ تم کو (اور کوئی) خوف ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ میرے بندوں کو شب میں لے کر نکل جاؤ ۔ ان کیلئے دریا میں ایک خشک راہ کھول لو ۔ نہ تمہیں تعاقب سے کوئی خطرہ ہوگا ، نہ ( ڈوبنے کا ) کوئی اندیشہ!

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق البتہ ہم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو راتوں رات نکال لے جائیے ، پھر ان کے لیے دریا میں ( لاٹھی مارکر ) خشک راستے بنادیجیے پس تم لوگوں کو نہ تو ( لشکرِ فرعون کے ) آپکڑنے کا خوف ہوگا اور نہ ( ڈوبنے وغیرہ کا ) ڈر ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ ہمارے بندوں کو راتوں رات نکال لے جا، پھر ان کے لیے دریا میں لاٹھی مار کر خشک رستہ بنا دو پھر تم کو نہ تو فرعون کے آپکڑنے کا خوف ہوگا اور نہ غرق ہونے کا ڈر۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (جب فرعون اس سب کے باوجود راہ حق پر نہ آیا تو) ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ تم راتوں رات چل نکلو میرے بندوں کو لے کر، پھر (آگے چل کر اپنے عصا کے ذریعے) سمندر میں ان کے لئے خشک راستہ بنادینا، نہ پکڑے جانے کا کوئی اندیشہ رکھنا اور نہ (غرق وغیرہ کا) کوئی ڈر،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے کرنکل جائوپھرا ن کے لیے سمندر میں خشک راستہ بنائو تمہیں نہ توتعاقب کا خوف ہو اور نہ ( ڈوب جانے کا ) ڈرہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے موسیٰ کو وحی کی ( ف۱۰۵ ) کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے چل ( ف۱۰٦ ) اور ان کے لیے دریا میں سوکھا راستہ نکال دے ( ف۱۰۷ ) تجھے ڈر نہ ہوگا کہ فرعون آلے اور نہ خطرہ ( ف۱۰۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کی طرف وحی بھیجی کہ میرے بندوں کو راتوں رات لے کر نکل جاؤ ، سو ان کے لئے دریا میں ( اپنا عصا مار کر ) خشک راستہ بنا لو ، نہ ( فرعون کے ) آپکڑنے کا خوف کرو اور نہ ( غرق ہونے کا ) اندیشہ رکھو

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے موسیٰ کی طرف وحی کی کہ میرے بندوں ( بنی اسرائیل ) کو لے کر نکل جاؤ پھر ( عصا مار کر ) ان کیلئے سمندر سے خشک راستہ بناؤ ۔ نہ تمہیں پیچھے سے ان کے پکڑے جانے کا خطرہ ہو اور نہ ہی ( غرق وغیرہ کا ) کوئی اندیشہ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We sent an inspiration to Moses: "Travel by night with My servants, and strike a dry path for them through the sea, without fear of being overtaken (by Pharaoh) and without (any other) fear."

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent revelations to Moses telling him, "Travel with My servants during the night and strike a dry road across the sea (for them). Have no fear of being overtaken (by the Pharaoh) nor of anything else".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We revealed to Musa: "Travel by night with My servants and strike a dry path for them in the sea, fearing neither to be overtaken nor being afraid."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We revealed to Musa, saying: Travel by night with My servants, then make for them a dry path in the sea, not fearing to be overtaken, nor being afraid.

Translated by

William Pickthall

And verily We inspired Moses, saying: Take away My slaves by night and strike for them a dry path in the sea, fearing not to be overtaken, neither being afraid (of the sea).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम ने मूसा की ओर प्रकाशना की, "रातों रात मेरे बन्दों को लेकर निकल पड़, और उन के लिए दरिया में सूखा मार्ग निकाल ले। न तो तुझे पीछा किए जाने और न पकड़े जाने का भय हो और न किसी अन्य चीज़ से तुझे डर लगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس وحی بھیجی کہ ہمارے (ان) بندوں (یعنی بنی اسرائیل کو مصر سے) راتوں رات (باہر) لے جاؤ (1) پھر ان کے لیے دریا میں (عصا مار کر) خشک رستہ بنادینا نہ تو تم کو کسی کے تعاقب کا اندیشہ ہوگا اور نہ اور کسی قسم کا خوف ہوگا۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہم نے موسیٰ کو وحی کی کہ میرے بندوں کو لے کر راتوں رات نکل جاؤ اور ان کے لیے سمندر میں سے خشک راستہ بناؤ۔ تجھے فرعون کے پیچھے آنے کا ڈر اور خوف نہیں ہونا چاہیے۔ (٧٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے موسیٰ پر وحی کی کہ اب راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چل پڑ ، اور انکے لئے سمندر میں سے سوکھی سڑک بنا لے ، تجھے کسی کے تعاقب کا ذرا خوف نہ ہو اور نہ (سمندر کے بیچ سے گزرتے ہوئے) ڈر لگے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ کی طرف وحی بھیجی کہ راتوں رات میرے بندوں کو لے کر چلے جاؤ پھر ان کے لیے سمندر میں خشک راستہ بنا دینا نہ کسی کے تعاقب کا اندیشہ کرو گے اور نہ تمہیں کسی قسم کا خوف ہوگا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے حکم بھیجا موسیٰ کو کہ لے نکل میرے بندوں کو رات سے پھر ڈال دے ان کے لئے سمندر میں راستہ سوکھا نہ خطرہ کر آپکڑنے کا اور نہ ڈر ڈوبنے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کے پاس حکم بھیجا کہ میرے بندوں کو راتوں رات نکال لے جا پھر ان کے لئے دریا میں خشک راستہ بنا دے نہ تو تجھ کو دشمن کی گرفت کا اندیشہ ہو اور نہ غرق ہونے کا ڈر ہو۔