Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 80

سورة طه

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ قَدۡ اَنۡجَیۡنٰکُمۡ مِّنۡ عَدُوِّکُمۡ وَ وٰعَدۡنٰکُمۡ جَانِبَ الطُّوۡرِ الۡاَیۡمَنَ وَ نَزَّلۡنَا عَلَیۡکُمُ الۡمَنَّ وَ السَّلۡوٰی ﴿۸۰﴾

O Children of Israel, We delivered you from your enemy, and We made an appointment with you at the right side of the mount, and We sent down to you manna and quails,

اے بنی اسرائیل! دیکھو ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دی اور تم سے کوہ طور کی دائیں طرف کا وعدہ اور تم پر من و سلویٰ اتارا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
اے بنی اسرائیل
قَدۡ
تحقیق
اَنۡجَیۡنٰکُمۡ
نجات دی ہم نے تمہیں
مِّنۡ عَدُوِّکُمۡ
تمہارے دشمن سے
وَوٰعَدۡنٰکُمۡ
اور وعدہ کیا ہم نے تم سے
جَانِبَ الطُّوۡرِ الۡاَیۡمَنَ
طور کی دائیں جانب کا
وَنَزَّلۡنَا
اور اتارا ہم نے
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡمَنَّ
من
وَالسَّلۡوٰی
اور سلوی
Word by Word by

Nighat Hashmi

یٰبَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
اے بنی اسرائیل
قَدۡ
یقیناً
اَنۡجَیۡنٰکُمۡ
نجات دی ہم نے تمہیں
مِّنۡ عَدُوِّکُمۡ
تمہارے دشمن سے
وَوٰعَدۡنٰکُمۡ
اور وعدہ دیا ہم نے تمہیں
جَانِبَ الطُّوۡرِ الۡاَیۡمَنَ
پہاڑ کی دائیں جانب کا
وَنَزَّلۡنَا
اور نازل کیا ہم نے
عَلَیۡکُمُ
تم پر
الۡمَنَّ
من
وَالسَّلۡوٰی
اور سلویٰ
Translated by

Juna Garhi

O Children of Israel, We delivered you from your enemy, and We made an appointment with you at the right side of the mount, and We sent down to you manna and quails,

اے بنی اسرائیل! دیکھو ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دی اور تم سے کوہ طور کی دائیں طرف کا وعدہ اور تم پر من و سلویٰ اتارا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اے بنی اسرائیل ! ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دی اور طور کی دائیں جانب تمہیں (کتاب دینے کا) وعدہ دیا اور تم پر من اور سلویٰ اتارا۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اے بنی اسرائیل! یقیناًہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دلائی اور ہم نے پہاڑکی دائیں جانب کا تمہیں وعدہ دیااور ہم نے تم پرمن وسلویٰ نازل کیا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

0 children of Isra&il, We delivered you from your enemy and appointed for you the right side of the mount Tiir (Sinai) and sent down for you the Mann and Salwa:

اے اولاد اسرائیل چھڑا لیا ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے اور وعدہ ٹھہرایا تم سے داہنی طرف پہاڑ کی اور اتارا تم پر من اور سلویٰ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اے بنی اسرائیل ! ہم نے تم لوگوں کو نجات دی تمہارے دشمن سے پھر ہم نے تم لوگوں کو بلایا کوہ طور کی داہنی جانب اور (صحرا میں تمہاری غذا کے لیے) تم پر من وسلویٰ نازل کیا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Children of Israel! We saved you from your enemy and made a covenant with you on the right side of the Mount and sent down on you manna and quails,

56 اے بنی اسرائیل ، ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات دی ، اور طور کے دائیں جانب 57 تمہاری حاضری کے لیے وقت مقرر کیا 58 اور تم پر من و سلوی اتارا 59 ۔ ۔ ۔ ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اے بنی اسرائیل ! ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دی ، اور تم سے کوہ طور کے دائیں جانب آنے کا وعدہ ٹھہرایا ، اور تم پر من و سلوی نازل کیا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اے بنی اسرائیل ہم نے تم کو تمہایر دشمن (فرعون) سے نجات دلائی اور (توریت شریف اپنے کے لئے تم سے طور (پہاڑ) کا داہنا جانب مقرر کیا اور ہم نے تم پر (جنگل میں جہاں سمجھ کھانے کو نہیں ملتا تھا من اور سلویٰ اتار 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اے بنی اسرائیل ! بےشکہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات بخشی اور ہم نے تم سے (تمہارے پیغمبر سے) طور کی داہنی جانب (آنے) کا وعدہ فرمایا اور (وادی تیہ میں) ہم نے تم پر من اور سلویٰ نازل فرمایا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اے نبی اسرائیل ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات عطا کی اور کوہ طور کے دائیں جانب تم سے توریت دینے کا وعدہ کیا اور ہم نے تمہارے اوپر من وسلویٰ اتارا تھا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اے آل یعقوب ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات دی اور تورات دینے کے لئے تم سے کوہ طور کی داہنی طرف مقرر کی اور تم پر من اور سلویٰ نازل کیا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

O Children of Israel; We delivered you from your enemy, and treated with you on the right side of the mount and sent down upon you the manna and the quails.

اے بنی اسرائیل (دیکھو) ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دی اور تم سے وعدہ کیا طور کی داہنی جانب سے متعلق اور تمہارے اوپر من وسلوی اتارا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اے بنی اسرائیل! ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات بخشی اور تم سے طور کے مبارک جانب کو ایک میعاد ٹھہرائی اور تم پر ہم نے من وسلویٰ اتارا ۔

Translated by

Mufti Naeem

اے بنی اسرائیل! تحقیق ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے خلاصی عطا فرمائی اور ہم نے تم سے ( کوہِ ) طور کے دائیں جانب کا وعدہ کیا اور ہم نے تم پر من و سلویٰ اتارا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اے آل یعقوب ! ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات دی اور تورات دینے کے لیے تم سے کوہ طور کی دا ہنی طرف مقرر کی اور تم پر من اور سلویٰ نازل کیا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اے یعقوب (علیہ السلام) کی اولاد (ذرا ہماری ان نعمتوں کو تو یاد کرو کہ کس طرح) ہم نے تم کو نجات دی تمہارے دشمن (اور اس کے مظالم) سے، اور تمہارے لئے ایک وقت مقرر کیا حاضری کا طور کی دائیں جانب، اور ہم نے تم پر من وسلوی اتارا (تمہاری خوراک کے لئے)

Translated by

Noor ul Amin

اے بنی اسرائیل!ہم نے تمہیں تمہارے دشمن ( فرعون ) سے نجات دی اور طورکی دائیں جانب تمہیں ( کتاب دینے کا ) وعدہ کیا اور تم پر من وسلوٰی اتارا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے بنی اسرائیل بیشک ہم نے تم کو تمہارے دشمن ( ف۱۱۲ ) سے نجات دی اور تمہیں طور کی داہنی طرف کا وعدہ دیا ( ف۱۱۳ ) اور تم پر من اور سلوی ٰ اتارا ( ف۱۱٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اے بنی اسرائیل! ( دیکھو ) بیشک ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات بخشی اور ہم نے تم سے ( کوہِ ) طور کی داہنی جانب ( آنے کا ) وعدہ کیا اور ( وہاں ) ہم نے تم پر من و سلوٰی اتارا

Translated by

Hussain Najfi

اے بنی اسرائیل! ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دی اور تم سے کوہ طور کی دائیں جانب توریت دینے کا قول و قرار کیا ۔ اور تم پر من و سلویٰ نازل کیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

O ye Children of Israel! We delivered you from your enemy, and We made a Covenant with you on the right side of Mount (Sinai), and We sent down to you Manna and quails:

Translated by

Muhammad Sarwar

Children of Israel, We saved you from your enemy and promised to settle you on the right side of the peaceful Mount Tur (Sinai)

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

O Children of Israel! We delivered you from your enemy, and We made a covenant with you on the right side of the Mount, and We sent down to you manna and quail,

Translated by

Muhammad Habib Shakir

O children of Israel! indeed We delivered you from your enemy, and We made a covenant with you on the blessed side of the mountain, and We sent to you the manna and the quails.

Translated by

William Pickthall

O Children of Israel! We delivered you from your enemy, and we made a covenant with you on the holy mountain's side, and sent down on you the manna and the quails,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

ऐ ईसराईल की सन्तान! हम ने तुम्हें तुम्हारे शत्रु से छुटकारा दिया और तुम से तूर के दाहिने छोर का वादा किया और तुम पर मग्न और सलवा उतारा,

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اے بنی اسرائیل (دیکھو) ہم نے تم کو تمہارے (ایسے بڑے) دشمن سے نجات دی اور ہم نے تم سے (تمہارے پیغمبر سے) کوہ طور کی داہنی جانب آنے کا وعدہ کیا (6) اور (وادیہ تیہ میں) ہم نے تم پر من وسلویٰ نازل فرمایا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اے بنی اسرائیل ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے بچایا اور طور کے دائیں جانب تمہاری حاضری کے لیے وقت مقرر کیا اور تم پر من سلویٰ اتارا۔ (٨٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے بنی اسرائیل ، ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات دی ، اور طور کے دائیں جانب تمہاری حاضری کے لئے وقت مقرر کیا اور تم پر من وسلویٰ اتارا

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اے بنی اسرائیل ہم نے تمہیں تمہارے دشمن سے نجات دی اور تم سے ہم نے کوہ طور کی داہنی جانب کا وعدہ کیا اور ہم نے تم پر من اور سلویٰ نازل کیا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اے اولاد اسرائیل چھڑالیا ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے اور وعدہ ٹھہرایا تم سے داہنی طرف پہاڑ کی اور اتارا تم پر من اور سلویٰ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے بنی اسرائیل بیشک ہم نے تم کو تمہارے دشمن سے نجات دی اور تم سے کوہ طور کی داہنی جانب کا وعدہ کیا یعنی توریت دینے کے لئے اور ہم نے تم پر من اور سلویٰ نازل کیا۔