Surat Tahaa

Surah: 20

Verse: 97

سورة طه

قَالَ فَاذۡہَبۡ فَاِنَّ لَکَ فِی الۡحَیٰوۃِ اَنۡ تَقُوۡلَ لَا مِسَاسَ ۪ وَ اِنَّ لَکَ مَوۡعِدًا لَّنۡ تُخۡلَفَہٗ ۚ وَ انۡظُرۡ اِلٰۤی اِلٰـہِکَ الَّذِیۡ ظَلۡتَ عَلَیۡہِ عَاکِفًا ؕ لَنُحَرِّقَنَّہٗ ثُمَّ لَنَنۡسِفَنَّہٗ فِی الۡیَمِّ نَسۡفًا ﴿۹۷﴾

[Moses] said, "Then go. And indeed, it is [decreed] for you in [this] life to say, 'No contact.' And indeed, you have an appointment [in the Hereafter] you will not fail to keep. And look at your 'god' to which you remained devoted. We will surely burn it and blow it into the sea with a blast.

کہا اچھا جا دنیا کی زندگی میں تیری سزا یہی ہے کہ تو کہتا رہے کہ مجھے نہ چھونا اور ایک اور بھی وعدہ تیرے ساتھ ہے جو تجھ سے ہرگز نہ ٹلے گا اور اب تو اپنے اس معبود کو بھی دیکھ لینا جس کا اعتکاف کئے ہوئے تھا کہ ہم اسے جلا کر دریا میں ریزہ ریزہ اڑادیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
کہا
فَاذۡہَبۡ
پس جاؤ
فَاِنَّ
تو بیشک
لَکَ
تیرے لیے ہے
فِی الۡحَیٰوۃِ
زندگی میں
اَنۡ
یہ کہ
تَقُوۡلَ
تو کہتا رہے
لَامِسَاسَ
نہ چھونا
وَاِنَّ
اور بیشک
لَکَ
تیرے لیے
مَوۡعِدًا
وعدہ کا ایک وقت مقرر ہے
لَّنۡ
ہر گز نہ
تُخۡلَفَہٗ
تو پیچھے چھوڑا جائے گا اس سے
وَانۡظُرۡ
اور دیکھ
اِلٰۤی اِلٰـہِکَ
طرف اپنے الہ کے
الَّذِیۡ
وہ جو
ظَلۡتَ
رہا تو
عَلَیۡہِ
اس پر
عَاکِفًا
جم کر بیٹھنے والا
لَنُحَرِّقَنَّہٗ
البتہ ہم ضرور جلا ڈالیں گے اس کو
ثُمَّ
پھر
لَنَنۡسِفَنَّہٗ
البتہ ہم ضرور بکھیر دیں گے اسے
فِی الۡیَمِّ
دریا میں
نَسۡفًا
بکھیر دینا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اُس نے کہا
فَاذۡہَبۡ
پھر جاؤ
فَاِنَّ
تو یقیناً
لَکَ
تیرے لیے
فِی الۡحَیٰوۃِ
دنیا کی زندگی میں
اَنۡ
یہ کہ
تَقُوۡلَ
تو کہتا رہے
لَامِسَاسَ
نہ چھونا مجھے
وَاِنَّ
اور یقیناً
لَکَ
تیرے لیے
مَوۡعِدًا
ایک وعدہ ہے
لَّنۡ
ہرگز نہیں
تُخۡلَفَہٗ
تجھ سے ٹالا جائے گا اسے
وَانۡظُرۡ
اور دیکھو
اِلٰۤی
طرف
اِلٰـہِکَ
اپنے معبود کی
الَّذِیۡ
وہ جو
ظَلۡتَ
بیٹھا تھا تو
عَلَیۡہِ
اس پر
عَاکِفًا
مجاور بن کر
لَنُحَرِّقَنَّہٗ
ہم ضرور جلا دیں گے اسے
ثُمَّ
پھر
لَنَنۡسِفَنَّہٗ
ہم ضرور اڑا دیں گے اس کو
فِی الۡیَمِّ
سمندر میں
نَسۡفًا
اچھی طرح اڑانا
Translated by

Juna Garhi

[Moses] said, "Then go. And indeed, it is [decreed] for you in [this] life to say, 'No contact.' And indeed, you have an appointment [in the Hereafter] you will not fail to keep. And look at your 'god' to which you remained devoted. We will surely burn it and blow it into the sea with a blast.

کہا اچھا جا دنیا کی زندگی میں تیری سزا یہی ہے کہ تو کہتا رہے کہ مجھے نہ چھونا اور ایک اور بھی وعدہ تیرے ساتھ ہے جو تجھ سے ہرگز نہ ٹلے گا اور اب تو اپنے اس معبود کو بھی دیکھ لینا جس کا اعتکاف کئے ہوئے تھا کہ ہم اسے جلا کر دریا میں ریزہ ریزہ اڑادیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے اسے کہا : جاؤ۔ تمہارے لئے زندگی بھر یہ سزا ہے کہ (دوسروں سے) کہتے رہو گے کہ مجھے نے چھونا اور تمہارے لیے عذاب کا ایک وقت ہے جو تجھ سے کبھی نہیں ٹل سکتا۔ اور اپنے الٰہ کی طرف تو دیکھ، جس کے آگے تو معتکف رہتا تھا، کہ ہم کیسے اسے جلا ڈالتے ہیں پھر اس (کی راکھ) کو کیسے دریا میں بکھیر دیتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے کہاکہ پھر جاؤ! تو یقینادنیا کی زندگی میں تمہاری یہی سزاہے کہ توکہتا رہے مجھے نہ چھونا اور یقیناتیرے لیے ایک وعدہ ہے جوتجھ سے قطعاًٹالا نہیں جائے گا اور اپنے معبودکو دیکھ جس پرتومجاور بن بیٹھا تھا،ہم ضروراسے جلاڈالیں گے، پھرہم ضروراسے سمندرمیں اڑادیں گے اچھی طرح اڑانا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He (Musa) said, &Then go away, for your fate in this life is to say: &Do not touch me&. And, of course, you have another promise, never to be held back from you. And look at your god to which you stayed devoted. We will certainly burn it, then we will scatter it thoroughly in the sea.

کہا موسیٰ نے دور ہو تیرے لئے زندگی بھر تو اتنی سزا ہے کہ کہا کرے مت چھیڑو اور تیرے واسطے ایک وعدہ ہے وہ ہرگز تجھ سے خلاف نہ ہوگا اور دیکھ اپنے معبود کو جس پر تمام دن تو معتکف رہتا تھا ہم اس کو جلا دیں گے پھر بکھیر دیں گے دریا میں اڑا کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ (علیہ السلام) ٰ نے کہا : دفع ہوجاؤ ! اب تمہارے لیے زندگی میں یہی (سزا) ہے کہ تم کہتے رہوگے کہ مجھے کوئی نہ چھوئے اور تمہارے لیے ایک وعدہ ہے جس کی ہرگز خلاف ورزی نہیں کی جائے گی اور دیکھو اپنے اس معبود کو جس کا تم اعتکاف کرتے رہے ہو ( ہم اس کے ساتھ کیا معاملہ کرتے ہیں) ہم اسے جلا (کر راکھ کر) دیں گے پھر اس (کی راکھ) کو سمندر میں بکھیر دیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسی ( علیہ السلام ) نے کہا ” اچھا تو جا ، اب زندگی بھر تجھے یہی پکارتے رہنا ہے کہ مجھے نہ چھونا ۔ 74 اور تیرے لیے باز پرس کا ایک وقت مقرر ہے جو تجھ سے ہرگز نہ ٹلے گا ۔ اور دیکھ اپنے اس خدا کو جس پر تو ریجھا ہوا تھا ، اب ہم اسے جلا ڈالیں گے اور ریزہ ریزہ کر کے دریا میں بہا دیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے کہا : اچھا تو جا ، اب زندگی بھر تیرا کام یہ ہوگا کہ تو لوگوں سے یہ کہا کرے گا کہ مجھے نہ چھونا ۔ ( ٤١ ) اور ( اس کے علاوہ ) تیرے لیے ایک وعدے کا وقت مقرر ہے جو تجھ سے ٹلایا نہیں جاسکتا ۔ ( ٤٢ ) اور دیکھ اپنے اس ( جھوٹے ) معبود کو جس پر تو جما بیٹھا تھا ! ہم اسے جلا ڈالیں گے ، اور پھر اس ( کی راکھ ) کو چورا چورا کر کے سمندر میں بکھیر دیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے کہا چل دور ہو (تیری سزا یہ ہے جب تک تو دنیا میں زندہ ہے یوں کہتا رہے گا (دیکھو مجھ کو کہیں 12) چھونا نہیں اور اس کے سوا تیرے لئے (آخرت میں) ایک (عذاب کا وعدہ ہے جو تجھ پر سے ٹلنے والا نہیں اور اب اپنے خدا (بچھڑے) کو دیکھ جس کو تو براب رپوجتا رہا ہم اس کو جلا (کر خاک کردیں گے پھر اس (خاک) کو دریا میں اڑا کر بکھیر دینگے (تاکہ اس کا پتہ اور نشان بھی نہ رہے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمایا تو جا پس تجھ کو (دنیا کی) زندگی میں یہ سزا ہے کہ کہتا پھرے کہ (مجھے) کوئی ہاتھ نہ لگانا اور یقینا (اس کے علاوہ) تیرے لئے (عذاب کا) ایک (اور) وعدہ ہے جو تجھ سے ہرگز ٹل نہ سکے گا اور جس (معبود کی پوجا) پر تو قائم (معتکف) تھا اپنے اس معبود کی طرف دیکھ ہم اس کو ضرور جلادیں گے پھر اس (کی راکھ) کو اڑا کر دریا میں بکھیر دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(موسیٰ نے ) کہا تیرے لئے زندگی میں (یہ سزا ہے کہ ) تو یہی کہتا پھرے گا کہ ” ہاتھ نہ لگانا “ اس کے علاوہ بیشک تیرے لئے (آخرت کے عذاب کا) وقت مقرر ہے جس کے خلاف نہ ہوگا اور تو اپنے اس معبود ( بچھڑے) کی طرف دیکھ جس پر تو جما بیٹا رہتا تھا کہ اس کو ہم جلا ڈالیں گے اور اس (کی راکھ) اڑا کر دریا میں بہا دیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(موسیٰ نے) کہا جا تجھ کو دنیا کی زندگی میں یہ (سزا) ہے کہ کہتا رہے کہ مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لئے ایک اور وعدہ ہے (یعنی عذاب کا) جو تجھ سے ٹل نہ سکے گا اور جس معبود (کی پوجا) پر تو (قائم و) معتکف تھا اس کو دیکھ۔ ہم اسے جلادیں گے پھر اس (کی راکھ) کو اُڑا کر دریا میں بکھیر دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Musa said: begone thou! verily it shall be thine in life to say no contact; and verily thine is an appointment which thou shalt by no means fail. And look at thy god to which thou hast been assidauous; we shall surely burn it, and we shall scatter it into the sea a wide scattering.

موسیٰ (علیہ السلام) نے) کہا تو بس تو جا تیرے لئے (اس) زندگی میں (یہ سزا) ہے کہ تو یہ کہتا پھرے کہ مجھے کوئی ہاتھ نہ لگائے ۔ اور تیرے لئے ایک (اور) وعید ہے جو تجھ سے ٹلنے والی نہیں ۔ اور تو اپنے اس معبود کو دیکھ جس پر تو جما ہوا بیٹھا ہے ہم ابھی اسے جلائے ڈالتے ہیں پھر اس (کی راکھ) کو دریا میں بہائے دیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

موسیٰ نے کہا: چل دور ہو! اب تیرے لئے زندگی بھر یہ ہے کہ تو کہتا پھرے کہ کوئی چھوئے نہیں! اور تیرے لئے ایک وقت موعود بھی ہے جو تجھ سے ٹلنے والا نہیں! اور اپنے اس معبود کو دیکھ جس پر تو فدا رہا ہے ۔ ہم اس کو جلائیں گے ، پھر اس کو سمندر میں بکھیر دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( حضرت موسیٰ علیہ السلام ) نے فرمایا کہ پس توجا ، تیرے لیے اس ( دنیوی ) زندگی میں یہ ( سزا ) ہے کہ تو کہتا رہے کہ مجھے ہاتھ نہ لگاؤ ، بلاشبہ تیرے لیے ( عذاب کا ) ایک اور وعدہ ( بھی ) ہے کہ جو تجھ سے ٹلنے والا نہیں ، اور تو اپنے اس معبود کی طرف دیکھ جس ( کی پوجا ) پر تو جما بیٹھا تھا ، اس کو البتہ ضرور بالضرور ہم جلادیں گے پھر ضرور بالضرور اس ( کی راکھ ) کو بکھیر کر دریا میں بہادیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

موسیٰ نے کہا جا تجھ کو دنیا کی زندگی میں یہ سزا ہے کہ کہتا رہے ” مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لیے ایک اور وعدہ ہے عذاب کا جو ٹل نہ سکے گا اور جس معبود کی پوجا پر تو قائم اور معتکف تھا اس کو دیکھ، ہم اسے جلا دیں گے، پھر اس کی راکھ کو اڑا کر دریا میں بہا دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موسیٰ نے فرمایا پس اب تو جا، تیرے لیے اس دنیاوی زندگی میں تو یہ سزا ہے کہ تو یوں کہتا پھرے کہ مجھے ہاتھ نہ لگانا اور اس کے علاوہ تیرے لیے ایک اور وعدہ ہے جو تجھ سے ہرگز نہیں ٹلے گا، اور اب تو اپنے اس معبود کے انجام کو بھی دیکھ لے جس پر تو ریجھا ہوا تھا۔ ہم اسے ابھی جلا کر خاکستر بنائے دیتے ہیں پھر اس کی خاکستر کو اڑا کر دریا میں بہائے دیتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے کہا:جائو تمہارے لئے زندگی بھریہ ( سزا ) ہے کہ ( دوسروں سے ) کہتے رہوکہ مجھے نہ چھونا اور تیرے لئے عذاب کا ایک وقت ہےجو تجھ سے کبھی نہیں ٹل سکتااوراپنے معبودکی طرف تودیکھو ، جس کی عبادت پر تم جمے رہے تھے ، ہم اسے یقیناجلادینگے پھراس ( راکھ ) کودریامیں بکھیر دینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا تو چلتا بن ( ف۱٤٤ ) کہ دنیا کی زندگی میں تیری سزا یہ ہے کہ ( ف۱٤۵ ) تو کہے چھو نہ جا ( ف۱٤٦ ) اور بیشک تیرے لیے ایک وعدہ کا وقت ہے ( ف۱٤۷ ) جو تجھ سے خلاف نہ ہوگا اور اپنے اس معبود کو دیکھ جس کے سامنے تو دن بھر آسن مارے ( پوجا کے لیے بیٹھا ) رہا ( ف۱٤۸ ) قسم ہے ہم ضرور اسے جلائیں گے پھر ریزہ ریزہ کرکے دریا میں بہائیں گے ( ف۱٤۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( موسٰی علیہ السلام نے ) فرمایا: پس تو ( یہاں سے نکل کر ) چلا جا چنانچہ تیرے لئے ( ساری ) زندگی میں یہ ( سزا ) ہے کہ تو ( ہر کسی کو یہی ) کہتا رہے: ( مجھے ) نہ چھونا ( مجھے نہ چھونا ) ، اور بیشک تیرے لئے ایک اور وعدۂ ( عذاب ) بھی ہے جس کی ہرگز خلاف ورزی نہ ہوگی ، اور تو اپنے اس ( من گھڑت ) معبود کی طرف دیکھ جس ( کی پوجا ) پر تو جم کر بیٹھا رہا ، ہم اسے ضرور جلا ڈالیں گے پھر ہم اس ( کی راکھ ) کو ضرور دریا میں اچھی طرح بکھیر دیں گے

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ نے کہا جا چلا جا! تیرے لئے اس زندگی میں یہ ( سزا ) ہے کہ تو کہتا رہے گا کہ مجھے کوئی نہ چھوئے ( کہ میں اچھوت ہوں ) اور تیرے لئے ( آخرت میں عذاب ) کا ایک وعدہ ہے جو تجھ سے ٹلنے والا نہیں ہے ۔ اور اب دیکھ اپنے اس معبود کو جس کی پرستش پر تو جما بیٹھا رہا ۔ ہم ( پہلے ) اسے جلائیں گے اور پھر اس کی راکھ کو اڑا کر سمندر میں بہائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Moses) said: "Get thee gone! but thy (punishment) in this life will be that thou wilt say, 'touch me not'; and moreover (for a future penalty) thou hast a promise that will not fail: Now look at thy god, of whom thou hast become a devoted worshipper: We will certainly (melt) it in a blazing fire and scatter it broadcast in the sea!"

Translated by

Muhammad Sarwar

Moses said, "Go away! Throughout your life you will not be able to let anyone touch you. This will be your punishment in this life. The time for your final punishment is inevitable. You will never be able to avoid it. Look at your god which you have been worshipping. We will burn it in the fire and scatter its ashes into the sea."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Musa said: "Then go away! And verily, your (punishment) in this life will be that you will say: `Touch me not;' and verily, you have a promise that will not fail. And look at your god to which you have been devoted. We will certainly burn it, and scatter its particles in the sea."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Begone then, surely for you it will be in this life to say, Touch (me) not; and surely there is a threat for you, which shall not be made to fail to you, and look at your god to whose worship you kept (so long); we will certainly burn it, then we will certainly scatter it a (wide) scattering in the sea.

Translated by

William Pickthall

(Moses) said: Then go! and lo! in this life it is for thee to say: Touch me not! and lo! there is for thee a tryst thou canst not break. Now look upon thy god of which thou hast remained a votary. Verily we will burn it and will scatter its dust over the sea.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहा, "अच्छा, तू जा! अब इस जीवन में तेरे लिए यही है कि कहता रहे, कोई छुए नहीं! और तेरे लिए एक निश्चित वादा है, जो तुझ पर से कदापि न टलेगा। और देख अपने इष्ट-पूज्य को जिस पर तू रीझा-जमा बैठा था! हम उसे जला डालेंगे, फिर उसे चूर्ण-विचूर्ण करके दरिया में बिखेर देंगे।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ نے فرمایا بس تیرے لیے اس (دنیوی) زندگی میں یہ سزا ہے کہ تو یہ کہتا پھرا کرے گا کہ مجھ کو کوئی ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لیے ایک اور وعدہ ہے جو تجھ سے ٹلنے والا نہیں (یعنی آخرت میں جدا عذاب ہوگا) اور تو اپنے اس معبود (باطل) کو دیکھ جس پر تو جما ہوا بیٹھا تھا (دیکھ) ہم اس کو جلا دیں گے پھر اس (کی راکھ) کو دریا میں بکھیر کر بہادیں گے۔ (9)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” موسیٰ نے کہا اچھا تو جا اب زندگی بھر یہی کہتا رہے گا کہ مجھے ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لیے باز پرس کا ایک وقت مقرر ہے جو تجھ سے ٹلنے والا نہیں اور دیکھ اپنے اس خدا کو جس پر تو جم کر بیٹھا ہوا تھا اب ہم اسے جلا ڈالیں گے اور ٹکڑے ٹکڑے کرکے سمندر میں پھینک دیں گے۔ “ (٩٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ نے کہا اچھا تو جا ، اب زندگی بھر تجھے یہی پکاتے رہنا ہے کہ مجھے نہ چھونا اور تیرے لئے باز پرس کا ایک وقت مقرر ہے جو تجھ سے ہرگز نہ ٹلے گا اور دیکھ اپنے اس خدا کو جس پر تو ریجھا ہوا تھا ، اب ہم اسے جلا ڈالیں گے اور ریزہ ریزہ کر کے دریا میں بہا دیں گے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے کہا کہ بس تو چلا جا سو تیرے لیے زندگی میں یہ سزا ہے کہ تو یوں کہتا پھرے گا کہ مجھے کوئی نہ چھوئے، اور بلاشبہ تیرے لیے ایک وعدہ ہے جو ٹلنے والا نہیں ہے اور تو اپنے معبود کو دیکھ لے جس پر تو جما ہوا تھا ہم ضرور ضرور اسے جلا دیں گے پھر اسے دریا میں اچھی طرح بکھیر دیں گے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہا موسیٰ نے دور ہو تیرے لئے زندگی بھر تو اتنی سزا ہے کہ کہا کرے مت چھیڑو اور تیرے واسطے ایک وعدہ ہے وہ ہرگز تجھ سے خلاف نہ ہوگا اور دیکھ اپنے معبود کو جس پر تمام دن تو معتکف رہتا تھا ہم اس کو جلا دیں گے پھر بکھیر دیں گے دریا میں اڑا کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا چل دور ہو تیزی سزا اس زندگی میں یہ ہے کہ تو لوگوں سے کہتا پھرے کہ کوئی مجھ کو ہاتھ نہ لگانا اور تیرے لئے ایک اور وعدہ مقرر ہے جس کا تجھ سے خلاف نہ کیا جائے گا اور تو اپنے اس معبود کو دیکھ جس کی پوجا پر تو جما بیٹھا تھا یقینا ہم اس کو جلا ڈالیں گے پھر اس کی راکھ کو دریا میں بکھیر کر بہا دیں گے۔