Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 101

سورة الأنبياء

اِنَّ الَّذِیۡنَ سَبَقَتۡ لَہُمۡ مِّنَّا الۡحُسۡنٰۤی ۙ اُولٰٓئِکَ عَنۡہَا مُبۡعَدُوۡنَ ﴿۱۰۱﴾ۙ

Indeed, those for whom the best [reward] has preceded from Us - they are from it far removed.

البتہ بیشک جن کے لئے ہماری طرف سے نیکی پہلے ہی ٹھہر چکی ہے ۔ وہ سب جہنم سے دور ہی رکھے جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
سَبَقَتۡ
پہلے طے ہو گئی
لَہُمۡ
ان کے لیے
مِّنَّا
ہماری طرف سے
الۡحُسۡنٰۤی
بھلائی
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ ہیں
عَنۡہَا
اس سے
مُبۡعَدُوۡنَ
دور رکھے جانے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
سَبَقَتۡ
پہلے فیصلہ ہوچکا
لَہُمۡ
اُن کے لیے
مِّنَّا
ہماری جناب سے
الۡحُسۡنٰۤی
بھلائی کا
اُولٰٓئِکَ
یہی لوگ
عَنۡہَا
اس سے
مُبۡعَدُوۡنَ
دور رکھے گئے ہوں گے
Translated by

Juna Garhi

Indeed, those for whom the best [reward] has preceded from Us - they are from it far removed.

البتہ بیشک جن کے لئے ہماری طرف سے نیکی پہلے ہی ٹھہر چکی ہے ۔ وہ سب جہنم سے دور ہی رکھے جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

بلاشبہ جن لوگوں کے لئے ہمارے طرف سے پہلے ہی بھلائی مقدر ہوچکی ہے وہ دوزخ سے دور رکھے جائیں گے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناًجن کے لیے ہماری جناب سے بھلائی کا فیصلہ پہلے ہوچکاوہ اس جہنم سے دور رکھے گئے ہوں گے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Surely, those for whom the good (news) from Us has come earlier shall be kept far away from it.

جن کے لئے پہلے سے ٹھہر چکی ہماری طرف سے نیکی وہ اس سے دور رہیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یقیناً وہ لوگ جن کے لیے ہماری طرف سے پہلے ہی بھلائی کا فیصلہ ہوچکا ہے وہ اس سے دور رکھے جائیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But for those whom We had decided to favour with good reward, they shall be kept far removed from Hell.

رہے وہ لوگ جن کے لیے ہماری طرف سے بھلائی کا پہلے ہی فیصلہ ہو چکا ہوگا ، تو وہ یقینا اس سے دور رکھے جائیں گے ، 97

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( البتہ ) جن لوگوں کے لیے ہماری طرف سے بھلائی پہلے سے لکھی جاچکی ہے ، ( یعنی نیک مومن ) ان کو اس جہنم سے دور رکھا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

بیشک جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے پہلے ہی بھلائی ہوچکی ہے (لکھی جا چکی ہے) وہ دوزخ سے دور رہیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے پہلے بھلائی مقرر ہوچکی وہ اس (دوزخ) سے دور کیے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ لوگ جن کے لئے ہماری طرف سے بھلائی کا فیصلہ ہوچکا ہے وہ لوگ ان سے اتنے دور رہیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے پہلے بھلائی مقرر ہوچکی ہے۔ وہ اس سے دور رکھے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Verily those for whom the good reward hath preceded from Us, they therefrom shall be kept far away.

بیشک جن لوگوں کیلئے ہماری طرف سے بھلائی مقدر ہوچکی ہے وہ اس سے (بالکل) دور رکھے جائیں گے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

البتہ جن کیلئے اچھے انجام کا ہماری جانب سے وعدہ ہوچکا ہے ، وہ اس سے دور رکھے جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

بے شک وہ لوگ جن کے لیے ہماری طرف سے بھلائی کا فیصلہ ہوچکا ہے ، وہی اس ( جہنم ) سے دور رہیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں کے لیے ہماری طرف سے پہلے بھلائی مقرر ہوچکی ہے وہ اس سے دور رکھے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

رہے وہ لوگ جن کے لئے ہماری طرف سے بھلائی کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہوگا تو وہ یقینی طور پر اس سے دور رکھے جائیں گے

Translated by

Noor ul Amin

بلاشبہ جن لوگوں کے لئے ہماری طرف سے پہلے ہی بھلائی مقررہوچکی ہے وہ جہنم سے دوررکھے جائینگے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک وہ جن کے لیے ہمارا وعدہ بھلائی کا ہوچکا وہ جنہم سے دور رکھے گئے ہیں ( ف۱۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک جن لوگوں کے لئے پہلے سے ہی ہماری طرف سے بھلائی مقرر ہو چکی ہے وہ اس ( جہنم ) سے دور رکھے جائیں گے

Translated by

Hussain Najfi

ہاں البتہ وہ لوگ جن کیلئے ہماری طرف سے پہلے بھلائی مقدر ہو چکی ہوگی وہ اس سے دور رہیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those for whom the good (record) from Us has gone before, will be removed far therefrom.

Translated by

Muhammad Sarwar

But those to whom We have already promised blessings will be far away from hell.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, those for whom the good has preceded from Us, they will be removed far therefrom (Hell).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Surely (as for) those for whom the good has already gone forth from Us, they shall be kept far off from it;

Translated by

William Pickthall

Lo! those unto whom kindness hath gone forth before from Us, they will be far removed from thence.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

रहे वे लोग जिन के लिए पहले ही हमारी ओर से अच्छे इनाम का वादा हो चुका है, वे उस से दूर रहेंगे

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

(یہ تو دوزخیوں کا حال ہوا اور) جن کے لیے ہماری طرف سے بھلائی مقدر ہوچکی ہے وہ اس (دوزخ) سے (اس قدر) دور کیے جاوینگے (کہ) ۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ لوگ جن کے لیے پہلے سے ہماری طرف سے بھلائی کا فیصلہ ہوچکا ہے وہ یقیناً جہنم سے دور رکھیں جائیں گے۔ (١٠١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

’ رہے وہ لوگ جن کے بارے میں ہماری طرف سے بھلائی کا فیصلہ پہلے ہی ہوچکا ہے تو وہ یقینا اس سے دور رکھے جائیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جن کے لیے پہلے ہی ہماری طرف سے بھلائی کا فیصلہ مقرر ہوچکا ہے وہ جہنم سے دور رکھے جائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جن کے لیے پہلے سے ٹھہر چکی ہماری طرف سے نیکی وہ اس سے دور رہیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

بیشک جن لوگوں کے لئے ہماری جانب سے پہلے ہی بھلائی مقدر ہوچکی ہے وہ لوگ اس دوزخ سے دور رکھے جائیں گے۔