14. This is a very meaningful sentence. It may mean:
(1) Examine this scourge minutely so that if someone asks you about it, you may be able to give an accurate account of it.
(2) Hold your grand meetings as usual. Perhaps your servants may come with folded hands before you to receive orders.
(3) Hold your councils as before, perhaps people may still come to ask for your wise counsels.
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :14
نہایت معنی خیز فقرہ ہے اور اس کے کئی مطلب ہو سکتے ہیں ، مثلاً ، ذرا اچھی طرح اس عذاب کا معائنہ کرو تاکہ کل کوئی اس کی کیفیت پوچھے تو ٹھیک بتا سکو ۔ اپنے وہی ٹھاٹھ جما کر پھر مجلسیں گرم کرو ، شاید اب بھی تمہارے خدم و حشم ہاتھ باندھ کر پوچھیں کہ حضور کیا حکم ہ... ے ۔ اپنی وہی کونسلیں اور کمیٹیاں جمائے بیٹھے رہو ، شاید اب بھی تمہارے عاقلانہ مشوروں اور مدبرانہ آراء سے استفادہ کرنے کے لیے دنیا حاضر ہو ۔ Show more