Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 13

سورة الأنبياء

لَا تَرۡکُضُوۡا وَ ارۡجِعُوۡۤا اِلٰی مَاۤ اُتۡرِفۡتُمۡ فِیۡہِ وَ مَسٰکِنِکُمۡ لَعَلَّکُمۡ تُسۡئَلُوۡنَ ﴿۱۳﴾

[Some angels said], "Do not flee but return to where you were given luxury and to your homes - perhaps you will be questioned."

بھاگ دوڑ نہ کرو اور جہاں تمہیں آسودگی دی گئی تھی وہیں واپس لوٹو اور اپنے مکانات کی طرف جاؤ تاکہ تم سے سوال تو کر لیا جائے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَاتَرۡکُضُوۡا
نہ تم بھاگو
وَارۡجِعُوۡۤا
اور لوٹ آؤ
اِلٰی مَاۤ
طرف اس کے جو
اُتۡرِفۡتُمۡ
عیش دیئے گئے تم
فِیۡہِ
جس میں
وَمَسٰکِنِکُمۡ
اور پنے گھروں کے
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تُسۡئَلُوۡنَ
تم پوچھے جاؤ
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَاتَرۡکُضُوۡا
بھاگو مت
وَارۡجِعُوۡۤا
اور واپس جاؤ
اِلٰی
طرف
مَاۤ
اس کی جو
اُتۡرِفۡتُمۡ
عیش کا سامان دیا گیا تمہیں
فِیۡہِ
اس میں
وَمَسٰکِنِکُمۡ
اور اپنے گھروں میں
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم سے
تُسۡئَلُوۡنَ
پوچھا جائے
Translated by

Juna Garhi

[Some angels said], "Do not flee but return to where you were given luxury and to your homes - perhaps you will be questioned."

بھاگ دوڑ نہ کرو اور جہاں تمہیں آسودگی دی گئی تھی وہیں واپس لوٹو اور اپنے مکانات کی طرف جاؤ تاکہ تم سے سوال تو کر لیا جائے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(ہم نے کہا) بھاگو نہیں بلکہ اپنے مکانوں اور اس عیش و عشرت کے سامان کی طرف لوٹ آؤ جس سے تم مزے اڑا رہے تھے شاید تم سے (حقیقت حال کے متعلق) سوال کیا جائے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

بھاگو مت! اورواپس جاؤاُس عیش کے سامان کی طرف جو تمہیں دیا گیا تھا اور اپنے گھروں میں تاکہ تم سے پوچھاجائے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Do not flee, and go back to the luxuries you were involved in and to your homes. May be you are asked questions.

ایڑ مت کرو اور لوٹ جاؤ جہاں تم نے عیش کیا تھا اور اپنے گھروں میں شاید کوئی تم کو پوچھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اس وقت انہیں کہا گیا : ) اب بھاگو مت اور واپس جاؤ اپنے سامان تعیش اور محلات کی طرف شاید کہ وہاں تمہیں پوچھا جائے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

﴿کہا گیا﴾ ” بھاگو نہیں ، جاؤ اپنے انہی گھروں اور عیش کے سامانوں میں جن کے اندر تم چین کر رہے تھے ، شاید کہ تم سے پوچھا جائے ۔ ” 14

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( ان سے کہا گیا ) بھاگو مت ، اور واپس جاؤ ، اپنے انہی مکانات اور اسی عیش و عشرت کے سامان کی طرف جس کے مزے تم لوٹ رہے تھے ، شاید تم سے کچھ پوچھا جائے ۔ ( ٥ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(انکو فرشتوں نے آواز دی) بھاگو نہیں اور جہاں تم مزے کرتے تھے 3 (چین اڑاتے تھے اور اپنے گھروں کو لوٹ جائو وہاں شاید کوئی تم کو پوچھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بھاگو مت اور اپنے سامان عیش کی طرف پلٹ آؤ اور اپنے (عمدہ) مکانوں کی طرف شاید تم سے اس (اس بارے میں) پوچھا جائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(فرمایا) مت بھاگو اور جہاں تمہیں آرام و آسائش دی گئی تھی اسی طرف لوٹ جاؤ۔ شاید کہ تم سے پوچھا جائے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

مت بھاگو اور جن (نعمتوں) میں تم عیش وآسائش کرتے تھے ان کی اور اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ۔ شاید تم سے (اس بارے میں) دریافت کیا جائے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Flee not, and return unto that wherein ye luxuriated and your habitations, haply ye will be questioned.

اور واپس چلو اپنے سامان عیش اور اپنے مکانوں کی طرف شائد کہ تم سے کوئی پوچھ پاچھ ہی ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ہم نے کہا: اب بھاگو مت! اپنے عیش کے سامانوں اور اپنی عیش گاہوں کی طرف پلٹو ، تاکہ تم سے پرسش ہو!

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اللہ تعالیٰ نے فرمایا ) مت بھاگو اور جن ( نعمتوں ) میں تمہیں آرام و آسائش عطا فرمائی گئی تھی ان کی طرف لوٹ جاؤ اور اپنے گھروں کی طرف ( لوٹ جاؤ ) شاید تم سے ( ان کے بارے میں ) پوچھا جائے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

مت بھاگو اور جن نعمتوں میں تم عیش و آرام کرتے تھے ان کی اور اپنے گھروں کی طرف لوٹ جاؤ شاید تم سے اس بارے میں دریافت کیا جائے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تب ان سے کہا گیا کہ بھاگو مت اور لوٹ جاؤ تم اپنے اس سامان عیش و عشرت کی طرف، جس میں تم لوگ مست ومگن تھے اور اپنے انہی گھروں کی طرف جن کی پختگی و عمدگی پر تم کو بڑا غرور اور ناز تھا شاید تم سے کوئی پوچھ پاچھ ہو

Translated by

Noor ul Amin

( ہم نے کہا ) بھا گو نہیں بلکہ اپنے مکانوں اور اس عیش وعشرت کے ساما ن کی طرف واپس لوٹوجس سے تم مزے اڑا رہے تھے تاکہ تم سے سوال توکر لیا جائے ( یعنی کہ عذاب کے بعدتمہارا حال توپوچھ لیاجائے کہ تم پر کیا بیتی )

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

نہ بھاگو اور لوٹ کے جاؤ ان آسائشوں کی طرف جو تم کو دی گئیں تھیں اور اپنے مکانوں کی طرف شاید تم سے پوچھنا ہو ( ف۲٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( ان سے کہا گیا: ) تم جلدی مت بھاگو اور اسی جگہ واپس لوٹ جاؤ جس میں تمہیں آسائشیں دی گئی تھیں اور اپنی ( پرتعیش ) رہائش گاہوں کی طرف ( پلٹ جاؤ ) شاید تم سے باز پرس کی جائے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( ان سے کہا گیا ) بھاگو نہیں ( بلکہ ) اپنی آسائش کی طرف لوٹو جو تمہیں دی گئی تھی ۔ اور اپنے گھروں کی طرف لوٹو ۔ تاکہ تم سے پوچھ گچھ کی جائے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Flee not, but return to the good things of this life which were given you, and to your homes in order that ye may be called to account.

Translated by

Muhammad Sarwar

We told them, "Do not run away. Come back to your luxuries and your houses so that you can be questioned".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Flee not, but return to that wherein you lived a luxurious life, and to your homes, in order that you may be questioned.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Do not fly (now) and come back to what you were made to lead easy lives in and to your dwellings, haply you will be questioned.

Translated by

William Pickthall

(But it was said unto them): Flee not, but return to that (existence) which emasculated you and to your dwellings, that ye may be questioned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कहा गया, "भागो नहीं! लौट चलो, उसी भोग-विलास की ओर जो तुम्हें प्राप्त था और अपने घरों की ओर ताकि तुम से पूछा जाए।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بھاگو مت اور اپنے سامان عیش کی طرف اور اپنے مکانوں کی طرف واپس چلو شاید تم سے کوئی پوچھے پاچھے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اپنے انہی گھروں اور عیش کے سامان میں لوٹ جاؤ جن میں تم رہتے تھے تاکہ تم سے پوچھ گچھ کی جائے۔ (١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(کہا گیا) ُ بھاگو نہیں ‘ جائو اپنے گھروں اور عیش کے سامانوں میں جن کے اندر تم چین کررہے تھے ‘ شاید کہ تم سے پوچھا جائے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

مت بھاگو اور ان چیزوں کی طرف جن میں تم عیش میں پڑے ہوئے تھے اور اپنے گھروں کی طرف واپس آجاؤ تاکہ تم سے سوال کیا جائے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ایڑ مت کرو اور لوٹ جاؤ جہاں تم نے عیش کیا تھا اور اپنے گھروں میں شاید کوئی تم کو پوچھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کو کہا گیا بھاگو مت اور اسی سامان عیش کی طرف جو تم کو دیا گیا تھا لوٹ جائو اور نیز اپنے گھروں کی طرف واپس جائو شاید تم پوچھے جائو۔