Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 24

سورة الأنبياء

اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِہٖۤ اٰلِہَۃً ؕ قُلۡ ہَاتُوۡا بُرۡہَانَکُمۡ ۚ ہٰذَا ذِکۡرُ مَنۡ مَّعِیَ وَ ذِکۡرُ مَنۡ قَبۡلِیۡ ؕ بَلۡ اَکۡثَرُہُمۡ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ۙ الۡحَقَّ فَہُمۡ مُّعۡرِضُوۡنَ ﴿۲۴﴾

Or have they taken gods besides Him? Say, [O Muhammad], "Produce your proof. This [Qur'an] is the message for those with me and the message of those before me." But most of them do not know the truth, so they are turning away.

کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں ان سے کہہ دو لاؤ اپنی دلیل پیش کرو یہ ہے میرے ساتھ والوں کی کتاب اور مجھ سے اگلوں کی دلیل ۔ بات یہ ہے کہ ان میں کے اکثر لوگ حق کو نہیں جانتے اسی وجہ سے منہ موڑے ہوئے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَمِ
یا
اتَّخَذُوۡا
انہوں نے بنا لیے
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اٰلِہَۃً
کچھ الٰہ
قُلۡ
کہہ دیجیے
ہَاتُوۡا
لاؤ
بُرۡہَانَکُمۡ
دلیل اپنی
ہٰذَا
یہ
ذِکۡرُ
ذکر ہے
مَنۡ
ان کا جو
مَّعِیَ
میرے ساتھ ہیں
وَذِکۡرُ
اور ذکر ہے
مَنۡ
ـان کا بھی(جو
قَبۡلِیۡ
مجھ سے پہلے تھے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
الۡحَقَّ
حق کو
فَہُمۡ
تو وہ
مُّعۡرِضُوۡنَ
اعراض کرنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَمِ
یا
اتَّخَذُوۡا
انہوں نے بنارکھے ہیں
مِنۡ دُوۡنِہٖۤ
اس کے سوا
اٰلِہَۃً
معبود
قُلۡ
آپ کہہ دیں
ہَاتُوۡا
لاؤ
بُرۡہَانَکُمۡ
اپنی دلیل
ہٰذَا
یہ ہے
ذِکۡرُ
نصیحت
مَنۡ
جو
مَّعِیَ
میرے ساتھ ہیں
وَذِکۡرُ
اور نصیحت
مَنۡ
جو
قَبۡلِیۡ
مجھ سے پہلے تھے
بَلۡ
بلکہ
اَکۡثَرُہُمۡ
اکثر ان کے
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
الۡحَقَّ
حق کو
فَہُمۡ
چنانچہ وہ
مُّعۡرِضُوۡنَ
منہ موڑنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

Or have they taken gods besides Him? Say, [O Muhammad], "Produce your proof. This [Qur'an] is the message for those with me and the message of those before me." But most of them do not know the truth, so they are turning away.

کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنا رکھے ہیں ان سے کہہ دو لاؤ اپنی دلیل پیش کرو یہ ہے میرے ساتھ والوں کی کتاب اور مجھ سے اگلوں کی دلیل ۔ بات یہ ہے کہ ان میں کے اکثر لوگ حق کو نہیں جانتے اسی وجہ سے منہ موڑے ہوئے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا انہوں نے اللہ کے علاوہ دوسرے الٰہ بنا رکھے ہیں ؟ آپ ان سے کہئے : اس پر اپنی کوئی دلیل تو لاؤ یہ ذکر (قرآن) ان لوگوں کے لئے نصیحت ہے جو میرے ساتھ ہیں اور یہ ذکر (تورات و انجیل وغیرہ) ان لوگوں کے لئے بھی جو مجھ سے پہلے تھے۔ مگر ان میں سے اکثر حق بات کو جانتے نہیں لہذا اس سے منہ پھیر لیتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یا اُنہوں نے اﷲ تعالیٰ کے سوا معبودبنارکھے ہیں؟ آپ کہہ دیں اپنی دلیل لاؤ،یہ اُن لوگوں کی نصیحت بھی ہے جو میرے ساتھ ہیں اور اُن کی نصیحت بھی جومجھ سے پہلے تھے بلکہ ان میں سے اکثرحق نہیں جانتے،چنانچہ وہ منہ موڑنے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Or have they taken to gods besides Him? Say, |"Bring your proof.|" Here is the Message for those with me and the Message for those before me. Yet most of them do not know the truth and therefore they are averse.

کیا ٹھہرائے ہیں انہوں نے اس سے ورے اور معبود تو کہہ لاؤ اپنی سند یہی بات ہے میرے ساتھ والوں کی اور یہی بات ہے مجھ سے پہلوں کی، کوئی نہیں پر وہ بہت لوگ نہیں سمجھتے سچی بات سو ٹلا رہے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

کیا انہوں نے اس کے سوا دوسرے معبود بنا لیے ہیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کہیے کہ لاؤ اپنی دلیل یہ (قرآن) ذکر ہے ان لوگوں کا بھی جو میرے ساتھ ہیں اور ان کا بھی جو مجھ سے پہلے تھے بلکہ ان میں سے اکثر لوگ حق کو نہیں پہچانتے اس لیے وہ اعراض کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

کیا اسے چھوڑ کر انہوں نے دوسرے خدا بنا لیے ہیں؟ اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو کہ ” لاؤ اپنی دلیل ، یہ کتاب بھی موجود ہے جس میں میرے دور کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے اور وہ کتابیں بھی موجود ہیں جن میں مجھ سے پہلے لوگوں کے لیے نصیحت تھی ۔ ” 24 مگر ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے بے خبر ہیں ، اس لیے منہ موڑے ہوئے ہیں ۔ 25

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

بھلا کیا اسے چھوڑ کر انہوں نے دوسرے خدا بنا رکھے ہیں؟ ( اے پیغمبر ) ان سے کہو کہ : لاؤ اپنی دلیل ! یہ ( قرآن ) بھی موجود ہے جس میں میرے ساتھ والوں کے لیے نصیحت ہے ، اور وہ ( کتابیں ) بھی موجود ہیں جن میں مجھ سے پہلے لوگوں کے لیے نصیحت تھی ۔ ( ١١ ) لیکن واقعہ یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ حق بات کا یقین نہیں کرتے ، اس لیے منہ موڑے ہوئے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

کیا ان لوگوں نے اللہ کے سوا دوسرے خدا بنائے ہیں (اے پیغمبر ان سے) کہہ اچھا اپنی دلیل لائو 1 یہ (قرآن ان لوگوں کی کتاب ہے جو میرے ساتھ ہیں (مسلمانوں کی) اور ان لوگوں کی جو مجھ سے پہلے کر دے یہ کتابیں ہیں 2 بات یہ ہے کہ ان میں کے اکثر کافر حق کی بات کو نہیں جانتے (جب حق بات بیان کی جاتی ہے) تو ٹال دیتے ہیں (منہ پھیر لیتے ہیں)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا انہوں نے اس (اللہ) کو چھوڑ کر اور معبود بنائے ہیں ان سے فرمائیے (اس بات پر) اپنی دلیل پیش کرو یہ (میری اور) میرے ساتھ والوں کی کتاب (یعنی قرآن) بھی ہے اور جو مجھ سے پہلے (پیغمبر) ہوئے ہیں ان کی کتابیں بھی بلکہ (بات یہ ہے کہ) ان میں سے اکثر وہ ہیں جو امرحق کو نہیں جانتے پس اس وجہ سے وہ منہ پھیر رہے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کیا انہوں نے ایک اللہ کو چھوڑ کر دوسرے معبود بنا لئے ہیں ؟ آپ کہہ دیجیے کہ اپنی دلیل لے کر آؤ۔ میرے پاس یہ کتاب موجود ہے اور جو مجھ سے پہلے (گذرے ہیں) ان کا ذکر موجود ہے لیکن اکثر وہ لوگ ہیں جو حق اور سچائی کو نہ جاننے کی وجہ سے منہ پھیرے ہوئے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود بنالئے ہیں۔ کہہ دو کہ (اس بات پر) اپنی دلیل پیش کرو۔ یہ (میری اور) میرے ساتھ والوں کی کتاب بھی ہے اور جو مجھ سے پہلے (پیغمبر) ہوئے ہیں۔ ان کی کتابیں بھی ہیں۔ بلکہ (بات یہ ہے کہ) ان اکثر حق بات کو نہیں جانتے اور اس لئے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Have they taken gods beside Him? Say thou: forth with your proof This is an admonition unto those with me and an admonition unto those before me. But most of them knew not the truth, and so they are averters.

کیا انہوں نے اللہ کے سوا معبود اختیار کر رکھے ہیں ؟ آپ کہیے تم اپنی دلیل پیش تو کرو ۔ یہ میرے ساتھ والوں کی کتاب اور مجھ سے قبل والوں کی کتاب (موجود) ہے لیکن اس پر بھی اکثر لوگ حق کا یقین نہیں رکھتے پس اس سے اعراض کررہے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کیا انہوں نے خدا کے ماسوا دوسرے معبود ٹھہرا رکھے ہیں؟ ان سے کہو کہ اپنی دلیل پیش کرو ۔ یہ تعلیم ہے ان لوگوں کی ، جو میرے ساتھ ہیں اور ان لوگوں کی بھی ، جو مجھ سے پہلے ہوئے ۔ بلکہ ان میں سے اکثر بے خبر ہیں ، اس وجہ سے اعراض کیے جارہے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ان لوگوں نے اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر اور معبود بنالیے ہیں؟ ( اے محبوب ﷺ ) فرمادیجیے کہ ( اس بات پر ) اپنی دلیل پیش کرو ، یہ میرے ساتھ والوں کی کتاب ( قرآن ) اور مجھ سے پہلے والوں کی کتابیں ( موجود ) ہیں ، بلکہ بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر لوگ حق ( بات ) کو نہیں جانتے اور اس لیے اس سے اعراض کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا لوگوں نے اللہ کو چھوڑ کر اور معبود بنا لیے ہیں کہہ دو کہ اس بات پر اپنی دلیل پیش کرو۔ یہ ذکر (قرآن) ان کے لیے نصیحت ہے جو میرے ساتھ ہیں اور یہ ذکر (تورات وانجیل وغیرہ) ان کے لیے بھی جو مجھ سے پہلے تھے بلکہ بات یہ ہے کہ ان میں سے اکثر حق بات کو نہیں جانتے اور اس لیے اس سے منہ پھیر لیتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کیا (باین ہمہ) انہوں نے اس کے سوا اور کوئی معبود بنا رکھے ہیں ؟ اچھا تو ان سے کہو کہ لاؤ تم لوگ اپنی دلیل یہ رہی وہ کتاب جس میں میرے دور کے لوگوں کی نصیحت ہے اور وہ کتابیں بھی جن میں مجھ سے پہلے لوگوں کے لئے نصیحت تھی۔ مگر حق کے خلاف کوئی دلیل ملے تو کہاں سے اور کیونکر اس لئے بات یہ نہیں بلکہ اصل بات یہ ہے کہ لوگوں کی اکثریت چونکہ حق اور حقیقت کو جانتی نہیں اس لئے وہ اس سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔

Translated by

Noor ul Amin

کیا انہوں نے اللہ کے علاوہ دوسرے معبود بنارکھے ہیں ؟ آپ کہہ دیجئے کہ:ذرہ تم اپنی دلیل توپیش کرویہ ہے میرے ساتھ والوں کی کتاب ( یعنی قرآن ) اوران لوگوں کی کتابیں ( یعنی تورات ، انجیل ) بھی موجودہیںجو مجھ سے پہلے تھے ( سب میں صرف ایک معبودکی بات ہے ) مگر ان میں سے اکثر جانتے نہیں لہٰذااس سے منہ پھیر لیتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کیا اللہ کے سوا اور خدا بنا رکھے ہیں ، تم فرماؤ ( ف٤۵ ) اپنی دلیل لاؤ ( ف٤٦ ) یہ قرآن میرے ساتھ والوں کا ذکر ہے ( ف٤۷ ) اور مجھ سے اگلوں کا تذکرہ ( ف٤۸ ) بلکہ ان میں اکثر حق کو نہیں جانتے تو وہ رو گرداں ، ہیں ( ف٤۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

کیا ان ( کافروں ) نے اسے چھوڑ کر اور معبود بنا لئے ہیں؟ فرما دیجئے: اپنی دلیل لاؤ ، یہ ( قرآن ) ان لوگوں کا ذکر ہے جو میرے ساتھ ہیں اور ان کا ( بھی ) ذکر ہے جو مجھ سے پہلے تھے بلکہ ان میں سے اکثر لوگ حق کو نہیں جانتے اِس لئے وہ اِس سے رُوگردانی کئے ہوئے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کیا ان لوگوں نے اللہ کے علاوہ اور خدا بنائے ہیں؟ کہئے کہ اپنی دلیل پیش کرو ۔ یہ ( قرآن ) میرے ساتھ والوں کی ( کتاب ) ہے اور مجھ سے پہلے والوں کی ( کتابیں بھی ) ہیں ( ان سے کوئی بات میرے دعویٰ کے خلاف نکال کر لاؤ ) بلکہ اکثر لوگ حق کو نہیں جانتے ( اس لئے ) اس سے روگردانی کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or have they taken for worship (other) gods besides him? Say, "Bring your convincing proof: this is the Message of those with me and the Message of those before me." But most of them know not the Truth, and so turn away.

Translated by

Muhammad Sarwar

Have they chosen other gods besides God? (Muhammad), ask them, "Show the proof (in support of such belief). This is (the Quran) which tells us about the (beliefs of the people) in my time and those who lived before me." Most of them do not know. Moreover, the truth is that they neglect (the question of belief altogether).

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or have they taken for worship gods besides Him Say: "Bring your proof. This is the Reminder for those with me and the Reminder for those before me." But most of them know not the Truth, so they are averse.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or, have they taken gods besides Him? Say: Bring your proof; this is the reminder of those with me and the reminder of those before me. Nay! most of them do not know the truth, so they turn aside.

Translated by

William Pickthall

Or have they chosen other gods beside Him? say: Bring your proof (of their godhead). This is the Reminder of those with me and those before me, but most of them know not the Truth and so they are averse.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

(क्या ये अल्लाह के हक़ को नहीं पहचानते) या उसे छोड़कर इन्होंने दूसरे इष्ट-पूज्य बना लिए हैं (जिस के लिए इन के पास कुछ प्रमाण है)? कह दो, "लाओ, अपना प्रमाण! यह अनुस्मृति है उन की जो मेरे साथ है और अनुस्मृति है उन की जो मुझ से पहले हुए हैं, किन्तु बात यह है कि इनमें अधिकतर सत्य को जानते नहीं, इसलिए कतरा रहे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کیا خدا کو چھوڑ کر انھوں نے اور معبود بنا رکھے ہیں (ان سے) کہیے کہ تم اپنی دلیل (اس دعویٰ پر) پیش کرو یہ میرے ساتھ والوں کی کتاب (یعنی قرآن) اور مجھ سے پہلے لوگوں کی کتابیں (یعنی توراة اور انجیل وغیرہ) موجود ہیں بلکہ ان میں زیادہ وہی ہیں جو امر حق کا یقین نہیں کرتے سو (اس وجہ سے) وہ اعراض کر رہے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” کیا اللہ کو چھوڑ کر انہوں نے دوسروں کو معبود بنا لیا ہے ؟ اے نبی ان سے فرماؤ کہ لاؤ اپنی دلیل اور یہ کتاب بھی موجود ہے جس میں میرے دور کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے اور وہ کتابیں بھی موجود ہیں جن میں مجھ سے پہلے لوگوں کے لیے نصیحت تھی مگر ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے بیخبر ہیں اس لیے منہ موڑے ہوئے ہیں۔ “ (٢٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

کیا اسے چھوڑ کر انہوں نے دوسرے خدا بنا لیے ہیں ؟ اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ ان سے کہو کہ لائو اپنی دلیل ‘ یہ کتاب بھی موجود ہے جس میں میرے دور کے لوگوں کے لیے نصیحت تھی ۔ یہ قرآن کریم موجود ہیں اور اس میں حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے دور کے لوگوں کے لیے نصیحت ہے۔ ’ مگر ان میں سے اکثر لوگ حقیقت سے بیخبر ہیں ‘ اس لیے منہ موڑے ہوئے ہیں ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

کیا ان لوگوں نے اس کے سوا معبود بنالئے ہیں آپ فرما دیجیے اپنی دلیل لاؤ، یہ ذکر ہے ان لوگوں کا جو میرے ساتھ ہیں اور جو مجھ سے پہلے تھے، بلکہ ان میں سے اکثر لوگ حق کو نہیں جانتے سو وہ اس سے اعراض کیے ہوئے ہیں،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا ٹھہرائے ہیں انہوں نے اس سے ورے اور معبود تو کہہ لاؤ اپنی سند یہی بات ہے میرے ساتھ والوں کی اور یہی بات ہے مجھ سے پہلوں کی کوئی نہیں، پر وہ بہت لوگ نہیں سمجھتے سچی بات سو ٹلا رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

کیا ان لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر اور معبود بنائے ہیں آپ ان سے فرمائیے کہ تم لوگ اپنی دلیل پیش کرو یہ میرے ساتھ والوں کی کتاب یعنی قرآن کریم اور مجھ سے پہلے لوگوں کی کتاب یعنی توریت و انجیل موجود ہے بلکہ اصل واقعی یہ ہے کہ ان میں سے اکثر حق بات کو نہیں سمجھتے اور وہ اس حق سے اعراض کرتے ہیں۔