Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 26

سورة الأنبياء

وَ قَالُوا اتَّخَذَ الرَّحۡمٰنُ وَلَدًا سُبۡحٰنَہٗ ؕ بَلۡ عِبَادٌ مُّکۡرَمُوۡنَ ﴿ۙ۲۶﴾

And they say, "The Most Merciful has taken a son." Exalted is He! Rather, they are [but] honored servants.

۔ ( مشرک لوگ ) کہتے ہیں کہ رحمٰن اولاد والا ہے ( غلط ہے ) اس کی ذات پاک ہے بلکہ وہ سب اس کے باعزت بندے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالُوا
اور انہوں نے کہا
اتَّخَذَ
بنا لی ہے
الرَّحۡمٰنُ
رحمن نے
وَلَدًا
اولاد
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
بَلۡ
بلکہ
عِبَادٌ
وہ بندے ہیں
مُّکۡرَمُوۡنَ
جو عزت دیئے گئے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالُوا
اور انہوں نے کہا
اتَّخَذَ
بنا رکھی ہے
الرَّحۡمٰنُ
رحمٰن نے
وَلَدًا
کوئی اولاد
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
بَلۡ
بلکہ
عِبَادٌ
وہ بندے ہیں
مُّکۡرَمُوۡنَ
جنہیں عزت دی گئی ہے
Translated by

Juna Garhi

And they say, "The Most Merciful has taken a son." Exalted is He! Rather, they are [but] honored servants.

۔ ( مشرک لوگ ) کہتے ہیں کہ رحمٰن اولاد والا ہے ( غلط ہے ) اس کی ذات پاک ہے بلکہ وہ سب اس کے باعزت بندے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(مشرکین) کہتے ہیں کہ رحمن کا اولاد ہے۔ اللہ ایسی باتوں سے پاک ہے، بلکہ وہ تو اس کے معزز بندے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اُنہوں نے کہا رحمن نے کوئی اولادبنارکھی ہے،وہ اس سے پاک ہے بلکہ وہ فرشتے معزز بندے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they said, |"The Rahman (All-Merciful) has taken to Himself a son|". Pure is He. They are but servants, honoured.

اور کہتے ہیں رحمن نے کرلیا کسی کو بیٹا وہ ہرگز اس لائق نہیں لیکن وہ بندے ہیں جن کو عزت دی ہے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور انہوں نے کہا کہ رحمن نے (کسی کو اپنا) بیٹا بنا لیا۔ وہ پاک ہے (اس سے) بلکہ وہ اس کے ّ مکرم بندے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ کہتے ہیں ” رحمان اولاد رکھتا ہے ۔ ” 26 سبحان اللہ ، وہ تو بندے ہیں جنہیں عزت دی گئی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ لوگ کہتے ہیں کہ : خدائے رحمن ( فرشتوں کی شکل میں ) اولاد رکھتا ہے ۔ ( ١٢ ) سبحان اللہ ! بلکہ ( فرشتے تو اللہ کے ) بندے ہیں جنہیں عزت بخشی گئی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (کافر) کہتے ہیں (رحمٰن (خدا) اولاد رکھتا ہے وہ ایسی باتوں سے پاک ہے (فرشتے اس کی بیٹیاں نہیں ہیں ض بلکہ سرفراز بندے ہیں (جن کو اس نے عزت دی ہے )

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کہتے ہیں کہ رحمن (اللہ) نے کسی (یعنی فرشتوں) کو اولاد بنارکھا ہے۔ وہ اس سے پاک ہے بلکہ وہ (فرشتے اس کے) معزز بندے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ کہتے ہیں کہ رحمن نے ایک بیٹا بنا لیا ہے (اور فرشتوں کو اپنی بیٹیاں بنا لیا ہے حالانکہ) وہ اس (تہمت) سے پاک ہے۔ بلکہ وہ (فرشتے) تو اللہ کے بندے ہیں جن کو عزت دی گئی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کہتے ہیں کہ خدا بیٹا رکھتا ہے۔ وہ پاک ہے (اس کے نہ بیٹا ہے نہ بیٹی) بلکہ (جن کو یہ لوگ اس کے بیٹے بیٹیاں سمجھتے ہیں) وہ اس کے عزت والے بندے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they say; the Compaionate hath taken a son. Hallowed be He! aye! they are bondmen honoured.

اور یہ کہتے ہیں کہ خدائے رحمن نے اولاد بنارکھی ہے وہ پاک ہے (اس سے) البتہ وہ (فرشتے) بندے ہیں معزز ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ کہتے ہیں کہ خدائے رحمٰن کے اولاد ہے ۔ وہ ان باتوں سے ارفع ہے ، بلکہ وہ خدا کے مقرب بندے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ رحمن ( اللہ تعالیٰ ) نے اولاد بنا رکھی ہے ، وہ ( اس سے ) پاک ہے ، بلکہ ( جن کو یہ لوگ اس کے بیٹے بیٹیاں سمجھتے ہیں وہ ) عزت والے بندے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کہتے ہیں کہ اللہ بیٹا رکھتا ہے۔ وہ پاک ہے (اس کے نہ بیٹا ہے نہ بیٹی) بلکہ (جن کو یہ لوگ اس کے بیٹے بیٹیاں سمجھتے ہیں) وہ اس کے عزت والے بندے ہیں

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان کا کہنا ہے کہ خدائے رحمان نے اولاد بنا رکھی ہے وہ پاک ہے اور جن کو یہ خدا کی اولاد کہتے ہیں وہ اولاد نہیں بلکہ وہ تو اس کے ایسے بندے ہیں جن کو عزت بخشی گئی

Translated by

Noor ul Amin

( مشرکین ) کہتے ہیں کہ رحمن کی اولادہے اللہ ایسی باتوں سے پاک ہے وہ ( فرشتے ) تواس کے مکرم بندے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بولے رحمن نے بیٹا اختیار کیا ( ف۵۰ ) پاک ہے وہ ( ف۵۱ ) بلکہ بندے ہیں عزت والے ( ف۵۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ لوگ کہتے ہیں کہ ( خدائے ) رحمان نے ( فرشتوں کو اپنی ) اولاد بنا رکھا ہے وہ پاک ہے ، بلکہ ( جن فرشتوں کو یہ اُس کی اولاد سمجھتے ہیں ) وہ ( اﷲ کے ) معزز بندے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ کہتے ہیں کہ خدائے رحمن نے اولاد بنا رکھی ہے وہ ( اس سے ) پاک ہے بلکہ وہ فرشتے تو اس کے بندے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And they say: "(Allah) Most Gracious has begotten offspring." Glory to Him! they are (but) servants raised to honour.

Translated by

Muhammad Sarwar

They said, "The Beneficent God has given birth to a son. He is too Exalted to give birth to a son." (Those whom they think are God's sons) are only His honorable servants.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they say: "The Most Gracious has begotten children." Glory to Him! They are but honored servants.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they say: The Beneficent Allah has taken to Himself a son. Glory be to Him. Nay! they are honored servants

Translated by

William Pickthall

And they say: The Beneficent hath taken unto Himself a son. Be He Glorified! Nay, but (those whom they call sons) are honoured slaves;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे कहते हैं कि "रहमान सन्तान रखता है।" महान हो वह! बल्कि वे तो प्रतिष्ठित बन्दे हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ مشرک لوگ یہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے (فرشتوں کو) اولاد بنا رکھی ہے وہ اللہ تعالیٰ (اس سے) پاک ہے بلکہ (وہ فرشتے اس کے) بندے ہیں (ہاں) معزز۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یہ کہتے ہیں کہ رحمان نے اولاد بنا رکھی ہے سبحان اللہ وہ تو بندے ہیں جنہیں عزت دی گئی ہے۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ کہتے ہیں ‘ رحمن اولاد رکھتا ہے وہ (یعنی فرشتے ) تو بندے ہیں جنہیں عزت دی گئی ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے کہا کہ رحمن نے بیٹا بنا لیا ہے وہ پاک ہے بلکہ وہ اس کے معزز بندے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہتے ہیں رحمان نے کرلیا کسی کو بیٹا وہ ہرگز اس لائق نہیں لیکن وہ بندے ہیں جن کو عزت دی ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور یہ لوگ یوں کہتے ہیں کہ رحمٰن اولاد رکھتا ہے اس کی ذات ہر عیب سے پاک ہے فرشتے خدا کی بیٹیاں نہیں بلکہ اس کے دی عزت بندے ہیں۔