Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 34

سورة الأنبياء

وَ مَا جَعَلۡنَا لِبَشَرٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ الۡخُلۡدَ ؕ اَفَا۠ئِنۡ مِّتَّ فَہُمُ الۡخٰلِدُوۡنَ ﴿۳۴﴾

And We did not grant to any man before you eternity [on earth]; so if you die - would they be eternal?

آپ سے پہلے کسی انسان کو بھی ہم نے ہمیشگی نہیں دی کیا اگر آپ مر گئے تو وہ ہمیشہ کے لئے رہ جائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور نہیں
جَعَلۡنَا
بنائی ہم نے
لِبَشَرٍ
کسی انسان کے لیے
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
الۡخُلۡدَ
ہمیشگی
اَفَا۠ئِنۡ
کیا پھر اگر
مِّتَّ
آپ فوت ہو گئے
فَہُمُ
تو وہ
الۡخٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا جَعَلۡنَا
اور نہیں دی ہم نے
لِبَشَرٍ
کسی انسان کو
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
الۡخُلۡدَ
ہمیشگی
اَفَا۠ئِنۡ
سو کیااگر
مِّتَّ
آپ وفات پا جائیں
فَہُمُ
تو وہ
الۡخٰلِدُوۡنَ
ہمیشہ رہنے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And We did not grant to any man before you eternity [on earth]; so if you die - would they be eternal?

آپ سے پہلے کسی انسان کو بھی ہم نے ہمیشگی نہیں دی کیا اگر آپ مر گئے تو وہ ہمیشہ کے لئے رہ جائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) آپ سے پہلے بھی ہم نے کسی انسان کے لئے دائمی زندگی تو نہیں رکھی، اگر آپ مرجائیں تو کیا یہ ہمیشہ زندہ رہیں گے ؟

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے آپ سے پہلے کسی انسان کوہمیشگی نہیں دی،سوکیااگرآپ وفات پا جائیں تو وہ ہمیشہ رہنے والے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not assign immortality to any human (even) before you. So, if you die, will they then live forever?

اور نہیں دیا ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ کے لئے زندہ رہنا پھر کیا اگر تو مر گیا تو وہ رہ جائیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ سے پہلے ہم نے کسی انسان کے لیے دوام نہیں رکھا تو اگر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فوت ہوگئے تو یہ لوگ کیا ہمیشہ رہیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad), We did not grant everlasting life to any human being even before you. If you were to die, will they live for ever?

36 اور اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہمیشگی تو ہم نے تم سے پہلے بھی کسی انسان کے لیے نہیں رکھی ہے ۔ اگر تم مر گئے تو کیا یہ لوگ ہمیشہ جیتے رہیں گے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تم سے پہلے بھی ہمیشہ زندہ رہنا ہم نے کسی فرد بشر کے لیے طے نہیں کیا ۔ ( ١٨ ) چنانچہ اگر تمہارا انتقال ہوگیا تو کیا یہ لوگ ایسے ہیں جو ہمیشہ زندہ رہیں؟

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کے لئے (دنیا میں) ہمیشہ 4 جینا نہیں رکھا بھلا ان سے پوچھنا چاہیے) اگر تو مرجائے تو کیا یہ ہمیشہ زندہ رہیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آپ سے پہلے کسی بشر کے لئے ہمیشہ رہنا تجویز نہیں فرمایا پھر اگر آپ کا انتقال ہوجائے تو کیا یہ لوگ (دنیا میں) ہمیشہ رہیں گے ؟

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اور ہم نے آپ سے پہلے کسی آدمی کو بھی ہمیشہ کی زندگی نہیں دی۔ اگر آپ کو موت آگئی تو کیا یہ ہمیشہ زندہ رہیں گے ؟

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (اے پیغمبر) ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کو بقائے دوام نہیں بخشا۔ بھلا اگر تم مرجاؤ تو کیا یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We appointed not for any human being before thee immortality; if thou then diest, are they to be immortals?

اور ہم نے آپ سے قبل بھی کسی بشر کو ہمیشگی کے لئے نہیں بنایا تھا ۔ سو کیا اگر آپ کی وفات ہوجائے تو یہ ہمیشہ رہیں گے ؟ ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے بھی کسی انسان کو ہمیشہ کی زندگی نہیں بخشی ۔ تو کیا اگر تم مرجانے والے ہو تو یہ ہمیشہ رہنے والے ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اے محبوب ﷺ ) ہم نے آپ سے پہلے کبھی کسی انسان کے لیے ہمیشہ رہنا ( جینا ) تجویز نہیں فرمایا ، بھلا اگر آپ کا انتقال ہوجائے تو کیا یہ لوگ ( دنیا میں ) ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے؟

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اے پیغمبر ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ زندہ نہیں رکھا۔ بھلا اگر تم مرجاؤ تو کیا یہ لوگ ہمیشہ رہیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے آپ سے پہلے اے پیغمبر ! کسی بھی انسان کے لئے ہمیشگی نہیں رکھی تو کیا آپ اگر اپنے وقت پر مرگئے تو یہ ہمیشہ رہیں گے

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) آپ سے پہلے بھی ہم نے کسی انسا ن کے لئے ہمیشہ کی زندگی تونہیں رکھی اگر آپ فوت ہوجائیں تو کیا یہ ہمیشہ زندہ رہیں گے ؟

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے تم سے پہلے کسی آدمی کے لیے دنیا میں ہمیشگی نہ بنائی ( ف٦٦ ) تو کیا اگر تم انتقال فرماؤ تو یہ ہمیشہ رہیں گے ( ف٦۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے آپ سے پہلے کسی اِنسان کو ( دنیا کی ظاہری زندگی میں ) بقائے دوام نہیں بخشی ، تو کیا اگر آپ ( یہاں سے ) اِنتقال فرما جائیں تو یہ لوگ ہمیشہ رہنے والے ہیں؟

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے آپ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشگی نہیں دی ۔ تو اگر آپ انتقال کر جائیں تو کیا یہ لوگ ہمیشہ ( یہاں ) رہیں گے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We granted not to any man before thee permanent life (here): if then thou shouldst die, would they live permanently?

Translated by

Muhammad Sarwar

We made no mortal before you immortal. Will they become immortal after you die?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We granted not to any human being immortality before you; then if you die, would they live forever

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not ordain abiding for any mortal before you. What! Then if you die, will they abide?

Translated by

William Pickthall

We appointed immortality for no mortal before thee. What! if thou diest, can they be immortal!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने तुम से पहले भी किसी आदमी के लिए अमरता नहीं रखी। फिर क्या यदि तुम मर गए तो वे सदैव रहने वाले हैं?

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے آپ سے پہلے بھی کسی بشر کے لیے ہمیشہ رہنا تجویز نہیں کیا پھر اگر آپ کا انتقال ہوجائے تو کیا یہ لوگ (دنیا میں) ہمیشہ کو رہیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اے نبی ہم نے آپ سے پہلے کسی انسان کے لیے ہمیشہ رہنا نہیں بنایا اگر آپ مرگئے تو کیا یہ لوگ زندہ رہیں گے ؟ (٣٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ‘ ہمیشگی تو ہم نے تم سے پہلے بھی کسی انسان کے لیے نہیں رکھی ہے ‘ اگر تم مر گئے تو کیا یہ لوگ ہمیشہ جیتے رہیں گے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے آپ سے پہلے کسی بشر کے لیے ہمیشہ رہنا تجویز نہیں کیا، اگر آپ کی وفات ہوجائے تو وہ لوگ کیا ہمیشہ رہیں گے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہیں دیا ہم نے تجھ سے پہلے کسی آدمی کو ہمیشہ کے لیے زندہ رہنا پھر کیا اگر تو مرگیا تو وہ رہ جائیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے آپ سے پہلے بھی کسی بشر کے لئے ہمیشہ زندہ رہنا تجویز نہیں کیا پھر اگر آپ کی وفات ہو جائیتو کیا یہ آپ کے مخالف ہمیشہ جیتے ہیں گے۔