Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 47

سورة الأنبياء

وَ نَضَعُ الۡمَوَازِیۡنَ الۡقِسۡطَ لِیَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ فَلَا تُظۡلَمُ نَفۡسٌ شَیۡئًا ؕ وَ اِنۡ کَانَ مِثۡقَالَ حَبَّۃٍ مِّنۡ خَرۡدَلٍ اَتَیۡنَا بِہَا ؕ وَ کَفٰی بِنَا حٰسِبِیۡنَ ﴿۴۷﴾

And We place the scales of justice for the Day of Resurrection, so no soul will be treated unjustly at all. And if there is [even] the weight of a mustard seed, We will bring it forth. And sufficient are We as accountant.

قیامت کے دن ہم درمیان میں لا رکھیں گے ٹھیک ٹھیک تولنے والی ترازو کو ۔ پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا ۔ اور اگر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی عمل ہوگا ہم اسے لا حاضر کریں گےاور ہم کافی ہیں حساب کرنے والے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَنَضَعُ
اور ہم رکھ دیں گے
الۡمَوَازِیۡنَ
ترازو
الۡقِسۡطَ
انصاف والے
لِیَوۡمِ
دن
الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے
فَلَا
تو نہ
تُظۡلَمُ
ظلم کیا جائے گا
نَفۡسٌ
کسی نفس پر
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَاِنۡ
اور اگرچہ
کَانَ
ہو وہ
مِثۡقَالَ
برابر
حَبَّۃٍ
دانے
مِّنۡ خَرۡدَلٍ
رائی کے
اَتَیۡنَا
ہم لے آئیں گے
بِہَا
اسے
وَکَفٰی
اور کافی ہیں
بِنَا
ہم
حٰسِبِیۡنَ
حساب لینے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَنَضَعُ
اور ہم رکھ دیں گے
الۡمَوَازِیۡنَ
ترازو
الۡقِسۡطَ
انصاف کے
لِیَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ
قیامت کے دن
فَلَا تُظۡلَمُ
پھر نہیں ظلم کیا جائے گا
نَفۡسٌ
کسی جان پر
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَاِنۡ
اور اگر
کَانَ
ہو
مِثۡقَالَ
برابر
حَبَّۃٍ
ایک دانے کے
مِّنۡ خَرۡدَلٍ
رائی کے
اَتَیۡنَا
ہم لے آئیں گے
بِہَا
اسے
وَکَفٰی
اور کافی ہیں
بِنَا حٰسِبِیۡنَ
ہم حسا ب کرنے کے
Translated by

Juna Garhi

And We place the scales of justice for the Day of Resurrection, so no soul will be treated unjustly at all. And if there is [even] the weight of a mustard seed, We will bring it forth. And sufficient are We as accountant.

قیامت کے دن ہم درمیان میں لا رکھیں گے ٹھیک ٹھیک تولنے والی ترازو کو ۔ پھر کسی پر کچھ بھی ظلم نہ کیا جائے گا ۔ اور اگر ایک رائی کے دانے کے برابر بھی عمل ہوگا ہم اسے لا حاضر کریں گےاور ہم کافی ہیں حساب کرنے والے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم روز قیامت انصاف کے ترازو رکھیں گے اور کسی کی کچھ بھی حق تلفی نہ ہوگی اور اگر کسی کا رائی کے دانہ برابر بھی عمل ہوگا تو وہ بھی سامنے لائیں گے اور حساب کرنے کو ہم کافی ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم قیامت کے دن انصاف کے ترازورکھیں گے پھرکسی جان پرکچھ بھی ظلم نہیں کیا جائے گا اور اگر رائی کے دانے برابر بھی ہو گا تو ہم اُسے لے آئیں گے اور ہم حساب کرنے والے کا فی ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We shall place scales to do justice on the Day of Judgment. So no one shall be wronged in any way. And even if it (any act, good or evil) is to the measure of a mustard seed, We will bring it forth. And We are enough to take account.

اور رکھیں گے ہم ترازوئیں انصاف کی قیامت کے دن پھر ظلم نہ ہوگا کسی جی پر ایک ذرہ اور اگر ہوگا برابر رائی کے دانہ کی تو ہم لے آئیں گے اس کو اور ہم کافی ہیں حساب کرنے کو۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم قیامت کے دن عدل و انصاف کی میزانیں لا کر رکھ دیں گے پھر کسی جان پر کوئی ظلم نہیں کیا جائے گا اگر ہوگا کوئی (عمل) رائی کے دانے کے برابر بھی تو اسے ہم لے آئیں گے اور حساب لینے کے لیے ہم کافی ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We shall set up just scales on the Day of Resurrection so that none will be wronged in the least. (We shall bring forth the acts of everyone), even if it be the weight of a grain of mustard seed. We shall suffice as Reckoners.

قیامت کے روز ہم ٹھیک ٹھیک تولنے والے ترازو رکھ دیں گے ، پھر کسی شخص پر ذرا برابر ظلم نہ ہوگا ۔ جس کا رائی کے دانے برابر بھی کچھ کیا دھرا ہوگا ہو ہم سامنے لے آئیں گے ۔ اور حساب لگانے کے لیے ہم کافی ہیں ۔ 48

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم قیامت کے دن ایسی ترازویں لارکھیں گے جو سراپا انصاف ہوں گی ، ( ٢٣ ) چنانچہ کسی پر کوئی ظلم نہیں ہوگا ۔ اور اگر کوئی عمل رائی کے دانے کے برابر بھی ہوگا ، تو ہم اسے سامنے لے آئیں گے ، اور حساب لینے کے لیے ہم کافی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور قیامت کے دن ہم ٹھیک ترازوئیں رکھیں گے 9 پھر کسی شخص پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا 10 اور جو رائی کے دانے برابر (کسی کا عمل) ہوگا تو ہم اس کو بھی (تولنے کے لئے) حاضر کریں گے اور ہم حساب لینے کے لئے بس میں 11

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم قیامت کے دن انصاف کا ترازو کھڑا کریں گے اور کسی شخص کی (ذرا بھی) حق تلفی نہ کی جائے گی اور اگر رائی کے دانے کے برابر بھی (کسی کا عمل) ہوگا تو ہم اس کو لاموجود کریں گے اور ہم حساب کرنے کو کافی ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم ہی قیامت کے دن میزان عدل قائم کریں گے اور کسی شخص پر ذرہ برابر ظلم نہ ہوگا۔ اور اگر کوئی عمل رائی کے دانے کے برابر بھی ہوگا تو ہم اسے سامنے لے آئیں گے اور ہم حساب لینے کے لئے کافی ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم قیامت کے دن انصاف کی ترازو کھڑی کریں گے تو کسی شخص کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی۔ اور اگر رائی کے دانے کے برابر بھی (کسی کا عمل) ہوگا تو ہم اس کو لاحاضر کریں گے۔ اور ہم حساب کرنے کو کافی ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We shall set balances of justice for the Day of Judgment; then no soul shall be wronged at all; and if it be but the weight of a grain of mustard-seed We shall bring it; and We suffice as Reckoners.

اور ہم قیامت کے دن میزان عدل قائم کریں گے ۔ سو کسی پر ذرا بھی ظلم نہ ہوگا اور اگر رائی کے دانہ کے برابر بھی (کسی کا کوئی) عمل ہوگا تو ہم اسے بھی لاحاضر کریں گے اور حساب لینے والے ہم ہی کافی ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور قیامت کے دن ہم میزانِ عدل قائم کریں گے تو کسی جان پر ذرا بھی ظلم نہیں کیا جائے گا اور اگر کسی کا رائی کے دانہ کے برابر بھی کوئی عمل ہوگا تو ہم اس کو موجود کردیں گے اور ہم حساب لینے کیلئے کافی ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم قیامت کے دن عدل ( وانصاف ) کی ترازو نصب ( کھڑی ) کریں گے ، پس کسی شخص کا ذرا سا حق بھی نہیں مارا جائے گا اور اگر رائی کے دانے کے برابر بھی ( کسی کا ) عمل ہوگا تو ہم اس کو حاضر کردیں گے اور ہم حساب لینے والے کافی ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم قیامت کے دن انصاف کا ترازو رکھیں گے تو کسی شخص کی ذرا بھی حق تلفی نہ کی جائے گی اور اگر رائی کے دانے کے برابر بھی کسی کا عمل ہوگا تو ہم اس کو سامنے لائیں گے اور ہم حساب کرنے کو کافی ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم قیامت کے روز انصاف کے ایسے ترازو رکھیں گے کہ کسی بھی جان پر ذرہ برابر کوئی ظلم نہیں ہونے پائے گا اور اگر رائی کے دانے کے برابر بھی کسی کا کوئی عمل ہوگا تو ہم اس کو بھی لا حاضر کریں گے اور ہم کافی ہیں حساب لگانے والے۔

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم یوم قیامت انصاف کاترازورکھیں گے لہٰذاکسی آدمی پر کچھ بھی ظلم نہیں ہوگااوراگرکسی کا رائی کے دانہ برابربھی عمل ہوگا تو وہ بھی سامنے لائیں گے اور حساب کرنے کو ہم کافی ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم عدل کی ترازوئیں رکھیں گے قیامت کے دن تو کسی جان پر کچھ ظلم نہ ہوگا ، اور اگر کوئی چیز ( ف۹٦ ) رائی کے دانہ کے برابر ہو تو ہم اسے لے آئیں گے ، اور ہم کافی ہیں حساب کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم قیامت کے دن عدل و انصاف کے ترازو رکھ دیں گے سو کسی جان پر کوئی ظلم نہ کیا جائے گا ، اور اگر ( کسی کا عمل ) رائی کے دانہ کے برابر بھی ہوگا ( تو ) ہم اسے ( بھی ) حاضر کر دیں گے ، اور ہم حساب کرنے کو کافی ہیں

Translated by

Hussain Najfi

ہم قیامت کے دن صحیح تولنے والے میزان ( ترازو ) قائم کر دیں گے ۔ پس کسی شخص پر ذرا بھی ظلم نہیں کیا جائے گا اور اگر کوئی ( عمل ) رائی کے دانہ کے برابر بھی ہوگا تو ہم اسے ( وزن میں ) لے آئیں گے اور حساب لینے والے ہم ہی کافی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We shall set up scales of justice for the Day of Judgment, so that not a soul will be dealt with unjustly in the least, and if there be (no more than) the weight of a mustard seed, We will bring it (to account): and enough are We to take account.

Translated by

Muhammad Sarwar

We shall maintain proper justice on the Day of Judgment. No soul will be wronged the least. For a deed even as small as a mustard seed one will duly be recompensed. We are efficient in maintaining the account.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We shall set up Balances of justice on the Day of Resurrection, then none will be dealt with unjustly in anything. And if there be the weight of a mustard seed, We will bring it. And sufficient are We to take account.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We will set up a just balance on the day of resurrection, so no soul shall be dealt with unjustly in the least; and though there be the weight of a grain of mustard seed, (yet) will We bring it, and sufficient are We to take account.

Translated by

William Pickthall

And We set a just balance for the Day of Resurrection so that no soul is wronged in aught. Though it be of the weight of a grain of mustard seed, We bring it. And We suffice for reckoners.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम बज़नी, अच्छे न्यायपूर्ण कामों को क़ियामत के दिन के लिए रख रहे हैं। फिर किसी व्यक्ति पर कुछ भी ज़ुल्म न होगा, यद्यपि वह (कर्म) राई के दाने के बराबर हो, हम उसे ला उपस्थित करेंगे। और हिसाब करने के लिए हम काफ़ी है

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (وہاں) قیامت کے روز ہم میزان عدل قائم کریں گے (اور سب کے اعمال کا وزن کریں گے) (3) سو کسی پر اصلاً ظلم نہ ہوگا اور اگر (کسی کا) عمل رائی کے دانہ کے برابر بھی ہوگا تو ہم اس کو (وہاں) حاضر کردیں گے اور ہم حساب لینے والے کافی ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” قیامت کے دن ہم پورے انصاف کے ساتھ ترازو رکھیں گے۔ کسی پر ذرہ برابر بھی ظلم نہ ہوگا جس کا رائی کے دانے برابر بھی کوئی عمل ہوگا ہم اسے سامنے لے آئیں گے اور ہم حساب چکانے کے لیے کافی ہیں۔ “ (٤٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

قیامت کے روز ہم ٹھیک ٹھیک تولنے والے ترازو رکھ دیں گے ‘ پھر کسی شخص پر ذرہ برابر ظلم نہ ہوگا۔ جس کا رائی کے دانے برابر بھی کچھ کیا دھرا ہوگا وہ ہم سامنے لے آئیں گے اور حساب لگانے کے لیے ہم کافی ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور قیامت کے دن ہم عدل والی میزان قائم کردیں گے۔ سو کسی پر ذرا سا ظلم بھی نہ ہوگا اور اگر کوئی عمل رائی کے دانہ کے برابر بھی ہوگا تو ہم اسے حاضر کردیں اور ہم حساب لینے والے کافی ہیں۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور رکھیں گے ہم ترازوئیں انصاف کی قیامت کے دن پھر ظلم نہ ہوگا کسی جی پر ایک ذرہ اور اگر ہوگا برابر رائی کے دانہ کے تو ہم لے آئیں گے اس کو   اور ہم کافی ہیں حساب کرنے کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور قیامت کے دن ہم انصاف کی ترازوئیں قائم کریں گے تو کسی شخص پر ذرا سا بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔ اور اگر رائی کے دانے کے برابر کسی کا کوئی عمل ہوگا تو ہم اس کو بھی لاموجود کریں گے اور ہم حساب لینے والے کافی ہیں۔