Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 48

سورة الأنبياء

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسٰی وَ ہٰرُوۡنَ الۡفُرۡقَانَ وَ ضِیَآءً وَّ ذِکۡرًا لِّلۡمُتَّقِیۡنَ ﴿ۙ۴۸﴾

And We had already given Moses and Aaron the criterion and a light and a reminder for the righteous

یہ بالکل سچ ہے کہ ہم نے موسیٰ و ہارون کو فیصلے کرنے والی نورانی اور پرہیزگاروں کے لئے وعظ و نصیحت والی کتاب عطا فرمائی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اٰتَیۡنَا
دیا ہم نے
مُوۡسٰی
موسیٰ
وَہٰرُوۡنَ
اور ہارون کو
الۡفُرۡقَانَ
فرقان
وَضِیَآءً
اور روشنی
وَّذِکۡرًا
اور ذکر
لِّلۡمُتَّقِیۡنَ
متقی لوگوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اٰتَیۡنَا
عطا فر ما یا ہم نے
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
وَہٰرُوۡنَ
اور ہارون کو
الۡفُرۡقَانَ
فرقان
وَضِیَآءً
اور روشنی
وَّذِکۡرًا
اور ذکر
لِّلۡمُتَّقِیۡنَ
متقیوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And We had already given Moses and Aaron the criterion and a light and a reminder for the righteous

یہ بالکل سچ ہے کہ ہم نے موسیٰ و ہارون کو فیصلے کرنے والی نورانی اور پرہیزگاروں کے لئے وعظ و نصیحت والی کتاب عطا فرمائی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ اور ہارون کو جو کتاب (تورات) دی تھی وہ (حق و باطل میں) فرق کرنے والا تھی اور ایسے پرہیزگاروں کے لئے روشنی اور نصیحت تھی۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًہم نے موسیٰ اورہارون کومتقیوں کے لئے فرقان اور ذکر اور روشنی عطا کی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We gave Musa and Harun criterion and a light and an advice for the God-fearing,

اور ہم نے دی تھی موسیٰ اور ہارون کو قضیئے چکانے والی کتاب اور روشنی اور نصیحت ڈرنے والوں کو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون ( علیہ السلام) کو عطا کی تھی فرقان (کتاب) روشنی اور نصیحت متقین کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely We had granted to Moses and Aaron the Criterion (between right and wrong), and Light and Admonition for the good of the God-fearing,

49 پہلے ہم موسی ( علیہ السلام ) اور ہارون ( علیہ السلام ) کو فرقان اور روشنی اور ” ذکر ” 50 عطا کر چکے ہیں ان متقی لوگوں کی بھلائی کے لیے 51

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو حق و باطل کا ایک معیار ( ہدایت کی ) ایک روشنی اور ان متقی لوگوں کے لیے نصیحت کا سامان عطا کیا تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو وہ کتاب (توریت شریف) 12 دی جو (حق اور باطل کو) جدا کرنے والی اور روشنی اور نصیحت ہے پرہیز گاروں نے لئے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) کو ایک فیصلہ کی روشنی کی اور پرہیزگاروں کے لئے نصیحت کی کتاب عطا فرمائی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یقینا ہم نے موسیٰ اور ہارون کو ایک حق اور باطل کے درمیان فیصلے کرنے والی چیز، روشنی اور نصیحت تقویٰ اختیار کرنے والوں کے لئے عطا کی تھی۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو (ہدایت اور گمراہی میں) فرق کر دینے والی اور (سرتاپا) روشنی اور نصیحت (کی کتاب) عطا کی (یعنی) پرہیز گاروں کے لئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We vcuchsafed unto Musa and Harun the distinction and illumination and an admonition for the God-fearing.

اور بالیقین ہم موسیٰ (علیہ السلام) و ہارون (علیہ السلام) کو عطا کرچکے ہیں ایک چیز فیصلہ کی اور روشنی کی اور نصیحت کی پرہیزگاروں کیلئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو حق وباطل کے درمیان فرق کرنے والی کسوٹی اور روشنی اور یاد دہانی عطا فرمائی ، خدا ترسوں کیلئے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے موسیٰ وہارون ( علیہما السلام ) کو تقویٰ اختیار کرنے والوں کے لیے ( ہدایت و گمراہی میں ) فرق کرنے والی اور کامل ( سراپا ) روشنی اور نصیحت کی کتاب عطا فرمائی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے موسیٰ اور ہارون کو ہدایت اور گمراہی میں فرق کردینے والی روشنی اور نصیحت کی کتاب عطا کی پرہیزگاروں کیلئے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم اس سے پہلے موسیٰ اور ہارون کو بھی حق اور باطل کے درمیان فیصلے کا وہ سامان دے چکے ہیں اور ایک عظیم الشان روشنی اور نصیحت بھی ان پرہیزگار لوگوں کے لئے

Translated by

Noor ul Amin

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ اور ہارون کو جو کتاب ( تورات ) دی تھی وہ ( حق وباطل میں ) فرق کرنے والی تھی اور اللہ سے ڈرنے والوں کے لئے روشنی اور نصیحت تھی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ دیا ( ف۹۷ ) اور اجالا ( ف۹۸ ) اور پرہیزگاروں کو نصیحت ( ف۹۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے موسٰی اور ہارون ( علیہما السلام ) کو ( حق و باطل میں ) فرق کرنے والی اور ( سراپا ) روشنی اور پرہیز گاروں کے لئے نصیحت ( پر مبنی کتاب تورات ) عطا فرمائی

Translated by

Hussain Najfi

بےشک ہم نے موسیٰ و ہارون کو فرقان ، روشنی اور پرہیزگاروں کیلئے نصیحت نامہ عطا کیا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

In the past We granted to Moses and Aaron the criterion (for judgment), and a Light and a Message for those who would do right,-

Translated by

Muhammad Sarwar

To Moses and Aaron We granted the criteria of discerning right from wrong, and We gave them the light and a reminder to the pious ones

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We granted to Musa and Harun the criterion, and a shining light and a Reminder for those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We gave to Musa and Haroun the Furqan and a light and a reminder for those who would guard (against evil).

Translated by

William Pickthall

And We verily gave Moses and Aaron the Criterion (of right and wrong) and a light and a Reminder for those who keep from evil,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम मूसा और हारून को कसौटी और रौशनी और याददिहानी प्रदान कर चुके हैं, उन डर रखने वालों के लिए

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے (آپ کے قبل) موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کو ایک فیصلہ کی اور روشنی کی اور متقیوں کے لیے نصیحت کی چیز (یعنی توراة) عطا فرمائی تھی۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پہلے ہم متقی لوگوں کی راہنمائی کے لییموسیٰ اور ہارون کو فرقان اور روشنی اور ذکر عطا کرچکے ہیں۔ (٤٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پہلے ہم موسیٰ اور ہارون (علیہم السلام) کو فرقان اور روشنی اور ذکر عطا کرچکی ہیں ‘ ان متقی لوگوں کی بھلائی کے لیے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ واقعی بات ہے کہ ہم نے موسیٰ اور ہارون کو فیصلہ والی چیز اور روشنی، اور نصیحت کی چیز عطاء کی جو متقیوں کے لیے نصیحت تھی

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے دی تھی موسیٰ اور ہارون (علیہما السلام) کو قضیئے چکانے والی کتاب اور روشنی اور نصیحت ڈرنے والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) اور ہارون (علیہ السلام) کو حق و باطل کے درمیان ایک فیصلہ کرنے والی اور ایک روشن اور ڈرانے والوں کے لئے ایک نصیحت یعنی توریت عطا کی تھی