Surat ul Anbiya

Surah: 21

Verse: 51

سورة الأنبياء

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَاۤ اِبۡرٰہِیۡمَ رُشۡدَہٗ مِنۡ قَبۡلُ وَ کُنَّا بِہٖ عٰلِمِیۡنَ ﴿ۚ۵۱﴾

And We had certainly given Abraham his sound judgement before, and We were of him well-Knowing

یقیناً ہم نے اس سے پہلے ابراہیم کو اسکی سمجھ بوجھ بخشی تھی اور ہم اسکے احوال سے بخوبی واقف تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اٰتَیۡنَاۤ
دی ہم نے
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کو
رُشۡدَہٗ
سمجھ بوجھ اس کی
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے قبل
وَکُنَّا
اور تھے ہم
بِہٖ
اسے
عٰلِمِیۡنَ
جاننے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلا شبہ یقیناً
اٰتَیۡنَاۤ
عطا کی تھی ہم نے
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کو
رُشۡدَہٗ
اس کی سمجھ بو جھ
مِنۡ قَبۡلُ
اس کی پہلے
وَکُنَّا
اور تھے ہم
بِہٖ
اسے
عٰلِمِیۡنَ
جا ننے والے
Translated by

Juna Garhi

And We had certainly given Abraham his sound judgement before, and We were of him well-Knowing

یقیناً ہم نے اس سے پہلے ابراہیم کو اسکی سمجھ بوجھ بخشی تھی اور ہم اسکے احوال سے بخوبی واقف تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اس سے بھی پہلے ہم نے ابراہیم کو ہوشمندی بخشی تھی اور ہم اس (کے حال) سے خوب واقف تھے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور بلاشبہ یقیناًہم نے اس سے پہلے ابراہیم کواُس کی سمجھ بوجھ عطاکی تھی اورہم ہی اسے جاننے والے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And earlier We had given Ibrahim his guidance, and We knew him well,

اور آگے دی تھی ہم نے ابراہیم کو اس کی نیک راہ اور ہم رکھتے ہیں اس کی خبر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ( موسیٰ (علیہ السلام) ٰ سے بھی ) پہلے ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اس کی سعادت کی راہ بخشی تھی اور ہم ہر طرح سے اس کی خبر رکھتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely We had bestowed wisdom upon Abraham even earlier, and We knew him well.

اس سے بھی پہلے ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو اس کی ہوشمندی بخشی تھی اور ہم اس کو خوب جانتے تھے ۔ 53

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس سے پہلے ہم نے ابراہیم کو وہ سمجھ بوجھ عطا کی تھی جو ان کے لائق تھی اور ہم انہیں خوب جانتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے ابراہیم کو اس سے پہلے 1 اس کے (حصہ کی) دانائی عطا فرمائی اور ہم اس کا حال جانتے تھے (کہ وہ پیغمبر کے لائق ہے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ہم نے ابراہیم (علیہ السلام) کو اس (زمانہ موسوی) سے پہلے (ان کی شان کے مطابق) ہدایت دی تھی اور ہم ان (کے حال) سے واقف تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقینا اس سیپ ہلے ہم نے ابراہیم کو عقل سلیم (ٹھیک سمجھ) عطا کی تھی اور ہم ان کو خوب جانتے تھے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے ابراہیمؑ کو پہلے ہی سے ہدایت دی تھی اور ہم ان کے حال سے واقف تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We vouchsafed un to lbrahim his rectitude aforetime, and him We had ever known.

اور بالیقین ہم (اس سے بھی) پہلے ابراہیم کو خوش فہمی عطا کرچکے تھے ۔ اور ہم ان کو خوب جانتے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اس سے پہلے ہم نے ابراہیم کو اس کی ہدایت عطا فرمائی اور ہم اس سے خوب باخبر تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے ابراہیم ( علیہ السلام ) کو پہلے ہی ہدایت عطا فرمادی تھی اور ہم ان ( کے حال ) سے ( خوب ) واقف تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ترجمہ : اور ہم نے ابراہیم کو پہلے ہی سے ہدایت دی تھی اور ہم ان کے حال سے واقف تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اس زمانہ موسوی سے پہلے ابراہیم کو بھی اس کی شان کے مطابق ہوش مندری عطا کرچکے تھے اور ہم اس کو خوب جانتے تھے

Translated by

Noor ul Amin

اوراس سے قبل ہم نے ابراہیم کو اچھی سمجھ بخشی تھی اور ہم اس ( کے حال ) سے خوب واقف تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے ابراہیم کو ( ف۱۰۱ ) پہلے ہی سے اس کی نیک راہ عطا کردی اور ہم اس سے خبردار تھے ، ( ف۱۰۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے پہلے سے ہی ابراہیم ( علیہ السلام ) کو ان کے ( مرتبہ کے مطابق ) فہم و ہدایت دے رکھی تھی اور ہم ان ( کی استعداد و اہلیت ) کو خوب جاننے والے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور یقیناً ہم نے اس ( عہد موسوی ) سے پہلے ابراہیم ( ع ) کو ( ان کے مقام کے مطابق ) سوجھ بوجھ عطا فرمائی تھی اور ہم ان کو خوب جانتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We bestowed aforetime on Abraham his rectitude of conduct, and well were We acquainted with him.

Translated by

Muhammad Sarwar

To Abraham We gave the right guidance and We knew him very well.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We bestowed aforetime on Ibrahim his guidance, and We were Well-Acquainted with him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We gave to Ibrahim his rectitude before, and We knew him fully well.

Translated by

William Pickthall

And We verily gave Abraham of old his proper course, and We were Aware of him,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और इस से पहले हम ने इबराहीम को उस की हिदायत और समझ दी थी - और हम उसे भली-भाँति जानते थे। -

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے (زمانہ موسوی) سے پہلے ابراہیم (علیہ السلام) کو ان کی (شان کے مناسب) خوش فہمی عطا فرمائی تھی اور ہم ان کو (1) خوب جانتے تھے۔ (2)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” ہم نے پہلے سے ہی ابراہیم کو ہدایت بخشی اور ہم اس کو خوب جاننے والے تھے۔ “ (٥١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس سے بھی پہلے ہم نے ابراہیم کو اس کی ہوشمندی بخشی تھی اور ہم اس کو خوب جانتے تھے ‘

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات واقعی ہے کہ ہم نے ابراہیم کو اس سے پہلے صحیح راہ عطا کی اور ہم ان کو جانتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور آگے دی تھی ہم نے ابراہیم کو اس کی نیک راہ اور ہم رکھتے ہیں اس کی خبر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو توریت عطا کرنے سے پہلے ابراہیم (علیہ السلام) کو اس کی صحیح ہدایت کی تھی اور ہم اس کی اہلیت و صلاحیت کو خوب جانتے تھے