54. Before proceeding further, it should be kept in mind that the incident from the history of Prophet Abraham (peace be upon him) has been cited here to refute the erroneous creeds of the Quraish. This was meant to hit them hard for they were the descendants of Prophet Abraham (peace be upon him) and were proud of their relationship with him. It was he who had built the Kabah which had become the center of the entire Arabia and they, being its keepers, were its most important clan. Therefore, they could not remain indifferent to this answer.
سورة الْاَنْبِیَآء حاشیہ نمبر :54
جس واقعہ کا آگے ذکر کیا جا رہا ہے اس کو پڑھنے سے پہلے یہ بات اپنے ذہن میں تازہ کر لیجیے کہ قریش کے لوگ حضرت ابراہیم کی اولاد تھے ، کعبہ ان ہی کا تعمیر کردہ تھا ، سارے عرب میں کعبے کی مرکزیت ان ہی کی نسبت کے سبب سے تھی اور قریش کا سارا بھرم اسی لیے بندھا ہوا تھا کہ یہ اولاد ابراہیم ہیں اور کعبہ ابراہیمی کے مجاور ہیں ۔ آج اس زمانے اور عرب سے دور دراز کے ماحول میں تو حضرت ابراہیم کا یہ قصہ صرف ایک سبق آموز تاریخی واقعہ ہی نظر آتا ہے ، مگر جس زمانے اور ماحول میں اول اول یہ بیان کیا گیا تھا ، اس کو نگاہ میں رکھ کر دیکھیے تو محسوس ہو گا کہ قریش کے مذہب اور ان کی برہمنیت پر یہ ایک ایسی کاری ضرب تھی جو ٹھیک اس کی جڑ پر جا کر لگتی تھی ۔